loading...
عین الحیات فاونڈیشن

حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت

تحریر ۔ محمد علی ۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران

 اگر ہم حضرت فاطمہ زہرا(س) کی  زندگی پر نگاہ کریں  تو ہم کو معلوم ہوجائے گاکہ ان کی پور ی زندگی ہم لوگوں کےلئے  ہدایت  ہے  چاہے ان  کی بچپنے  کی زندگی  یا ازدواجی زندگی یا مادرانہ زندگی ہو، سب ہدایت ہے۔ حضرت علی(ع) بھی بچپن سے حضرت رسول اکرم (ص) کی تربیت  میں رہے اور ان سے تعلیمات کو حاصل کرتے رہے اور آپ سے اخلاق کے  وہ سارے  درس حاصل کئے  جس اخلاق  حسنہ کی سند حضرت رسول اکرم(ص) کو اللہ نے دیا ہے۔

اسی طرح  حضرت فاطمہ زہرا (س) نے  اپنے بابا سے  علم کے زورات سے مزین  ہوتی رہیں  ۔اس طرح دونوں  الہی علوم  کومستقیم حضرت رسول خدا (ص) سے  حاصل کرتے رہے ۔تو اب ہم یہ کہہ  سکتے  ہیں حضرت رسول اکرم(ص) کی  تعلیمات  اگر  حاصل کرنا ہوتو یہی اہل بیت  ہیں  جو ہمیں بتائیں  گے کہ حضرت رسول اکرم(ص)کی تعلیمات اسلامی کیاہے،اس کے علاوہ اگر ہم نے تعلمات  اسلامی کو حاصل کرنا چاہا تو اس  میں  گمراہی  کا زیادہ احتمال پایا جاتاہے ۔لہذا فاطمہ زہرا(س) کے زندگی کے کسی پہلوپر نظر کریں تو وہ  ہمارے لئے  ایک درس زندگی ہوگا۔ مثال کے طور ان کے ازدواجی  زندگی کا ایک نمونہ پیش کروں۔

حضرت امام علی(ع)  اور حضرت فاطمہ زہرا(س) ایک دوسرے  کے مددگار تھے۔ ایک دن  دونوں  حضرت رسول خدا(ص) کی خدمت میں آئے اور کہا: آپ ہمارے گھر کے کام ہم میں تقسیم کردیں تو حضرت رسول اکرم(ص) نے فرمایا کہ گھر کے اندر کے کام فاطمہ(س) انجام دیں اور گھر کے باہر کےکام علی(ع) انجام دیں۔ حضرت فاطمہ زہرا(س) فرماتی ہیں کہ میں اس کام کی تقسیم سے بہت خوش ہوں کیونکہ باہرکے کام میرے ذمہ نہیں ہے (بحار الانوار، ج۴۳، ص81)

ظاہر سی بات ہے حضرت  فاطمہ زہر ا(س) آغوش وحی کی تربیت یافتہ ہیں وہ جانتی ہیں اگرعورت گھر سے نکل جائے گی تو بچوں کی تربیت کون کرے گا جبکہ  ماں کی آغوش ہی بچے کا سب سے پہلا مدرسہ ہے، اگر بچوں کو کسی اور کے سہارے چھوڑ دیا جاےٴ تو معلوم نہیں اس کی تربیت کیسی ہو۔ ماں ہی ہوتی ہے جو معاشرے کو ایک لائق جوان تربیت کرکے دیتی ہے۔

حضرت فاطمہ زہرا(س) نے بھی بچوں کی تربیت کی ہیں دونوں امام  ہیں دین کے محافظ  ہیں دوبیٹیاں ہے اگر وہ کسی عہدہ پر نہیں ہیں تو کیا ہوا شریکۃ الحسین ہیں۔ دین کی محافظ ہیں ولایت کی مدافع ہیں امامت کی محافظ ہیں اس معلوم ہوتا ہے کہ ماں نے کس قدر عظیم تریبت کی ہے۔

خداوندعالم ہمیں بھی سیرت فاطمہ زہرا(س) پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔

 

بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے

تحریر سید تعلیم رضا جعفری۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران

 

برطانیہ کے ایک وزیر اعظم نے دنیا کے سامراجی سیاستدانوں کے اجتماع میں اعلان کیا تھا کہ ہمیں چاہئے کہ اسلام کو اسلامی ملکوں میں گوشہ نشین کردیں۔ اس سے پہلے بھی اور اس کے بعد بھی اس کام کے لئے بے پناہ پیسے خرچ کئے گئے، لیکن امام خمینی(ره) نے ان کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر نہ ہونے دیا، چونکہ ایران کے عظیم انقلاب اور آج بھی ایران کی ترقی اور دشمنان اسلام اور دشمنان انسانیت کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت نے ان کے حربوں کو بیکار کر دیا ۔ اس میں امام خمینی (ره) کا بہت اہم رول رہا ہے ۔

۳ جون حضرت آیت اللہ العظمیٰ کی برسی کی تاریخ ہے لہذا اس موقع پر حضرت امام خمینی(ره) کے اہم کارناموں کا مطالعہ کیا جانا بہتر ہے۔ یہاں پر آپ کے دس کارناموں کو بیان کیا جارہا ہے :

1-     آپ نے اسلام کو حیات نو عطا کی ۔

2-     امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے مسلمانوں کا وقار بحال کیا۔

3-     آپ نے مسلمانوں کو امت واحدہ کا جزو ہونے کا احساس دلایا۔

4-     امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے علاقے اور دنیا کی ایک بدعنوان ترین حکومت کا خاتمہ کیا۔

5-     امام خمینی (رہ ) نے  اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر اسلامی حکومت قائم کی۔

6-     امام کی تحریک نے پوری دنیا میں اسلامی تحریکوں کو جنم دیا۔

7-     امام نے شیعہ فقہ ميں نئی سوچ رائج کردی اور نیا نظریہ پیش کیا۔

8-   انفرادی امور میں رائج غلط عقائد کو باطل قرار دیا۔

9-     ملت ایران کے اندر خود اعتمادی اور عزت نفس کا احیاء کیا۔

10- امام خمینی (ره) نے مشرفی اور مغربی بلاکوں سے وابستگی کا نظریہ باطل کردیا۔

 یہاں مذکورہ کارناموں کے بارے یوں وضاحت بیان کی جاتی ہے: 

1)     آپ نے اسلام کو حیات نو عطا کی:

گذشتہ دوسو برسوں سے سامراجی مشینریوں نے یہ کوشش کی کہ اسلام کو فراموش کردیا جائے ۔ برطانیہ کے ایک وزیر اعظم نے دنیا کے سامراجی سیاستدانوں کے اجتماع میں اعلان کیا تھا کہ ہمیں چاہئے کہ اسلام کو اسلامی ملکوں میں گوشہ نشین کردیں۔ اس سے پہلے بھی اور اس کے بعد بھی اس کام کے لئے بے پناہ پیسے خرچ کئے گئے تاکہ اسلام پہلے مرحلے میں لوگوں کی زندگی سے ختم ہوجائے اوردوسرے مرحلے میں لوگوں کے دل و دماغ و ذہن سے نکل جائے کیونکہ سامراجی طاقتوں کو یہ معلوم تھا کہ یہ دین بڑی طاقتوں کی لوٹ کھسوٹ اور اسی طرح سامراجی طاقتوں کے تسلط پسندانہ عزا‏ئم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ امام خمینی  (ره) نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا اسلام کو انہوں نے لوگوں کے ذہنوں اورعمل میں اوراسی طرح دنیا کے سیاسی میدان میں اتارا ۔

2)     امام خمینی(ره)  نے مسلمانوں کا وقار بحال کیا

امام خمینی(ره)  کی تحریک کے نتیجے میں پوری دنیا کے مسلمانوں نے عزت وسربلندی کا احساس کیا اور اسلام محدود بحثوں سے نکل کر باقاعدہ سماجی اور سیاسی میدان میں وارد ہوا۔ ایک بڑے ملک کے ایک مسلمان شخص نے، جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں مجھ سے کہا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے میں خود کو کبھی بھی دوسروں کے سامنے مسلمان ظاہر نہيں کرتا تھا ۔ اس ملک کے رسم و رواج کے مطابق سبھی لوگ وہاں کے مقامی نام رکھتے ۔ اگرچہ گھرکے اندرمسلمان اپنے بچوں کے نام اسلامی رکھتے لیکن گھرکے باہر وہاں کا مقامی نام پکارا جاتا اور اسلامی نام کوگھرکے باہرظاہرکرنے کی جرات نہ ہوتی تھی اوراس کو بتانے سے گریز کیا جاتا تھا ہم خود کو مسلمان ظاہر کرتے ہوئے احساس شرمندگی کرتے ، لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہمارے یہاں کے لوگ بڑے فخر کے ساتھ اپنا اسلامی نام ظاہر کرتے ہيں اور اگر ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کیا ہیں اور آپ کون ہیں تو فخر کے ساتھ پہلے اسلامی نام بتاتے ہیں۔ بنابريں امام نے جو بڑا کارنامہ انجام دیا اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مسلمانوں کو پوری دنیا میں عزت کا احساس ہونے لگا اوروہ اپنے مسلمان ہونے اور اسلامی کی پیروی کرنے پر فخر کرنے لگے ۔

3)     آپ نے مسلمانوں کو امت واحدہ کا جزو ہونے کا احساس دلایا

اس سے قبل مسلمان جہاں بھی تھا اس کے لئے امت اسلامیہ کی کوئي اہمیت نہیں تھی آج تمام مسلمان پورے ایشیاء میں پورے افریقہ میں ، مشرق وسطی سے لے کریورپ تک اوریورپ سے لے کرامریکہ ولاطینی امریکہ تک اس بات کا احساس کررہے ہيں کہ وہ امت اسلامیہ کے نام کے ایک بڑے عالمی معاشرے کا حصہ ہيں ۔ امام خمینی نے امت اسلامیہ کےتئیں شعور کا احساس جگایا جو عالمی استکبار کے مقابلے میں اسلامی معاشرے کے دفاع کے لئے سب سے بڑا وسیلہ ہے ۔

4)     امام خمینی(ره)  نے ایک بدعنوان ترین حکومت کا خاتمہ کیا

یعنی ایران میں شاہی حکومت کاخاتمہ۔ شاہی حکومت کا خاتمہ ان چند بڑے کاموں میں سے ایک ہے جو بالکل سامنے ہیں۔ ایران علاقے اورمشرق وسطی میں استکبار کا سب سے بڑا اورمضبوط قلعہ بن چکا تھا یہ مضبوط قلعہ ہمارے امام کے دست توانا سے ڈھہ گیا ۔

5)     امام خمینی(ره) نے اسلامی حکومت قائم کی

یہ وہ چیز ہے جو غیر مسلم تو غیرمسلم مسلمانوں کے ذہن میں بھی نہيں سماتی تھی اوریہ ایک خوش نما خواب تھا جس کی تعبیر کے بارے میں سادہ لوح مسلمان تصور بھی نہیں کرسکتے ۔ امام نے معجزاتی طورپر اس افسانہ کوحقیقت کا لبادہ پہنایا۔

6)      امام(ره)  کی تحریک نے پوری دنیا میں اسلامی تحریکوں کو جنم دیا

اسلامی انقلاب سے قبل بہت سے ملکوں منجملہ اسلامی ملکوں میں مختلف گروہ، جوان، ناراض عناصر، حریت پسند اور ديگر گروہ بائيں محاذ کی آئیڈیالوجی کے سہارے میدان عمل میں اترتے تھے، لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تحریکوں اورحریت پسندانہ قیام کی بنیاد اسلام بن گیا۔  آج عالم اسلام کے وسیع وعريض علاقے میں جہاں کہیں بھی کوئی گروہ حریت پسند تحریک چلاتا ہے اور استکبار کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس کا مبنا اسلام ہی ہوتا ہے اور وہ اسلامی اصولوں کوہی اپنے کام کی بنیاد بناتا ہے اور اس کی فکر اسلامی فکر ہوتی ہے ۔

7)     امام (ره) نے شیعہ فقہ ميں نئی سوچ رائج کردی اور نیا نظریہ پیش کیا

ہماری فقہ کی بنیاد بہت ہی محکم تھی اورآج بھی ہے فقہ شیعہ محکم ترین فقہ اوربہت ہی مستحکم اصول و قواعد پر استوار ہے ۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اس مستحکم، آفاقی اور حکومتی فقہ کو مزید وسعت دے نئے اندازمیں پیش کیا اور فقہ کے متعدد پہلوؤں کوہمارے سامنے واضح و عیاں کیا جو اس سے پہلے عیاں نہ تھے ۔

8)     انفرادی امور میں رائج غلط عقائد کو باطل قرار دیا

دنیا میں یہ بات مسلمہ ہے کہ جو لوگ سماج کے اعلی منصب پر فائز ہوتے ہيں ان کا مخصوص طور طریقہ ہوتا ہے ۔ کچھ غرور وتکبر بھی ہوتا ہے عیش و عشرت کی زندگي ہوتی ہے اور اسی طرح ان کا اپنا خاص ٹھاٹھ باٹ ہوتا ہے اور ان کا اپنا خاص انداز ہوتا ہے ۔ اس دورمیں اعلی حکام کے لئے پروٹوکول ہوتا ہے اور وہ اپنے لئے اس کو اپنی سرکاری زندگی کا لازمہ سمجھتے ہیں اوریہ سب ایسی باتیں ہیں جن کو دنیا نے آج تسلیم بھی کر لیا ہے کہ جو لوگ اعلی منصب پر فائز ہيں ان کا گویا یہ سب حق ہوتا ہے حتی ان ملکوں میں جہاں انقلاب آیا ہے وہاں کے انقلابی رہنما بھی جو کل تک خیموں اور قناتوں میں زندگی گزارتے تھے اور قید خانوں اورمخفی گاہوں میں روپوش رہتے تھے وہ جیسے ہی حکومت میں آتے ہيں ان کا رہن سہن تبدیل ہو جاتا ہے اور ان کے حکومتی انداز بدل جاتے ہیں اوروہی سب کچھ انداز ان کا بھی ہو جاتا ہے جو ان سے پہلے کے حکمرانوں کا تھا اور جس طرح سے دنیا کے دیگر سلاطین اور بادشاہوں کا ہوا کرتا ہے ۔ ہم نے تو قریب سے یہ ساری چیزیں دیکھي ہيں ہمارے عوام کے لئے بھی یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور تعجب کی بات بھی نہيں ہے ۔ امام نے اس طرح کے نظریات وعقائد کوغلط قرار دیا اور یہ ثابت کر دیا کہ کسی قوم اور مسلمانوں کے محبوب قائد زاہدانہ زندگی کے مالک ہو سکتے ہيں اور سادہ زندگی گزار سکتے ہيں عالیشان محلوں کےبجائے ایک امام بارگاہ میں اپنے ملنے والوں سے ملاقات کرسکتے ہيں انبیاء کی زبان و اخلاق و لباس میں لوگوں سے مل سکتے ہیں۔ اگر حکام اور حکومتی عہدیداروں کے دل نور معرفت وحقیقت سے روشن ہوتے ہيں تو ظاہری چمک دمک، ٹھاٹ باٹ ، اسراف، عیش وعشرت کی زندگی، خودنمائی، تکبر و غرور ، اکڑ اور اس جیسی ديگرتمام باتیں ان کی زمام داری کا جزء نہيں سمجھی جائيں گي ۔ امام خمینی کےمعجزات میں سے ایک یہ تھا کہ وہ اپنی ذاتی زندگي میں بھی اور جب آپ ملک اورقوم کے اعلی ترین رہبر تھے اس وقت بھی نور معرفت وحقیقت ان کے پورے وجود میں جلوہ نما تھا ۔

9)     ملت ایران کے اندر خود اعتمادی اور عزت نفس کو زندہ کیا

فرد واحد کی مطلق العنان اور استبدادی حکومتوں نے سالہا سال ایرانی قوم کو ایک کمزور قوم میں تبدیل کرکے رکھ دیا تھا وہ بھی ایک ایسی قوم جس کے اندر غیر معمولی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں اور صدر اسلام کے بعد سے پوری تاریخ میں اس کا شاندار علمی اورسیاسی ماضی تھا۔ غیر ملکی طاقتوں نے کافی عرصے تک جن میں کبھی انگریزوں تو کبھی روسیوں نے اور اسی طرح یورپی حکومتوں نے اور پھر اس کے بعد امریکیوں نے ہماری قوم کی تحقیر کی ہماری قوم کو بھی یہ یقین ہوگیا تھا کہ وہ بڑے بڑے کاموں کو انجام دینے کی صلاحیت اور استعداد نہیں رکھتی۔ ملک کی تعمیروترقی میں وہ کچھ بھی کرنے کی توانائی نہیں رکھتی ، کچھ نیا کرنے اورخلاقیت کے لئے اس کے پاس صلاحیت نہیں ہے بلکہ دوسرے ہی آئیں اور ان کے لئے کام کریں ان پرحکومت کریں ان سے سخت لہجے میں باتیں کریں اور اس طرح ہماری قوم سے ان کا قومی وقار چھین لیا گيا تھا اور اس کی عزت نفس کا خون کر دیا گيا تھا لیکن ہمارے امام نے ایران کے عوام میں قومی افتخار اور عزت نفس کو دوبارہ زندہ کر دیا۔ ہماری قوم کے اندر فرقہ پرستی اور غرور تکبر نہیں ہے لیکن اس کے اندر عزت و طاقت کا احساس ضرور پایا جاتا ہے ۔ آج ہماری قوم مشرق و مغرب کی مشترکہ سازشوں اور اپنے خلاف کسی بھی طرح کی دھونس و دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوتی اور کمزوری کا احساس نہیں کرتی۔ ہمارے جوان اس بات کا احساس کررہے ہیں کہ وہ خود اپنے ملک کی تعمیروترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ لوگوں کو اب اپنی اس طاقت و توانائی کا احساس ہے کہ وہ مغرب و مشرق کی دھمکیوں اور خطرات کے مقابلے میں کھڑے ہو سکتے ہیں،عزت نفس کا یہ احساس اور یہ خود اعتمادی وحقیقی قومی افتخار امام خمینی نے قوم میں دوبارہ زندہ کیا ہے ۔

10)امام خمینی(ره) نے نظریہ مشرق یا مغرب پرستی کو باطل کردیا:

آپ نے ثابت کردیا تھا کہ مشرق اور مغرب کے بلاکوں سے فاصلہ بر قرار رکھنے کی پالیسی کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے ۔ دنیا والے یہ سمجھ رہے تھے کہ یا تو مشرقی بلا ک سے وابستہ ہونا پڑےگا یا پھر مغربی بلاک سے شامل ہونا پڑے گا۔ یا تو اس طاقت کی روٹی کھانی پڑے گی یا پھر ان کی چاپلوسی اورتعریف کرنی پڑے گی یا پھر اس طاقت کا گن گانا پڑے گا اور اس کی ہاں میں ہاں ملانا پڑے گی ۔ لوگ یہ نہیں سمجھ پا رہے تھے کہ کوئی قوم کیسے مشرق سے بھی خود کو الگ رکھے اور مغرب سے بھی خود کو الگ رکھے اور دونوں سے بیزاری کا اظہار کرے اور پھر اپنے پیروں پر کھڑی بھی رہ جائے؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی بھی بلاک سے وابستہ نہ ہو اور کسی کے بھی پرچم تلے نہ جائے اور اس دنیا میں اپنا نام روشن کرے ؟ مگرامام خمینی نے اس کارنامہ کر دکھایا اور اس نکتہ کو ثابت کر دیا کہ مشرق و مغرب کی طاقتوں پر انحصار کئے بغیر بھی زندہ رہا جا سکتا ہے اور عزت و آبرو کے ساتھ زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔

قرآنی و اسلامی تعلیمات ۔ اور ۔  امام خمینی (ره) کے کارناموں اور ان کے نظریات و اصولوں کی روشنی میں آج بھی ہمارے محترم رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ۔ انقلاب کو آگے بڑھا رہے ہیں اور دنیا میں واحد ایسی شیعہ حکومت ہے جو اسلام و انسانیت کے دشمنوں کو ان کے  غلط کاموں، مظالم  پر للکارتی بھی ہے اور دنیا کے تمام مظلوموں اور کمزوروں کی مددگار اور آواز بنی ہوئی ہے۔

اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات

تحریر سید محمد شاداب رضوی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران

 

 

حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:

 جب ہم اہل بیت علیہم السلام سوتے ہیں تو ان دس باتوں پر عمل کرتے ہیں۔ یعنی اہل بیت علیہم السلام کے سونے   کی یہ  دس خصوصیات ہیں:

 ۱-با طہارت سوتے ہیں 

۲-دائیں طرف کروٹ سے سوتے ہیں.

۳- ۳۳ امرتبہ سبحان اللہ پڑھتے ہیں۔

۴- ۳۳ مرتبہ الحمدللہ پڑھتے ہیں۔

۵- ۳۴مرتبہ اللہ اکبر پڑھتے ہیں۔

۶- سوتے  وقت ھمار جسم قبلہ کی طرف ھوتا ہے 

۷- سوتے وقت چہرہ قبلہ کی طرف ھوتا ہے

۸-سوتے وقت فاتحة الکتاب(سورہ حمد) پڑھتے ہیں 

۹- آیت الکرسی پڑھتے ہیں 

۱۰- سوتے وقت آیه "شهد الله انه لا اله إلا الله هو..الی آخر " پڑھتے ہیں (آل عمران، آیت 18)

( فلاح مسائل، ص 279 . طب الرضا، ص 136)

 

حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں

تحریر سید محمد شاداب رضوی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران

 

        خراسان کے سفر میں امام رضا علیہ السلام کے ساتھیوں میں سے ایک کہتا ہے: راستے میں ہم ایک خشک اور بے آب و گیاہ صحرا میں پہنچے اور قریب تھا کہ ہم سب اپنے جانوروں سمیت بھوک و پیاس سے ہلاک ہو جائیں ۔ حضرت رضا علیہ السلام نے فرمایا: فلاں جگہ پر جاؤ، تمہیں وہاں پانی ملے گا۔ ہم وہاں گئے اور ایک  پانی کا چشمه دیکھا ہم سب  اس چشمه سے سیراب ھوئے اور اپنے جانوروں کو بھی پانی پلایا جب ھم لوگ وھاں سے نکلنے لگے تو امام علیہ السلام نے فرمایا: اس چشمے کے پاس پھر جاؤ۔ جب ہم اس طرف گئے تو ہمیں وھاں پانی کا کوئی نشان نظر نہیں آیا۔ (عیون اخبار الرضا (ع)، جلد 2، ص 218)

عبداللہ بن مغیرہ کہتے ہیں: میں واقفی مذہب کا ماننے والاتھا، شھر مکہ گیا میں نے خانہ کعبہ  کے پردے پر ہاتھ رکھ کر کہا: خدایا تو میری خواہش کو جانتا ہے، مجھے بہترین دین کی طرف رہنمائی فرما، مدینہ واپس آنے کے بعد میں امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ھوا۔ جب میں امام کے پاس پہنچا تو آپ ع  نے فرمایا: خدا نے تمہاری درخواست کو قبول کیا اور تمہیں اپنے دین کی طرف رہنمائی فرمائی۔ میں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ لوگوں پر اللہ کی حجت ہیں. (عیون اخبار الرضا (ع)، جلد 2، ص 220)

احمد بن محمد بزنطی کہتے ہیں: میں اور تین دوسرے لوگ امام علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اور جب ھم واپس جانے لگے تو  امام علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا: اے احمد! تم یہیں رک جاؤ۔کیونکہ رات بہت ہو چکی تھی، لیکن میں جانا چاہتا تھا۔ اور امام ع نے فرمایا : تم جا رہے ہو یا رکوگے؟ میں نے کہا: یہ آپ کی رائے پر منحصر ہے۔ امام ع نے فرمایا: رک جاؤ ۔ پھر امام اٹھ کر اپنے کمرے میں چلے گئے۔ میں خوشی سے سجدے میں گر گیا اور اپنے آپ سے کہا: شکر ہے خدا کا جس نے اپنی حجت اور انبیاء کے علم کے وارث کے لطف و کرم کو میرے شامل حال کیا ۔ابھی میں سجدے میں تھا کہ حضرت علیہ السلام نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: اے احمد! امیر المومنین "صعصعه بن صوحان" کی عیادت کے لیے گئےتھےا ورجب واپس آئے تو فرمایاتھا: اے صعصعه ! میں  جو تم سے ملنے آیا ہوں اس بات پر  اپنے بھائیوں پر فخر مت کرنا۔ خدا سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو۔یہاں امام رضا(ع) نے احمد بن محمد بزنطی کی نیت کے علم کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ احسان دوسروں پر فخر اور احساس برتری کا ذریعہ نہ بنے۔ بلکہ جو چیز انسانی برتری کا سبب بنتی ہے وہ "تقوی" ہے۔ (رجال کاشی، حصہ 6، صفحہ 587-588)

اس مقام پر امام رضا علیہ السلام کا وہ معروف واقعہ اور شیعوں سے اہم نصیحتوں کا ذکر مناسب ہے کہ شیعوں کا ایک گروہ امام رضا علیہ السلام سے ملاقات کے لئے آیا تھا  چالیس دنوں تک وہ گروہ امام کے دروازے پر آتا رہا اور کہتا تھا کہ ہم امام علی علیہ السلام کےشیعہ ہیں۔ ہمیں ملاقات کرنا ہے لیکن امام نے ان سے ملنے سے انکار کرتے رہے۔ اور آخرکار۔ چالیسویں دین جب واپسی کا وقت آیا تو امام رضا علیہ السلام سے ملاقات ہوئی تو امام نے فرمایا:

"تم لوگ امیر المومنین علی علیہ السلام کے شیعہ ہونے کا دعویٰ کرتے ھو، جب کہ تمھارے بہت سے اعمال اس دعوے کے خلاف ہیں۔ تم بہت سے واجبات کو انجام دینے میں کوتاہی کرتے ھو۔ اپنے دینی بھائیوں کے حقوق کو انجام میں سستی کا مظاہرہ کرتے ھو۔  ایسی جگہ جہاں تقیہ ضروری نہ ہو وہاں تقیہ کرتے ھو۔ اور جہاں تقیہ کرنا چاہیے وھاں تقیہ نہیں کرتے ھو۔ (میزان الحکمه ج ١٣).

مذکورہ واقعات اور امام رضا علیہ السلام کی آخری نصیحتوں کی روشنی میں ہمیں اس بات کی طرف متوجہ رہنا چاہئے کہ ہمارے امام ہمارے نفسوں اور ہمارے اعمال اور ہمارے کاموں سے آگاہ رہتے ہیں اور ہمیشہ ہماری بھلائی چاہتے ہیں۔ اور ہمیں بھی صرف اماموں سے اپنی نسبت پر فخر نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنے اعمال اور کردار سے سچے شیعہ اور سچے چاہنے والے بننے کی کوشش کرنا چاہئے۔

 

حضرت امام رضا علیہ السلام اورنفس کا محاسبہ

تحریر  محمد علی ۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران

 

اگر انسان کی زندگی  میں  دیکھاجائے تو بہت سے اتار چڑھا ؤ آتے ہیں۔ جب وہ صبح بیدار ہوتاہے تو شام تک کئی  کاموں کو انجام دیتاہے جس  میں کچھ کام  اس کےفائدے کے ہوتے ہیں تو کچھ کام اس کےنقصان میں ہوتے ہیں۔اس فائدے  اور نقصان کو دوطرح سےدیکھا جاسکتاہے  دنیاوی فائدہ   اور نقصان  یا آخرت  کے لحاظ فائدہ نقصان۔انسان  دنیا وی فائدہ  نقصان  کا تو  کسی حدتک  اندازہ لگا سکتا ہے لیکن  آخرت  کے فائدے  اور نقصان  کا کیسے محاسبہ کرے گا؟یقینا   آخرت میں کیا فائدہ اور نقصان ہونےوالاہے وہ تو وہاں جانے کےبعد معلوم ہوگا لیکن ہمارے آٹھویں  امام  حضرت علی رضا علیہ السلام  فرماتے ہیں:

"مَنْ حَاسَبَ‏ نَفْسَهُ رَبِحَ، وَ مَنْ غَفَلَ عَنْهَا خَسِرَ" بحار الانوار ،ج78،ص73۔36۔

جس نے  اپنے نفس کا محاسبہ کیا وہ  فائدہ میں رہا اور جو اس سےغافل رہا  وہ گھاٹے میں رہا۔

ایک سوال  ہمارے  یا آپ کے ذہن میں بھی  ایجاد ہوکہ کس طرح  نفس کا محاسبہ کریں ۔ اسی طرح   حضرت  امیرالمومنین علیہ السلام   سےایک آدمی نےسوال کرلیا کہ نفس کا محاسبہ کیسے کریں تو  آپ نےفرمایا:

«جب  تمہار ا  دن  صبح سے شام ہوجائے تو اپنے نفس کو مخاطب کرکے  اس طرح کہو:ائے  نفس  آج کا دن  گزر گیا اور کبھی بھی پلٹ کر نہیں آئے گا، خداوندعالم  اس کےبارے  میں تم سے سوال کرےگا کہ کس راہ  میں اس دن کو گزارے ہو؟ کونسے عمل اس  میں انجام دیئے ہو؟ کیا خدا کو یاد کئے تھے اس کی حمد وثنا کی تھی، کیا اپنےمومن بھی کےحق کو اداکئے؟ کیا اس کےغم کو اس سے دور کئے؟اس کےغیبت کےصورت میں  اسکے آل و  اولاد کی حفاظت کئے؟ کیا اپنے مرنےکےبعد   اپنےوارثوں کےحق  ادا  کو ادا کئے ؟۔۔۔ ۔یہ بہترین  طریقہ  ہے محاسبہ کرنےکا ۔بحار الانوار ،ج89باب 29 ،ص250۔

انسان کےاندر ایک ایسی طاقتور  کیفیت  کا نام  نفس  ہے کہ اگر  اس کو آزادہ  چھوڑدیا جائے تو انسان کو  ایک گہرے ضلالت میں گرفتار کردیتا ہے کہ جس کےپلٹنےکا بہت کم امید کی جاسکتی ہے۔ لیکن اگر اس کو  اپنےتابع کرلیاجائے تو انسان  روز بہ روز کمال کے منزلوں کو طےکرنے لگتاہے۔ اسی لئے ضروری ہے کہ ہر روز اس دکان دار کی طرح  کہ جو دن بھر  اپنے دکان کا سامان بیچتاہے اور شام کےوقت گھر جانےسےپہلے محاسبہ کرتاہے تاکہ معلوم ہوجائےکہ کتنا فائدہ ہواہے اور کتنا نقصان۔اگر کوئی انسان اپنےنفس پر توجہ کرے  اور ہر  روز  اس کا محاسبہ کرتا رہے تو رفتہ رفتہ  نفس اس کے کنٹرول میں ہوجایا کرتاہے لیکن اگر اس پر توجہ نہ کی جائے تو   اس شرکس گھوڑے کی طرح  اپنےسوار کو  کسی  ویرانی  میں چھوڑ آتا ہے ۔

خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے

تحریر سید تعلیم رضا جعفری۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران

 

خود اعتمادی، اپنے نفس پر بھروسہ کرنا  انسان کا اپنی  صلاحیتوں کے بارے میں متوجہ رہنا، انہیں جاننا پہچاننا اور ان سے استفادہ کرنا ہے ، شجاعت،  سختیوں سے مقابلے میں نہ ڈرنا، ،مشکلات سے مقابلے میں نفس کا قوی رہنا وغیرہ یہ وہ چیزیں جو خود اعتمادی سے حاصل ہوتی ہیں، یعنی پہلے  مرحلے میں انسان اپنی طاقت و صلاحیتوں پر یقین  رکھتا ہو  اور ا س کے بعد مشکلات  سے  مقابلہ کرے  ، اسی  بنا پر کہا جاتا  ہے کہ خود اعتمادی کے دو  رکن ہیں:

۱۔  اپنی  صلاحیتوں اور  توانائیوں   کو پہچاننا۔

۲۔  اپنی   صلاحیتوں  او ر  توانائیو ں کو قبول کرنا، ان پریقین رکھنا۔

پہلے مرحلے میں انسان اپنے آپ کو پہچانے اور اپنے وجود کے پہلووں کو اچھی طرح پرکھے، خداوندعالم نے ہر شخص کو خاص صلاحیتوں سے نوازہ ہے ، بزرگ عالم دین سید بن طاووس کے مطابق  ہر انسان  اپنے لحاظ سے  بہت ہی نابغہ و صلاحیتوں کا مالک ہے۔ انسان کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننا چاہئے اور انہیں استعمال کرنا چاہئے ۔

خود شناسی کے بعدفطری طور انسان  اپنے آپ پر بھروسہ کر لیتا ہےاور اس  کے بعد  خود اعتمادی کے لئے اپنی صلاحیتوں  کے ذریعہ مشکلات کو حل اور  کاموں  کو انجام دینا چاہئے ،  اسی  میدا  ن میں نفس اور اپنے آپ  کاقوی ہونا ضروری ہے۔  نفسیات کے  ماہر  افراد  اس  مرحلہ کو انسان کی قوت محرکہ کہتے ہیں، اور  قوت محرکہ  کی مضبوطی کے چند امور مہم و موثر بیان  کئے گئے  ہیں:

1.   ماہر نفسیات  کی  تحقیقات سے معلوم ہوتا  ہے کہ جو افراد  پابندی کے ساتھ جسمانی ورزش  کرتے  ہیں  وہ مشکلات سے مقابلے میں زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔

2.   سخت  و سنگین کاموں کو اپنے ذمہ لیکر انہیں انجام دینا  بھی  انسان کی نفسانی طاقت  کی مضبوطی  کاسبب  ہوتے ہیں۔

3.   تمام  طاقتوں سے  مافوق عظیم قدرت  کو اپنے لئے  پناہ  گاہ بنانا بھی  انسان  کی قوت نفس کو بہت بڑھا دیتا ہے اور وہ  عظیم طاقت  و پناہ گاہ  ذات  باری تعالیٰ ہے کہ جس کی  طاقت تمام  جہان ہستی پر  حاکم ہے  ، اور خدا پر توکل و  بھروسہ رکھنا  انسان  کو  ایسی  طاقت  و  قدرت عطاکرتا ہے  کہ انسان قوی ترین  افراد کے سامنے بھی کھڑا ہوجاتا  ہےاور سخت ترین حالات میں  مشکلات کے حل  میں لگ  جاتا ہے۔

خود اعتمادی کا نہ ہونا:

جس طرح انسان  کا اپنے بارے میں  آگاہ ہونا  ، انسان کو ہر  طرح کے  خیالات  و  منفی  افکار سے  دور رکھتا  ہے اور واقعی  کمال  و اپنی  کمیوں  کی اصلاح کرنے کی رہنمائی کرتا ہے ، اسی  طرح اپنے آپ پر ، اپنے نفس  پر بھروسہ نہ ہونا  انسان  کی قابلیت و  صلاحیتوں  کےپروان چڑنے اور  ذمہ داری کے انجام دہی میں  رکاوٹ  بنتا ہے ۔

خود اعتمادی انسان کو  مستقل بناتی ہے ، دوسروں پر منحصر رہنے سے روکتی ہے  ، اپنی فردی و اجتماعی ذمہ داریوں  کے انجام دینے کے  لئے  میدا ن میں کھینچ لاتی ہے ۔خود اعتمادی سے  انسان اطمینان، سکون و بغیر رکاوٹ کے کام انجام دیتا ہے ، حقیقت میں اپنے نفس پر بھروسہ کرنا،اپنی    انسانی صلاحیتوں اور قابلیتوں کا یقین کرنا   اور  زندگی  کے اتار چڑاو کا  سامنا کرکے صحیح طرح سے وظیفہ پر عمل  کرنا ہے۔ جو لوگ  خود اعتمادی رکھتے ہیں  وہ اپنے عمل میں مستقل ہوتے ہیں، اپنی ذمہ  داریوں کو  قبول کرکے عمل کرتے ہیں،  زندگی کی ناکامیوں  کو قبول  کرتے ہیں، دوسروں سے روابط بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،  اور ہر طرح کی گوشہ گیری سے دور  رہتے  ہیں۔

دوسری طرف  جو لوگ اپنے نفس پر بھروسہ  رکھنے میں ضعیف ہیں  وہ مندرجہ ذیل مشکلات میں مبتلا رہتے ہیں:

۱۔کم  بینی کا احساس:   جو لوگ خود اعتمادی نہیں رکھتےہیں اکثر ان کے اعمال و  رویوں میں دیکھا گیا ہے کہ وہ  عدم اطمینان و بے چارگی کا احساس کرتے ہیں، اپنے آپ کو مشکلات کے سامنے کمزور سمجھتے ہیں  اور ''میں اس کام کو نہیں کرسکتاہوں'' ، ''ہر گز آگے نہیں پڑھ سکتا  ہوں''،  ''اب آگے بڑھنا نہیں چاہتا ہوں'' جیسے  جملے کہتے  ہوئے نظر آتے ہیں ۔

۲۔ منفی  احساسات؛  جو لوگ اپنے  آپ پر، اپنے نفس پر بھروسہ نہیں رکھتے ہیں  ان  کا  سلوک  و  رویہ ایک  طرح کی  خشونت  و بدخلقی والا ہوتاہے ، اپنے آپ  کو قبول نہ کر  پانے کی  وجہ سے   ایسے لوگوں  کے روابط  و پسند میں تردید پائی جاتی ہے اور ایسے لوگ محبت آمیز سلوک و رفتار سے خالی ہوتے ہیں ، گویا ان کے احساسات منفی ہوجاتے ہیں۔

۳- ناکامی؛ جن لوگوں کو اپنے نفس پر بھروسہ نہیں ہوتا ہے وہ نفسیاتی طور پر ڈرے ہوئے ہوتے ہیں، ان کے اندر تھکان پائی جاتی ہے اور بہت کم کسی مشکل یا سخت مسئلے  کو تحمل کرپاتے ہیں ؛ مثال کے طورپر امتحان وغیرہ کے وقت ایسے لوگ اندرونی طور پر پریشان و مضطرب ہوجاتے ہیں اور کامیاب نہیں ہوپاتے ہیں۔

۴- ناامیدی، ڈر؛ اپنے نفس پر بھروسہ نہ رکھنے والے افراد میں سب سے جو چیز پائی جاتی ہے وہ اپنے اہداف تک پہونچنےسے ناامید ہوجانا ہے۔ اسی طرح ایسے لوگ ڈرپوک بھی ہوتے ہیں اور عام طور پر اجتماع میں رونما ہونے والے مختلف مشکلات کا مقابلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔

خود اعتمادی بڑھانے کے طریقے:

خود اعتمادی اور اپنے نفس پر بھروسہ کرنے کے مسئلہ کی مختصر شناخت کے بعد یہاں چند طریقے اور راہوں پر توجہ دیں جن کے ذریعہ سے عملی طور پر خود اعتمادی کو بڑھایا جاسکتا ہے:

1.   اپنے صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ پہچانا جائے؛اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو پہچاننا، خود اعتمادی کو حاصل کرنے کے لئے مفید ہوتا ہے اور انسان کو ناامیدی سے رہائی دیتا ہے ،اس کام لئے مناسب ہے کہ انسان اپنی مختلف علمی، ورزشی، ہنری اورفکری وغیرہ صلاحیتوں کو لکھ کر یادداشت کرلیں اورمستقل طور پر انہیں پڑھتا ہے۔

2.   گذشتہ کامیابیوں پر بھروسہ کریں ؛ خود اعتمادی بڑھانے کے لئے انسان کو چاہیئے کہ اپنی گذشتہ کامیابیوں کو یاد کرے اور ان پر توجہ رکھنے ہوئے، تازہ پیش آئے ہوئے کاموں اور مشکلات کے لئے قدم بڑھائے انشاء اللہ  کامیابی حاصل  ہوگی۔

3.   گذشتہ ناکامیابیوں پر توجہ نہ دیں؛ اگر گذشتہ کسی ناکامی کے بارے میں کوئی یادداشت ہو تو اسے بھلانے کی کوشش کریں اور اس ناکامی کا اپنے اندر اثر نہ ہونے دیں اور تازہ دم ہوکر جدید مسئلہ پر توجہ مرکوز کریں۔

4.   اپنے آپ کو مثبت تصور کریں؛ انسان کو چاہئے کہ اپنے آپ پر مہربان رہے اور اپنی شخصیت کو مثبت انداز میں اپنے سامنے رکھےاور اپنے آپ کو اچھی صفات و خصوصیات کا حامل بناکر رکھےتاکہ کاموں کے انجام دینے میں اپنے آپ پر اعتماد پیدا ہوسکے اور طاقت ور رہے۔

5.   جرأت سے کام کریں؛  جدید تجربات پر کچھ سیکھنے کی غرض سے کام کریں اور ہارنے سے نہ ڈریں ، اگر اس طرح کام کیاجائے گا تو نئے امکانات و نئی کامیابیاں ملیں گی اور خود پر بھروسہ کرنے کا احساس ہوگا۔

6.   اپنی خواہشات کو کم کریں؛ انسان کو عزت و سربلندی دوسروں سے بار بار خواہش و درخواست کو کم کرنے میں ملتی ہے، جتنا ممکن ہو اپنے پاس جو ہو اسی پر تکیہ و بھروسہ کرنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ نفس پر اعتماد حاصل ہوسکے۔

7.   دوسروں سے اپنا مقابلہ نہ کریں؛ کبھی بھی اپنے آپ یا اپنی کامیابیوں کا دوسروں سے مقابلہ  نہ کریں، ہمیشہ خود اپنے آپ سے رقابت و مقابلہ کرنا چاہئے ، اس لئے کہ ہر ایک اپنے خاص امکانات و شرائط کا حامل ہوتا ہے۔

8.   خدا سے رابطہ کو مضبوط کریں؛ خود اعتمادی و اپنے آپ پر بھروسہ کو مضبوط کرنے کے لئے سب سے اہم و موثر طریقہ خداوندعالم سے رابطہ برقرار کرنا اور اس کے ساتھ راز و نیاز رکھنا ہے، جب انسان اپنے آپ کو کائنات کے مالک و مختار اور تمام تر کمالات کے سرچشمہ کے سامنے پائے  اور اس پر بھروسہ و اعتماد کرے تو خود اپنی بزرگی  معلوم ہوجائے گی اور اپنی شخصیت کی شناخت ہوگی ۔ اس کے لئے بطور مثال اپنی نمازوں میں زیادہ سے زیادہ قلبی توجہ پیدا کرنا چاہئے تاکہ اپنے آپ کو خدا کی مقدس ذات سے مرتبط جان سکے۔

9.   چھوٹے و متوسط ہدف  سے کام شروع کریں؛  انسان کی شکست اور اعتماد پیدا نہ ہوپانے کی ایک اہم وجہ شروعات ہی میں بڑے اور ناممکن اہداف و مقاصد کو نظر میں رکھنا ہوتا ہے ، جبکہ خود اعتماد حاصل کرنے کے لئے انسان کو چاہئے کہ ابتدا میں چھوٹے چھوٹے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے اور اسکے بعد متوسط اہداف پر توجہ دیں اور اس طرح سے انسان کے اندر اپنے آپ پر بھروسہ ہوتا جائے گا اور پھر ایک منزل وہ آئے گی جہاں انسان بڑی کامیابیوں کا مزہ چکھے گا۔

 

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت

خادم الرضا علیه السلام، عالم مجاهد، رئیس جمهور ایران، جناب آیت الله سید ابراهیم رئیسی (اعلی الله مقامه) و ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت کے موقع پر حضرت امام زمان(عج)، مقام معظم رهبری، علماء کرام و طلاب گرامی قدر، ملت ایران و مرحومین کے تمام پس ماندگان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
مدحت مولا امام رضا علیہ السلام

کلام: سید معظم حسین  زیدی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ ۔قم ایران۔

 

ثنائے رضا میں زباں جو ہی وا کی
برسنے لگی مجھ پر رحمت خدا کی

درِ آلِ احمد پہ جو بھی دعا کی
پلٹنے سے پہلے وه رب نے عطا کی

فرشتوں کی آمد پہ آمد مچی ہے
ولادت ہوئی ہے امام رضا کی

زباں پڑھ رہی ہے قصیدہ تمہارا
لکھی جا رہی ہے، عبادت خدا کی

دکھائی خدا نے اماموں میں صورت
کبھی مصطفٰی کی، کبھی مرتضی کی

اُسے خوف کیا ہو زمین و زماں کا
ضمانت میں جو ہو امام رضا کی

نہ لکھ ہر کسی کو رضی اللہ واعظ
رضایت ہے اِن کی، رضایت خدا کی

سنا وقت آخِر جو آئیں گے مولا
مریضِ محبت نے پھر  نا دوا کی

نہ ویران ہوگی زمیں کربلا کی
یہ بستی بسائی ہوئی ہے خدا کی

حساب اُس کا لے گا نہ خلّاقِ عالم
تیرے شہر میں جو بھی صبح و مسا کی

چلی آئیں جنّت سے، خاتونِ جنّت
غمِ شہ کی گھر میں جو مجلس بپا کی

یہ زُہرہ بتائے گا دنیا کو واعظ
بلندی ہے کتنی درِ سیّدہ کی

وہ جنّت کا ٹکڑا ہے مٹی نہ سمجھو
نجف کی زمیں ہو یا ہو کربلا کی

درِ شہ سے جنّت کی جانب نہ دیکھا
فرشتوں نے مجھ سے بہت التجا کی

بجھا پاؤ گے کیسے شمعِ مودّت
یہ تو اور جلتی ہے زد پر ہوا کی

مَرَض اور بڑھتا گیا دشمنی میں
نہ جانے منافق نے کتنی دوا کی

اسے عشقِ حیدر ہی میں موت آئے
میری ماں نے میرے لیے یہ دعا کی

حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک

تحریر سید تعلیم رضا جعفری۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران

حضرت امام رضا علیہ السلام کے والد گرامی حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی ۳۵ سالہ امامت کی پوری زندگی مشکلات و مختلف حادثوں کے ساتھ گزری ہے اورآپ کو زیادہ تر وقت  کے حاکم ہارون رشید کے قید خانے میں رکھا گیا ، امام رضا علیہ السلام اپنے والد کے قید خانے کی زندگی کے دوران پوری طرح سے معاون و حمایت کرتے رہے اور تمام غموں و مشکلات میں اپنے بابا کے ہم غم و شریک تھے، کبھی بھی  قدرت طلب و حکومت خواہوں کے آگے نہیں جھکے اور لوگوں کو شدت کے ساتھ ظالم خلیفہ کی مدد کرنے سے روکتے رہے۔ اور چونکہ آپ کےبابا زیادہ تر قیدخانے میں رہے لہذا گھر کا سارا انتظام و دیکھ بھال کا ذمہ آپ کے سپرد تھا ، اس مدت میں آپ نے کسی کو بھی گھروالوں کی بی احترامی نہیں کرنے دی، اور دشمنوں کے تمام تر خطرات سے بچاتے رہے۔

اپنے گھر والوں سے محبت کی بات خود حضرت امام رضا علیہ السلام کے بیٹے امام جواد علیہ السلام کے حوالے سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ جب آپ کی عمر زیادہ  ہوگئی تھی اور آپ کی کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی تو کسی نے آپ سے کہا تھا کہ آپ بچوں کو بہت چاہتے ہیں تو خدا سے کیوں نہیں اپنے لئے بچے کی دعا کرتے ہیں؟ امام رضا علیہ السلام نے جواب میں فرمایا: خدا وندعالم مجھے ایک بیٹا دے گا جو میرا وارث ہوگا، اور جب امام جواد علیہ السلام کی ولادت ہوگئی تو امام رات بھر آپ کے  گہوارے کو جھلایا کرتے تھے اور اپنے بیٹے کے ساتھ پیار و محبت فرمایا کرتے تھے آپ اپنے بیٹے کو اتنا چاہتے تھے کہ رات میں خود سوتے نہیں تھے ۔آپ سے کسی نے کہا کیا لوگ اپنے بیٹے  کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کرتے ہیں؟  آپ  نے فرمایا : یہ میرا بیٹا کوئی عام  بچہ نہیں ہے ، اس  کا دنیا میں آنا ، بڑا ہونا اس کے پاک اجداد کی طرح ہے۔ اپنے بیٹے کے ساتھ آپ کا سلوک اتنا محبت آمیز تھا کہ آپ اپنے بیٹے کو نام سے نہیں پکارتے تھے بلکہ احترام کے لئے آپ کی کنیت کے ذریعہ پکارتے تھے ،مثال کے طور پر فرماتے تھے : ابو جعفر نے میرے لئے لکھا ہے اور میں نے ابوجعفر کے لئے لکھا ہے۔ اس طریقے سے آپ چاہتے تھے کہ آپ کا احترام کیا جائے ۔ اسی طرح امام رضا علیہ السلام اپنی بہن حضرت معصومہ قم کے ساتھ بھی خصوصی محبت و لگاو رکھتے تھے۔

امام جہاں خود بھی اپنے آپ کو پاکیزہ رکھتے تھے وہیں گھروالوں کے لئے تمام امکانات فراہم کیا کرتے تھے اور جو لوگ گھروالوں کے لئے امکانات فراہم کرنے کی حیثیت رکھتے ہیں خاص طور پر مرد حضرات کے لئے فرمایا کرتے تھے کہ اپنے گھر والوں کے لئے آرام و سکون کے امکانات فراہم کیا کریں۔اسی طرح فرماتے تھے کہ ایک مرد کے لئے مناسب و ضروری ہے کہ اپنے گھرانے کے لئے مالی اعتبار سے  کمک کرے تا کہ وہ لوگ اس کے مرنے کی آرزو نہ کرے۔[وسائل الشیعہ، ج ۱۵، ص ۲۴۹]۔

اسی طرح فرماتے تھے کہ دنیا کی زندگی اور اس کی لذت گھر کے بڑے ہونے اور دوستوں کے زیادہ ہونے میں ہے ۔[مسند امام رضا ، ج ۲، ص ۳۷۴]۔اس کے علاوہ خود آپ نے اپنے ایک خادم کے لئے ایک مناسب گھر خریدا اور اس سے فرمایا کہ چونکہ تمہارا گھر چھوٹا ہے لہذا تم اب اس گھر میں رہو، اس شخص نے کہا مولاؑ میرے لئے پہلے والا  گھر ہی ٹھیک ہے چونکہ میرا باپ بھی  اسی  گھر میں  گذارا کرلیتا تھا ۔  امام نے فرمایا: اگر تمہارا باپ  بے عقل تھا  تو تم بھی اسی  کے مانند رہوگے۔[بحارالانوار، ج۷۳، ص ۱۵۳]۔

اسی طرح امام اپنے خاندان والوں کے ساتھ خوش اخلاقی و نیک رفتاری کے ساتھ پیش آتے تھے اور فرمایا بھی کرتے تھے  کہ: قیامت میں وہ شخص مجھ سے سب سے زیادہ قریب ہوگا جو دنیامیں اپنے گھرانےوالوں کے ساتھ سب سے زیادہ  خو ش  اخلاق و نیکی کرنے والا ہوگا۔ [وسائل الشیعہ، ج ۱۲، ص ۱۵۳]۔

دوستو! اور عزیزو! اسی ماہ ذی القعدہ کی ۱۱ ویں تاریخ کو  ہمارے آٹھویں  امام حضرت علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت  ہے اور ایک روایت کےمطابق اسی مہینے کی ۲۳ ویں تاریخ کو آپ کی شہادت بھی واقع ہوئی ہے، گویا یہ مہینہ امام رضا علیہ السلام  ہی کا ہے۔ لہذا ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم بھی امام کے اخلاق  کو اپناتے ہوئے اپنے گھروالوں  کے ساتھ اچھا سلوک  کرے ، زیادہ سے زیادہ ان کو  خوش رکھنے کی  کو شش  کریں  چاہےاپنے اچھے اخلاق اور سلام  و دعا ہی کے  ذریعہ ہو ۔

حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں

تحریرسیداکبر علی جعفری۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران۔

امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتوں میں سے چند فضیلت هم یھاں بیان کرینگے:

۱۔ پہلی فضیلت:

حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت حضرت امام حسین علیه السلام کی زیارت پر فضیلت رکھتی ہے شاه عبدالعظیم حسنی  نقل کرتے ہیں کہ میں نے حضرت جواد علیه السلام کی خدمت میں عرض کیا که میں حیران و پریشان ھوں که حضرت سیدالشهدا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوؤں یا آپ کے پدربزرگوار کی زیارت کے لیے جاؤں۔ آپ نے فرمایا؛ تھوڑا انتظار کروآپ اندر داخل ہوئے جب آپ باہر نکلے تو آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے،احتمالا اپنے بابا کی جدائی میں آنسو بھارہے تھے ۔آپ نے فرمایا:حضرت سیدالشهداء امام حسین علیہ السلام کے زائرین بہت زیادہ ہیں لیکن میرے باپ کی زیارت کرنے والے بہت کم ہیں.

ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت امام جواد علیہ السلام نے فرمایا کہ :میرے بابا کی زیارت افضل ہے کیونکہ حضرت اباعبدالله الحسین کی زیارت پر تمام لوگ جاتے ہیں لیکن میرے پدر بزرگوار کی زیارت کے لئے صرف آپ کے شیعہ جاتے ہیں ۔

اس روایت کی روشنی میں معلوم ہوتا ہے کہ شیعہ کا ہر فرقہ امام حسین علیہ السلام کو مختلف جہات مثلاً راه خدا میں شہادت یا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا فرزند ہونے کی وجہ سے محترم سمجھتا ہے - اورشیعوں کے دوسرے فرقے جیسے کیسانیہ، زیدیہ، اسما عیلیہ وغیرہ... سب حضرت سیدالشهداء امام حسین علیہ السلام کی امامت کو قبول کرتے ہیں جب کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کو ماننے والے شیعہ صرف وہی ہیں جو آپ کی ولایت و امامت کا معتقد ہیں  اور ان کی تعداد بھی باقیوں کی بہ نسبت کم ہے۔ لہٰذا روایات میں ان کے لئے ۔عار فابحقہ ۔یعنی ان کی معرفت رکھتے ہوئے زیارت کرنے کا ذکر ہوا ہے یعنی انہیں واجب الا طاعتہ امام سمجھتے ہوئے زیارت کرنا۔

۲۔ دوسری فضیلت:

حضرت امام رضا علیہ السلام کے زائرین  کو تمام انبیاء و اولیاء اور آئمہ علیہ السلام کے زائرین پر فضیلت حاصل ہے – جیسا کہ سلیمان بن حفص کہتا ہے میں نے حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السلام سے سنا ہے کہ آپ نے فرمایا: جو کوئی بھی میرے بیٹے علی  علیہ السلام کی زیارت کرے گا اللہ تعالیٰ اسے ستر 70مبرو رو مقبول حجوں کا ثواب عطا کرے گا - میں نے تعجب کرتے ہوئے کہا:ستر مقبول حجوں کا ثواب؟ آپ نے فرمایا :ہاں پھر فرمایا. ستر ہزار مقبول حجوں کا ثواب اسے ملے گا میں نے تعجب کرتے ہوئے پوچھا کیا ستر ہزار مقبول حجوں کا؟ آپ نے فرمایا بعض حج ایسے ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول نہیں ہوتے ہیں؛ لیکن جو بھی میرے بیٹے کی زیارت کرے گا یا ایک رات آپ کے مرقد کے پاس گزارے گا وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے عرش پر خدا کی زیارت کی ہو - پھر میں نے تعجب کرتے ہوئے پوچھا :کیا وہ اس طرح ہے جس نے خدا کی عرش پر زیارت کی ہو؟ آپ نے فرمایا: روز قیامت گزشتگان میں سے چار افراد حضرت نوحؑ،  حضرت ابراہیمؑ، حضرت موسیٰؑ اور حضرت عیسٰی ؑاور آخری زمانے میں سےحضرات محمدؑ، علیؑ، حسنؑ اور امام حسین علیہم السلام عرش خدا کے ارد گرد ہوں گے اور یہ محفل جاری رہے گی یعنی ان کے علاوہ اور بھی وہاں پر حاضر ہوں گے؛ قبور آئمہ علیہم السلام کے زائرین اسی محفل میں ہمارے ہمنشین ہوں گے اسکے بعد فرماتے ہیں۔الا انا اعلاها درجة و اقربهم حبوته زوار قبر والدي على۔ بے شک بلند ترین درجہ بہترین ہدیہ و عنایت میرے بیٹے علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے زائرین کے ساتھ مخصوص ہے۔

۳۔ تیسری فضیلت :

حضرت رضا علیہ السلام کے زائرین کو ضمانت دی گئی ہے کہ اس کے گزشتہ و آئندہ تمام گناہ اللہ تعالیٰ معاف فرما دے گا؛ امام جواد علیہ السلام فرماتے ہیں؛ جو شخص میرے پدر بزرگوار کی توس ميں زیارت کرے گا. اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ آئندہ گناہ معاف کردے گا. روز قیامت اس کا منبر رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے منبر کے سامنے لگایا جائے گا وہ بڑے آرام سکون سے اس منبر پر بیٹھے گا؛ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے آخری بندے تک حساب کتاب لے لے گا - اس روایت میں دو جہتیں ہیں:

اول: گناہ ہوں کی بخشش۔

دوم: حساب کتاب میں آسانی۔

۴۔ چوتھی فضیلت:  

روز قیامت لوگوں کے اعمال دیکھے جائیں گے لیکن حضرت رضا علیہ السلام کا زائرین رسول اکرم ص کے پاس بڑے آرام سے منتظر بیٹھا ہو گا؛ تاکہ لوگوں کا حساب و کتاب ختم ہو جائے ۔

تیسری فضیلت میں یہ ذکر ہوا تھا کہ گزشتہ و آئندہ کے گناہ بخش دیے جائیں گے لیکن اس جگہ بیان ہوا کہ اس کا محاسبہ و حساب کتاب نہیں ہو گا۔

 ابراہیم جعفری مہران سے نقل کرتا ہے کہ میں نے حضرت امام جواد علیہ السلام سے سوال کیا کہ جو شخص آپ کے والد بزرگوار کی زیارت کے لئے جائے گا اسے کیا اختیار دیا جائے گا؟ آپ نے فرمایا؛ میرے باپ کی زیارت کرنے والے کے گزشتہ و آئندہ کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔

ماخوذ از  کتاب سیرت امام رضا علیہ السلام، ص 142۔

حضرت امام رضا علیہ السلام اور قرآن سے استدلال

تحریر: سید محمد شاداب رضوی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران۔

ہمارے ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت میں ایک خاص بات یہ تھی کہ آپ سوال کرنے والوں، خاص طور پر مخالفین کے سوالوں کے جوابات کو قرآن کی روشنی میں پیش فرماتے تھے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام جن کی ولادت کے ایام چل رہے ہیں، اگر ہم آپ کی سیرت میں بھی دیکھیں تو قرآنی جوابات اور قرآن سے استدلال خاص طور پر نظر آتے ہیں۔ آئیے آج کی تحریر میں بعض اہم استدلال کا مطالعہ کرتے ہیں:

حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور آیہ مباھله سے منفرد استدلال

ایک دن مامون رشید  نے امام علی رضا علیہ السلام سے کہا: امیر المومنین علیہ السلام کی سب سے بڑی فضیلت کیا ہے جس کی طرف قرآن اشارہ کرتا ہے؟ حضرت رضا علیہ السلام نے اس سے فرمایا: وہ فضیلت جو آیہ مباھله میں ہے ۔ کیونکہ خداوند عالم کا ارشاد ہے:«فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ». (سورہ آل عمران۔ آیت ۶۱)۔

            رسول خدا (ص)،حضرات امام حسن و امام حسین (علیھما السلام) کو  اپنے ساتھ لے گئے ۔ لہذا قرآن کی رو سے حسنین علیھما السلام آپ (ص)کے بیٹے شمار ہوئے ۔ اور جناب فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کو اپنے ساتھ لے گئے ۔لہذا  مذکورہ  آیت کی روشنی میں جناب سیدہ (سلام اللہ علیھا) عورتوں کی مثال بن گئیں۔ پھر  امیر المومنین علی(ع) کو اپنے ساتھ لے گئے ۔ لہٰذا حکم خدا کے  مطابق امیر المومنین (علیہ السلام)، نبی کریم (ص) کے "نفس" يعني جان ہیں۔ اور دوسری طرف یہ بات بھی بالکل واضح ہے کہ خدا کی مخلوقات میں سے کوئی بھی خدا کے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) سے افضل نہیں ہے ۔ لہٰذا ضروری ہے کہ خدا کے حکم کے مطابق کوئی شخص بھی خدا کے نبی حضرت محمد مصطفٰی(ص) کی جان سے  بھیافضل نہ ہو ۔

قرآن کی روشنی میں آل رسول(ص)  کی برتری

مامون عباسی نے نامور علماء کی ایک نشست میں امام رضا علیہ السلام سے پوچھا: کیا خدا نے عترت رسول (ص) کو دوسرے لوگوں پر فوقیت و فضیلت دی ہے؟ امام نے قرآن کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: خداوند متعال نے قرآن مجید عترت رسول اللہ ص کی فضیلت کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔ مامون نے پوچھا: یہ فضائل قرآن میں کہاں ہیں؟ امام رضا علیہ السلام نے قرآن مجید کی متعدد آیات کی تلاوت کرتے ہوئے اس آیت کی تلاوت فرمائی: إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًاک بیشک اللہ اور اس کے ملائکہ رسول پر صلٰوات بھیجتے ہیں تو اے صاحبانِ ایمان تم بھی ان پر صلٰوات بھیجتے رہو اور سلام کرتے رہو.

            پھر امام علیہ السلام نے اپنی تقریر کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: اس آیت کو سننے کے بعد مسلمانوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے تسلیم کرنے کا مطلب یہ سمجھا کہ ہم آپ کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کریں، لیکن صلوات کیسے پڑھیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللهم صل على محمد وآل محمد كما صليت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد.

اس بنا پر اللہ تعالیٰ نے آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرار دیا ہے۔ یہ کہنے کے بعد حضرت ع  نے حاضرین مجلس سے پوچھا کہ کیا اس بیان میں کوئی اختلاف ہے؟ َسب کہنے لگے: نہیں۔ اس وقت مامون نے کہا کہ یہ ایک متفقہ بیان ہے اور اس سلسلے میں امت اسلامیہ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اس کے بعد مامون نے امام رضا علیہ السلام سے کہا، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ قرآن مجید سے آلِ محمد (ص) کی برتری کے بارے میں زیادہ صاف اور شفاف آیت بیان کریں! آٹھویں امام نے فرمایا: آپ کی رائے، اس  آیہ مبارکہ میں یاسین سے مراد  کیا ہے: یٰسٓ وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِ اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ . یعنی یٰس۔ قرآن حکیم کی قسم۔ آپ ص مرسلين ميں سے ہیں ، بالکل سیدھے راستے پر ہیں

            تمام علماء مجلس نے کہا : یٰس سے مراد حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کرتا۔ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: اس آیت کریمہ میں خداوند متعال نے آل محمد (ص)کی ایسی فضیلت بیان کی ہے جس کا کوئی ادراک نہیں کر سکتا بجز غور و فکر کے ذریعہ ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب مقدس میں انبیاء علیہم السلام کے علاوہ کسی پر سلام نہیں بھیجا سوائے اھلبیت پیغمبر(ص) کے ، جیسا کہ فرمایا: "سلامٌ علی آلِ یاسین"    حضرت رضا علیہ السلام کے اس  عمدہ استدلال اور بیان سن کر مامون علماء  کی طرف متوجہ ہوا اور کہا: اب میں سمجھ گیا ہوں کہ ان آیات کی تفسیر اور  شرح سوائے معدن نبوت یعنی اھلبیت محمد (ص) کے کوئی نہیں کر سکتا .

امام مہدی (عج) اور قاتلین شہداء کربلا سے انتقام

مرحوم شیخ صدوق رحمۃ اللہ علیہ عبدالسلام ھروی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: ایک دن مجھے حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری کا شرف حاصل ہوا اور میں نے امام صادق علیہ السلام سے ایک حدیث کے بارے میں سوال کیا جس میں آپ نے فرمایا: جب امام زمان ع ظھور فرمائیں گے تو وہ امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں کی تمام اولادوں کو ان کے آباء و اجداد کے اعمال کی بنا پر قتل کریں گے ۔  کیا یہ سچ ہے؟ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: ہاں یہ سچ ہے۔ میں نے کہا: قرآن کی وہ آیت ہے جو یہ کہتی ہے"لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ" اور کوئی شخص کسی دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ؟ آپ نے فرمایا: خدا تعالیٰ اپنی تمام باتوں میں دیانت دار اور سچا ہے لیکن حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے قاتلوں کی اولادیں اس لئے کہ وہ اپنے باپ دادا کے کاموں سے راضی تھیں اور اپنے برے اعمال اور حرکتوں پر فخر کرتے تھے۔پس وہ ان کے جرم میں شریک ہیں۔ اس لیے کہ جو شخص دوسرے کے عمل سے مطمئن ہو، خواہ وہ اچھا ہو یا بُرا، وہ اس کے جزا و سزا میں شریک ہے، یہاں تک کہ اگر کوئی شخص مغرب میں ظلم کرے اور مشرق میں کوئی دوسرا شخص اس کے کام سے مطمئن اور خوش ہو، تو اس صورت میں اسے جرم میں شریک سمجھا جاتا ہے۔ پھر مزید فرمایا: امام زمان علیہ السلام ایسے لوگوں کو قتل کریں گے۔ اسکے بعد میں نے عرض کیا: اے فرزند رسول! امام الزمان علیہ السلام ظھور کے بعد سب سے پہلے کون سے کام انجام دینگے؟ اس کے جواب میں امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: جب امام زمان ع ظھور فرمائنگےتو وہ سب سے پہلے مکہ میں بنی شیبہ کو شھر مکہ میں سزا دیں گے، کیونکہ یہ سب سے پہلے چور ہیں۔ خدا کے گھر کا سارا مال چوری کر لیا ہے اور اسلام کے حکم کے مطابق ان کے ہاتھ کاٹینگے۔ (عیون اخبار الرضا علیہ السلام: جلد 1، ص 273، ح 5۔)

 

حضرت امام رضا علیہ السلام  کی نگاہ میں یقین کی اہمیت

تحریر: محمد علی ۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ

 

حضرت امام رضا علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ:

"اَلْإِيمَانُ أَفْضَلُ مِنَ اَلْإِسْلاَمِ بِدَرَجَةٍ وَ اَلتَّقْوَى أَفْضَلُ مِنَ اَلْإِيمَانِ بِدَرَجَةٍ وَ اَلْيَقِينُ أَفْضَلُ مِنَ اَلتَّقْوَى بِدَرَجَةٍ وَ لَمْ يَقْسِمْ بَيْنَ بَنِي آدَمَ شَيْئاً أَقَلَّ مِنَ اَلْيَقِينِ"۔

ایمان  اسلام  سےایک درجہ افضل ہے ،تقوی  ایمان  سے ایک درجہ افضل ہے ،اور یقین ایمان سےایک درجہ افضل  ہے اور بنی آدم   کے درمیان   یقین  سے کم تر  کوئی  چیز   تقسیم  نہیں  کی گئی ہے ۔ (بحار الانوار  ،ج78،ص338)

            میرا مورد بحث  یقین ہے  ۔یقین    شک   کےمقابل  میں آتاہے کہ جس  کا معنی    واضح  اور روشن   ہے  ۔ ایمان  کے افضل ترین  مرتبہ کو  یقین  کہا جاتاہے  ۔سور ہ واقعہ کی آیت نمبر  95   کےمطابق   یقین  کےتین مرحلے  ہیں  علم الیقین ،عین الیقین اور حق الیقین ،پہلا مرحلہ  عام لوگوں کےلئے ۔دوسرا مرحلہ  متقی لوگوں  کےلئے ہے اور تیسرا مرحلہ   خدا  کےمقرب بندوں کےلئےہے۔ یہ بہت ہی  طویل  بحث ہے    لہذا ہم کچھ  نکات  کی طرف اشارہ کر یں گے۔

1۔یقین،     قدر ت   کی وہ عظیم  نعمت ہے   جس کو مل جاتی ہے  وہ  پھر    در بدر  نہیں  بھٹکتا،مثال  کےطور پر مجھے کسی فلاں  جگہ  جانا ہے اور وہاں  کےبارے میں  مجھے یقین  ہے کہ فلاں  جگہ  ہے بغیر  سوچے وہاں  چلےجائیں گے کیونکہ  ہم  اس کےبارےمیں کسی معتبر ا نسان سے سن رکھاتھے ،لیکن   وہاں  کےبارے میں شک ہو   تو راستہ  بھٹکنےکا امکان ہے۔

2۔موت  بھی ایک حقیقت ہے جس  کو  ہر انسان    اکثر  دیکھتا رہتاہے کبھی خود  کےگھر میں یا گاؤں  میں یا شہر میں  مگر ایسا معلوم ہوتاہے کہ ہمیں اس پر یقین  ہی  نہیں ہے ۔جس  طرح  کوئی صاحب یقین  اپنے منزل کی طرف بغیر  سوچے سفر پر  نکل جاتاہے۔   مگر ایسا کیوں ہے موت پر یقین  رکھتےہوئے  اپنےکردار میں کوئی تبدیلی نہیں  لاتے ؟جیسے معلوم ہوتاہےکہ موت پر یقین ہی  نہیں ہے۔ہم  اتنے لوگوں کو جاتے ہوئے دکھتےہیں  پھربھی وہی  کام کرتےہیں کو برسوں سےکرتےچالےآئیں ہیں۔

3۔ہم جیسے عام لوگوں  کےلئے  ہےکہ  علم الیقین    کتابوں اور استادوں   کی سنی ہوئی تقریروں  سے  حاصل    کریں  مگر  حق  الیقین  اسی کو حاصل ہوگا  کہ جس کارابطہ    حق (پروردگار) سے ہو   ۔کبھی ایسا  بھی ہوتاہے کہ کسی کا حق سےاتنا گہر ا رابطہ ہوتاہےکہ خود  بھی  حق کا محور بن جاتاہے جیسے  حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم   نےحضرت علی علیہ السلام  کےبارے میں فرماتے ہیں:( عَلِی مَعَ الحَقَّ وَالحَقُّ مَعَ عَلِی، اللّهُمَّ أدِرِ الحَقَّ مَعَ عَلِی حَیثُما دارَ۔(الاحتجاج،ج1،ح61،ص364)۔ علی حق  کےساتھ  ہیں اور حق  علی  کےساتھ  (آپ دعا فرماتےہیں ) ائے اللہ حق کو ادھر موڑدے جدھر علی موڑیں۔         

 لہذااگرحق  کو مجسم  کی صورت میں دکھنا ہو   حضرت علی علیہ السلام کو دیکھو۔اگر خود  کوحق کی راہ پر چلاناچاہتے ہو تو  علی  کی سیرت پر چلو۔ اگر حق  کی تلاش میں ہوتو حضرت علی  علیہ السلام کےبارےمیں مطالعہ کرو۔کیوں  کہ وہی شمع ہدایت   ہیں جن کوسعادت ،نجات،کامیابی ،جنت کا حصول  تمام کمال کی چابی خدا نےعلی علیہ السلام کو قر ار دی  ہے۔

4۔یقین   اتنا  گوہر نایاب ہے ،اتنا قیمتی ہےکہ خدا نے بہت کم لوگوں  میں تقسیم کیا ہے،اب سوال ہوگا کہ جب خدا نےہی اس کو کم لوگوں میں تقسیم کیا ہےتو سارے لوگ کہاں سے صاحب یقین ہوسکتے ہیں۔تو اس  کےجواب میں یہ کہاجاسکتاہےکہ اس یقین  کےمقدمات  ہم   نے خود نہیں فراہم کئے ہیں  ہم جانتے ہیں اس کائنات کی نقشائیاں  اتنی حیران کن   ہیں  پھر بھی  ہمیں اس نقاش پر یقین  نہیں آتا۔آپ درختوں  کےان پتوں کو غور سے دکھیں کہ جس کی بناوٹ کیسی ہےکیا ہو خود سےہوگئی ۔اس چونٹی  کےجسم کو دیکھیں  جس   میں حیات کی   تمام چیز یں پائی جاتی ہے(یعنی یقین  کےخدا نےبہت دوازے رکھیں  ہیں پر ہم  اس میں داخل ہونا نہیں چاہتے۔

5۔حضرت امام رضا علیہ السلام نےاس حدیث  میں درجہ  بندی کی ہے کہ ایمان  اسلام سےایک درجہ افضل  ہے۔۔۔اگر  ہر ایک کی  تمام شرائطوں کو پورا کیا جائے  بہ فضل الہی  ان تمام مدارج کو طےکیا جاسکتاہے۔خود تاریخ میں ہے حضرت پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کےبعض  صحابی   ان درجوں پر فائز  تھےمگر  افسوس کا مقام یہ ہےکہ ہم ابھی پہلے در جہ پر ہی  مکمل طورسے پورے نہیں  اترتے۔ میں آپ کی بات نہیں  کرتا   ۔میں اپنی بات کرتا ہوں  جب تنہائی میں اپنے کاموں پر نگاہ کرتاہوں تو سارےکا اپنےمرضی  کےنظر آتے ہیں ،کوئی ایسا کام  نہیں ملتا جو مخلصانہ  خدا کےلئےہوں    تو پھر تسلیم کا معنی مجھ پر منطبق نہیں ہوتا۔

خداوندعالم  ہمیں  اہل بیت  کا حقیقی عاشق بنا کہ  جس میں  تمام مدارج ہیں۔

حضرت امام رضا علیہ السلام کی( ۷) اہم نصیحتیں

تحریر: سید محمد شاداب رضوی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران۔

 حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا:

سات چیزیں ایسی ہیں جو باقی سات کے بغیر مضحکہ خیز ہیں:

 1- وہ شخص جو زبان سے تو استغفار کرتا ہے لیکن دل میں پشیمان نہیں ھے  گویا اس نے اپنے ساتھ مذاق کیا ہے ۔

 2- جو اللہ سے جنت مانگتا ہے لیکن مشکلات میں صبر نہیں کرتا اس نے اپنا مذاق اڑایا۔

 3- وہ شخص جو کامیابی چاہتا ہے لیکن کوشش نہیں کرتا اس نے اپنا مذاق اڑایا۔

 4- ایک شخص جو دور اندیشی کا متلاشی ہے لیکن احتیاط نہیں کرتا اس نے اپنا مذاق اڑایا ہے۔

 5- جس نے جہنم کی آگ سے خدا کی پناہ مانگی لیکن دنیاوی خواہشات کو ترک نہ کیا اس نے اپنے ساتھ مذاق کیا ہے۔

 6- جس نے موت کو یاد کیا اور اس کے لیے خود کو تیار نہ کیا اس نے اپنا مذاق اڑایا۔

 7- اور جس نے خدا کو یاد کیا لیکن اس سے ملاقات کیلئے جلدی نہیں کی اس نے اپنا مذاق اڑایا۔

  (بحار الانوار، ج 11، ص 356)

حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات

تحریر: سید محمد شاداب رضوی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران۔

 

 ابراہیم بن عباس جو کہ امام رضا علیہ السلام کے اصحاب میں سے ایک ہیں، امام رضا علیہ السلام کے صفات بیان کرتے ہیں:

۱- میں نے امام رضا علیہ السلام کو کبھی اپنی باتوں سے کسی کو ستاتے ھوئے نہیں دیکھا۔

۲-کبھی کسی کی بات کاٹتے ھوئے نہیں دیکھا۔

۳-کبھی بھی کسی ضرورت مند کو اپنے گھر سے خالی ھاتھ نہیں لوٹایا۔

۴-کبھی بھی دوسروں کے سامنے اپنے پاؤں دراز کر کے نہیں بیٹھے۔

۵-کبھی بھی دوسروں کے سامنے ٹیک لگاکر نہیں بیٹھے ۔

۶-کبھی کسی کی توہین نہیں کی۔

۷-کبھی بھی عوامی جگہوں پر لعاب دھن نہیں ڈالتے تھے۔

۸-کبھی بھی قھقھه لگا کر نہیں ھنستے  تھے بلکہ آپ کی ہنسی  صرف مسکراہٹ کی حد تک رہتی تھی۔

۹- آپ علیہ السلام  گھر والوں، نوکروں اور محافظوں کے ساتھ زمین پر ایک ہی دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے۔

۱۰- آپ علیہ السلام رات میں بہت کم سوتے تھے ۔اور  اکثر راتوں کو صبح تک ذکر الٰہی میں مصروف رہتے تھے ۔

۱۱- آپ علیہ السلام بہت روزے رکھتے تھے۔ ہر مہینے میں تین دن کے روزےتو بالکل نہیں چھوڑتے تھے۔ اور فرماتے تھے کہ یہ تمام مہینہ  کے روزوں کے برابر ہے۔

۱۲- آپ علیہ السلام بہت خیرات فرماتے تھے اور اکثر اندھیری راتوں میں خفیہ  طور پر خیرات کرتے تھے۔

(عيون اخبارالرضا، ج2، ص184)

 

ماہ ذی قعدہ بروز اتوار کی با فضیلت نماز

تحریر: سید تعلیم رضا جعفری۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ

 

کیا ہم چاہتے ہیں کہ ہماری توبہ قبول ہوجائے؟

کیا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے گناہ معاف ہوجائیں؟

کیا ہم چاہتے ہیں کہ قیامت کے دن ہمارے [مادی و معنوی] قرض مانگنے والے ہم سے راضی ہوجائیں؟

کیا ہم چاہتے ہیں کہ قیامت کے دن ہم کو دشمن رکھنے والے بھی ہم سے راضی ہوجائیں؟

کیا ہم چاہتے ہیں کہ با ایمان موت آئے؟

کیا ہم چاہتے ہیں کہ موت کے وقت ہمارا دین ہم سے نہ چھن جائے؟

آیا ہم چاہتے ہیں کہ ہماری قبر وسیع اور نورانی ہوجائے؟

کیا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے والدین ہم سے راضی ہوجائیں؟

کیا ہم چاہتے ہیں ہمارے والدین کے شامل حال مغفرت ہوجائے؟

کیا ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نسل معاف کردی جائے؟

کیا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے لئے رزق و روزی کی فراوانی ہو؟

کیا ہم چاہتے ہیں کہ ملک الموت، مرنے کے وقت ہمارے ساتھ مہربانی کرے اور روح نکالنے میں آسانی سے کام لے؟

مذکورہ تمام فضائل کی حامل ایک نماز  ہے جس کو ماہ ذی قعدہ میں اتوار کے دن پڑھنے کے تاکید ہوئی ہے اور اس کے مذکورہ فضائل بھی بیان ہوئے ہیں۔

اس نماز کا طریقہ کیا ہے؟

اس نماز کا طریقہ یہ ہے کہ:

سب سے پہلے غسل کرنا ہے ، اس کے بعد وضو کرکے چہار رکعت نماز، دو دو رکعت کرکے پڑھنا ہے۔

ہر رکعت میں  سورہ حمد کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید ایک  ایک مرتبہ سورہ ناس اور سورہ فلق پڑھنا ہے۔

چاروں رکعت تمام ہونے کے بعد ۷۰ مرتبہ استغفار  ["استغفر اللہ "] کہنا ہے۔

اس کے بعد ایک مرتبہ"لا حَوْلَ وَ لا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ" پڑھنا ہے۔

اس کے بعد ایک مرتبہ "يَا عَزِيزُ يَا غَفَّارُ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَ ذُنُوبَ جَمِيعِ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ فَإِنَّهُ لا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا أَنْتَ" پڑھنا ہے۔

[اقبال الاعمال، سید بن طاووس، ترجمه محمد روحی، جلد 2، صفحه 13 ۔ و مفاتیح الجنان، اعمال ماہ ذی القعدہ]۔

 بہترین اولاد

🔻پیامبر اکرم صلی‌الله‌علیه‌وآله‌وسلم نے فرمایا:

نِعمَ الوَلَدُ البَناتُ المُخَدَّراتُ، مَن كانَت عِندَهُ واحِدَةٌ جَعَلَهَا اللّه ُ سِترا لَهُ مِنَ النّارِ، وَ مَن كانَت عِندَهُ اثنَتانِ أَدخَلَهُ اللّه ُ بِهِمَا الجَنَّةَ ، وَ إِن كُنَّ ثَلاثا أو مِثلَهُنَّ مِنَ الأخَواتِ ، وَضَعَ عَنهُ الجِهادَ وَ الصَّدَقَةَ

بہترین اولادباحجاب بیٹیاں ہیں ۔ جس کی ایک بیٹی ہو، اللہ تعالیٰ اسے، اس کے لئے جہنم کی ڈھال قرار دیتا ہے۔ اور جس کی دو بیٹی ہو، اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کردیتا ہے۔ اور اگر کسی کے یہاں تین بیٹیاں یا ان کے جیسے تین بہنیں ہوں تو اللہ تعالیٰ اس پر سے جہاد اور (مستحبی) صدقے کو معاف کردیتا ہے۔

📚  روضة الواعظين۔ ص ۴۰۴۔

حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) اور حضرت فاطمہ معصومہ قم (علیہاالسلام) کی دس شباہتیں

 

تحریر : سید رعایت حسین رضوی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ

 

اس مقالے میں ہم بطور اختصار 10 شباہتیں جو جناب فاطمہ معصومہ قم علیہاالسلام اور آپ کی جدہ ماجدہ جناب فاطمۃ الزہرا علیہاالسلام میں مشترکہ طور پر پائی جاتی ہے ان کو بیان کریں گے۔

١ : ولادت سے پہلے ہی خوشخبری اور نام گزاری

جیسا کہ جناب فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) کی ولادت سے پہلے رسول خدا ص کو نعوذ باللہ ابتر کے طعنے دیے جاتے تھے جس سے آپ کا دل غمگین ہو جایا کرتا تھا اس لیے خدا نے قرآن میں خیر کثیر یعنی کوثر کا ذکر کر کے اپنے حبیب کو جناب فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) کی ولادت کی خبر دی اور جبرائیل کے ذریعے سے خدا کی طرف سے آپ کا نام فاطمہ رکھا گیا ٹھیک اسی طرح سے جناب فاطمہ معصومہ کی ولادت سے پہلے ہی آپ کی ولادت کی خبر تمام شیعیان کو دی جاتی ہے اور آپ کا نام بھی ولادت سے پہلے ہی رکھ دیا جاتا ہے جیسا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حدیث میں ملتا ہے کہ آپ فرماتے ہیں : عنقریب میری نسل سے ایک با کرامت خاتون قم میں دفن ہوں گی کہ ان کا نام فاطمہ ہے

٢‌ : نام اور لقب میں اشتراک

حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا نام حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ہمنام ہے اور اس ہمنام ہونے میں کئی وجوہات پوشیدہ ہیں۔ ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ آپ نے علم اور عمل کے میدان میں اپنے تمام حریفوں اور رقیبوں پر سبقت حاصل کر لی تھی  اور دوسرا یہ کہ آپ شیعوں کو جہنم کی آگ میں جانے سے روکیں گی اور جیسا کہ جناب فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا لقب معصومہ تھا کہ جس کی گواہی خود آیہ تطہیر دیتی ہے آپ کو بھی ایک امام معصوم ( امام علی رضا علیہ السّلام ) نے معصومہ کے لقب سے نوازا ہے.

٣ : مدافع ولایت

            حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی پوری زندگی ولایت حقہ کی دفاع میں گزار دی یہاں تک کہ آپ کو اس راہ میں شہید کر دیا گیا حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا نے بھی اپنی جد ماجدہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی بھر ولایت حقہ (ولایت امام علی رضا علیہ السلام) کی ترویج کی اور کئی حدیثوں کو اپنے چاہنے والوں کے لیے نقل کیا جیسے کہ حدیث غدیر حدیث منزلت وغیرہ وغیرہ اور زیادہ تر حدیثیں جو آپ سے نقل ہوئی ہیں ولایت اور امامت حضرت علی کو ثابت کرتی ہے کہ جن کی ولایت اور امامت ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے اماموں کی بھی ولایت اور امامت ثابت ہو جاتی ہے۔

٤ : مقام علم

مقام علمیت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اظہر من الشمس ہے کہ آپ علم ما‌ کان و ما یکون کی منزل پر فائز تھیں آپ ہی کے علم کے جریان سے مستفیض ہوتے ہوئے جناب معصومہ سلام اللہ علیہا نے بھی علم حاصل کیا اور جب معصومہ کے مقام علم کو آپ کے والد محترم جناب موسی کاظم علیہ السلام نے دیکھا تو فرمایا فداھا ابوھا اور یہی الفاظ رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جناب فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) کے لیے بھی استعمال کیے ہیں۔

٥ : مقام شفاعت

حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا بھی روز محشر اپنی جدہ جناب فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی طرح اپنے شیعوں کی شفاعت کریں گے جیسا کہ ہم زیارت نامے میں پڑھتے ہیں اشفعی لنا فی الجنہ یا امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث ہے کہ آپ فرماتے ہیں:... و تُدْخَلُ بشفاعَتِها شیعَتی الْجَنَّهَ بِاَجْمَعِهِمْ.

٦ : زیارت ماثورہ

حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کے بارے میں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ہمارے پاس ان کے لیے بھی امام معصوم علیہ السلام کی طرح زیارت نامہ موجود ہے۔ جب کہ غیر معصومین میں سے حضرت ابوالفضل اور حضرت علی اکبر علیہما السلام کے علاوہ کسی کے لیے زیارتنامہ روایت میں وارد نہیں ہوا ہے اور یہ زیارت نامہ آپ کے مقام اور منزلت کی تصدیق کرتا ہے باوجود اس کے کہ آپ امام معصوم نہیں ہیں لیکن آپ کی عظمت اتنی ہے کہ اپ کے لیے زیارت نامہ وارد ہوا ہے البتہ جناب فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) سلام اللہ علیہا کے زیارت نامے کو مختلف طرق سے نقل کیا گیا ہے لیکن جناب معصومہ سلام اللہ علیہا کے زیارت نامے کو امام علی رضا علیہ السلام سے نقل کیا گیا ہے

٧ : کریمہ

سب سے پہلے تو یہ جان لینا چاہیے کہ معصومہ کا روضہ پوری تاریخ میں ضرورت مندوں اور غریبوں کے لیے پناہ گاہ رہا ہے اور تمام لوگ، نہ صرف شیعہ بلکہ سنی بھائی بھی، خصوصی توجہ اور عقیدت رکھتے ہیں۔ آپ  کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور آپ ان کی حاجت روائی کرتی رہتی ہیں اس لیے آپ لوگوں کے درمیان کریمہ اھل بیت کے لقب سے مشہور ہیں ۔ اور جناب فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) سلام اللہ علیھا کے کریمہ ہونے پر پورا سورہ  دہر ( سورہ انسان ) دلالت کرتا ہے

٨ : شہرت خاص و عام

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذاتِ اقدس کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہے آپ کا چرچہ زبان زدہ خاص و عام ہے ٹھیک اسی طرح حضرت معصومہ کی عمر تقریباً 28 سال تھی جب آپ نے اپنے محترم بھائی امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے ارادے سے اور شیعہ تعلیمات کی ترویج کے مقصد سے ایران قدم رکھا اور اس وقت بھی آپ کی شخصیت شیعوں کے درمیان مشہور و معروف تھی۔ قم کے شیعہ حتیٰ کہ ابن خزرج اشعری بھی اس دور کی مشہور شخصیات میں سے ایک تھے جو امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کی بیٹی کو ان نام سے جانتے تھے، کیونکہ محترم خاتون، دونوں زمانوں میں ہی جب آپ مدینہ میں رہتی تھیں ۔ اور جب آپ نے ایران کی سرزمین پر قدم رکھا تو لوگوں کے درمیان مشہور تھیں ۔ اس بنا پر یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ شیعوں کو آپ کی معرفت تھی اور معلوم تھا کہ کون سی عظیم شخصیت ایران میں داخل ہو رہی ہیں اور جیسا کہ آپ کی معرفت حاصل کرنے کا حکم حدیثوں میں بھی ملتا ہے ( من زارھا عارفا بحقھا فلہ الجنہ)

٩ : کفو اور ھمسر

            یہ نکتہ نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا عام انسانوں میں سے کوئی بھی کفو و ھمسر نہیں تھا لہذا فقط امام معصوم حضرت امیر المومنین علیہ السلام ہی آپ کے ھمسر و کفو قرار پائے۔ معصومہ سلام اللہ علیہا کا بھی اپنی محترم والدہ کی طرح غیر معصوموں میں کوئی کفو نہیں  تھا۔

١٠ : ثواب زیارت قبر مطہر

علمی اور عملی کمالات کے لحاظ جناب معصومہ کی شخصیت منفرد نظر آتی ہے اور اگرچہ آپ کا مزار مقدس ظاہر ہے اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی قبر مبارک کی طرح پوشیدہ نہیں ہے بلکہ اس مکاشفہ کے مطابق جو بعض علماء اور اولیاء خدا پر ہوا ہےامام باقر یا امام صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ: "جو شخص حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے مزار کی زیارت کرے گا وہ وہی ثواب حاصل کرے گا جو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی قبر کی زیارت کرنے والا کا ہے۔" ( علیک بکریمہ اھل البیت ).

والسلام علیکم

حضرت معصومه (علیہاالسلام )کی عظمت اور خصوصیات

تحریر: سید محمدشاداب رضوی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ

  

آپ (س) کی عمر چھ سال تھی جب ان کے والد کو قید کیا گیا اور وہ چار سال تک اپنے والد کے دیدار سے محروم رہیں یہاں تک کہ آپ س کی عمر دس سال کی تھی جب ان کے والد کی شہادت ہوئی۔ آپ کی عمر سترہ سال تھی اور وہ اپنے معزز بھائی امام رضا علیہ السلام کے ساتھ رہتی تھیں ۔ جب آپ اپنے بھائی کے دیدار کے لیے قم آئیں تو وہیں ان کا انتقال ہو گیا اور دو سال بعد امام رضا ع  کو بھی  شہید کر دیا گیا۔

حضرت معصومہ (س) کی وہ خصوصیات  جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں ۔

1۔ ہجرت:

 قرآن کی صریح آیات کے مطابق ہجرت کو جہاد پر مقدم کیا گیا ہے اور جو شخص خدا کے لیے ہجرت کرتا ہے اور اس راہ میں مرتا ہے تو اس کے اجر کا حساب اللہ ہی کرے گا اور اسے ایک شہید کے ثواب کے برابر اجر ملے گا۔

2۔ مدافع ولایت:

امیر المومنین علی (ع) کی امامت کے بارے میں سب سے محکم اور  متواتر حدیث غدیر ہے اور جس نے اس حدیث غدیر کو حساس ترین وقت میں لوگوں کے کانوں تک پہنچایا، حضرت فاطمہ معصومہ (س) ہیں ۔ آپ نے  اس حدیث کا بیان ہارون و مامون کے دور خلافت میں جو اپنے آپ کو مسلمانوں کا حقیقی رہنما سمجھتے تھے، ان کے خلاف سخت قدم تھا، اور آپ کا یہ اقدام امامت کے سلسلے میں سب سے اہم دفاع سمجھا جاتا تھا۔

۳۔ آپ کا محدثه ھونا:

اپنی مختصر سی زندگی میں ائمہ معصومین علیہم السلام سے احادیث اور روایات بیان کرتی تھیں، لیکن آج ان میں سے بہت سی روایتیں تاریخی تحولات کی وجہ سے ہم تک نہیں پہنچی ہیں۔

۴۔ شفاعت کرنے والی : 

حضرت معصومہ (س) کی شفاعت کا مقام ایک منفرد اور اعلیٰ مقام ہے۔

۵۔ چار اماموں کا خصوصی اھتمام:

آپ س کی زیارت کے سلسلے میں ائمہ کرام ع  نے متعدد احکام ذکر کیے ہیں جن کی روایتیں موجود ہیں۔ یہ باتیں حضرت معصومه س کی شخصیت کو نمایاں  اور ان کی منزلت کو  ظاہر کرتی ہیں۔

مرحوم آیت اللہ مرعشی نجفی(قدس سرہ )طالب علموں سے  باربار کہا کرتے تھے:

میرے قم آنے کی وجہ یہ تھی کہ میرے والد آغا سید محمود مرعشی نجفی - جو نجف کے ایک مشہور زاھد اور عبادت گزار تھے، نے چالیس راتیں حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں گزاریں۔ . تاکہ جناب امیر ع کی زیارت کا شرف حاصل ہوسکے چنانچہ ایک رات مکاشفہ کی  حالت میں انھوں نے حضرت علی ع کو دیکھا امام نے  ان سے فرمایا: سید محمود تم کیا چاہتے ہو؟

وہ کہتے ہیں : میں جاننا چاہتا ہوں کہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی قبر کہاں ہے؟ تاکہ انکی زیارت کروں تو امام ع نے فرمایا: میں ان کی وصیت کے خلاف ان  کی قبر نہیں بتا  سکتا۔

وہ کہتے ہے: تو میں ان کی زیارت کے لئے کیا کروں؟

امام ع نے فرمایا: خدا تعالیٰ نے حضرت فاطمہ معصومه س کو  جلال و جبروت حضرت فاطمہ س سے نوازا ہے۔ لہٰذا جو شخص حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت کرنا چاہتا ہے وہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کرے۔

حضرت آیت اللہ فاضل لنکرانی فرماتے ہیں:

 ایران کے رھنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ اس عظیم خاتون (س )کی زیارت سے غفلت نہ برتیں۔

مرحوم علامہ طباطبائی جب قم میں رہتے تھے تو رمضان کے مہینوں میں افطار کرنے سے پہلے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضے  پر حاضری دیتے تھے اور بوسہ لے کر افطار کرتے تھے۔

سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی سفارش :

 ہمیں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی والا صفات بہت زیادہ قدر کرنا چاہیے۔ بہر حال، وہ  بلا فصل امام زادی ہیں ۔ وہ امام کی بیٹی، امام کی بہن، امام کی پہوپھی ہیں، وہ بہت عظیم ہیں، اس لیے ہمیں ان کی قدر و منزلت کا اعتراف کرنا  چاہیے، خاص طور پر اہل قم کو... تمام مسلمانوں اور اہل علم   اور خاص کر علماء و مشائخ ان کی زیارت کریں .

آیت اللہ بہجت  سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کے بارے میں پوچھا گیا: «مَنْ‏ زَارَهَا عَارِفاً بِحَقِّهَا فَلَهُ الْجَنَّة؛جو شخص ان کا حق جانتے ہوئے حضرت س کی زیارت کرتا ہے اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے "عَارِفاً بِحَقِّهَا" کا کیا مطلب ہے؟

آپ نے فرمایا: ”ان کے مقام کو معصومین ع کے مقام سے کم  اور دوسری تمام مخلوقات سے بلندتر سمجھو۔

جب امام خمینی حضرت معصومہ (س) کے روضه  میں درس دیتے تو ہر روز درس کے بعد حضرت معصومہ (س) کے ضریح مبارک پر حاضری دیتے تھے۔اور جب تک وہ قم میں تھے  باقاعدگی سے ہر روز صبح کے درس کے بعد اور کبھی شام کے درس کے بعد حضرت معصومہ (س) کے حرم کی زیارت کرتے تھے۔

جناب معصومہ (سلام اللہ علیہا ) کا مختصر تعارف

تحریر: مہدی اصغر۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ

 

جناب معصومہ سلام اللہ علیہا اپ ایک ذیقعدہ  ۱۷۳ ھ میں مدینہ منورہ میں ولادت پائی  اپ کے والد محترم حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام ا اور ماں کا نام جناب نجمہ خاتون اور اپ کے عزیز بھائی حضرت امام علی رضا علیہ السلام ہیں اور اپ کا مزار مقدس قم المقدسہ میں موجود ہے جو تمام لوگوں کے لیے زیارت گاہ ہے جناب معصومہ سلام اللہ علیہا کمسنی کے عالم میں اپ اپنے پدر محترم سے محروم ہو گئی اس کے بعد تربیت کی ذمہ داری حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ہاتھوں میں ائی اور امام علی رضا علیہ السلام نے اپنی بہن کی تربیت ایک بہن کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک بیٹی کی حیثیت سے کی اور اس طرح سے تربیت کی کہ وہی بیٹی کریم اہل بیت کہلائی ان کی زیارت کی فضیلت کے بارے میں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ہیں  من زار قبر عمی بقم فله الجنة جس نے میری پھوپھی کی قبر کی قم زیارت کی پس اس کے لیے جنت ہے۔

 دوسری روایت حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے ہے فرماتے ہیں من زار المعصومه به قم کمن زارنی جس نے جناب معصومہ کی زیارت قم میں   کی پس اس نے میری زیارت کی ۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے بارے میں فرماتے ہیں: جان لو کہ جنت کے اٹھ دروازے ہیں جن میں سے تین قم کی طرف ہیں قم میں ہماری نسل میں سے ایک  خاتون دفن کی جائے گی جن کا نام فاطمہ بنت موسی ہوگا ان کی شفاعت سے ہمارے تمام شیعہ جنت میں داخل کیے جائیں گے ۔

 امام علی رضا علیه السلام فرماتے ہیں :من زارها عارفا بحقها  فله الحنه جس نے بھی جناب معصومہ کی حق کی معرفت کے ساتھ ان کی زیارت کے پس اس کے لیے جنت ہے۔

 ان سب  حدیثوں سے جناب معصومہ کی عظمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جناب معصومہ کا مقام معصوم کی نظر میں کس قدر اہمیت رکھتا ہے اور اگر بی بی معصومہ کو علم و کمال کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ان کا کوئی ثانی نہیں اب ائیے جناب معصومہ کو علم لحاظ سے دیکھتے ہیں کہ علم لحاظ سے ان کا مقام معصوم کے نزدیک کیسا ہے ایک مرتبہ کچھ لوگ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے گھر پر ائیں کچھ سوال پوچھنے کے لیے امام موسی کاظم علیہ السلام اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے تب جناب معصومہ نے ان کے سوالوں کے جوابات کو دیا جب وہ لوگ واپس ہونے لگے تو راستے میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام سے ان لوگوں کی ملاقات ہوئی ان لوگوں نے کہا ہم اپ کے گھر گئے تھے اپ سے کچھ سوال پوچھنے کے لیے لیکن اپ گھر پر موجود نہیں تھے تو اپ کی بیٹی نے ہمارے سوالوں کے جواب کو دے دیا اب امام نے جیسے ہی جب اپ کو پڑھا فورا کہا فداها ابوها  اپ کے والد اپ پر فدا ہوں یعنی اگر امام بھی اس وقت گھر پر موجود ہوتے تو وہی جواب دیتے ہیں جو جناب معصومہ نے دیا اس سے ہم جناب معصومہ کے علم کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور جو بھی شخص قم  میں علم دین حاصل کر رہا ہے وہ سب انہی کے دسترخوان سے حاصل کر رہے ہیں اور جب بھی کوئی علمی لحاظ سے کسی کو مشکل پیش اتی ہے اور جب لوگ جناب معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے مزار مقدس پر جاتے ہیں اور دعا کرتے ہیں تو ان کی علمی مشکل ضرور حل ہو جاتی ہے اور صرف علمی مشکل ہی نہیں بلکہ تمام حاجات کو جناب معصوم قم سلام اللہ علیہا حل کرتے ہیں میں خداوندعالم سے دعا کرتا ہوں خدا ہم سب کو زیادہ سے زیادہ جناب معصومہ کی معرفت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرما۔

حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام

تحریر: سید مہدی رضا رضوی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ

حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلا م ایسے  خاندان میں کہ جو علم و تقویٰ اور اخلاقی فضائل کا سرچشمہ تھا، پیدا ہوئیں اور پروان چڑھیں ، آپکی تربیت  آغوش عصمت و طہارت،   معصوم باپ اور  پاکدامن  ماں میں  ہوئی  اور شفقت پدری سے محروم ہونے کے بعد اپنے عظیم المرتبت بھائی حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے تربیت و تعلیم حاصل کی ہے لہذا آپ علیہا السلام بہت سے کمالات و فضائل کی حامل تھیں یہاں پر ہم آپ کے سامنے صرف مقام علمی کو مختصر طور پر اشارہ  فرمارہےہیں۔

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کے بعد آپؑ کے بھائی حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے آپؑ اوردوسرے بہن بھائیوں کی تربیت کی ذمہ داری اُٹھائی ، تقریبا  ۱۰ سے ۲۷ سال کی عمر تک اپنے معصوم بھائی کی تربیت میں زندگی بسر کی۔  بلکہ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی تقریباً تمام اولادیں ہی آپؑ اور امام علی رضا علیہ السلام کی تربیت کے سبب بلند و بالا مقام اور عام و خاص کے زبانزد ہو گئے۔لیکن ان سب کےدرمیان حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے بعد آپؑ کی بہن فاطمہ معصومہ علیہا السلام علمی و اخلاقی اعتبار سے سب سے بالاتر ہیں۔ جسکی دلیل   آپؑ کے بارے میں آئمہ اطہار علیہم السلام کے فرامین اور توصیفات میں دیکھی جاسکتی ہے۔اور خود آپ کی علمی خدمات اور وہ احادیث ہیں جن کو آپ نے نقل و روایت فرمایا ہے۔ یہاں اس سلسلے میں مندرجہ ذیل  دو اہم مطلب کو بیان کیا جارہا ہے:

الف: دوسروں کے سوالات کے علمی جوابات

حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کے اہم ترین وقابلِ توجُّہ فضائل میں سے آپؑ  کا صاحبِ علم کثیر ہونا ہے  جو آپؑ نے اپنے والدِ گرامی حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے میراث میں پایا تھا۔ آپؑ اپنے والدِ بزرگوارؑ اور اپنے بھائ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی تربیت سے بہت عظیم مقام پر فائز تھیں ۔آپؑ نے بہت سے لوگوں کے سوالات کےجوابات دئے جسکی وجہ سے  آپؑ کے والدِ بزرگوارؑ نے یہ جملہ فرمایا: ’’فَدَاهَا أَبُوهَا‘‘۔(بارگاہِ فاطمہ معصومہ علیہا السلام، تجلی گاہِ فاطمہ زہرا علیہا السلام، آیت اللہ سید جعفر میر عظیمی، ج۲، ص۲۷)

تاریخ میں ملتا  ہے کہ ایک روز حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے کچھ شیعہ آپؑ کی زیارت، ملاقات اور اپنے کچھ مسائل معلوم کرنے کی غرض سے مدینہ آئے لیکن جب وہ آپؑ کے بیت الشرف پہنچے اور ملاقات کی درخواست کی تو معلوم ہوا کہ حضرتؑ مسافرت پر تشریف لے گئےہیں اور معلوم نہیں ہے کہ کب تک واپس آئیں گے، تب ان لوگوں نے واپس جاتے ہوئے اپنے اپنے سوالات تحریر کیے اور حضرتؑ کے بیت الشرف پہنچا دیئے، تاکہ جب کبھی دوبارہ مدینے آنا ہوا تب اِن سوالات کے جوابات مل جائے ، لیکن ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ اُن کو ان کے سوالات کے جواب موصول ہو گئے جنھیں حضرتؑ کی دخترِ نیک اختر حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام نے دیئے تھے جب وہ لوگ واپس جا رہے تھے تو رستہ میں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے ملاقات ہو گئی، انہوں نے اپنے آنے اورسوالات کے بارے میں سب کچھ حضرتؑ سے بیان کر دیا۔ آپؑ نے ان جوابوں کو لیا اور دیکھا تو کامل اور اطمینان بخش پایا اور اپنی بیٹی کی عظمت اور احترام میں تین مرتبہ فرمایا: ’’فَدَاهَا أَبُوهَا‘‘(ملاحظہ فرمائیں: الفاطمۃ المعصومۃ علیہا السلام، محمد علی معلم، ص۷۷)

یہ جملہ حضرت رسولِ اکرمﷺ  کے اُس فرمان کی یا د دلاتا ہے جو آپؐ نے حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کے متعلق فرمایا تھا  "فاطمۃ ام ابیھا" جو کہ حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کی بلندی و عظمت پر دلیل ہے۔

ب: نقل حدیث

اسلام کے دو اصلی منابع قرآن اور سنت  جو انسانوں کی ہدایت کے لیے موجود ہیں  جس میں حضرت رسولِ اکرمﷺ اور آئمہ طاہرین علیہم السلام کی سنّت و فرمائشات کو نقل کرنا ایک عظیم وظیفہ ہے اور جس کام کو بہترین عبادت سے تعبیر  بھی کیا گیا ہے ۔ (ملاحظہ فرمائیں: بحارالانوار، محمد باقر مجلسیؒ، ج۲، ص۱۴۵)

یہاں حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام سے منقول اہم حدیثوں کا ذکر کیا جارہا ہے۔

۱۔ حدیثِ غدیر

وہ احادیث جن کو حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام نے نقل فرمایا ہے، ان میں سے ایک مشہور و معروف حدیث، حدیثِ غدیر ہے: ’’حَدَّثَتْنَا فاطمة وَ زینبُ و أُمُّ کلثوم بناتُ موسیٰ بنِ جعفرٍ قُلنَ: حدَّثَتْنَا فاطمة بنتُ جعفرِ بنِ محمدٍ الصادقِ، حَدَّثَتْنی فاطمة بنتُ محمَّدِ بنِ علیٍّ، حَدَّثَتْنی فاطمة بنتُ علیِّ ابنِ الحسینِ، حَدَّثَتْنی فاطمة و سکینة ابْنَتَا الحسینِ بنِ علیٍّ عَن أُمِّ کلثومٍ بنتِ فاطمة بنتِ نبیٍّ عَن فاطمة بنتِ رسولِ اللَّه ﷺ قَالتْ: أَنَسِیتُم قَولَ رَسُولِ اللَّهﷺ یومَ غدیرِ خُم: مَنْ کُنْتُ مَوْلَاه فَعَلِیٌّ مَوْلَاه‘‘۔

یعنی  ’’حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی بیٹیوں حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام، زینبؑ اور اُمّ کلثومؑ نے بیان کیا ہے کہ ہم سے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی بیٹی فاطمہؑ نے نقل کیا اور اُن سے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی بیٹی فاطمہؑ نے نقل کیا اور اُن سے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی بیٹی فاطمہؑ نے بیان کیا اور اُن سے حضرت امام حسین علیہ السلام کی دو بیٹیوں جناب فاطمہؑ اور سکینہؑ نے نقل کیا اور اُن سے حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام (اور علی علیہ السلام) کی بیٹی جناب اُمّ کلثومؑ نے بیان کیا اور اُن سے اُن کی والدہ رسولِ اکرمﷺ کی دخترِ نیک اختر حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام نے بیان فرمایا کہ آپؑ نے (لوگوں سے) ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ حضرت رسولِ اکرمﷺ کی فرمائش بھول گئے کہ آپؐ نے روزِ غدیر خم فرمایا تھا: جس کا میں مولا ہوں اس  کے علیؑ مولا ہیں۔‘‘ (الغدیر، عبدالحسین امینی، ج۱، ص۱۹۷، دارالکتب العربی، طبع چہارم، ۱۳۹۷ھ ق، بیروت، لبنان).

۲۔ حدیثِ منزلت

 حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام نے مذکورہ سلسلہ سند کے ساتھ حدیثِ منزلت کو بھی نقل فرمایا ہے:

 ’’حَدَّثَتْنَا فاطمة و زینبُ وَ أُمُّ کلثوم بناتُ موسی بنِ جعفرٍ ... عن فاطمة بنتِ رَسولِ اللَّهﷺ، قَالَتْ: أَ نَسِیْتُمْ قَوْلَه: (قَالَ لِعَلِیٍّ عَلَیه السَّلَامُ: یَا عَلِیُّ) أَنْتَ مِنِّی بِمَنْزِلَة هارُونَ مِنْ مُّوسیٰ‘‘۔

یعنی   ’’حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی بیٹیوں، حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام، زینبؑ اور اُمّ کلثومؑ نے ... حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام بنتِ رسولِ اللہﷺ سے نقل فرمایا ہے کہ آپؑ نے فرمایا: کیا تم لوگ رسولِ خداﷺ کی فرمائش بھول گئے کہ آپؐ نے حضرت علی علیہ السلام کو مخاطب کر کے فرمایا تھا: اے علیؑ! تیری نسبت مجھ سے ایسی ہی ہے جیسی ہارونؑ کی موسیٰؑ سے تھی۔‘‘ (الغدیر، عبدالحسین امینی، ج۱، ص۱۹۷)

۳۔ حدیثِ حُبِّ آلِ محمدؐ

حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی دخترِ نیک اختر حضرت فاطمہؑ سے، انہوں نے زینب بنت امیر المومنین علیہما السلام سے اور انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام سے نقل کیا ہے کہ رسولِ اکرمﷺ نے فرمایا: ’’أَلَا مَنْ مَاتَ عَلَی حُبِّ آلِ مُحَمَّدٍ مَاتَ شهیداً‘‘

یعنی  ’’آگاہ ہو جاؤ کہ جو بھی محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام پر مرتا ہے وہ شہید کی موت مرتا ہے۔‘‘ (گنجینۂ دانشمندان، محمد شریف رازی، ج۱، ص۱۶)

۴۔ طہارتِ امام حسین علیہ السلام

’’حَدَّثَنی الحسنُ بنُ زیدٍ عن فاطمة بنتِ موسیٰ، عن عمر بن علی بن الحسین، عن فاطمة بنتِ الحسین، عن أسماء بنت ابی بکر، عن صفیة بنت عبد المطلب، قالَتْ: لَمّا سَقَطَ الحُسَینُ عَلَیه السَّلامُ مِنْ بَطْنِ أُمِّه وَ کُنتُ وَلّیتُها، قَالَ النَّبیُّﷺ یَا عَمَّة! هلمی إِلیَّ إِبْنی فَقُلتُ: یَا رَسُولَ اللَّه! إِنَّما لَمْ نُنظِّفْه بعدُ، فَقَالَﷺ: یَا عَمَّة! أَنتِ تُنَظِّفِیه؟! إِنَّ اللَّه تَبارَکَ وَ تَعالَی قَدْ نَظَّفَه وَ طَهره‘‘؛

یعنی ’’حسن ابن زید نے حضرت فاطمہ بنتِ موسیٰ علیہما السلام سے اور انہوں نے امام زین العابدین علیہ السلام کے فرزند عمر اشرف سے اور انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی بیٹی فاطمہؑ سے اور انہوں نے اسماء بنتِ ابوبکر سے اور انہوں نے صفیہ بنتِ عبد المطلبؑ سے نقل کیا ہے کہ جس وقت حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت ہوئی، میں حضرتؑ کی دائی کے طور پر خدمت میں موجود تھی، اُس وقت رسولِ اکرمﷺ نے مجھ سے فرمایا: اے پھوپی جان! میرے بیٹے کو مجھے لاکر دیں۔ میں نے عرض کی: اے رسولِ اللہؐ! ہم نے ابھی بچے کو غسل نہیں دیا اور پاک نہیں کیا ہے۔آپؐ نے تعجب سے فرمایا: اے پھوپی جان! کیا آپ اس بچے کو پاک کریں گی؟! اس کو خداوندِ عالم نے پاک و پاکیزہ خلق فرمایا ہے۔‘‘ ( العقیلۃ والفواطم، حسین شاکری، ص۱۹۷، نشر حکمت، قم)

۵۔ حدیثِ معراج

حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام نے جن احادیث کو نقل فرمایا ہے، ان میں سے ایک معروف و مشہور حدیث، حدیثِ معراج ہے کہ جو اس طرح نقل ہوئی ہے: ’’حَدَّثَتْنِی فاطمة بنت موسیٰ بن جعفرٍ ... عن فاطمة بنتِ رسولِ اللَّه قالتْ: سَمِعتُ رسولَ اللَّهﷺ، یَقولُ: لَمّا أُسْرِیَ بِی إِلَی السَّمَآءِ دَخَلتُ الجَنَّة فإِذا أَنا بِقَصرٍ مِن دُرَّةِ بَیضاءَ مَجوفَة وَ عَلیها بابٌ مُکَلَّلٌ بِالدُّرِ وَ الیَاقوتِ وَ عَلَی البابِ سترٌ فَرَفعتُ رَأسی فإِذاً مَکتوبٌ عَلَی البابِ: لَا إِلَه إِلَّا اللَّه، مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّه، عَلِیٌّ وَلِیُّ الْقَومِ‘‘  ۔

یعنی ’’حضرت امام موسیٰ ابن جعفر الکاظم علیہما السلام کی بیٹی حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام نے روایت نقل فرمائی ہے ... حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام سے کہ آپؑ نے فرمایا: میں نےرسولِ خداﷺ سے سنا ہے کہ آپؐ نے فرمایا: جس وقت مجھے آسمان پر معراج کے لیے لے گئے اور میں بہشت میں پہنچا تو میں نے اپنے آپ کو ایک سفید موتیوں کے قصر میں پایا جس کا دروازہ دُرّ و یاقوت سے بنا ہوا تھا اور اس کے اُوپر ایک پردہ لٹکا ہوا تھا میں نے اپنے سر کو بلند کیا تو اس پر یہ تحریر لکھی ہوئی دیکھی: (لَا إِلَه إِلَّا اللَّه، مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّه، عَلِیٌّ وَلِیُّ الْقَومِ)۔ ( ‘‘ الشیعۃ فی احادیث الفریقین، سید مرتضیٰ ابطحی، ص۱۱۹، طبع اول، ۱۴۱۶ھ ق، نشرِ مؤلف؛ مستدرک سفینۃ البحار، علی نمازی شاہرودی، ج۶، ص۱۴)

حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اورمہربان  دامن

تحریر: محمد علی۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ

معصوم  کے گلشن  کی  ایک مہربان پھول کہ جس  کی خوشبودنیا کےگوش وکنار میں جاپہونچی اور کیوں  نہ ایسا  ہو جو عصمت  کےگھرانہ  میں  عصمت  کی پلی ہو  رسول اللہ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )  کی بیٹی تو   ولی  اللہ  کی بہن ہو۔جو بھی اس  کے مرقد   پرآجائے وہ قسمت کا دھنی ہو جائے۔اور  اس   کےنام  جنت کا پروانہ لکھ جائے ۔

زبان اس کی فضیلت کے بیان سے عاجزہے ۔لرزتے ہوئے ہاتھوں  میں قلم  تھاما ہے   سوچ رہا  ہوں  کہ کیا لکھوں  جس  بیٹی  پے اس کا باپ فدا ہو۔  اس کو ماں لکھوں  خود  امام  موسی  کاظلم  علیہ السلام   نےجب   آپ  کے علمی   صلاحیت  کا ملاحظہ  کیا تو   فرمایا  :(فداھا  ابوھا  )واقعا حضرت  معصومہ سلام اللہ  علیہا عصمت اور طہارت   کےدامن میں  پرورش  پائی ہیں۔  ان  کےہر طرف  ولایت  کےقلعے ہیں ؛ بابا   حضرت   موسی کاظم  علیہ السلام امام ہیں تو آپ کےبھائی بھی  امام  ہیں لہذا  علم و ادب  کےگہوار ے  میں  زندگی گزاری ہیں۔  آپ خود بھی امام موسی کاظم علیہ السلام کی اولادوں  میں امام رضا علیہ السلام  کےعلاوہ  علم و کمال و فضائل میں  بےنظیر ہیں۔

آپ  کی زیارت   میں  آپ کو رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کےبیٹی   کےطور پر مخاطب  کیاجاتا ہے ۔ اگر اس  کوکوئی درک کرے تومعلوم جائے گاکہ آپ بھی  تمام  مسلمانوں کے    اتحاد  کی محور  ہیں۔ آپ کی عظمت  اور شان  میں  امام صادق علیہ السلام  فرماتے ہیں:«  اللہ کا  حرم مکہ ہے  حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حرم  مدینہ ہے اور حضرت امیر المومنین علیہ السلام کا حرم کوفہ  ہے اور ہمارےلئے  حرم  قم ہے قریب زمان   ایک خاتون    جو میرےاولاد  میں سے ہوگی جس کا نام فاطمہ ہوگا   اس  شہر میں دفن ہوگی اور جو شخص  اس کی زیارت کرےگا  اس پر جنت  واجب ہوگی (تاریخ قمی  ،قمی محمدبن حسن  ،ص214۔بحار الانوار،ج102،ص267)۔ راوی  کہتا ہےکہ امام  نےیہ حدیث اس وقت فرمائی جب خو د امام موسی کاظم علیہ السلام  دنیا   میں تشریف  نہیں لائے تھے۔

یہ حضرت معصومہ  کریمہ   سلام اللہ علیہا  کا دیار  ہے  جہاں   ائمہ معصومین علیہ السلام     کو سکون ملتاہے  یہ   وہی درک کرسکتاہے  جو اپنا وطن  چھوڑ کے    اس قم  میں      آیا ہو    ،ان  بےسہارا   غریب الوطن   طلاب کےدل  سےکوئی پوچھے جب وہ اپنے دل میں  رنج و محن کا احساس  لےکر  آپ کےضریح    سےلپٹ کر گویا ماں  کےدامن  میں سر رکھ کر اپنےدل کے  دکھ، ہلکا کرلیتے ہیں اور اپنےدل کی مراد پاک کر لوٹتے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتاہے کہ جیسےخدا کی جانب   سے  دولت علم  کی تقسیم اوربےچین دل کو قرار دینے کی ذمہ داری خود معصومہ قم علیہاالسلام نے لےرکھی ہو،جو کوئی  علم  کی گوتھیوں  میں الجھ  کر آپ کےخدمت  میں  آکر   اپنےدل کےدامن کو پھیلاتاہے  تو آپ اس  کے دامن    میں   اس مسئلہ  کےحل  کو    ڈال دیتی ہیں۔اسی  طرح    کوئی اپنے  پریشانیوں  میں گرفتار   آپ کی خدمت  میں آتاہے تو اس  کے  پریشانیوں  کوبرطرف  کرتی ہیں۔ لہذا ہم مسافروں  کی  آرامگا ہ آپ ہی کا دیارہے  ۔ اوروہ کتنے خوش نصیب ہیں جو     آپ کےمہربان دامن اور سایہ عاطفت و مہربانی میں رہتے ہیں۔

امام صادق علیہ السلام کی دس  اہم نصیحتیں

تحریر: سید تعلیم رضا جعفری۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ ایران

 

ایک شخص نے امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں آکر عرض کیا کہ مولا ! مجھے کچھ نصیحتیں فرمائیں۔ آنحضرتؑ نے اس سے سوالیہ انداز میں فرمایا:

۱۔ اگر خداوندعالم  پر روزی و رزق کی ذمہ داری ہے ، تو پھر تم اس سلسلے میں کیوں غصہ کرتے ہو؟

۲۔ اگر رزق و روزی تقسیم ہوگئی ہےتو لالچ و زیادہ خواہی کس لئے ہے؟

۳۔ اگر قیامت میں سنجش {حساب و کتاب} حق ہے تو مال جمع کرنے کی دوڑ کس لئے ہے؟

۴۔ اگر خداوندعالم نے کی طرف ہر چیز کا بدلہ دینا حق ہے تو {اس کی راہ میں خرچ کرنے میں } بخل کرنے کس لئے ہے؟

۵۔ اگر خدا کی سزا، دوزخ کی آگ ہے تو گناہ کس لئے ہے؟

۶۔ اگر موت حتمی ہے تو پھر خوشحالی کس لئے ہے؟

۷۔ اگر اعمال کا دفتر خدا کے سامنے حاضر ہوتا ہےتو پھر فریب کاری کس لئے ہے ؟

۸۔ اگر پل صراط سے گذرنا حق ہے تو پھر خود پسندی کس لئے ہے؟

۹۔ اگر تمام چیزیں خدا  وندعالم کی مرضی و فیصلہ سے ہوتی ہے تو غم کیسا ہے؟

۱۰۔ اگر دنیا  ہمیشہ  باقی رہنے والی نہیں ہے تو پھر دنیاوی چیزوں پر پوری طرح بھروسہ کرکے آرام کی تلاش میں رہنا کس لئے ہوتا ہے؟

(کتاب الخصال شیخ صدوق۔ج ۲، ص ۴۵۰۔)

بنی امیہ کے زوال  کے عوامل

تحریر: فیروز عباس۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ ایران

 

                  چونکہ اموی خاندان کا خاتمہ امام جعفر صادق (علیہ الصلاۃ والسلام) کے دور امامت و حیات میں ہوا. اسلے ان کے زوال کے عوامل کو مختصر طور پر بیان کرتے ہیں۔

اموی خلفا نے بدعت و  انحرافیو کا ایک سلسلہ اپنی حکومت اور ملک میں ایجاد کیا. اور وہ سب انحراف اور بدعت. لوگوں کے غضب اور نفرت اور مسلمانوں کے قیام اور بنی امیہ کے انقراض کا باعث بنی ہے. ان عوامل کو اس طرح خلاصہ کیا جا سکتا ہے۔

۱۔ معاویہ کے زمانے سے نظام حکومت اسلامی ایک انفرادی  و ارثی و خود سری میں تبدیل ہو گیا تھا.

۲۔ حکومت کی آمدنی جو عمومی کاموں میں خرچ ہونا تھا اور فئ اور غنائم جنگی کہ جو  مجاہدین کا حق تھا. حکومت کی ملکیت بن گیا اور وہ یہ مال عیش و عشرت اور تفریح پر خرچ کرتے تھے.

۳۔ گرفتاری، قید، تشدد، قتل اور کبھی قتل عام رائج ہو گیا تھا.

۴۔ اموی حکومت کے آغاز سے پہلے اگرچہ،فقہ شیعہ مورد توجہ نہیں تھی اور ائمہ شیعہ کہ عالم کل احکام تھے ان کو مرجع  فقیہ نہیں جانا جاتا تھا مگر فقہی اصول اس حد تک رائج اور رسمی تھے کہ ظاہرا ان کی رعایت ہوتی تھی. مثلا اگر چاہتے تھے کہ کسی موضوع پر حکم دیں تو پہلے قرآن و سنت پیغمبر کی طرف رجوع کرتے تھے. اگر ان سے کو حکم حاصل نہیں کر پاتے تو اصحاب پیغمبر سے سوال کرتے تھے کہ اس بارے میں کوئی حدیث پیغمبر سنی ہے یا نہیں؟ اگر اس کے بعد بھی کوئی سند نہ پاتے تو وہ لوگ جو فقاہت میں بصیرت رکھتے تھے وہ اپنے اجتہاد کے مطابق حکم کو معین کرتے مگر اس شرط کے ساتھ کہ وہ حکم ظاہر قرآن و سنت کے خلاف نہ ہو.  مگر امویوں کے دور میں اموی خلفاء کو کوئی رکاوٹ نہیں تھی کہ کوئی حکم صادر کریں اور وہ حکم خلاف قران و سنت ہو. اور جیسا کہ پیغمبر کے صریح قول کے خلاف معاویہ نے زیاد کو نہ مشروع طریقے سے ابو سفیان کا بیٹا اور اپنا بھائی (قرار دیا) پڑھا.

۵۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ فقہ اسلام میں خلاف کاروں کی سزا کے لیے کچھ احکام ہیں کہ جو حدود و دیات کے نام سے مشہور ہے. مجرم کے لیے ضروری ہے کہ ان احکام کے مطابق سزا پائے مگر اموی خلفاء کے دور میں کوئی بھی سزا مطابق بہ جرم نہ تھی مجرم کو سزا حاکم کے نظر سے وابستہ تھی (اس کی پسند سے وابستہ تھی) کبھی مجرم کو معاف کر دیا جاتا تھا تو کبھی بے گناہ کو  قتل اور کبھی زندان میں ڈال دیا جاتا تھا  اور سزا کو جرم سے بڑھ کر معین کرتے تھے.

۶۔ اس کے ساتھ ہی کہ حوزہ اسلامی میں بڑے فقہاء کی تربیت ہو  تی تھی مگر ان کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی تھی اور اگر کوئی فقی حکم دیتا کہ جو حکومت یا حاکم کے زیان میں ہو تو وہ حملے سے محفوظ نہیں ہوتا تھا. اس طرح امر بالمعروف ونہی عن المنکر کہ جو اسلام کے دو اہم فرع تھی معطل ہو گئی تھی اور کسی میں ہمت نہ تھی کہ خلیفہ یا عامل خلیفہ کو برے کام سے روکے.

۷۔شعائر و مظاہر اسلامی کے تقدس کو پامال کیا گیا اور  مسلمانوں کی نظروں میں مقدس سمجھی جانے والی چیزوں کی توہین کرنے کی اجازت دی گئی جیسا کہ انہوں نے خانہ کعبہ اور مسجد حرام کو تباہ کیا اور رسول کے منمبر و مسجد کی شان میں گستاخی کی اور تین دن تک اہل مدینہ کا قتل عام کیا گیا.

۸۔ تاریخ اسلام میں پہلی بار اولاد پیغمبر کو ایک ساتھ بڑی تعداد میں قتل کیا گیا( کربلا) اور ان کے خاندان کی عورتوں اور بچوں کو اسیر کیا اور مختلف شہروں میں پھرایا گیا.

۹۔ مدح سرائی کے جو دورہ جاہلیت کا نعرہ تھا اور جس کو پیغمبر کے زمانے میں مذموم سمجھا جاتا تھا دوبارہ رائج ہو گیا اور اس زمانے کے شاعروں ( اموی) نے خلیفہ اور حاکم کی تعریف اس چیز کے ذریعے کی جو اس میں نہیں تھی. اور جو کچھ (برائی) ان میں تھی ان کو خلیفہ سے پاک و منزہ کر دیا.

۱۰۔ اور دنیا طلب دین فروش عالموں کا ایک گروہ برسر اقتدار آیا کہ جس نے حاکموں کو خوش کرنے کی خاطر غضب خدا کو خریدا انہوں نے اپنی مرضی سے آیات قرانی وحدیث پیامبر کی تأویل کی اور حاکموں کے قول و فعل کو صحیح قرار دیا

۱۱۔ عیش و عشرت  مانند کھانا پینا، لباس، گھر اور گھر کا فرنیچر بڑھتا گیا. اور عالی شان محل حکومت کی کرسی میں اور یہاں تک کہ شکار گاہوں میں بھی بنائے گئے

۱۲۔ شراب خوری، لونڈی بازی، گانے بجانے والی کنیزوں کی خرید داری، اس حد تک عام ہو گئی تھی کہ بعض خلفاء کے روزانہ کی گفتگو و تقریر  تو کھانا اور شراب کے بارے میں ہوتی تھی

۱۳۔ نسل مساوات و برابری کے جو اسلامی نظام کے اہم ستونوں میں سے ایک تھی غائب ہو گئی. اس کی جگہ عربوں کے حق میں شدت سے نسلی امتیاز  و مفاد. اور غیر عرب اقوام و قبائل کے زیان نے لے لی. جبکہ قرآن و سنت نے تمام امتیازوں کو باطل قرار دیا. اور خدا کے نزدیک معیار برتری تقوی اور پرہیزگاری کو جانا ہے.

مگر اموی خلفاء نے نسل عرب کو برترین نسل جانا اور کہا کیونکہ پیغمبر عرب سے اٹھے ہیں پس عرب کو دوسرے لوگوں پر برتری حاصل ہے. اور عربوں میں بھی قریش دوسروں پر برتری رکھتے ہیں اور اس سیاست کے مطابق عرب کو تمام شعبوں میں ترجیح دی جاتی تھی. نظام حکومت بنی امیہ کے اشراف موالی ( غیر عرب مسلمانوں) کو زر خرید غلام کی طرح تمام اجتماعی شعبوں میں ان کے حق سے محروم رکھتے تھے. اور تحقیر و ذلت ہمیشہ ان موالی کے نام سے جڑی رہتی تھی. ہر عزت دار کام سے محروم تھے. ان کو یہ حق نہیں تھا کہ. وہ ہتھیار بنائیں، گھڑ سواری کریں، عرب کی لڑکی سے شادی کریں، (پھر چاہے وہ لڑکی بیابان اور صحرا میں ایک گمنام زندگی کیوں انہیں گزار رہی ہو) اور اگر کوئی مخفی طور پر اس کام کو انجام بھی دیتا تھا تو لڑکی کو طلاق (جدائی) اور مرد کو تازیانے و زندان اس پر حمل کرتے تھے حکومت، قضاوت، امامت، یہ  جگہ صرف عرب سے مخصوص تھی اور کوئی بھی غیر عرب ان مقامات اور مناصب تک نہیں پہنچتا تھا. اصولا اموی عرب کا عقیدہ تھا کہ سرداری اور حکومت کے لیے پیدا ہوئےہیں .اور زحمت اور کام  موالیوں سے مخصوص ہے. اس طرح کا برتاؤ موالی کے بہ نسبت ایک بڑی وجہ ہے  ان کے  زوال کی کہ جو ایرانیوں کے ہاتھ سے سمجھا جاتا ہے. اور بنی امیہ  کے خلاف انقلاب کے دوران عباسیوں نے ان کو بد نام کرنے کے لیے اور لوگوں کو بھڑکانے کے لیے استعمال کرتے تھے مگر ان کے درمیانی ان دو عاملوں کا اثر زیادہ تھا تحقیر ماوالی.. مظلومیت خاندان پیامبر بنی عباس نے مل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ (سیرہ پیشوایان، ص 388۔ 391)

زندگی کے اہم چار اصول

تحریر: سید تعلیم رضا جعفری۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ ایران

عظیم شیعہ عالم مرحوم قطب الدین راوندی نقل فرماتے ہیں کہ ایک دن امام صادق علیہ السلام سے لوگوں نے سوال کیا کہ مولا ؑ! آپ اپنی زندگی کو کیسے گزار رہے ہیں ؟

امام نے فرمایا: میں اپنی عمر کو چہار اہم بنیادوں اور اصولوں کے لحاظ سے آگے بڑھاتا ہوں۔

۱۔ میں جانتا ہوں کہ میری روزی، مجھے ملنے والا رزق معین اور مقرر ہے اور وہ مجھ تک پہنچ کر رہے گا، میرا رزق کسی کو نہیں مل سکتا ہے۔

۲۔ میں جانتا ہوں کہ میرے اوپر کچھ ذمہ داریاں ہیں جن کو مجھے ہی پورا کرنا ہے، میرا کام کوئی اور نہیں کرسکتا ہے۔

۳۔ میں جانتا ہوں کہ میری موت آنے والی ہے اور وہ بھی اچانک، بغیر کسی خبر دئیے مجھے اٹھا لے جائے گی، لہذا مجھے چاہئے کہ ہر لمحے اس کے لئے آمادہ رہوں۔

۴۔ میں جانتا ہوں کہ خداوندعالم میرے تمام حالات، کاموں سے آگاہ ہے ، وہ سب کچھ جانتا ہے لہذا مجھے اپنے تمام کاموں اور حرکتوں پر دھیان رکھنا ہے۔[کتاب مستدرک الوسائل، ج۱۲، ص ۱۷۲، حدیث نمبر۱۵]۔

جوانوں اور دوستو! امام علیہ السلام نے کامیاب اور بہترین زندگی کے لئے مذکورہ اہم چار اصولوں کو بیان فرمایا ہے جن  ایک اہم نکتہ،  جو بیان ہوا ہے وہ یہ ہے ہمیں ہر حال میں اللہ کو یاد رکھنا چاہئے اور اللہ کی بتائی ہوئی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئے ۔ اور خاص طور پر دنیا میں ضرورت کے لئے جو روزی و مال دولت چاہئے اس کے لئے بھی خدا پر پورا بھروسہ ہونا چاہئے اس کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی غلط طریقہ کا استعمال نہیں کرنا چاہئے اس لئے کہ ہماری جو روزی ہے وہ خدا نے معین و مقرر فرما دی ہے اگر ہم صحیح طریقے سے محنت کریں گے تو حلال روزی کی شکل میں ہم تک پہنچ کر رہے گی ۔ لیکن اگر غلط طریقہ اپنائیں گے تو ممکن ہے روزی مل جائے لیکن یقینا وہ حرام اور ناجائز ہوگی۔

بس ہمیں اپنی محنت کرنا چاہئے ، محنت تو ضروری ہے ، حلال روزی کے لئے تو ہمارے امام بھی محنت فرماتے تھے چنانچہ  بیان ہوا ہے کہ جب بھی امام صادق علیہ السلام کھیتوں اور باغوں میں جاتے تھے تو خود ہی اپنے ہاتھوں میں بیلچہ لے کر کام میں مشغول ہوجاتے تھے ۔ جب چاہنے والے دوست و اصحاب حضرات آپ کو اس حالت میں دیکھتے تھے تو عرض کرتے تھے کہ اے رسول اللہؐ کے فرزند! آپ کیوں اپنے آپ کو زحمت میں ڈال رہے ہیں؟ اجازت دیجئے کہ ہم لوگ آپ کے کام میں آپ کی مدد کریں اورآپ آرام کر لیجئے۔

امام جواب میں فرماتے تھے کہ مجھے اپنے حال پر چھوڑ دو ،مجھے اپنا کام کرنے دو ، مجھے پسند ہے خدا وندعالم مجھے اس حالت میں دیکھے کہ میں اپنے کو محنت کرنے میں لگائے ہوں، اپنا کام کررہا ہوں اورحلال روزی حاصل کرنے میں اپنے آپ کو زحمت میں ڈالے ہوئے ہوں۔ (کتاب اصول کافی، ج۵، ص ۷۶۔ بحار الانوار، ج۴۷، ص ۵۷۔ کتاب الوافی، ج۱۷، ص ۳۰)

بلا و مصیبت کا فلسفہ

  تحریر: محمد شاداب رضوی۔متعلم   جامعۃ  المصطفی   العالمیہ- ایران

 

انسان کی زندگی میں مختلف قسم کی بلا و مصیبت نازل ہوتی رہتی ہے لیکن سوال یہ ہوتا ہے کہ ان کے اسباب کیا ہیں؛ قرآن کریم اور حضرات معصومین علیہم السلام کی احادیث میں، اس بارے میں متعدد اسباب بیان  ہوۓ ہیں جن میں سے بعض یہ ہیں:

 ۱۔ گناہوں کی بخشش:   امام صادق علیہ السلام: جب بندے کے گناہ بڑھ جائیں اور اس کے پاس ان کی تلافی کے لیے کوئی عمل نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اسے غمگین کر دیتا ہے۔ تاکہ اسے معاف کر دیا جائے ۔" (کافی، ج2، ص255)

۲۔ درجہ اور مقام میں بلندی :  امام صادق علیہ السلام: جس قدر بندے کا ایمان بڑھے گا، اتنا ہی اس کا ہاتھ تنگ ہوگا اور اس کی زندگی اتنی ہی مشکل ہوگی. (کافی، ج2، ص444)

۳۔  کمال: مشکلات انسان کی نشوونما اور کمال کا باعث بنتی ہیں.. امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: "صحرا کے درخت (جو باغبان کی دیکھ بھال اور توجہ سے محروم ہیں) مضبوط اور زیادہ پائیدار  ہوتے ہیں، اور ان باغ کے درخت (جن کی مسلسل دیکھ بھال کی جاتی ہے) نازک جلد والے اور زیادہ پائیدار نہیں ہوتے ہیں۔ (کافی، ج2، ص261)

۴۔ بلا کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ انسان سے غرور کو دور کرتی ہے۔ (نہج البلاغہ، نامہ۴۵)  

۵۔  بلا اللہ کی نعمتوں کی یاد دہانی کا سبب بنتا ہے. (نہج البلاغہ، خطبہ ۲۳۸)

۶۔ بعض آفات و مصائب انسان کے اعمال کا نتیجہ ہیں۔ مثلاً وہ بغیر کسی دلیل اور مشورے کے شادی کر لیتا ہے جب وہ مصیبت میں پھنس جاتا ہے اور جو پریشانیاں اس کے ساتھ ہوتی ہیں وہ اس کی اپنی غلطی ہوتی ہیں۔ (سورہ اعراف، آیت30).

 

 

حضرت امام صادق علیہ السلام اور چشمۂ علم

  تحریر: محمد علی۔متعلم   جامعۃ  المصطفی   العالمیہ- ایران

علم وہ  کمال  ہے جو ہر  انسان  کے زندگی میں  ایک  روشنی  کی حیثیت رکھتاہے اگر  کوئی  صاحب  علم  ہے تو وہ کسی  بھی موڑ پر  پریشان  نہیں ہوسکتا  اور تقریبا  اپنےہر مشکل کا حل  نکال سکتاہے  ۔دین اسلام  نے علم حاصل  کرنے پر بہت زور دیاہے اس   لئے کہ  جو اسلام  کے حقیقی  راہنما  ہیں  وہ  علم  میں اپنے  زمانے کےتمام لوگوں سے افضل  تھے ان  سے کوئی کیسا بھی سوال کر تاتھا تو وہ اس کا فورا جواب دیدیا کرتے        اور قر آن  نے بھی انہیں لوگوں سے پوچھنے کےلئے کہا ہے یہی لوگ اہل ذکر  ہیں(اگر تم لوگ نہیں  جانتے ہو تو اہل ذکر  سے  پوچھو)  سور ہ  نحل   ایت  41۔

ہمارے  چھٹے امام حضرت امام جعفر صاد ق علیہ السلام  نے علم  کے دریا  بہادیئے وہ بھی ایسے ماحول میں  کہ جہاں  دشمن  کی نگاہیں ان  پر   پہرہ   لگائے ہوئے تھیں پھر  بھی  آپ نے چار ہزار شاگردوں  کی پرور ش کی   جو مختلف مکاتب  کےماننے والے تھے۔ جس  طرح  بارش  بنا دیکھے ہر جگہ  برستی ہے اس طرح  آپ نے  بھی علم  کےقطرے ہر ایک پر برسائے   لہذا آپ کی خدمت میں  حجاز کےعلاوہ  دوسرے    جگہوں  سے جیسے عراق، شام، خراسان، سند ہند اور روم  کے  تشنہ علم لوگ  علم سے سیراب ہوئے۔ اہل بیت ع کے سب کے سب علم الہی کے خازن تھے مگر  اتنے  علوم و فنون کو ان سے نہیں نقل کیا گیا جتنا آپ سے نقل ہوا ہے جن کےبارے میں روایت  بتاتی ہے کہ  آپ سے علم تحصیل کرنےوالے چارہزار تھے۔ (چودہ ستارے ، ص 355)۔

کبھی کسی کے ذہن  میں یہ سوال  پیدا ہو کہ آل  محمد   ع صرف  علم  دین سے واقفیت  رکھتے ہیں تو یہ سوچ غلط ہے، بلکہ  محمد  صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  اور ان  کی آل ع تمام علوم پر تسلط رکھتے ہیں،  دنیا  کی کوئی ایسی چیز  نہیں جس کو وہ نہیں جانتے ہوں علم  جفر  ہو یا رمل، علم  طب ہو یا سائنس، علم نجوم ہو یا  علم منطق، علم اجسام ہو یا علم ابدان  ہر ایک  علم کی نہر  آپ کے دروازہ سے نکلتی ہے۔

آپ کے بہت سے شاگرد ہیں لیکن کچھ کا نام  تاریخ  نے ذکر کیا ہے؛  ان میں سے ایک امام الکیمیا جناب جابر بن حیان  طرسوسی ہے آپ کے بارے میں تاریخ  نے لکھا  ہے۔ امام جعفر صادق  علیہ السلام  نے ایک کتاب  کیمیا جفر رمل  پر لکھی تھی اور اسے اپنے اس شاگرد کو تعلیم فرمایی تھی۔ 

جناب جابر بن حیان  جو یورپ  میں  جبر  کے نام سے مشہور  ہیں، انہوں نے  ہزار صفحات  کی ایک کتاب تالیف  کی تھی  جس میں  امام جعفر صادق علیہ السلام  کے پانچ سو رسالوں کو جمع کیا تھا اور اس کےعلاوہ  دوسری بھی کتابیں تالیف  کی تھی۔ جو بھی آپ  کے علم سےفیضیاب ہوتا تھا وہ اپنے وقت کا اس علم میں ثانی نہیں رکھتا تھا۔ (چودہ ستارے، ص356)

خدا کا شکر  ہے کہ ہمارے ہادی اس طرح  کے صاحب  علم  ہیں  بس   ضرورت ہے کہ ہم اپنے  اندر وہ ظرف پیدا کریں تاکہ  ہم  بھی  اس  دریاۓ  علم کا ایک  قطرہ حسا ب ہو جائیں (الہی  آمین)

حضرت امام صادق علیہ السلام کے اہم ارشادات

  تحریر: محمد شاداب رضوی۔متعلم   جامعۃ  المصطفی   العالمیہ- ایران

 

👈 دعا کیوں قبول نہیں ہوتی؟

 امام صادق (ع) نے فرمایا : بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا جو تین سال تک مسلسل دعا کرتا رہا کہ خدا اسے بیٹا عطا کرے (اس کی دعا قبول نہ ہوئی) آخر میں اُسنے کہا اے خدا کیا تو دور ہے اور میری بات تمہیں  سنائی نہیں دے رہی ؟ یا میرے قریب ہو اور جواب نہیں دیتے؟ خواب میں اس کے پاس کوئی آیا اور کہنے لگا کہ تم تین سال سے بد زبانی اور ناپاک دل اور جھوٹی نیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگ رہے ہو، لہٰذا تم فحش و بیھودہ  باتیں کرنا چھوڑ دو، اور اپنا دل پاکیزہ اور نیت خالص کرلو تاکہ تمھاری دعا قبول ہو سکے پھر امام علیہ السلام نے فرمایا: اس آدمی نے جیسا کہ اس سے کہا گیا تھا، اسنے عمل کیا اور خدا سے دعا کی اور اس کے ہاں بیٹا ہوا۔ (اصول كافى ج۴ ص۱۶)

 اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دعا کے قبول ہونے کے لئے کچھ اہم شرائط ہوتے ہیں جن میں زبان کی پاکیزگی،  دل کا تقوی اور نیت کی درستی ہے۔

👈رزق حلال:

متعدد روایات میں مذکور ہے که: جب بھی امام جعفر صادق علیہ السلام باغ اور کھیت میں ہوتے، ہاتھ میں بیلچہ پکڑے کھیتی باڑی اور مزدوری میں مشغول ہوتے۔ اور صحابہ کرام اور احباب  اس حالت میں آپ س کو دیکھتے، تو عرض کرتے: اے فرزند رسول! کیوں اپنے آپ کو زحمتوں اور مشقتوں میں گرفتار کر رکھا ہے ؟ آپ س اجازت دیں تاکہ ھم آپکی مدد کریں اور آپ آرام فرمائے ؟ اس کے جواب میں امام س فرماتے: مجھے چھوڑ دو، میں چاھتا ھوں خدا مجھے اس حال میں دیکھے جہاں میں محنت و مشقت کرتا ہوں اور اپنے ہاتھ سے کام کرتا ہوں اور میں نے حلال رزق کے حصول کے لیے اپنے جسم کو مشقت و مشقت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ (کافی، ج5، ص76).

👈 سلام کی ممانعت:

امام صادق علیہ السلام نے اپنے والد بزرگوار امام باقر علیہ السلام کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: ان گروہوں کو سلام نہ کرو:

یہودی

عیسائی

مجوسی

کافر

وہ لوگ جو  پر شراب خوروں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھے ہیں

شطرنج کا مالک

خنثی

ایسا شاعر جو پاک دامن عورتوں پر بہتان لگاتا ہو۔

وہ شخص جو نماز کی حالت میں ہو اسلیے کہ وہ سلام کا جواب دینے کی آمادگی نہیں رکھتا. سلام کرنا مستحب ہے  لیکن جواب دینا واجب ہے۔

سود لینے والا

وہ شخص جو رفع حاجت کر رہا ہے 

وہ شخص جو حمام میں ہے.

ایسا فاسق و فاجر شخص جو اپنا  فسق ظاہر کرتا ہے

(بحارالأنوار، ج 76، ص 9)

👈 نماز کے واجب ہونے کی وجه :

امام جعفر صادق ع کے قول کی روشنی میں نماز کے واجب ہونے کے دو سبب  بیان کیے گئے ہیں:

 ١۔  تحریف دین کی روک تھام کے لئے۔

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: "اگر خدا دین بھیجنے میں صرف آسمانی کتاب(قرآن) بھیجنے تک محدود ہوتا۔ اور روزانہ اس کی حفاظت اور یاد دلانے کے لیے  کوئی عمل قرار نہ دیتا تو حتما دین میں تحریف ھو جاتی اور اسلام کا بہی وہی حشر ہوتا جو ماضی کے مذاہب کا ہوا تھا۔

 2۔ رسول اللہ ص کی زحمات کو فراموشی سے بچانا۔

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : "نماز کے واجب ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ خدا چاہتا تھا کہ مسلمان کبھی بھی رسول اللہ ص کو اور ان کی زحمتوں کو کہ جو آپ ص  نے اسلام کے لیے اٹھائی فراموش نہ کریں.  اسی لیے اذان و اقامت اور نماز کے تشہد میں نبی کریم ص کا نام آیا ہے۔  (علل الشرایع ج2 ص317)

جنت البقیع کی ویرانی اور ہماری ذمہ داری

تحریر: سید تعلیم رضا جعفری

 

ماہ شوال کی آٹھویں تاریخ تھی کہ سن ۱۳۴۴ میں آل محمد ؐ اور اسلام کے دشمن ،گمراہ وہابی گروہ نے  سعودی عرب کے شہر مدینہ میں واقع عظیم قبرستان جنت البقیع کو ویران کردیا تھا۔  اپنے آپ کو مسلمان بتانے والا یہ وہابی گروہ عجیب و غریب اور اسلام مخالف عقائد رکھتا ہے اور خدا کے اولیا کی قبروں و ضریح وغیرہ سے توسل کرنے ، ان کی زیارت کرنے ، ان سے شفاعت طلب کرنے وغیرہ جیسے بہت سے اسلامی مسائل کی مخالفت کرتے ہیں ۔اور اسی بنیاد پر اسلام دشمن یہود و نصاری کے ہاتھوں بکے ہوئے ان گمراہ لوگوں نے جب سعودی عرب کی حکومت پر قبضہ کیا تو جہاں بہت سے دلسوز و مصیبت انگیز کام کئے وہیں  جنت البقیع نامی قبرستان کو بھی مسمار و ویران کردیا تھا جہاں ہمارے نبی اکرم ؐ کے خاندان ، اصحاب اور آپ کی پاکیزہ آل و اولاد کی قبریں بھی تھیں اور ان قبروں پر مقبرے و روضہ بھی بنے ہوئے تھے۔  واضح رہے کہ جنت البقیع، مسجد النبی ؐ کے مشرقی حصہ میں ۲۰۰ میڑ کے فاصلہ پر واقع ہے۔

جنت البقیع میں مدفون عظیم شخصیات میں ، ان حضرات کی قبریں خاص طور پر آج بھی مسمار و خراب شدہ ہیں:

v  چار امام ، حضرات امام حسن مجتبی علیہ السلام، امام زین العابدین علیہ السلام ،  امام محمد باقر علیہ السلام ، امام  جعفر صادق علیہ السلام ۔

v  حضرت فاطمہ بنت اسد ۔ جو حضرت امام علی علیہ السلام کی مادر گرامی ہیں۔

v  حضرت ابراہیم فرزند پیغمبر اکرم ؐ۔

v  عقیل ابن ابی طالب[امام علی علیہ السلام کے بڑے بھائی]۔

v  عثمان بن مظعون، سعدبن معاذ، عباس بن عبدالمطلب [پیغمبر اکرم ؐ کے چچا]۔

v  عبد اللہ ابن جعفر طیار۔

v  ام البنین مادر حضرت عباس علمبردار کربلاؑ۔

اس کے علاوہ دیگر عظیم شخصیات اور پیغمبر اکرم و آئمہ اطہار ؑ کے دیگر چاہنے والےو قریبی افراد کی قبریں بھی یہاں موجود ہیں۔اس کے علاوہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی قبر جو کہ آج مخفی ہے اور معصومین ؑ کے علاوہ کسی کو دقیق نہیں معلوم ہے لیکن بعض تاریخی قرائن و شواہد کی بنا پر شہزادی کائنات کی قبر مبارک بھی اسی قبرستان میں ہے۔

بقیع کی مقدس قبروں کی مظلومیت آج تک باقی ہے  جن کو وہابی درندوں نے خراب کردیا ہے۔ اور آج بھی لاکھ کوششوں کے باوجود اس قبرستان کی دوبارہ تعمیر اور مقدس قبروں پر روضوں کی تعمیر ، حتی مومنین اور شیعیان اہلبیت علیہم السلام کو زیارت و دعا کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔

دوستو! آل سعود اور ان وہابیوں کے مظالم کے مقابلے میں ہماری بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جیسے:

۱۔ ہمیں پرزور طریقے سےحکومت آل سعود اور ان وہابیوں کے مظالم کو دنیا کے سامنے رکھنا ہے اور ان کی مذمت کرنا۔

۲۔ کم سے کم ہر سال آٹھ شوال ، اور آئمہ بقیع کی شہادت کے موقع پر ظلم کے خلاف احتجاج کی آواز بلند کرنا ۔

 

کیا رمضان المبارک میں ہم نے اللہ کی دوستی حاصل کی ہے؟

تحریر: سید محمد شاداب رضوی

ماہ رمضان میں ایک مسلمان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ اس کا رب اس سے راضی و خوشنود ہو جائے ۔ دنیا اور آخرت میں کامیابی اور سربلندی اسی سے ہوتی ہے کہ اﷲ کی رضا اور خوشنودی مل سکے ۔ اگر ہمیں یہ معلوم ہوجائے کہ خدا کن لوگوں کو  اپنا دوست قرار دیتا ہے اوراُن میں کون سی خوبیاں ہوتی ہیں تو ہمارے لئے بہت آسانی ہوجائے گی۔ پھر ہم وہی خوبیاں اپنے اندر پیدا کرکے اﷲ کے دوستوں میں شمار ہوسکتے ہیں۔ قرآن مجید میں آٹھ مقامات پر ان لوگوں کی خصوصیات کا ذکر ہے جنہیں خدا پسند کرتا ہے۔ قرآن حکیم میں اس کے لئے صراحت کے ساتھ "یُحب" کا لفظ آیا ہے یعنی اﷲ انہیں دوست رکھتا ہے۔ خدا نے کسی خاص گروہ یا طبقہ کے لئے یہ لفظ استعمال نہیں کیا بلکہ ان آیات میں ان لوگوں کی خوبیوں، کردار اور اعمال کا ذکر ہے جنہیں خدا اپنا دوست قرار دیتا ہے۔

   اب آئیے ان خوبیوں کو ملاحظہ کرتے ہیں جو اللہ کی پسندیدہ ہیں

1. نیکی کرنے والے 

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ

بیشک خدا احسان کرنے والوں کو دوست رکھتاہے۔

بقره : 195 .

2. توبہ کرنے والے  

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ

یقیناً خدا توبہ کرنے والوں اور پاکیزہ رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

بقره : 222 .

3. تقوی رکھنے والے 

 فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ

 بلا شبہ اللہ پرہیزگارں کو دوست رکھتاہے

آل عمران : 76 .

4. صبر کرنے والے 

وَاللَّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ

اللہ صبر کرنے والوں ہی کو دوست رکھتا ہے۔

آل عمران : 146 .

5. توکل(بھروسه) کرنے والے 

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ

یقیناً اللہ بھروسہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

آل عمران : 159.  

6. عدل کرنے والے 

 إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ

خدا عدل و انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

مائده : 42 .

7. پاک رھنے والے 

 وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ

اوراللہ(بھی)پاک رہنے والوں کو دوست رکھتاہے۔

توبة : 108. 

8.جہاد کرنے والے 

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ

بیشک اللہ تو ان لوگوں کو دوست رکھتا ہے جو اس کی راہ میں اس طرح صف باندھ کر لڑتے ہیں گویا سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں ۔

سوره صفّ: آيه 4 .

کیا رمضان المبارک میں ہم نے شیطان سے بچنا سیکھا ہے؟

تحریر: سید محمد شاداب رضوی

 

خداوند متعال نے اس کائنات میں جتنی مخلوقات پیدا کی ہیں، ان میں سب سے افضل واشرف انسان کو بنایا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ انسان سے بے پناہ محبت کرتا ہے، اور اسی لیے انسان کو ماہ رمضان جیسا تحفہ دیا، جس کے ذریعہ یہ اللہ سے زیادہ سے زیادہ قریب ہو سکے، اس کی رحمتوں کو سمیٹ سکے اوراس کی نعمتوں کا مستحق ہوسکے، اپنی کوتاہیوں کو معاف کرا سکے اور اپنے نامہ اعمال کو بہتر بنا سکے، اور وہ شیطان کہ جو خدا کا کھلا ھوا  دشمن ہے اسکو رسوا کر سکے، رمضان المبارک میں کہا گیا کہ شیطان کو زنجیروں کو جھکڑ دیا گیا تو کیا ہم نے شیطان سے بچنا سیکھا؟ کیا ہم نے جانا کہ شیطان کن حربوں سے انسان کو گمراہ کرتا ہے اور غلط راستے پر چلاتا ہے؛ آئیے قرآن مجید کی رو سے ان طریقوں کو جانتے ہیں جن کے ذریعہ شیطان انسانوں کو بہکاتا ہے۔

شیطان کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دینے کے پانچ طریقے

1۔ جھوٹا وعدہ:

وَقَالَ مَا نَهَاكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هَٰذِهِ الشَّجَرَةِ إِلَّا أَنْ تَكُونَا مَلَكَيْنِ أَوْ تَكُونَا مِنَ الْخَالِدِينَ

شیطان کہنے لگا کہ تمہارے پروردگار نے تمہیں اس درخت سے صرف اس لئے روکا ہے کہ تم فرشتے ہوجاؤ گے یا تم ہمیشہ رہنے والو میں سے ہوجاؤ گے

اعراف آیہ 20

2- گناہ کو خوبصورت کرکے دکھانا:

 وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

 اور شیطان نے ان کے اعمال کو ان کے لئے آراستہ کردیا ہے

انعام آیہ 43

3- غفلت و فراموشی 

اس لیے ہمیں اللہ سے مسلسل دعا کرنی چاہیے۔

فَأَنْسَاهُ الشَّيْطَانُ

شیطان نے اسے مالک سے ذکر کرنے کو بھلا دیا

یوسف آیہ 42

4- بس ایک بار گناہ کرو پھر نیک بن جانا 

اقتلو یوسف...‌..وتکونو من بعده قوماصالحین

تم لوگ یوسف کو قتل کردو ......بعد میں تم لوگ صالح قوم بن جاؤ گے

یوسف آیہ 9

5- قدم بہ قدم آھستہ آھستہ انسان جہنم میں جاتا ہے۔

وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ  إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ

شیطانی اقدامات کا اتباع نہ کرو کہ وہ تمہاراکھلا ہوا دشمن ہے

168 بقرہ

اب شیطان کے گمراہ کرنے کے طریقوں کو جاننے اور رمضان المبارک میں ایک مہینے تک اس کی تمرین کے بعد ہمارا ایک ہی فریضہ بنتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم ایک قدم بھی شیطان کے پیچھے نہ چلیں۔

آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام

تحریر: سید محمد شاداب رضوی

 

ماہ رمضان المبارک اپنے آپ کو برائیوں اور گناہوں سے پاک کرنے ، فضائل و کمالات سے آراستہ ہونے اور رب کریم سے قرب کا ایک بہترین اور مناسب موقع ہے، ہمیں اس فرصت اور موقع سے صحیح اور مکمل استفادہ کرنا چاہیے  کہیں ایسا نہ ھو کہ ھم  غفلت کا شکار ھو جائیں اور موت کے وقت صرف حسرت کرتے رہ جائیں اور اب جبکہ یہ مبارک مہینہ ہمارے ہاتھ سے جارہا ہے تو یقینی طور پر اپنا محاسبہ کرنا چاۂیے کہ وہ حسرتیں جو قیامت میں کچھ گروہ کریں گے کہیں ہم بھی ان گروہ میں شامل نہ ہوجایٔں۔

سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ کونسی حسرتیں ہیں جن  کا ذکر قرآن مجید میں آیاہے  جو کچھ  انسانوں کو  مرنے کے بعد ہوگی۔آیٔے ان کو جانتے ہیں تاکہ ہم اپنے آپ کو بچا سکیں۔ قرآن مجید میں مندرجہ ذیل  ۹ حسرتوں کا ذکر آیا ہے:

1- يا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا 

 اے کاش میں خاک ہوگیا ہوتا

(ﺳﻮﺭة النبأء  40)

2- يَقُولُ يا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي

انسان کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پہلے بھیج دیا ہوتا

( ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺠﺮ 24 )

3-يا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ

اے کاش یہ نامہ اعمال مجھے نہ دیا جاتا

(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺎﻗﺔ 25)

4-يا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا

 ہائے افسوس- کاش میں نے فلاں شخص کو اپنا دوست نہ بنایا ہوتا

(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ 28 )

5-يا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا

 اے کاش ہم نے اللہ اور رسول کی اطاعت کی ہوتی

(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﺣﺰﺍﺏ 66)

 6-يا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا

اے کاش میں نے رسول کا راستہ اختیار کیا ہوتا ۔

(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ 27)

7-يا لَيْتَنِي كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزًا عَظِيمًا

اے کاش ہم بھی ان کے ساتھ ہوتے اور کامیابی کی عظیم منزل پر فائز ہوجاتے

(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻨﺴﺎﺀ 73)

8-يا لَيْتَنِي لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّي أَحَدًا

 اے کاش میں کسی کو اپنے پروردگار کا شریک نہ بناتا

(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻜﻬﻒ 42)

9-يا لَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِآيَاتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِين 

 اے کاش ہم پلٹا دئیے جاتے اور پروردگار کی نشانیوں کی تکذیب نہ کرتے اور مومنین میں شامل ہوجاتے

(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﻧﻌﺎﻡ 27)

آخر میں پروردگار سے دعا ہے کہ اس ماہ مبارک میں تمام مومنین کے نیک اعمال کو شرف قبولیت بخشے اور دم مرگ  اوپر دی گئی حسرتوں سے بچائے

ماہ رمضان اور شب قدر میں کیا پایا اور کیا بچانا ہے ؟

تجزیه و تحلیل

تحریر: ڈاکٹر سید باقر ایلیا کراروی (استاد جامعۃ المصطفیٰ قم المقدس ایران)

 

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

            وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ ﴿۲﴾لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ ؛   ھزار مہینہ جو  تقریباً ( 83 ) تریاسی سال بنتے ہیں یعنی ایک رات کی عبادت تریاسی سالوں کی عبادت سے افضل ہے۔

جو کچھ بھی اس مبارک مہینے کی افضل ترین راتوں میں حاصل ہوا ہے اسے ایک بار انسان اپنے ذہن میں لاۓ اور پھر غور وفکر کے بعد یہ فیصلہ کرے کیا ممکن ہے کہ ایسی چیزیں آسانی سے اپنے ہاتھ سے جانے دے۔

ماہ رمضان اور شب قدر میں کیا پایا تھا جسے ایک سال بچانا ہے اگر لطف خداوند متعال شامل حال رہے اور اگلے سال بھی درک کر سکیں اور اگر یہ ہماری آخری شب قدر تھی تو ان سب کو قیامت تک محفوظ رکھنا ہوگا؛  آئیے یہاں پہلے ایک مختصر مرور اس رات میں جو ہوا ، اس کا پیش کرتے ہیں:

۱۔ قرآن کا نزول

            پروردگار عالم کی سب سے باعظمت جامع و کامل کتاب جسے ہمیشہ باقی رہنا ہے وہ اسی شب میں نازل ہوئی جیسا کہ قرآن گواہی دیتا ہے :  شهر رمضان الذی انزل فيه القرآن ۔  (ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ) لیکن رمضان کی کس شب میں قرآن نازل ہوا ؟ اس کا بیان دوسری آیت میں ہے

            انا انزلناہ فی لیلۃ مبارکۃ ۔ ( بیشک!ہم نے قرآن کو بابرکت رات میں نازل کیا ) اور سورہ قدر میں اس بابرکت رات کو اس طرح بیان کیا " انا انزلناه فی ليلة القدر ۔  (بیشک! ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا ) لہذا یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ قرآن کے نزول نے بھی اس شب کی عظمت میں اضافہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ قرآن کا یہ نزول دو طرح کا رہا ہے ایک نزول دفعی یعنی ایک بار نازل ہوا۔ شب قدر میں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ) کے قلب مبارک پر ایک ساتھ نازل ہوا ہے اور دوسرا نزول ، نزول تدریجی ہے جو کہ پیغمبر اکرم( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چالیس کی عمر میں بعثت کے دن نازل ہونا شروع ہوا اور آنحضرت کی عمر مبارک کے 63 ویں سال تک نازل ہوتا رہا ہے، جوکہ 23 سال نازل ہوتا رہا ہے۔ یعنی قرآن ایک ساتھ ایک بار شب قدر میں نازل ہوا ہے اور دوسری مرتبہ 23 سال آھستہ آھستہ نازل ہوتا رہا ہے۔

۲۔ تقدیر کا معین کرنا

            اس شب کو لیلۃ القدر کہنے کی وجہ کے بارے میں مختلف اقوال پائے جاتے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہ رات با برکت و با عظمت ہے " ليلة العظمة ۔ اور قرآن مجید میں لفظ قدر عظمت و منزلت کے لئے استعمال ہوا ہے جیسا کہ آیت میں ہے " ما قدروا الله حق قدره ۔؛ انھوں نے اللہ کی عظمت کو اس طرح نہ پہچانا جس طرح پہچاننا چاہئے ۔

قدر کے معنی تقدیر اور اندازہ گیری اور منظم کرنے کے ہیں ، اس معنی کو بھی اہل لغت نے بیان کیا ہے قرآن و روایات میں بھی یہ لفظ اس معنی میں استعمال ہوا ہے ،راغب اصفہانی کہتے ہیں :  ليلة القدر ای ليلة قيضها لامور مخصوصة ۔   شب قدر یعنی وہ رات جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے مخصوص امور کی تنظیم و تعیین کے لئے آمادہ کیا ہے ، قرآن کریم بھی ارشاد فرماتا ہے " یفرق کل امر حکیم؛ ہر کام خداوند عالم کی حکمت کے مطابق معین و منظم کیا جاتا ہے۔

حضرت امام صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں : " التقدیر فی لیلۃ القدر تسعۃ عشر والابرام فی لیلۃ احدیٰ و عشرین والامضاء فی لیلۃ ثلاث و عشرین ؛  انیسویں شب میں تقدیر لکھی جاتی ہے ،اکیسویں شب میں اس کی دوبارہ تائید کی جاتی ہے اور تیئیسویں شب میں اس پر مہر اور دستخط لگائی جاتی ہے ۔

            امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں  :  یقدر فیھا ما یکون فی السنۃ من خیر او شر او مضرۃ او منفعۃ او رزق او اجل و لذالک سمیت لیلۃ القدر ۔ ؛  شب قدر میں جو بھی سال میں واقع ہونے والا ہے سب کچھ لکھ دیا جاتا ہے نیکی ،برائی ، نفع و نقصان ،رزق اور موت اسی لئے اس رات کو لیلۃ القدر کہا جاتا ہے ۔

اللہ نے انسان کو اپنی تقدیر بنانے یا بگاڑنے کا اختیار خود انسان کے ہاتھ دیا ہے وہ سعادت کی زندگی حاصل کرنا چاہے گا اسے مل جائے گی وہ شقاوت کی زندگی چاہے گا اسے حاصل ہو جائے گی۔(سورہ مبارکہ یونس)

            لوگو! اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ تمہاری سرکشی صرف تمہیں نقصان پہچائے گی۔ جو کوئی سعادت کا طلبگار ہے وہ شب قدر میں صدق دل کے ساتھ اللہ کی بار گاہ میں توبہ کرے، برائیوں اور برے اعمال سے بیزاری کا عہد کرے گا۔

اللہ سے اپنے خطاؤں کے بارے میں دعا اور راز و نیاز کےذریعہ معافی مانگے گا یقینا اس کی تقدیر بدل جائے گی اور امام زماں (ارواحنا فداہ) اس تقدیر کی تائید کریں گے۔ اور جو کوئي شقاوت کی زندگی چاہے وہ شب قدر میں توبہ کرنے کے بجائے گناہ کرے ، یا توبہ کرنے سے پرھیز کرے ، تلاوت قرآن ، دعا اور نماز کو اھمیت نہیں دے گا ، اسطرح اس کے نامہ اعمال سیاہ ہوں گے اور یقینا امام زماں (ارواحنا فداہ) اسکی تقدیر کی تائید کریں گے۔

جو کوئی عمر بھر شب قدر میں سال بھر کے لئے سعادت اور خوشبختی کی تقدیر طلب کرنے میں کامیاب ہوا ہوگا وہ اسکی حفاظت اور اس میں اپنے لئے بلند درجات حاصل کرنے میں قدم بڑھائے گا اور جس نے شقاوت اور بد بختی کی تقدیر کو اختیار کیا ہوا وہ توبہ نہ کرکے بدبختی کی زندگی میں اضافہ کرے گا۔

شب قدر کے بارے میں اللہ نے تریاسی سالوں سے افضل ہونے کے ساتھ ساتھ اس رات کو سلامتی اور خیر برکت کی رات قرار دیا ہے۔ > اس رات میں صبح ہونے تک سلامتی ہی سلامتی ہے اس لئے اس رات میں انسان اپنے لئے دنیا اور آخرت کے لئے خیر و برکت طلب کرسکتا ہے۔

اگر دل کو شب قدر کی عظمت اور بزرگی کی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ جس شب کے بارے میں اللہ ملائکہ سے کہہ رہا ہے کہ جاو اور فریاد کرو کہ کیا کوئی حاجب مند، مشکلات میں مبتلا ، گناہوں میں گرفتار بندہ ہے جسے اس شب کے طفیل بخش دیا جائے ؟ اگر اس نقطے کی طرف توجہ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ یہ رات ایک عمر بھر کی مخلصانہ عمل سے افضل ہے۔

اس بات کو نہیں بھولتے ہیں کہ یہ رات تقدیر لکھنے کی رات ہے۔ یہی وہ رات ہے جس میں بندہ اللہ کی نظر رحمت کو اپنی طرف جلب کرکے سعادت دنیا اور آخرت حاصل کرسکتا ہے تو یقینا ہمیں شب قدر کے ثواب حاصل ہوں گے۔ اس لئے ہمیں چاہیئے فراخدلی کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں تمام عالم کے لئے دعا کریں کہ اے اللہ تم اسے بھی عطا کرتے ہو جو تمہیں مانتا ہے اور اسے بھی عطا کرتا ہے جو تمہیں انکار کرتا ہے اس شب کے طفیل ہم سب کو صراط المستقیم کی طرف ھدایت فرما۔

دنیا کے جس کونے میں جو کوئي بھی ظالم کے چنگل میں پھنسا ہے اسے آزادی نصیب فرما۔ عالم اسلام کےمشکلات کو برطرف فرما۔ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے کے لئے راہ ھموار فرما۔ اسی طرح جامع الفاظ میں اللہ کی بارگاہ میں درخواست کریں کہ ہم سب کا دنیا اور آخرت آباد فرمائے۔ یہی تو رات ہے جس میں ہم سب اپنے اور دوسروں کے لئے سعادت اور خوشبختی طلب کرسکتے ہیں۔

            یہاں سوال یہ ہے کہ  لیلۃ القدر آج رسول صلی نہیں تو جبرائیل ع کس پر نازل ہوتے ہیں ؟

            اس کی وضاحت میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ شب قدر کو شب امامت اور ولایت بھی کہا جاتا ہے اس کی وجہ میں خود قرآن کہتا ہےکہ اس رات میں فرشتے ، ملائکہ اور ملائکہ سے اعظم ملک روح بھی نازل ہوتے ہیں۔ اس نقطے کو سمجھنا ضروری ہے کہ نازل ہوتے ہیں ، نازل ہوئے نہیں۔ کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے :  تنزل فعل مضارع ہے جس کے معنی ہیں ہمیشہ یا ہر سال نازل ہوتے ہیں یہ بات واضح رہے کہ یہ جملہ عربی زبان کے اعتبار سے ہمیشہ ہونے والے کام کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔

 تو دوبارہ سوال کو یوں دہرایا جاسکتا ہے کہ  آج بھی نزول کا سلسلہ جاری ہے تو اب کس پر نازل ہوتے ہیں۔ آپ اور مجھ پر تو فرشتے نازل نہیں ہوتے ہیں۔ پیغمبر( اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں تو آنحضرت پر نازل ہوتے تھے آنحضرت کے بعد کس پر نازل ہوتے ہیں؟

ظاھر سی بات ہے اس پر نازل ہوں گے جو پیغمبر کے بعد پیغمبر کا جانشین ہوگا ، جو معصوم ہوگا ، جو صاحب ولایت ہو۔جی ہاں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام پر نازل ہوتے تھے اور حضرت علی علیہ السلام کے بعد حضرت حسن مجتبی علیہ السلام اور آپ کے بعد حضرت حسین علیہ السلام اور آپ کے بعدحضرت علی زین العابدین علیہ السلام اور آپ کے بعد حضرت محمد باقر علیہ السّلام اور آپ کے بعد حضرت جعفر صادق علیہ السلام اور آپ کے بعد حضرت موسی کاظم علیہ السلام اور آپ کے بعد حضرت علی الرضا علیہ السلام اور آپ بعد حضرت محمد التقی الجواد علیہ السلام اور آپ کے بعد علی النقی علیہ السلام اور آپ کے بعد حسن عسکری علیہ السلام اور آپ کے بعد قطب عالم حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف  صلوٰۃ اللہ علیہم اجمعین کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور انسانوں کے سال بھر کے مقدرات بیان کرتے ہیں۔

۳ ۔ لیلۃ القدر ولایت و امامت اھل بیت علیھم السلام کی واضح دلیل

شب قدر امامت اور اس کی بقاء اور جاودانگی پر سب سے بڑی دلیل ہے ، متعدد روایات میں وارد ہوا ہے کہ شب قدر ہر زمانے میں امام کے وجود پر بہترین دلیل ہے اس لئے سورہ قدر کو اہلبیت(ع) کی پہچان کہا جاتا ہے ،جیسا کہ بعض روایات میں بھی وارد ہوا ہے ۔

امام صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ مولائے کائنات اکثر فرمایا کرتے تھے : جب بھی تیمی اور عدوی (ابوبکر و عمر) پیغمبر (ص) کے پاس ایک ساتھ آتے تو پیغمبر اکرم (ص) ان کے سامنے سورہ انا انزلناہ کی تلاوت بڑے خضوع کے ساتھ فرماتے اور گریہ کرتے تھے ، وہ پوچھتے تھے کہ آپ پر اتنی رقت کیوں طاری ہوتی ہے تو پیغمبر اکرم (ص) فرماتے کہ ان باتوں کی وجہ سے جنہیں ہماری آنکھوں نے دیکھا اور میرے دل نے سمجھا ہے اور اس بات کی وجہ سے جسے یہ (علی علیہ السلام ) ہمارے بعد دیکھیں گے ، وہ پوچھتے کہ آپ نے کیا دیکھا ہے اور یہ کیا دیکھیں گے ؟

پیغمبر (ص) نے انھیں لکھ کر دیا  : تنزل الملائکة والروح فيها باذن ربھم من کل امر ۔ ( ملائک اور روح اس رات میں خداوند عالم کے اذن سے ہر کام کی تقدیر کے لئے نازل ہوتے ہیں ) پھر پیغمبر(ص) نے دریافت کیا کہ کیا "کل امر" (ہر کام ) کے بعد کوئی کام باقی رہ جاتا ہے ؟ وہ کہتے تھے نہیں ، پھر حضرت فرماتے تھے : کیا تمہیں معلوم ہے کہ جس پر تمام امور نازل ہوتے ہیں وہ کون ہے ؟ وہ کہتے کہ ،آپ ہیں یا رسول اللہ!

پھر رسول (ص) سوال کرتے کہ کیا میرے بعد شب قدر رہے گی یا نہیں ؟ وہ کہتے تھے ، ہاں !

رسول (ص) پوچھتے کہ کیا میرے بعد بھی یہ امر نازل ہوں گے ؟ وہ کہتے تھے ہاں !

پھر رسول پوچھتے کہ کس پر نازل ہوں گے ؟ وہ کہتے کہ ہم نہیں جانتے ۔ پھر حضرت میرا (علی )سر پکڑتے اور میرے سر پر اپنا ہاتھ رکھ کر فرماتے : اگر نہیں جانتے تو جان لو ! وہ شخص یہ ہے ۔

پھر امیر المومنین ع نے فرمایا: اس کے بعد یہ دونوں پیغمبر اکرم(ص) کے بعد بھی شب قدر میں خوفزدہ رہا کرتے تھے اور شب قدر کی اس منزلت کو جانتے تھے ۔

ایک دوسرے مقام پر علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ در حقیقت شب قدر ہر سال آتی ہے اور امر خدا ہر سال نازل ہوتا ہے اور اس امر کے لئے صاحب الامر بھی موجود ہے ۔

جب دریافت کیا گیا کہ وہ صاحب الامر کون ہے تو آپ (ع) نے فرمایا : " انا و احد عشر من صلبی ائمة محدثون  ۔  ( میں اور میرے صلب سے گیارہ دیگر ائمہ جو محدث ہیں ) محدِّث یعنی ملائکہ کو آنکھوں سے نہیں دیکھتے لیکن ان کی آواز سنتے ہیں ۔

اس سے یہ بھی واضح ہو جاتا ہے کہ شب قدر شب ولایت اور امامت ہے اور جن روایات میں شب قدر کی تفسیر فاطمہ زہرا(س) سے کی گئی ہے ان کا بھی معنیٰ واضح ہے کہ شب قدر ولایت اور امامت کی شب ہے اور امامت و ولایت کی حقیقت فاطمہ زہرا (س) کی ذات گرامی ہے۔

۴۔ شب قدر ایک بہترین موقع گناہوں کی بخشش

            شب قدر کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس شب میں گناہگاروں کی بخشش ہوتی ہے لہذا کوشش کریں کہ اس عظیم شب کے فیض سے محروم نہ رہیں، وائے ہو ایسے شخص پر جو اس رات میں بھی مغفرت و رحمت الٰہی سے محروم رہ جائے جیسا کہ رسول اکرم کا ارشاد گرامی ہے : "من ادرک ليلة القدر فلم يغفر له فابعده الله ۔

            جو شخص شب قدر کو درک کرے اور اس کے گناہ نہ بخشے جائیں اسے خداوند عالم اپنی رحمت سے دور کر دیتا ہے ۔

ایک اور روایت میں اس طرح وارد ہوا ہے " من حرمھا فقد حرم الخیر کلہ ولا یحرم خیرھا الا محروم۔

جو بھی شب قدر کے فیض سے محروم رہ جائے وہ تمام نیکیوں سے محروم ہے ، اس شب کے فیض سے وہی محروم ہوتا ہے جو خود کو رحمت خدا سے محروم کر لے ۔

بحارالانوار کی ایک روایت میں پیغمبر اکرم (ص) سے اس طرح منقول ہے : " من صلّیٰ لیلۃ القدر ایماناً و احتساباً غفر اللہ ما تقدم من ذنبہ

جو بھی اس شب میں ایمان و اخلاص کے ساتھ نماز پڑھے گا خداوند رحمٰن اس کے گزشتہ گناہوں کو معاف کر دے گا ۔

شب قدر کے بہترین اعمال کیا ہیں؟

شب قدر میں جو اعمال انجام دیئے جاتے ہیں ان کا مختصر خاکہ یہ ہے:

الف : شب قدر کی فرصت کو غنیمت سمجھنا ۔

خداوند معتال نے قرآن کریم میں حضرت رسول اکرم ۖسے مخاطب ہو کر فرمایا :

'' انّاانزلناہ فی ليلة القدر، وما ادراک ما ليلة القدر'' ''ہم نے قرآن کو شب قدر نازل میں کیا ہے مگر آپ کیا جانتے ہیں کہ شب قدر کیا ہے ؟ ''

شب قدر کی فضیلت کے لئے اتنا کافی ہے کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اس شب میں انسان کی تقدیر لکھی جاتی ہے اور جو انسان اس سے با خبر ہو وہ زیادہ ہو شیاری سے اس قیمتی وقت سے استفادہ کرے گا ۔لہٰذا شب قدر کے بہترین اعمال میں سے ایک عمل یہی ہے کہ انسان اس فرصت کو غنیمت سمجھے یہ فرصت انسان کو ہر بار نہیں ملتی ہے ۔

(ب) لیلۃالقدر کا اہم ترین عمل ندامت اور توبہ

 اس شب کے بہترین اعمال میں سے ایک عمل توبہ ہے جیسا کہ شہید مطہری فرماتے ہیں: خدا کی قسم ایک ورزش ایک دن کی ہے اس کا ایک گھنٹہ ایک گھنٹہ ہے اگر ایک رات کی تاخیر کریں تو اشتباہ کیا ایسا مت کہے کہ کل کی رات تئیسویں کی رات ہے شب قدر کی ایک رات ہے اور توبہ کے لئے بہتر ہے کہ نہیں ۔آج کی رات کل کی رات سے بہتر ہے آج کا ایک گھنٹہ آنے والے کل کے گھنٹہ سے بہتر ہے ہر ایک لمحہ آنے والے لمحہ سے بہتر ہے عبادت توبہ کے بغیرقبول نہیں ہوتی پہلے توبہ کرلینا چاہیے ،پہلے اپنے آپ کو دھونا چاہیے پھر اس پاک و پاکیزہ جگہ میں وارد ہونا چاہیے ہم تو بہ نہیں کرتے ہیں تو کیسی عبادت کرتے ہیں ؟ !ہم توبہ نہیں کرتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں ؟! توبہ نہیں کرتے ہیں اورنماز پڑھتے ہیں ؟!توبہ نہیں کرتے ہیں اورحج پر چلے جاتے ہیں ؟! توبہ نہیں کرتے ہیںاور قرآن پڑھتے ہیں ؟! توبہ نہیں کرتے ہیںاورذکر کہتے ہیں؟! توبہ نہیں کرتے ہیں اور ذکر کی مجلسوں میں شرکت کرتے ہیں ! خدا کی قسم اگر آپ پاک ہونے کے لئے ایک توبہ کریں تاکہ پھر توبہ اور پاکیزکی کی حالت میں ایک دن اور ایک رات نماز پڑھیں وہی ایک دن رات کی عبادت آپ کو دس سال آگے بڑھائے گی اور پروردگا کے مقام قرب کے قریب پہنچائے گی ہم نے دعا کے سوراخ کو گم کیا ہے اور اس کے راستے کو بھی نہیں جانتے ہیں ۔ امام علی توبہ کے چھ رکن بیان کرتے ہیں :

١۔ اپنے گناہوں پر پشیمان ہونا۔

٢۔ ارادہ کرے کہ اب دوبارہ کبھی بھی گناہ نہیں کرے گا۔

٣۔ حقوق الناس ادا کرنا۔

٤۔ حقوق الہیٰ ادا کرنا ۔

٥۔ جو گوشت رزق حرام سے بدن پر چڑھا ہے وہ پگھل کے رزق حلال سے نیا گوشت بدن پر چڑھے ۔

٦۔ جس طرح بدن نے گناہوں کا مزہ چکھا ہے اس طرح اطاعت کا مزہ چکھنا چاہیے پس اسی صورت میں خدا نہ صرف اس کو دوست رکھتا ہے بلکہ اپنے محبوب بندوں میں اسے قرار دیتا ہے۔

(ج)دعاء کے لئے بہترین موقع فراہم ہونا

            جب ایک بندہ گمراہی اور ضلالت کے راستے کو چھوڑ کے ہدایت اور نور کے راستے کی طرف چل پڑا ہے اور اپنے خدا کی جانب روا ںدو اں ہے اب خدا کو پکارے اور اس کے ساتھ ارتباط بر قرار کرے دعا کرے دعا کے اصل معنی یہی ہیں کہ انسان اپنے دل کا حال بیان کرکے در واقع خدا سے ارتباط پیدا کرے ۔

(د) تفکر اور معرفت

            اس کے بعد کہ انسان نے فرصت کو غنیمت سمجھ کے اپنے افکار اور اعمال کے اشتباہات سے واقفیت حاصل کرکے یہ ارادہ کر لیا کہ اب کبھی بھی گناہ نہیں کرے گا اپنی اصلاح کرے گا دل شناحت اور معرفت کے لئے آمادہ ہوجاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی معرفت سب سے بڑی معرفت ہے اور اس سے دل نوارنی ہو جاتا ہے اور حقیقی معرفت انسان کو بندگی کے اعلیٰ مرتبے تک پہنچا کے خلافت الہی کا وارث بنا دیتی ہے البتہ خود شناسی اس معرفت حقیقی کے لئے پیش خیمہ ہے جیسا کہ حدیث میں بھی آیا ہے: '' من عرف نفسہ فقد عرف ربہ '' یعنی خود شناسی خداشناسی کا سبب بنتی ہے۔

نتیجہ:

اب جب ہم نے یہ چیزیں حاصل کر لیں ہیں اور ماہ رمضان کے آخری ایام ہمارے سامنے ہیں تو ہمیں غور فکرکرنا چاہئے کہ ہم نے جو ماہ مبارک رمضان سے خصوصا شب ہای قدر سے پایا ہے ۔ ان کے پابند ہوئے ہیں یا نہیں؟ ہمارے اندر ان نعمتوں کے بدلے میں کوئی اچھی تبدیلی اور پیشرفت حاصل ہوئی ہے نہیں ؟ اور  شاید ہی دنیا میں کوئی بشر ایسا بھی ہو جو ان تمام چیزوں کو آسانی سے اپنے پاس سے چلا جانے دے۔ ایسا نہ ہو کہ ماہ رمضان کے بعد ہم کہنے پر مجبور ہوجائے کہ سب جاگ رہے تھے تو ہم بھی جگ رہے تھے لیکن اس کی حفاظت  نہیں کرپائے اور اپنے آپ کو گناہوں سے دور نہیں کرپائے۔ یعنی کچھ بھی حاصل کیا تھا اس کو ضائع کردیا ۔ ایسا بالکل نہیں ہونے دینا  چاہئے ۔ عمل کرنا آسان ہے اس کی حفاظت کرنا اس سے زیادہ مشکل کام ہے ۔

 

 યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે?

ઉર્દૂ થી અનુવાદ

 અનુવાદક: સૈયદ મેહદી રઝા રિઝવી

    કુદસની તારીખને સમજવા માટે સૌથી પહેલા આપણે એ જાણવું જરૂરી છે કે 1979માં ઈરાનમાં ઈસ્લામિક ક્રાંતિના રેહબર હઝરત આયતુલ્લા ઈમામ ખોમેની સાહેબે જાહેરાત કરી હતી કે આખું વિશ્વ માહે રમઝાનના છેલ્લા જુમાને "કુદસ દિવસ" રૂપમાં ઉજવ્વે.
   વાસ્તવમાં કુદસનો સીધો રાબ્તો મુસ્લિમોના કિબલા-એ-અવલ બૈતુલ મુકદ્દાસ થી હતો, એટલે કે મસ્જિદે અક્સા, જે (ફિલિસ્તીન) પેલેસ્ટાઈનમાં  છે, જેના પર ઈઝરાયેલે આજથી 74 વર્ષ પહેલા (1948માં) ગેરકાયદેસર રીતે કબજો કરી લીધો હતો, જે આજ સુધી છે. ઇસ્લામિક તારીખ મુજબ, ખાને કાબા પહેલા મસ્જિદે અક્સા મુસ્લિમોના કિબલા તરીકે ઉપયોગમાં લેવાતી હતી અને સમગ્ર વિશ્વના મુસ્લિમો બૈતુલ મુકદ્દાસ (ચૌદ વર્ષ સુધી) તરફ વળીને નમાઝ અદા કરતા હતા, તે પછી અલ્લાહના હુકમથી, કિબલા બૈતુલ મુકદ્દાસથી બદલીને ખાને કાબા કરવામાં આવ્યો, જે હજી પણ વર્તમાન કિબલો છે.
   તારીખ અનુસાર, મસ્જિદ અક્સા માત્ર પ્રથમ કિબલા નથી પરંતુ અન્ય કેટલાક કારણોસર પણ તે મુસ્લિમો માટે ખાસ અને મહત્વપૂર્ણ છે. રસૂલે ખુદા (સ.અ.વ) પોતાના જીવનમાં અક્સા મસ્જિદ તરફ તસરીફ લઈ ગયા અને ત્યાંથી આપ મેરાજ ગયા હતા. તેવી જ રીતે, ઇમામ જાફર સાદિક (અ.સ)થી એક હદીસમાં જોવા મળે છે કે તમે કહો છો: મસ્જિદ અક્સા ઇસ્લામની ખૂબ જ મહત્વપૂર્ણ મસ્જિદ છે અને અહીં નમાઝ અને ઇબાદત કરવાનો ઘણો સવાબ છે. અફસોસની વાત છે કે આજે આ મસ્જિદ જાલિમ યહૂદીઓના ગેરકાયદેસર કબજામાં છે.
   અને તે સૌપ્રથમ 1917 માં શરૂ થયું જ્યારે તત્કાલિન બ્રિટીશ વિદેશ પ્રધાન જેમ્સ બિલફોરે પેલેસ્ટાઇનમાં યહૂદી રાજ્ય બનાવવાની ઓફર કરી અને કહ્યું કે લંડન આ કાર્યમાં સંપૂર્ણ મદદ કરશે અને તે પછી એવું બન્યું કે ધીમે ધીમે આખી દુનિયાના યહૂદીઓ ને પેલેસ્ટાઇન તરફ લઈ જવામાં આવ્યા અને અંતે. 15 મે 1948, ઇઝરાયેલને યહૂદી દેશના રૂપમાં મંજૂરી આપવામાં આવી અને વિશ્વમાં પ્રથમ વખત ઇઝરાયેલ નામનો નાજીસ યહૂદી દેશ (અસ્તિત્વ) વજૂદમાં આવ્યો. આ પછી ઇઝરાયલ અને અરબ દેશો વચ્ચે ઘણા યુદ્ધો થયા, પરંતુ અરબ દેશોની હાર થઇ અને જાન-માલની ખોટ અને પોતાની રાજગાદી બચાવવાના ડરથી તમામ અરબ દેશો ચુપ થઇ ગયા અને અરબ દેશોની આ ચુપકી તેમના માટે લીલી ઝંડી સ્વરૂપે સ્વીકારવામાં આવી. અને જ્યારે તમામ અરબ દેશો તેમના કલ્યાણ માટે થાકેલા અને ચૂપ થઈ ગયા, ત્યારે આવી સ્થિતિમાં ફરીથી મુજાહિદ્દીન મરદે મેદાન, જેને દુનિયા રૂહુલ્લાહ મુસવી, ઇમામ ખોમેની તરીકે ઓળખે છે.
   લગભગ 1979 માં, ઇમામ ખોમેની સાહેબે ગેરકાયદેસર ઇઝરાયેલ સરકાર સામે બેતુલ મુકદ્દાસની આઝાદી માટે માહે રમઝાનના છેલ્લા જુમ્મા ને  "યોમે કુદ્સ" નામ આપ્યું અને આપે પોતાના મહત્વપૂર્ણ સંદેશમાં આની જાહેરાત કરી અને લગભગ તમામ મુસ્લિમો અને અરબોની સરકારોને ચેતવણી આપી. તેમજ સમગ્ર વિશ્વને ઇઝરાયલી ફીતનાહ વિશે જણાવ્યું હતું અને સમગ્ર વિશ્વના મુસ્લિમોને અપીલ કરી હતી કે તેઓ આ ગેરકાયદેસર વ્યવસાય સામે એકજુટ થઈને દર વર્ષે રમઝાનના છેલ્લા જુમા પર *યોમે કુદસ* ઉજવે. અને ઇસ્લામિક કાયદાઓ અને મુસ્લિમોના હુકુક માટે તમારો અવાજ ઉઠાવો. જ્યારે ઈમામ ખોમેનીએ *યુમે કુદ્સ*ને ઈસ્લામના પુનરુત્થાનના દિવસ તરીકે ઓળખાવ્યો, તો તમારા સિવાય અન્ય ઘણા દિગર આયતોલ્લાહ અને ઈસ્લામિક ઉલામાએ પણ *યુમે કુદ્સ*ને તમામ મુસ્લિમોની ઈસ્લામિક જવાબદારી ગણાવી. તેથી 1979માં ઈમામ ખોમેનીની આ જાહેરાતથી લઈને આજ સુધી માત્ર ભારતમાં જ નહીં પરંતુ સમગ્ર વિશ્વના તમામ દેશોમાં જ્યાં પણ મુસ્લિમો, ખાસ કરીને શિયા મુસ્લિમો વસે છે તેઓ માહે રમઝાનના ગુડબાય શુક્રવારે મસ્જિદ અક્સા અને પેલેસ્ટાઈનની સ્વતંત્રતા માટે એતેરાઝ અને રેલીઓ કાઢે છે.
   આપણે એ પણ જાણવું જોઈએ કે આજદિન સુધી પેલેસ્ટાઈનીઓ તેમની આઝાદી માટે લડી રહ્યા છે અને પ્રયત્નો કરી રહ્યા છે અને ઈઝરાયેલ તેમની તમામ દમનકારી શૈતાની શક્તિથી તેમને કચડી રહ્યું છે, જ્યારે આપણે આપણા ઘરોમાં શાંતી થી બેસી રોઝો ખોલીએ છીએ. તેઓ પેલેસ્ટાઈનના હજારો મુસ્લિમો ને ઇઝરાઇલના બોમ્બ વડે નિશાનો બનાવે છે.  તેમની નામુસ અને ઈજ્જત પર જુલમ કરે છે અને આ બધું આજ સુધી ચાલુ છે અને સમગ્ર વિશ્વના લોકો આ જુલમ પર મૌન છે, કારણ કે ઇઝરાયેલને અમેરિકા અને લંડનનું સમર્થન છે.
  આ વર્ષે, વિશ્વભરમાં લોકડાઉન સમાપ્ત થવાને કારણે, નમાજ, જુમા અને એહતજાજી રેલીઓ શક્ય બની રહી છે, તેથી આ વખતે આપણે ઇઝરાયલ વિરુદ્ધ અને શક્ય હોય ત્યાં સુધી તમામ મસ્જિદોમાંથી અને બેતુલ મુકદ્દાસની તરફેણમાં અવાજ ઉઠાવવો જોઈએ. મોમીનને આ વિશે ખબર દાર કરો અને એહતેજાજી રેલીઓનું આયોજન કરો.
  અલ્લાહ મઝલુમોના હકમાં આપણા બધાની દુઆ સ્વીકારે અને જાલીમો નાશ અને બરબાદ  કરે... આમીન

ماہ رمضان کے  کچھ خاص گھڑیاں اور ہماری ذمه داری

تحریر: سید محمد شاداب رضوی

 رمضان کے مقدس مہینے میں کچھ  ایسی گھڑیاں ہوتی ہیں جو بہت قیمتی ہیں، اس لیے اگر ہم اُن کی حفاظت کریں  یقینی طور پر اس مقدس مہینے میں ہمارے لئے بڑا دخیرہ بن سکتا ہے؛ یہ خاص گھڑیاں  تین اوقات ہمارے لئے فراہم ہوتے ہیں جن کو  ہم خاص لمحات سے لیکر خاص گھنٹوں میں بھی تبدیل کرسکتے ہیں:

پہلی گھڑی:

افطار کے وقت افطار جلدی تیار کر لیں اور دعا کے لیے وقت نکالیں۔ کیونکہ خدا  روزہ دار کی افطار کے وقت دعا کو رد نہیں کرتا ہے، اس لیے اپنے لیے، اپنے رشتہ داروں کے لیے اور مرحومین کے لیے وقت افطار  ضرور دعائیں کریں۔

دوسری گھڑی:

یہ رات کے آخری پہر  میں ہمارے لئے فراہم ہوتی ہے ۔ اس وقت میں ہمیں خدا کو تنھایئ میں پکارنا چاہئے  کیونکہ خدا خود اس وقت آواز  دیتا ہے؛ ہے کوئی جو دعا کرے اور میں اس کی دعا پوری کروں۔ ہے کوئی استغفار کرنے والا تاکہ میں اسے بخش دوں۔

تیسری گھڑی:

تیسری گھڑی صبح کی نماز کے بعد طلوع آفتاب تک  ہے ؛ ہمیں اس وقت اپنی نماز کی جگہ پر بیٹھنا چاہئے۔

اس طرح سے اگر ہم ایک ایک گھنٹہ بھی نکالیں گے تو یقینا پورے رمضان بھر میں  نوے گھنٹے  ہم اللہ تعالیٰ سے جڑ سکتے ہیں۔ اور اس طرح دن رات کے بہترین اوقات میں خدا کو یاد کریں گے اور غیبت اور زبان و کان اور دیگر اعضاء بدن کے گناہوں سے بھی دور رہیں۔  مستحب اور واجب نمازیں  بھی ادا کرسکیں گے ۔

اور ان اوقات میں سجدے میں یہ  تین دعائیں نہ بھولیں۔

[۱] اللهم إنی أسألك حسن الخاتمة؛ اے اللہ میری عاقبت خیر پر ہو ۔

[۲] اللهم ارزقني توبة نصوحه قبل الموت ؛ اے اللہ  موت سے پہلے توبہ کی توفیق  سے نواز دے۔

[۳] اللهم يا مقلب القلوب ثبّت قلبي علي دينك؛ اے اللہ اے مقلب القلوب میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ ۔

 

قرآن کی ۹ اہم تعلیمات

تحریر: سید محمد شاداب رضوی

قرآن کو صرف ثواب کے لیے نہیں پڑھنا چاہیے، اس پر عمل کرنے کے لیے بھی پڑھنا چاہیے۔آئیے نزول قرآن کے موقع پر قرآن کے 9 احکامات  پر غور و فکر کریں اس لئے کہ  اگر ہم اُن پر  عمل کریں تو ہمارے بہت سے رویوں میں تبدیلی آجائے گی۔

۱- فَتَبَيَّنُوا:

تحقیق کرنے والے بنیں، بولنے سے پہلے اچھی طرح تحقیق کرلیں۔

۲- فَأَصْلِحوُا:

 اگر آپ کے دوستوں اور جاننے والوں کے درمیان بدگمانی ہے تو ان کے درمیان صلح اور سمجھوتہ کریں اور صلح اور سمجھوتہ کرنے والے شخص بنیں۔

۳- وَأَقْسِطُوا:

 انصاف کریں اور حق پر عمل کرنے میں دوستوں اور جاننے والوں اور اجنبیوں میں فرق نہ کریں۔

۴- لَا يَسْخَر:

 لوگوں کا مذاق نہ اڑائیں۔

۵- وَلَا تَلْمِزُوا:

 لوگوں کو طعنه نہ دیں اور ان میں عیب نہ نکالیں۔

۶- وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَاب:

ایک دوسرے کو بُرے ناموں سے نہ پکاریں، ایک دوسرے کو فحش لقب سے پکارنے سے پرہیز کریں۔

۷- اِجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ:

 بہت زیادہ قیاس آرائیوں سے بچیں، دوسروں کے بارے میں برا سوچنے سے بھی گریز کریں۔

۸- وَلَا تَجَسَّسُوا:

 جاسوسی نہ کریں، لوگوں کے کام اور زندگی میں جاسوسی کرنے سے بچیں

۹- وَلَا يَغْتَب:

لوگوں کی پیٹھ پیچھے غیبت نہ کریں ۔

 یہ 9 احکام سورہ مبارکہ الحجرات میں موجود ہیں اور اس میں  لوگوں کے ساتھ میل جول کے سلسلے میں خدا کی چند ہدایات کو بیان فرمایا ہے جن کا خلاصہ یہاں پیش کیا گیا ہے۔

امیدہے کہ نزول قرآن کی مناسبت پر ہم ان تعلیمات پر ضرور غور کریں گے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں ان تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔

اللہ کی عبادت اور شیطان کی رکاوٹ

تحریر: سید محمد شاداب رضوی

ہم خدا کی عبادت کیوں کریں؟

            ایک دن ایک نوجوان حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا اور عرض کیا: یا نبی اللہ ع، خدا کی عبادت کیوں کریں جب کہ اسے ھماری عبادت کی ضرورت نہیں ہے ؟  حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: مجھے یاد ہے کہ جب میں جوان تھا تو میں جناب شعیب نبی کی بھیڑیں چَرایا کرتا تھا۔ ایک دن ایک کمزور بکری ایک خطرناک چٹان پر چڑھ گئی اور اس چٹان سے اترتے ہوئے اسے کچھ  بھی ہو سکتا تھا۔ ہزار مشقتوں اور مشکلات کے ساتھ میں چٹان پر پہنچا اور بکری کو گلے لگایا اور اُس کے کان میں کہا: اے بکری! میرا تم کو آواز لگانا تمھارے پیچھے بھاگنا اور تمہیں بچانے کا مقصد پیسہ کمانا نہیں تھا  تم جانتی ہو کہ موسیٰ کو چاندی کے سکوں کی ضرورت نہیں ہے  میرا تمہارے پیچھے بھاگنا اور تمہیں پکارنا اس بھیڑیے کے خطرے کی وجہ سے ہے جسے تم دیکھ نہیں سکتی اور   وہ ہر لمحہ اپنے شکار کی تلاش میں رھتا ہے ۔ اے نوجوان جان لو کہ خدا کو میری یا تمہاری عبادت سے نہ کوئی فائدہ ہے اور نہ کوئی نقصان، بلکہ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُسکی عبادت کے ذریعہ اُس سے نزدیک رہیں تاکہ شیطان ہمیں اکیلا و تنھا پاکر گھیر نہ لے اور ہم شیطان کی چالوں میں نہ پھنس جائیں۔

 قرآن مجید میں آیا ہے کہ : وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ" ؛ اور جو شخص خدا کے ذکر سے منہ موڑے گا ہم اس کی طرف شیطان بھیجیں گے، پس وہ ہمیشہ اس کا ساتھی ہے"  (زخرف 36)

شیطان اور عبادت پروردگار

            کسی نے اپنے باغ میں سونے کی تھیلی کو  دفن کیا تھا اور کچھ مدت کے بعد بھول گیا کہ اس نے کہاں دفن کیا ہے۔ چنانچہ وہ ایک  فقیہ کے پاس گیا۔ فقیہ نے کہا: آدھی رات کو اٹھو اور صبح تک نماز پڑھو۔ لیکن تمھیں احتیاط کرنی ھے کہ تمھارا دماغ ایک لمحے کے لیے بھی اُس کھوئی ہوئی تھیلی کی طرف نہ جانے پائے اور تیری  عبادت خالص اللہ کے لئے ہو۔ وہ آدھی رات کو نماز پڑھنے کے لیے اٹھا اور صبح کے قریب اسے یاد آیا کہ اس نے تھیلی کو کہاں دفن کیا تھا۔  اس نے جلدی سے نماز چھوڑی اور بیلچہ لے کر باغ میں چلا گیا۔ اس جگہ کُھدائی کی اور سونے کی تھیلی کو اپنے سینے سے لگا لیا ، اور صبح ہوتے ہی وہ خوشی خوشی فقیہ  کے پاس آیا اور اس کی رہنمائی کا شکریہ ادا کیا۔ فقیہ نے کہا: کیا تم جانتے ہو  کہ تمھیں سونے کی تھیلی کی جگہ کس نے بتائی ؟ آدمی نے کہا: نہیں، فقیہ نے کہا: یہ شیطان کا کام تھا جس نے تمھارے سینے پر ناک رکھ دی اور تم کو یاد آگیا۔ وہ شخص حیران ہوا اور کہنے لگا: میں نے نماز شیطان کے لیے نہیں پڑھی تھی ۔ فقیہ نے کہا: میں جانتا ہوں، تمھاری عبادت خالصتاً خدا کے لیے تھی ۔ مگر شیطان نے دیکھا کہ اگر تم اسی طرح عبادت کی لذت اور راز و نیاز پروردگار ميں محو رہے  تو تم سونے کی تھیلی کی طرف سے بے رغبت ھوتے ھوئے اسے چھوڑ دو گے۔ تقریباً صبح ہونے کو تھی، فرشتے تمھارے تالو پر رات کی عبادت کی لذت کا مزہ چکھنا چاہتے تھے، جب شیطان نے تم کو سونے کی تھیلی کی جگہ یاد دلائی تاکہ تم عبادت خدا کی لذت سے محروم ہو جاؤ۔ اگر تم رات میں نماز پڑھنے کی اس لذت کو درک کر لیتے تو  ہمیشہ آدھی رات میں عبادت میں مصروف ھو جاتے۔ شیطان نے تم کو یاد دلایا کہ تم اپنی نماز روک دو ۔ لھاذا تم نے سونے کی تھیلی مل جانے کے بعد نماز چھوڑ دی اور یہیں سے شیطان نے تم پر غلبہ  پا لیا.

ہمیں کیا کرنا چاہیے تاکہ نفس  ہمیں آسانی سے گناہ کی طرف نہ لے جائے؟

اگر کوئی شخص اپنی  فکر و خیالات پر قابو نہیں رکھتا تو یہ ان چیزوں میں سے ہے جو انسان کو تباہ کر دیتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انسان کو اپنے تخیلات اور فکر  پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر فالتو  اور بیجا خیال کرنے میں نفس کو آزاد چھوڑ دیا جائے تو یہ انسان کی اخلاقی تباھی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں:النَّفْسُ انْ لَمْ تَشْغَلْهُ شَغَلَک؛ یعنی اگر ھم نے نفس کو کسی کام  میں مصروف نہیں کیا تو نفس ھم  پر غلبہ پا لےگا ۔ مثال کے طور پر اگر انگوٹھی جو میں نے اپنی انگلی میں پہنی ہے،اگر میں اسے شیلف یا ڈِبے میں رکھوں تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں ھوگی۔ لیکن انسانی نفس ایسا نہیں ہے، اسے ہمیشہ مصروف رہنا چاہیے۔ یعنی، اس کے پاس ہمیشہ کچھ نہ کچھ ہونا چاہیے جس پر وہ توجہ مرکوز رکھے اور اسے اس پر کام کرنے پر مجبور کرے، لیکن اگر آپ کو اس کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے، تو وہ آپ کو وہ کرنے پر مجبور کر دے گا جو وہ چاہتا ہے، اور یہ تب ہوتا ہے جب خیالی تصورات کی کھڑکی کھل جاتی ہے۔ پھر انسان گھر میں سوچتا ھے بستر پر سوچتا ہے، بازار میں سوچتا ہے، سڑک پر سوچتا ھے اور  بس اسی طرح بیہودہ فکر و تصورات انسان کو ہزاروں گناہوں کی طرف لے جاتے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس جب انسان کے پاس نوکری، کاروبار، تجارت یا پھر اس جیسی حلال چیزوں میں اپنے آپ کو مصروف رکھتا ہے تو نفس اس پر غلبہ نہیں پاتا اور اس طرح گناہ کا امکان کم ھو جاتا ہے ھو جاتا ہے ۔ [کتاب شھید مطہری، تعلیم و تربیت در اسلام، ص 278]

شب قدر اور سیرت معصومین علیہم السلام

تحریر: سید مہدی رضا رضوی

بسم الله الرحمن الرحیم لیلۃ القدر خیر من الف شھر

شب قدر کو قرآن اور احادیث میں ایک خاص اہمیت اور بڑا مقام حاصل ہے قرآن شب قدر کو قرآن کے نزول کی رات، ایک سال کی تقدیر متعین کرنے والی رات اور بابرکت رات، ہزار مہینوں کی راتوں سے بہتر بتاتا ہے اور روایات میں بھی شب قدر کے لئے خوبصورت تعبیرات موجود ہیں، یہ گناہوں کے بخشش کی رات ہے اور جو  اس رات بخشا نہ گیا تو وہ خدا کی طرف سے ملعون و منفور ہے۔ (بحارالانوار، ج 94، ص 80(

  نبی اکرم حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  فرماتے ہیں:

مَنْ حُرِمَها فَقَدْ حُرِمَ الْخَیرَ کلَّهُ ؛ جو شب قدر سے محروم رہا وہ تمام خیر سے محروم ہو گیا۔ )کنز العمّال، علی متقی هندی، مؤسسه الرساله، ج 8، ص 534.(

 بہرحال اس رات کی فضیلت، معنویات و برکات سے مستفیض ہونے کے لئے ضروری ہے کہ معصومین علیہم السلام کی سیرت پر ایک نظر ڈالی جائے۔ روایات اور احادیث میں معصومین علیہم السلام نے ہمارے لیے جو کچھ اعمال اور جو ان کا شب قدر کو لے کر اہتمام تھا اس پر ہمیں توجہ کرنا چاہیے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے لہذا قارین کے لیے یہاں پر کچھ وہ نکات جو معصومین علیہم السلام کے شب قدر کے سلسلے سے تاریخ اور احادیث میں منقول ہیں پیش کر رہے ہیں  بلاشبہ شب قدر میں معصومین علیہم السلام کی اللہ رب العالمین کے ساتھ رابطے کی کیفیت و حالت کو نہ تو غیر معصوم سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی وہ تاریخ میں دکھائی دیتی ہے اور جو کچھ بیان کیا جاتا ہے وہ صرف ان کی زندگی کے کچھ ظاہری رویے کے چند گوشے ہیں نہ کہ ان کی حالتوں کی گہرائی۔

 معصومین علیہم السلام کے شب قدر کے سلسلہ سے کچھ خصوصی اہتمامات:

(١) شب زنده داری

معصومین علیہم السلام کی سیرت میں سے ایک عمل جو بہت زیادہ مشہور ہے وہ راتوں میں خداوند متعال کے ساتھ راز و نیاز اور عبادات میں شب زندہ داری ہے جس میں خصوصی طور پر ماہ مبارک رمضان اور اس میں بھی شب قدر بہت زیادہ قابل ذکر ہے جس میں شب زندہ داری کے لئے تاکید کی گئی ہے۔پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:؛مَنْ اَحْیا لَیلَه الْقَدْرِ حُوِّلَ عَنْهُ الْعَذابُ اِلَی السَّنَه الْقابِلَه؛ جو شخص بھی شب قدر میں بیدار رہے گا پروردگار اسے سال آئندہ تک عذاب سے محفوظ رکھے گا۔ {کنز العمّال ، ج 95، ص 10.}

امام علی علیہ السلام نے بھی اس سنت حسنہ کو بہت زیادہ اہتمام بخشا ہے اور اس سے فائدہ اٹھایا ہے آپ فرماتے ہیں: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نہ صرف شب قدر میں بیدار رہتے تھے بلکہ ماہ رمضان کے دہ اخر میں یعنی 21 ماہ مبارک سے لے کر آخر رمضان تک  اپنے بستر کو لپیٹ لیتے تھے اور عبادت الہی میں پوری پوری رات گزارتے تھے۔

قال علی علیہ السلام: أنَّ رَسُولَ اللّهِ کانَ یطْوی فِراشَهُ وَ یشُدُّ مِئْزَرَهُ فِی الْعَشْرِ الاْءَواخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضانَ وَ کانَ یوقِظُ أَهْلَهُ لَیلَةَ ثَلاثٍ وَ عِشْرینَ وَ کانَ یرُشُّ وُجُوهَ النِّیامِ بِالْماءِ فی تِلْک اللَّیلَةِ؛ حضرت علی علیہ السلام اس سلسلے میں فرماتے: بیشک رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم ماہ مبارک رمضان کے آخر دہ میں یعنی 21 سے لیکر 30 تک اپنی کمر کو سفت کرلیتے، اسے باندھ لیتےبستر کو سمیٹ لیتے (راتوں کو عبادات میں بسر کرتے)  اور ہمیشہ اہل و عیال کو بھی تئیسویں شب قدر کو بیدار رکھتے تھے اور ان کو جب نیند آتی تو ان پر پانی چھڑکتے تھے تاکہ وہ لوگ بھی شب قدر کو درک کرنے سے محروم نہ رہیں حتی برسات کی راتوں میں بھی یہ عمل جاری رہتاتھا۔

 مولائے کائنات علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ملتا بھی ہے کہ آپ راتوں میں جگتے اور عبادت الہی میں بیدار رہتے تھے بالخصوص شب قدر میں آپ بدترین حالات میں بھی برسات کے موقع پر کیچڑ، پانی کے ساتھ مسجد میں عبادت الہی میں مشغول رہتے اور شب زندہ داری کرتے تھے۔( کنزالعمال، ج 41، ص 21)

  خاص طور پر آپ کی عمر کی آخری شب قدر قابل ملاحظہ ہے۔

جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بھی بہت زیادہ عبادت گزار تھیں امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں: «ما کانَ فِی الدُّنْیا اَعْبَدَ مِنْ فاطِمَه«س»، کانَتْ تَقُومُ حَتّی تَوَرَّمَ قَدَماها؛( کنزالعمال، ج 43، ص 76) دنیا میں کوئی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے زیادہ عبادت گزار نہ تھا ہمیشہ اس قدر عبادت الہی میں کھڑی رہتی تھیں کہ آپ کے اقدام مبارک میں ورم آجاتے۔ آپ سلام اللہ علیہا کے زہرا سے ملقب ہونے کی وجہ تسمیہ بھی آپ کی عبادت و شب زندہ داری ہی ہے یعنی جب محراب عبادت میں کھڑی ہوتیں تو ایک نور آسمان کی طرف جاتا.( کنزالعمال، ص 12.) لیکن شب قدر میں ایک خاص حالت و کیفیت رہتی ایک خاص اہتمام رہتا نہ تنہا آپ شب میں بیدار رہتیں بلکہ اپنے بچوں کو بھی اپنے ساتھ مسجد لے جاتیں اور انہیں مجبور کرتیں کہ وہ لوگ بھی شب قدر میں بیدار رہیں جیسا کہ روایت میں ملتا ہے «وَ کانَتْ فاطِمَه «ع» لا تَدَعُ اَحَدا مِنْ اَهْلِها ینامُ تِلْک اللَّیلَه وَ تُداویهِمْ بِقِلَّه الطَّعامِ وَ تَتَأَهَّبُ لَها مِنَ النَّهارِ وَ تَقُولُ مَحْرُومٌ مَنْ حُرِمَ خَیرَها؛( بحارالانوار، ج 94، ص 10؛ مستدرک الوسائل، ج 7، ص 470)  جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت یہ تھی کہ کبھی اپنے بچوں کو ۲۳/ شب قدر میں سونے نہ دیتیں اور  تھوڑی غذا اور دن میں تدبیر کرکے شب کے لئے آمادہ کرتی تھیں۔(ان کو کم کھانا کھلاتی تھیں اور دن میں سلا لیتی تھیں) اور آپ فرماتی تھیں محروم ہے وہ جو شب قدر کے خیر سے محروم رہ جائے۔

 امام محمد باقر علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں جو شخص بھی شب قدر میں بیدار رہے گا خداوند عالم اس کے گناہوں کو بخش دے گا.(وسائل الشیعه، ج 7، ص 261.) اور شیخ عباس قمی نقل کرتے ہیں کہ امام باقر علیہ الصلوۃ والسلام 21یسویں اور 23ویں شب کو نیم شب تک دعاؤں میں مشغول رہتے  اور اس کے بعد نماز کے لیے کھڑے ہو جاتے تھے۔( مفاتیح الجنان، اعمال شب 21، ص 425)

امام ہفتم علیہ السلام بھی اپنی زندگی میں شب زندہ دار اور عبادت گزار تھے جیسا کہ ہم ان کے زیارت نامہ میں پڑھتے ہیں کہ وہ جو سحر تک بیدار تھا اور گناہوں کی معافی مانگتا ہمیشہ طولانی سجدہ کرتا چشم گریاں اور اشکبار بہت زیادہ مناجات کرتا.( مفاتیح الجنان، ص 720) اور جب غیر رمضان میں آپ کی ایسی کیفیت ہوتی تو ظاہر ہے شب قدر میں آپ کی کیا حالت ہوتی ہوگی جو قابل توصیف نہیں ہے امام علیہ السلام نہ تنہا شب زندہ دار رہتے بلکہ دوسروں کو بھی آپ فرماتے: «مَنِ اغْتَسَلَ لَیلَةَ الْقَدْرِ وَ أَحْیاها اِلی طُلُوعِ الْفَجْرِ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ؛( بحارالانوار، ج 80، ص 128.) جو شخص بھی شب قدر میں غسل کرے اور سپیدہ صبح تک بیدار رہے گا پروردگار اس کے گناہوں کو بخش دے گا۔ امام حسن عسکری علیہ الصلوۃ والسلام بھی اپنے ابا و اجداد کی طرح اپنی زندگی میں بالخصوص شب قدر میں اہل مناجات اور شب زندہ دار تھے.( مصباح المتهجد، ص 227؛ نهج الدعوات، ص 277) اور یہی نہیں بلکہ اپنے شیعوں کو بھی ان اعمال کی سفارش کرتے اس پر تاکید فرماتے جیسا کہ روایت میں آیا ہے «فَلا یفُوتُک إِحْیاءُ لَیلَه ثَلاثٍ وَ عِشْرینَ؛( وسائل الشیعه، ج 7، ص 261.)  23ویں شب کو بیدار رہنا اور اس فرصت کو اپنے ہاتھ سے جانے نہ دینا۔

(٢) قرآن کریم کو سر پر رکھنا

معصومین علیہ السلام کی سیرت میں سے ایک دوسرا عمل جس پہ ہمیں خاص توجہ دینا چاہیے وہ ہے قران مجید کو سر پر رکھکر  توسل کرنا اور اعمال کرنا امام جعفر صادق علیہ الصلوۃ والسلام سے روایت ہے جس میں آپ فرماتے ہیں کہ قران مجید کو اپنے سامنے رکھیں اسے کھولیں اور دعا «اَللّهُمَّ اِنّی أَسْئَلُک...»( مفاتیح الجنان، ص 224) پڑھنے کے بعد قرآن مجید کو  سر پر رکھکر معصومین علیہم السلام سے توسل کر کر پروردگار کی بارگاہ میں مناجات اور دعا کریں۔

(٣) اقامہ نماز جماعت

معصومین علیہم السلام کی سیرت میں ایک اور عبادت جو قابل توجہ ہے وہ اقامہ نماز جماعت ہے یعنی ہمیں نمازوں کو جماعت کے ساتھ پڑھنا چاہیے انس بن مالک پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے روایت نقل کرتے ہیں: مَنْ صَلّی مِنْ اَوَّلِ شَهْرِ رَمَضانَ اِلی آخِرِه فی جَماعَه فَقَدْ اَخَذَ بِحَظٍّ مِنْ لَیلَه الْقَدْرِ؛( کنزالعُمال، ج 8، ص 545، ح 24090)جو شخص بھی اول ماہ مبارک سے لے کر اخر ماہ مبارک رمضان تک نماز جماعت میں حاضر ہوتا ہے گویا اس نے شب قدر میں سے ایک حصہ حاصل کر لیا ہے اور  امام جعفر علیہ السلام بھی نماز صبح کو جماعت کے ساتھ برگزار کرتے اور اس کے بعد مدتوں تعقیبات نماز میں مشغول رہتے۔( وسائل الشیعه، ج 7، ص 260)

(٤) اطعام اور افطار کروانا

اطعام اور افطاری دینا ماہ مبارک رمضان کے اعمال میں سے ایک عمل جس پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ افطاری یعنی لوگوں کو دعوت دینا جیسا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ شعبانیہ میں فرماتے ہیں اے لوگوں بیدار ہو جاؤ اور تم میں سے جو بھی کسی روزہ دار مومن کو افطاری دے گا اس کا ثواب ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے اور گزشتہ گناہوں کے بخش جانے کے برابر ہے عرض کیا گیا اے اللہ کے رسول ہماری افطاری دینے کی حیثیت نہیں ہے تو حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا جہنم کی اگ سے ڈرو چاہے ایک آدھا دانہ خرما ہی کیوں نہ ہو اگ سے ڈرو چاہے ایک گھونٹ پانی ہی سے کیوں تم افطار نہ دو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم ان لوگوں میں سے تھے جو دوسروں کو فرمانے سے پہلے خود عمل کرتے تھے  لہذا ابو شیخ ابن حیان سے ملتا ہے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: «مَنْ فَطَرَ صائِما فی شَهْرِ رَمَضانَ مِنْ کسْبٍ حَلالٍ صَلَّتْ عَلَیهِ الْمَلائِکهُ لَیالِی رَمَضانَ کلَّها وَ صافَحَهُ جَبْرائیلُ لَیلَهَ الْقَدْرِ وَ مَنْ صافَحَهُ جَبْرائیلُ یرِقُّ قَلْبُهُ وَ تَکثُرُ دُمُوعُهُ...؛( الترغیب و الترهیب، ج 2، ص 95، ح 14) یعنی جو شخص بھی اپنے حلال راستے سے کسب کیے ہوئے مال میں سے ماہ رمضان میں کسی کو افطار کرواتا ہے تو ماہ رمضان کی تمام شبوں میں فرشتے اس پر درود بھیجتے ہیں اور جبرائیل شب قدر میں اس سے مصافحہ کرتے ہیں اور جس سے بھی جناب جبرائیل مصافحہ کریں گے اس کا قلب اس کا دل نرم ہو جائے گا اور اس کی انکھوں میں اشک زیادہ ہو جائیں گے۔

حضرت علی علیہ الصلوۃ والسلام بھی ماہ مبارک کی شبوں میں اور شب قدر میں لوگوں کو اطعام کرتے اور انہیں موعظہ فرماتے تھے جیسا کہ روایت میں ملتا ہے «کانَ عَلِی بْنُ أَبی طالِبٍ «ع» یعُشُّ النّاسَ فی شَهْرِ رَمَضانَ بِاللَّحْمِ وَ لا یتَعَشّی مَعَهُمْ فَإِذا فَرِغُوا خَطَبَهُمْ وَ وَعَظَهُمْ... وَ قالَ فی خُطْبَتِهِ إِعْلَمُوا أَنَّ مِلاک اَمْرِکمُ الدّینُ وَ عِصْمَتَکمُ التَّقْوی وَ زینَتَکمُ الاْءَدَبُ وَ حُصُونُ اَعْراضِکمُ الْحِلْمُ؛( سفینه البحار، ج 1، ص 703)   مولائے کائنات علی علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ ماہ رمضان میں لوگوں کو گوشت سے آمادہ کر کر افطار دیتے لیکن خود اس سے استفادہ نہ کرتے اور جب لوگ کھانے سے فارغ ہو جاتے تو ان کے لیے خطبہ پڑھتے تھے ان کو موعظہ کرتے آپ فرماتے! جان لو کہ دین تمہارے کاموں کا ملاک، تقوی تمہاری حفاظت کرنے والا ادب تمہاری زینت اور حلم اور صبر تمہاری عزت و ابرو کے لیے قلعہ ہے۔

امام زین العابدین علیہ السلام بھی ماہ مبارک رمضان میں راہ خدا میں انفاق کیا کرتے صدقہ دیتے تھے جیسا کہ روایت میں ملتاہے کانَ إِذا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضانَ تَصَدَّقَ فی کلِّ یوْمٍ بِدِرْهَمٍ فَیقُولُ: لَعَلّی اُصیبُ لَیلَةَ الْقَدْرِ؛( بحارالانوار، ج 95، ص 82)  آپ کی سیرت تھی کہ آپ ہر روز ماہ مبارک رمضان میں ایک درہم صدقہ دیتے تھے اور فرماتے ہیں کہ شاید  اس صدقے سے میں شب قدر کو درک کر لوں۔

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں میرے جد امام زین العابدین علیہ السلام جب روزہ رکھتے تو دستور دیتے کہ گوسفند ذبح کیا جائے اور اسے پکایا جائے اور موقع افطار آپ ان پکوان کی طرف جاتے اسے سونگھتے پھر آپ دستور دیتے  کہ ان ظروف کو پر کیا جائے اور ایک ایک کر کر فقیروں میں اور غریبوں میں بانٹ دیا جائے یہاں تک کہ کھانا تمام ہو جاتا اس کے بعد آپ خود روٹی اور خرمے سے روزہ افطار کیا کرتے تھے۔( من لایحضره الفقیه، ج 2، ص 134)

امام صادق علیہ السلام بھی راتوں میں فقراء اور غریبوں کے گھر جاتے اور ان کو روٹی اور خرمہ پہنچاتے اور سفارش فرماتے ہیں کہ لوگوں کو ماہ رمضان میں افطاری دیا کرو.( من لایحضره الفقیه، ص 134)

چنانچہ ہمیں بھی معصومین علیہم السلام کی ان سیرت پر عمل کرنا چاہیے اور اپنے ماہ مبارک رمضان اور شب قدر کو معصومین علیہم السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے گزارنا چاہیے یعنی ہم کو کوشش کرنا چاہیے کہ شب قدر کو ہم شب زندہ دار رہیں، لوگوں میں اطعام و افطار بھی کریں اور  اس مبارک مہینے بالخصوص شب قدر کو عبادت الہی میں گزاریں۔

 

امام علی علیہ السلام کے مثالی بھائی کی 14 خصوصیات

بمناسبت ایام شہادت امیرالمومنین علی علیہ السلام

تحریر: سید تعلیم رضا جعفری

تمام شیعوں کے پہلے امام، جن کو عظیم عظمتوں اور  عدالت و انسانیت کے عالی اقدار کےباوجود دشمنوں نے چین سے جینے نہیں دیا اور ہر قدم پر نئی نئی مشکلات سے دوچار کیا اور بالآخر ماہ رمضان کی ۱۹ ویں تاریخ تھی کہ عبدالرحمن بن ملجم نامی شخص نے متعدد گروہ اور لوگوں کے بہکاوے میں آکر نماز کی حالت میں آپ کے سر مبارک پر وہ زہر میں بھجی ہوئی تلوار سے ایسا وار کیا کہ تین دن کے اندر اندر زہر کا اثر پورے جسم میں سرایت کرگیا اور ۲۱ویں رمضان سنہ ۴۰ ہجری میں شہید ہوگئے۔

آپ جب تک زندہ رہے ہمیشہ لوگوں کی ہدایت و رہنمائی اور انسانیت کو معراج و کمال تک پہونچانے کی کوششیں کرتے رہیں، پیغمبر اسلام[ص] کے بعد، ظاہری طور پر منصب خلافت و حکومت سے محروم کردئیے جانے کے باوجود ہمیشہ آپ کی ایک ہی کوشش تھی کہ اسلام اور معاشرہ کی پرورش کی جائے۔

آپ منبر پر ہمیشہ یہ اعلان کیا کرتے تھے کہ "بیشک میں تمہارے درمیان اندھیروں میں جلنے والے روشن چراغ کی مانند ہوں، جو بھی اس کی طرف رخ کرے گا وہ فائدہ اٹھائے گا، اے لوگو۔ میری باتوں کو سنو، اور اچھی طرح اپنے دل و جان میں محفوظ کرلو، اپنے دل کے کانوں کو کھلا رکھو تاکہ میری باتوں کو سمجھ سکو"[نہج البلاغہ، خطبہ 178]۔

مذکورہ قول فقط اس زمانے کے لئے نہیں تھا جب آپ ظاہری طور پر باحیات تھے بلکہ آپ کی شہادت کے بعد بھی آپ کے ارشادات، آپ کے فرامین، آپ کے بتائے ہوئے راستے انسان کو اچھی زندگی گزارنے کے ضامن ہیں۔

امام علی علیہ السلام سے منسوب دنوں میں ہمارے لئے بہترین کام وہ ہیں جن کی خواہش آپ ہم سے کرتے ہیں یا ہمارے لئے بیان کرتے ہیں یہاں پر ایک مطلب بیان کیا جائے تو بہتر و مفید ہوگا کہ ایک دن امام علی علیہ السلام اپنے بھائی یا دوست کے بارے میں [مثال کے طور پر]، گفتگو فرما رہے ہیں اور دوسروں سے بتانا چاہ رہے تھے کہ میرا سچا بھائی اور میرے مکتب کا سچا دوست وہ ہے جن میں یہ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

امام نے اس بیان میں ۱۴ خصوصیات بیان فرمائی جن کی بنا پر جس میں یہ خصوصیات پائی جاتی ہے وہ امام کا سچا بھائی اور سچا دوست شمار کیا گیا ہے؛ امام فرماتے ہیں:

"گذشتہ ایام میں میرا ایک بھائی تھا، دینی بھائی جس میں یہ خصوصیات پائی جاتی تھی":

1.      دنیا اس کی نظر میں بہت حقیر و چھوٹی تھی۔ یعنی وہ دنیا داری میں غرق نہ تھا، دنیا سے صرف اتنا ہی فائدہ اٹھاتا تھا جتنا اس کے زندہ رہنے کے لئے ضروری تھا اور آخرت کے کاموں کے لئے لازم تھا۔

2.    اس کا دل صرف کھانے پینے میں مشغول نہیں رہتا تھا اور اپنے شکم کا اسیر نہیں تھا۔

3.  وہ خاموش رہتا تھا، فالطو باتیں نہیں کیا کرتا تھا۔

4.   وہ اگر بولتا تھا تو حق اور مفید بولتا تھا، اور اتنا ہی بولتا تھا جتنے میں سوال کرنے والوں کی پیاس بجھ جاتی تھی۔

5.   وہ ظاہر میں ایک کمزور و ناتوان انسان تھا یعنی تواضع و فروتنی ایسے کیا کرتا تھا کہ دوسروں کو کمزور لگتا تھا۔

6.    جب راہ خدا میں جہاد و مقابلہ کرنے کی بات آتی تھی تو میدان کا بے نظیر مجاہد تھا، شیر کی طرح دھاڑتا تھا اور جیسے بیابان میں سانپ حرکت کرتا ہے ویسے تیزی سے دوڑتا تھا۔

7.  وہ عدالت و دادگاہ میں حاضر ہونے سے پہلے اپنی دلیلوں کو بیان نہیں کرتا تھا۔

8.   کوئی بھی اس کے کاموں کے بارے میں [عذر کو قبول کرنے کی صورت میں] اس کے عذر کو سننے سے  پہلے ملامت نہیں کرتا تھا۔

9.    وہ کسی بھی درد و مشکل کے بارے میں شکایت و گلہ نہیں کرتا تھا مگر یہ کہ جب اس درد و مشکل سے نجات پالیتا تھا۔

10.  وہ جو کچھ بھی کہتا تھا اس پر خود عمل کرتا تھا، اور جو کچھ عمل نہیں کرتا تھا اس کو کسی سے کرنے کے لئے نہیں کہتا تھا۔

11.    جب وہ کسی دوسرے شخص سے بات کرتا تھا جیسے ہی سامنے والے سے حق بات کو سن لیتا تھا تو اسے قبول کرلیتا تھا اور اس کے سامنے تسلیم ہوجاتا تھا۔

12.  وہ بولنے سے زیادہ سننے کے لئے زیادہ حریص تھا۔

13.دوسروں کو وعظ و نصیحت کرنے والوں کی باتوں کو سننے کے لئے آمادہ کرتا تھا۔

14. جب بھی اس کے سامنے کوئی دو کام، دو مسئلہ پیش آتے تھے تو فکر کرتا تھا کہ کونسا کام اس کی نفسانی ہوس و چاہت سے زیادہ نزدیک ہے اور کونسا کام اس کے ہوا و ہوس سے دور ہے، پس ایسی صورت میں جو کام اس کے نفس و ہوس کے نزدیک تر ہوتا تھا اس کو انتخاب نہیں کرتا تھا اور جو کام اس کے عقل و ہدایت سے نزدیک ہوتا تھا اس کو انجام دیتا تھا۔

امام علی علیہ السلام نے مذکورہ خصلتوں کو بیان کرنے کے بعد فرمایا "تم سب پر لازم ہے کہ ان نیک اخلاقی خصلتوں کو اپنے اندر پیدا کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرو"

اور امام علی علیہ السلام چونکہ جانتے تھے کہ ہر ایک کے لئے ان خصوصیات کو اپنانا اور عملی جامہ پہنانا میسر و ممکن نہیں ہے لہذا مزید فرمایا: "اگر ان تمام کو اپنی زندگی میں عملی کرنے کی قدرت و طاقت تمہارے اندر نہ ہو تب بھی جتنا بھی ہوسکے انجام دو، اس لئے کہ تھوڑا سا انجام دینا بہتر ہے اس چیز سے کہ زیادہ کو بھی چھوڑ دیا جائے"

[نہج البلاغہ، حکمت289]۔

امام علی علیہ السلام نے جو مذکورہ خصوصیات بیان فرمائی ہیں ان کے بارے میں علماء نے بیان کیا ہے کہ جس بھائی کے سلسلے میں امام نے یہ خصوصیات بیان فرمائی ہیں، ان سے مراد ذات گرامی قدر پیامبر اعظم[ص]ہیں، یا حضرت ابوذر یا حضرت مقداد تھے لیکن آیۃ اللہ خویی نے نہج البلاغہ کی شرح میں زیادہ زور اس پر دیا ہے کہ یہ خصوصیات امام نے ایک "مثالی بھائی" کے عنوان سے بیان کی ہے۔

[شرح نہج البلاغہ آیۃ اللہ خوئی، ج 21، ص 379]۔

خلاصہ یہ ہے امام علی علیہ السلام کی نظر میں مذکورہ خصوصیات کو بیان کرنے کا مقصد کسی عظیم اخلاقی صفات کے حامل شخصیت کو بیان و توصیف کرنا ہو یا ایک مثالی و ایڈیل بھائی کی خصوصیات کو پیش کرنا ہو، لیکن مذکورہ خصوصیات وہ ہیں جو امام علی علیہ السلام کی نظر میں تمام چاہنے والوں اور آپ کی ولایت و مذہب کے رشتہ کی بنیاد پر آپ ہر دوست سے مطلوب ہیں۔ اور یہ بھی اجازت ہے کہ جتنا بھی ممکن ہوسکے ان خصوصیات کو اپنی عملی زندگی میں اپنایا جائے اس لئے شاعر کے مطابق:

آب دریا را اگر نتوان کشید پس       به قدر تشنگی باید چشید

یعنی دریا و سمندر کے سارے پانی کو اگر حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے تب بھی جتنی پیاس ہو اتنا چکھنا تو لازم ہے۔

پس آپ کی یاد کے ایام اور ماہ رمضان کے مبارک ایام میں ہمارے لئے بہترین کام یہی ہے کہ ہم مذکورہ خصلتوں میں کسی تھوڑا تھوڑا ہی سہی اپنے اندر ان کو پیدا کریں اور اگر پائی جاتی ہیں تو مزید ان کی جانچ و پرورش کرتے رہیں۔

اعمال کی قبولیت میں رکاوٹ بننے والے صفات رذیلہ

تحریر: سید محمد شاداب رضوی

رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے۔ اور اس مہینے کی عظیم شبیں ہمارے درمیان میں ہیں جن کو شبھائے قدر کہا گیا ہے۔ ان شبوں کی عظمتوں کا اندازہ لگانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے لیکن یہی اعتراف کہ ان شبوں کو اندازہ نہیں لگایا جاسکتاہے، ہمیں اللہ کی بارگاہ میں حاضر کرنے کے لئے کافی ہے۔ ان شبوں میں سب سے زیادہ تاکید جس بات اور جس عمل پر کی گئی ہے وہ دعا ہے۔ یقینا بارگاہ الہی میں حاضر ہوکر ہمیں اپنا دامن فقر پھیلا دینا چاہئے اور اپنی مقدرات کی بہتری کے لئے دعا کرنا چاہئے۔ ہمیں ان شبوں میں سچے دل سے اللہ سے دعا کرنا چاہئیے کہ وہ ھمیں گناہوں کی آلودگی سے پاک کردے ۔ یقینا اللہ تعالیٰ ضرورهماری دعا قبول کرے گا، ہمیں کم سے کم اللہ کی بارگاہ میں اس بچے کی طرح روتے ہوئے، خلوص کے ساتھ معافی مانگںا چاہئے جس طرح ایک بچہ اپنے باپ، اپنے بزرگ کے پاس جاتا ہے اور معافی مانگتا ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا چاہئے کہ : اللَّهُمَّ اغْسِلْنِی فِیهِ مِنَ الذُّنُوبِ؛ خدایا مجھے میرے گناہوں سے پاک کردے۔

دعا میں جس اہم چیز کی ضرورت ہے وہ خلوص ہے مثال کے طور پر جب ھم کسی پارٹی میں جانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ھم نہاتے ہیں، صاف ستھرے کپڑے پہنتے ہیں،هم اپنے آپ کو ھر اعتبار سے تیار کرتے ہیں ورنہ بہت ممکن ہے کہ ہم مہمانوں کی بھیڑ میں نظر انداز کردیئے جائیں۔ اسی طرح ہمیں آمادہ ہوکر سچے دل سے اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہونا چاہئے اور یہ یاد رکھنا چاہئے کہ رمضان کے مہینے میں ہم سب خدا کے مہمان ہیں۔

پیغمبراکرم [ص] کا فرمان ہے : «شَهْرٌ دُعِیتُمْ فِیهِ إِلَی ضِیَافَةِ اللَّهِ »" اس مھینہ میں ھم الله کے بابرکت دسترخوان کے مہمان ہیں۔اسی بنا پر ہمیں اس دعوت کے لئے اپنے آپ کو تیار ہوکر حاضر ہونا چاہئے۔ خلوصِ دل کے ساتھ اس کی بارگاہ میں حاضرهونا چاہئے۔ اس عظیم میزبان کے دسترخوان پر ظاہری اور باطنی آلودگیوں سے پاک ہوئے بغیر حاضر ہونا کہیں ہمیں اس کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرتوں سے محروم نہ کردے۔ کہیں ہماری آواز بارگاہ الہی میں پہونچنے سے رہ جائے۔

شب قدر کی دعا میں آیا ہے : وَ طَهِّرْنِی فِیهِ مِنَ الْعُیُوبِ؛ اے اللہ، مجھے ان عیبوں سے جن میں مبتلا ھوں پاک کر دے۔  اور یقینی طور پر غیبت، ریا، منافقت، تکبر، عجب، حسد وغیرہ یہ سب وہ عیوب ہیں جو ہماری دعاوں اور ہمارے اعمال کو خدا کی بارگاہ میں پہونچنے سے روک سکتے ہیں۔

روایت میں آیا ہے کہ ہمارے اعمال ساتوں آسمانوں پرجاتے ہیں اور ہر آسمان پرهمارے عیب کی وجه سے  قرشتے کہتے ہیں رکو آسمانِ اوّل والے قرشتے  ہمارے اعمال کو دیکھتے ہیں اگرهم نے آج غیبت کی هے تو قرشتے کہتے ہیں: "آ اضربوا هذا العمل بوجه صاحبه" اس عمل کو اسکے مالک کے چہرے پرمار دو تو یہ عمل پہلے آسمان پر رک جاتا هے، اور بعض لوگوں کےاعمال غیبت نه کرنے کی بنا پر پہلے آسمان سے گزرتے هوئے دوسرے آسمان پر پهونچتے ہیں اور تحقیق کرنے پر معلوم ہوتا هے که وہ شخص "عجب(دکهاوا) " نہیں کرتا تو وہ عمل تیسرے آسمان تک پہنچ جاتا ہے اوراسی طرح چوتهے آسمان پر اسے روکنے کا حکم دیتے ہیں اور اگر وہ شخص "حسد" نہیں کرتا تو وہ اسے چوتھے آسمان پر جانے دیتے ہیں اور وہاں "تکبر" کی وجہ سے اس عمل کو روک دیتے ہیں۔ مختصر یہ کہ فرشتے ہر آسمان میں، همارےعمل کو چیک کرتے ہیں۔ [بحار الانوار ج67 ص246]

خداوندمتعال کی بارگاہ میں دعا ہے کہ خدایا ہم تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ همیں تمام بری صفات بالخصوص عجب، حسد، تکبر وغیرہ سے دور رهنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

 

امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے بعض فضائل

تحریر: فیروز عباس

جس طرح سے سارے انبیاؤں کے اور نبیوں کے اور اولیاء خدا کے فضائل و مناقب ہیں اسی طرح ہمارے اور اپ کے پہلے امام اور مولا متقیان امیر المومنین علی ابن ابی طالب اسلام کے بہت سارے فضائل و مناقب پائے جاتے ہیں جس کو انسان بیان کرنے سے قاصر ہے ہم ناپاک گنہگار انسان کیاتنی مجال نہیں کی ان بزرگوار ہستی کے فضائل و مناقب بیان کر سکیں ہم  یہاں پر فقط کچھ خصوصیت امیر المومنین علیہ السلام کو بیان کریں گے۔

١- خدا شناسی

بغیر شک و شبہ کے یہ کہا جاسکتا ہے کہ سب سےبہترین اور شریف ترین اور عالی ترین علم؛ علم خدا شناسی ہے۔ اس لیے کہ ہر چیز کی ہر علم کی ارزش اور قیمت اوراعتبار اس چیز پر موقوف ہے کہ جو اس کے بارے میں بحث کرتا ہے اور کیونکہ خداوند عالم دنیا میں سب سے اعلی ترین اور برتر ترین ہے اسلیے علم خدا شناسی بھی بہت ہی بالاتر اور بہترین اور اعلیٰ ترین ہے یہ علم؛ علم خدا شناسی ہے جس کو ہمارے اور آپ کے پہلے امام امام امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اغاز کیا۔ لوگوں نے امام علی علیہ السلام کی باتوں سے علم خدا شناسی کو حاصل کیا اور ان کی رہنمائیوں سے اور ان کی نصیحت  سے اس کو حاصل کیا ہے۔ جس کے تاریخی اعتبار سے بہت سارے ثبوت ہیں۔

٢-فقہ و مسائل شرعی

علموں میں سے ایک علم دوسراعلم :علم فقہ ہے اور اس کی اصل  بنیاد خود امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام ہیں یعنی واضح علم فقہ امام علی علیہ السلام ہیں اسلام کے سارے فقیہ امام علیہ السلام کے شاگرد ہیں ؛ ہم یہاں پر چند مذہب کی مثال بیان کریں گے کہ کس طریقے سے یہ سب امام کے شاگرد ہیں:

١۔ مالک ابن انس جو کہ مذہب مالکی کا رہبر ہے یہ (ربیعہ الرائی )کا  شاگردہے اور ربیعہ عکرمہ کا شاگرد تھا اور عکرمہ 'عبداللہ ابن عباس کے شاگرد تھے اور وہ بھی یعنی جناب عبداللہ ابن عباس مکتب  امام علی علیہ السلام کے پرورش یافتہ شاگرد تھے۔

٢ احمد بن حنبل؛ یہ شافعی کے شاگرد تھے اس بنا پر اس کی فقہ بھی ابو حنیفہ سے جا کے ملتی ہے اور شافعی بھی ( جعفر ابن محمد علیہ السلام )یعنی امام جعفر صادق علیہ السلام کے شاگرد تھے اور جعفر بن محمد بھی اپنے والد محمد ابن علی اور اپنے والد ماجد امام علی علیہ السلام تک ان کی فقہ پہنچتی ہے۔

 یا دوسرے طریقوں سے اس  ارتباط کو بیان کیا جا سکتا ہےکہ شافعی جو کہ مالک ابن انس کا شاگرد ہے اور مالک ابن انس بھی جیسا کہ پہلے بیان کیا جاچکا ہے کہ امام علی کے شاگرد تھے یہ سب کے سب فرقہ اہل سنت کے فرقے ہیں ان کی فقہ امام علیہ السلام سے جا کے ملتی ہے لہذا یہ سارے کے سارے فقہی جو ہیں امام علی کے شاگرد ہیں۔

لیکن  مذہب شیعہ کی فقہ جس کی بازگشت مستقیم ڈائریکٹ امام علی علیہ السلام سے جا کے ملتی ہے یہ روشن اور واضح بات ہے اس کی وضاحت کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہے جیسا کہ رسول خدا کے شاگردوں میں سے عمر بن خطاب اور ابن عباس بھی فقہ رکھتے تھے یہ دونوں بھی امام علی السلام کے شاگردوں میں سے تھے لیکن ابن عباس کی شاگردی بالکل واضح اور روشن ہے اور جو مطلب جو مسئلہ مسائل بیان کرتے تھے بالکل روشن اور واضح بیان کرتے تھے لیکن عمر ابن خطاب کہ سب جانتے ہیں کہ عمر اور دوسرے افراد بہت سارے مشکل مسائل کو حل کرنے سے عاجز  ہو جاتے تھے تو اس وقت عمر امام علی علیہ السّلام کی  طرف رجوع کرتا تھا اور اکثر کہا کرتا تھا۔

{لَوْلَاعًلِیٌّ لَھَلَکَ عُمرٌ}؛ اگر علی نہیں ہوتے تو عمر ہلاک ہو جاتا۔ 

اور کبھی کہتا تھا کہ:  { لَاْبَقِیْتُ لِمُعْضَلًۃٍلَیسَ لَھَااَبُوالْحَسَن} میں زندہ نہیں بچتا ان مشکلوں کے مقابلے میں کہ اگر علی اس کو حل کرنے کے لیے حضور نہیں ہوتے۔

اور کبھی کہتا تھا کہ:

{ لَا یَفْتِیَنٌَ اَحَدٌ فِی الْمَسْجِدِ وَ عَلَیٌّ حَاضِرٌ} یعنی  مسجد میں کوئی بھی حق نہیں رکھتا تھا کہ امام علی علیہ السّلام کی موجودگی میں کوئی فتوی دے اور کسی مسئلے میں اپنی اظہار نظر کرے۔

 اور رسول خدا{ص} کی اس بات کو شیعہ سنی علماء دونوں نے بیان کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

{اَقْضَا کُمْ عَلِیٌّ} یعنی علی امر قضاوت میں سب سے بالاتر ہیں اور قضاوت فقہ سے جدا نہیں ہے۔

سارے محدثوں نے یہ   روایت کی ہے کہ رسول خدا نے امام علی کو یمن کی طرف قضاوت کے لیے بھیجا اور ان کے حق میں دعا کی اور کہا

{اَللّٰھُمَّ اِھْدِ قَلْبَہُ وَ ثَبِّتْ لِسَا نَہُ}؛ پروردگارا علی  علیہ السلام کے قلب کو تیرے دین کے احکام کو سمجھنے کے لیے اور ان کی زبان کو احکام کو بیان کرنے کے لیے احکام کو بیان کرنے کے راستے میں ثابت اور مستحکم قرار دے۔ {امام علی علیہ السّلام أمیر المؤمنین حقا/٦٠٠./٥٩٩}

۳۔ علم تفسیر قران

علم تفسیر قرآن ان علوم میں سے ایک علم ہے کہ جس امام علی ابن ابی طالب علیہ السّلام سے لوگوں نے سیکھا اور اگر تفاسیر کی کتابوں کی طرف رجوع کریں تو یہ بات بخوبی واضح اور روشن ہو جاتی ہے اس لیے کہ اکثروہ مسائل جو کہ قران کی تفسیر سے مربوط ہے وہ یا امام علی علیہ السّلام سے ہے یا عبداللہ ابن عباس سے اور جناب عبداللہ ابن عباس کے حال کسی انسان سے پوشیدہ نہیں ہے کسی سے چھپی نہیں ہے کہ عبداللہ ابن عباس اپنی پوری زندگی ان کے ملازم اور ان کی شاگردگی میں گزاری اور جب جناب عبداللہ ابن عباس سے پوچھنے والوں نے پوچھا سوال کرنے والوں نے سوال کیا کہ آپ کے علم اور اپ کے چچا کے بیٹے کےعلم میں کیا نسبت پائی جاتی ہے تو ابن عباس  کہتے ہیں کہ جو نسبت بارش کے ایک قطرے اور اقیانوس میں پائی جاتی ہے۔

۴- علم نحو و عربیت

ادبیات عرب سے مربوط علم جیسے علم نحو اور علم صرف وغیرہ وہ ہیں جن کی بنیاد رکھنے والے امام علی علیہ السلام ہی تھے۔ آپ نے علم نحو کے اصول و قواعد کو ابوالاسود دویلی کو سکھایا تھا اور ان کو اس امور کو منظم کرنے پر مامور کیا اور وہ وصول جو امام نے ابو الاسود دو علی کو بتائے تھے وہ یہ ہیں کلمات لغت عربی کی تین قسم ہے:اسم، فعل، حرف اور ان کے چار قسم کے اعراب ہوتے ہیں: رفع، نصب، جر اور جزم۔

یہ تقسیم بندی اور رہنمائی وہ چیز ہے کہ جس  کو امام علی علیہ السلام کے معجزات سے جانا جاتاہے اس لیے کہ انسان عادی اس طرح کی کامل اور استنباط و حیرت آور تقسیم بندی پر قادر نہیں ہے ۔

اگر علم و دانش کے علاوہ اخلاقی خصوصیات اور نفسانی اور دینی فضائل کو مورد توجہ قرار دیں گے تو مولا امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السّلام کو سب سے اعلی ترین مقام بلند ترین موقعیت پر پائیں گے۔ {امام علی علیہ السّلام أمیر المؤمنین حقا:ص٦٠٣}

ان میں سے بعض کا یہاں ذکر کیا جارہا ہے:

٥- شجاعت

عرب کے جنگجو اس بات پر افتخار کرتے تھے کہ میدان جنگ میں امام علی علیہ السّلام کے مقابلےان کے سامنے روبرو ہوئے ہیں اور وہ لوگ کہ جو ان کے ہاتھوں سے قتل ہو جاتے تھے ان کے رشتہ دار افتخار کرتے تھے کہ وہ امام علی علیہ السّلام کے ہاتھوں قتل ہوئے عمرو بن عبدود کی بہن کہ ۔ جو امام علی السلام کی شمسیر سے جنگ خندق میں قتل ہوا تھا اس کی بہن اپنے بھائی کی مرثیے میں کہتی ہے؛

لَوْ کَانَ قَاتِلُ عُمروٍغَیْرَ قَا تِلِہ             بَکًیْتَہُ اَبَداً مَا دُمْتُ فِی الْاَبَد

لٰکِنٌَ قَاتِلَہُ مَنْ لَا نَظِیْرَلَہُ                وَکَانَ یُدْعیٰ اَبُوْہُ بَیْضَۃُ الْبَلَد

ایک دن معاویہ خواب سے اٹھا تو عبداللہ ابن زبیر کو اپنے پیر کے پاس بیٹھا دیکھا تو  عبداللہ ابن زبیر نے مذاق میں کہا اے امیر المومنین اگر میں چاہتا تو اپ کو قتل کر سکتا تھا تو معاویہ نے کہا یعنی تم بہت شجاع ہو گئے ہو ؟

عبداللہ ابن زبیر نے کہا کس طرح سے میری شجاعت کو انکار کرو گے کہ میں میدان جنگ میں علی ابن ابی طالب کے مقابل میں قرار پایا ہوں معاویہ نے کہا اگر ایسا تھا تو تم کو اور تمہارے باپ کو بائیں ہاتھ سے کاٹ دیں گے اور ان کا دایاں ہاتھ دوسروں کو  کے لیے ازاد ہے

 اس بات کا خلاصہ: دنیا کے تمام شجاع شجاعت کا درس امام علی علیہ السلام سے سیکھا اور پوری کائنات میں صرف امام علی علیہ السلام کے علاوہ کوئی شجاع نہیں ہے

{امام علی علیہ السّلام أمیر المؤمنین حقا:ص٦٠٣/٦٠٤}

۶- جود و سخاوت

جود و سخاوت امام علیہ السلام یہ  ایسا مطلب نہیں ہے کہ توضیع کا محتاج ہو امام علی علیہ السلام خود ہر روز روزہ رکھتے تھے اور بھوکے رہتے تھے اور اپنے کھانا کو بھوکے لوگوں کو کھلا دیتے تھے تو لہذا ان کی شان میں یہ ایت نازل ہوئی:  إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا -  إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا {سورہ دھر ۔آیت ۹ و ۱۰}

اسی طرح مفسرین نے یہ روایت کیا ہے کہ امام علی علیہ السلام صرف چار درہم رکھتے تھے کہ ایک درہم رات کو اور دوسرے درہم کو دن میں اور تیسرے درہم کو  پوشیدہ پنہان اور چوتھے درہم کو آشکار راہ خدا میں صدقہ دیتے تھے اور اس بارے میں کہ امام علیہ السلام  صدقہ دیتے تھے یہ آیت نازل ہوئی:  الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَ {سورہ بقرہ آیۃ ٢٧٤}

۷- خدا کی راہ میں جہاد

راہ خدا میں جہاد کے امر میں سارے لوگ دشمن اور دوست سب جانتے ہیں کہ امام علی مجاہدوں کے سردار ہیں اور سارے جنگ و جہاد میں سب سے آگے آگے رہتے تھے؛  سب سے بڑا غزوۂ پیغمبر اسلام {ص}کہ جو سخت ترین ضرب  ماری وہ جنگ بدر تھی اس جنگ میں ۷۰افراد جو کی بت پرست اور قریش تھے قتل کیے گئے ان میں سے ادھے امام علیہ السلام کے ہاتھوں قتل ہوئے اور عاد فرشتوں نے قتل کیا اور بقیہ کو  مسلمانوں نے قتل کیا

۸- فصاحت و بلاغت

امام علی علیہ السلام فصاحت و بلاغت کے امام اور سردار اور راہ پیما تھے امام علی کی گفتگو کے بارے میں کہتے ہیں کہ

{کَلامٌ فَوقَ کَلامِ المَخلوقِ وَ دونَ کَلامِ الخالِق}؛   امام علی علیہ السلام  کی گفتگو اور بات انسانوں کی گفتگو سے بالاتر ہے اور خدا کے کلام سے نیچےہے ،لوگ علم خطابت اور علم نامہ نگاری کے علم کو امام علی علیہ السلام سے سیکھے ہیں ۔  {امام علی علیہ السّلام أمیر المؤمنین حقا:ص٦٠٩}

ہم یہیں پر اکتفا کرتے ہیں اور خداوند عالم سے دعا گو ہیں کہ خدایا ہم سب کو فضائل امام علی اور فضائل اہل بیت سے زیادہ اشنا فرما اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تعداد صفحات : 4

اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 19
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 33
  • بازدید ماه : 68
  • بازدید سال : 1,413
  • بازدید کلی : 21,767