گناہوں کے اسباب امام علی علیہ السلام کی نگاہ میں
تحریر: محمد علی
گناہ وہ باطنی کثافت ہے کہ جو انسان کو نابود اوربرباد کردیتاہے۔ گناہ وہ دلدل کہ جو شخص اس میں پھنستا ہے تو پھر پھنستا ہی چلاجاتاہے۔ گناہ کے وادی میں قدم رکھنے والا انسان بھٹکتا ہی رہتا ہے۔ کیونکہ گنا ہ کرنے والا یعنی اپنے آقا کی نافرمانی اور جو شخص اپنےمالک سے بھاگتا ہے تو پھر اس کی منزل نہیں ہوتی اس لیے کہ ہم جہاں سے آئے ہیں وہیں ہماری منزل ہے لہذا ہم کو وہیں پلٹ کرجانا ہے۔ اگر ہم ان گناہوں سے بچنا چاہتے ہیں تو امیرالمومنین علیہ السلام اس بتائی ہوئی حکمت پرعمل کریں۔ آپ فرماتے ہیں:
«وَ الْحِرْصُ وَ الْکِبْرُ وَ الْحَسَدُ دَوَاعٍ اِلَی التَّقَحُّمِ فِی الذُّنُوبِ»
(نہج البلاغہ، حکمت371۔ تجلیات حکمت، ص400)
"حرص، تکبراور حسد گناہوں میں غرق ہوجانے کا باعث بنتے ہیں"۔
- حرص بے عقلی اور خود کو ایسے نفسانی بیماری میں مبتلا کرنا ہے کہ جو مرتے دم تک انسان کو نہیں چھوڑتی۔ امام علی علیہ السلام حرص کو دنیا کی پست ترین چیز میں شمار کیا ہے (ابن بابویہ، کتاب من لایحضرہ الفقیہ، ج4، ص382). آج کے دور میں اسرائیل بہترین مثال ہے حرص کے لیے کہ جس کے پاس سب کچھ ہوتے ہوئے بھی مظلوم فلسطینوں کے زمین کو چھیننا چاہتا ہے۔ کہ جس کے سبب بچوں عورتوں کا قتل عام کررہا ہے، جو ایک عظیم گناہ ہے۔
- تکبر: ایسی نفسانی بیماری ہے جو خود اس انسان کو تنہا کردیتی ہے کیونکہ متکبر انسان اپنے جیسا کسی کو نہیں سمجھتا اور ایسا انسان خود بھی برباد ہوتا ہے اور دوسروں کو بھی برباد کردیتا ہے۔ اور آج کے زمانے میں غاصب اسرائیل کا حاکم نیتن یاہو بھی اپنے تکبر میں آکرانسانیت کی ساری حدوں کو توڑ رہا ہے لیکن شاید وہ فرعون کی تاریخ سے ناواقف ہے جس نے اپنے غرور و تکبر و انانیت میں بے شمار معصوم بچوں کا قتل کروایا لیکن خود اپنے اپنے لشکر سمت دریائے نیل میں غرق ہوگیا۔
- حسد: کینہ، بغض یہ ایسی باطنی اور روحانی بیماری ہے جو اوّل تو انسان کو نیک اعمال کی طرف راغب ہونے نہیں دیتی اور جو نیک اعمال اُس نے کیے ہوتے ہیں، اُن کو بھی کو ضائع کردیتی ہیں اور اس طرح رفتہ رفتہ انسان اعمالِ صالحہ سے دور ہوتے ہوتے معاصی اور گناہوں کی دلدل میں پھنس جاتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اُس سے اعمالِ صالحہ کی توفیق چھین لیتا ہے، اور وہ کوئی نیک عمل نہیں کرسکتا۔
خلاصہ یہ ہے کہ حرص، تکبر اور حسد تین ایسی بیماریاں ہیں جو انسان کو گناہوں کے دلدل میں دھنسانے کے لئے بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہیں لہذا امیرالمومنین علیہ السلام کے بتائے ہوئے نسخے پر عمل کرتے ہوئے ان تینوں بیماریوں سے دور رہ کر خود کو بھی بچایا جاسکتا ہے اور دوسروں کو بھی ان کے برے اثرات سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماہ رمضان اور قرآن کریم سے انس
حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) اور حضرت فاطمہ معصومہ قم (علیہاالسلام) کی دس شباہتیں
⚡️کتب الہی کا نزول اور ماہ رمضان⚡️
اللہ کی عبادت اور شیطان کی رکاوٹ
اعمال کی قبولیت میں رکاوٹ بننے والے صفات رذیلہ
حضرت امام صادق علیہ السلام اور چشمۂ علم
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
🔳حضرت زینب علیہاالسلام اور امامت کی حفاظت🏴
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
بنی امیہ کے زوال کے عوامل