بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں
تحریر: محمد علی
روز بعثت پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مبارک اور پرمسرّت موقع پر تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارکبادی کے ساتھ اس تحریر میں قرآنی نقطۂ نگاہ میں مختصر طور پر بعثت پیغمبرﷺ کی ضرورت کے حوالے سے تجزیہ پیش خدمت ہے۔
خدا وند عالم نے انسان کو کبھی بھی بغیر رہبر کے تنہا نہیں چھوڑا ہے ۔جب انسان قوم اور ملت کی صورت میں محدود ہوا تب بھی ہادی کا انتظام کرتارہا تاکہ ا ن لوگوں کو خد ا کی طرف دعوت دیں اور ظالم اور طاغوت سے نجادت دلائیں جیسے خود قرآن پاک میں ارشاد فرما تاہے:
﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولاً أَنِ اعْبُدُواْ اللّهَ وَاجْتَنِبُواْ الطَّاغُوتَ﴾۔(سورہ نحل آیہ 36)
اور بتحقیق ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا ہے کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت کی بندگی سے پرہیز کرو۔
آیت کی روشنی میں معلوم ہوتا ہے کہ تما م پیغمبروں ؑ کا وظیفہ تھا کہ لوگوں کو خداوند عالم کی بندگی کی طرف دعوت دیں اور طاغوت کی عبادت سے پرہیز کرنے کا حکم دیں ،کیونکہ انسان کی کامیابی اور کامرانی اسی میں ہےاگر انسان اپنے ہوا ہوس کے چکر میں آکر اس راہ مستقیم سے دور ہوجائے تو جو اس کی خلقت کا مقصد ہے وہ اس سے بھٹک جائے گا ا س بنا پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ پیغمبروں کا ایک فریضہ لوگوں کو راہ مستقیم لانا او ر اپنے قول و کردار کے ذریعے سے ان کو ا س پر قائم رکھنا ہے۔اگر دنیا کا زرق اور برق لوگوں کے آنکھ اور کان پر پردہ ڈال دیں جس کی وجہ سے وہ خدا کے بھیجے ہو ئے رسول سے دور ہوجائیں ، ان کے دل گناہوں اور خراب کاریوں کی وجہ سے بے حس ہوجائیں تو ان کےلئے ایسے رسول کی ضرورت ہے کہ جو ان کے دلوں کو کلام الہی کے ذریعے سے پاک کرے اور ان کو تعلیم اور حکمت کے وسیلے سے لباس انسانیت سے مزین کرے جیساکہ کلام پاک میں ارشاد الہی ہورہا ہے:
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوعَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ۔ سورہ جمعہ آیہ 2
"وہی ہے جس نے نا خواندہ لوگوں میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو انہیں اس کی آیات کی تلاوت کر تاہےاور انہیں پاکیزہ کرتاہے اور انہیں کتا ب اور حکمت کی تعلیم دیتاہے جب کہ اس سے پہلے یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے "
اس آیت کے ذریعے معلوم ہوتاہےکہ لوگوں کو گمراہی کی تاریکی سےنکال کرہدایت کے اجالے میں لانا ہی بعثت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہم ضرورت تھی۔


کیا رمضان المبارک میں ہم نے اللہ کی دوستی حاصل کی ہے؟
کیا رمضان المبارک میں ہم نے شیطان سے بچنا سیکھا ہے؟
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
ماہ رمضان اور شب قدر میں کیا پایا اور کیا بچانا ہے ؟
قرآن کی ۹ اہم تعلیمات
امام علی علیہ السلام کی زبانی عظمت قرآن کے سلسلے میں ۵ مختصر اور انتہائی معنی خیز جملے
ماہ مبارک رمضان کی اہم فضیلتیں
⚡️کتب الہی کا نزول اور ماہ رمضان⚡️
🌧ماہ مبارک رمضان کی فرصتیں اور ہم🤲
حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی سفارش اور اس کے اثرات و برکات
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
بہترین اولاد کون؟
غیبت میں انتظار کی فضیلت
امام موسی کاظم علیہ السلام اور علی بن یقطین
✅لوگوں کی چار قسمیں حضرت امام کاظم علیہ السلام کی نگاہ میں❎
روزہ دار کے منھ کی خوشبو