کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
کلام: سید معظم حسین زیدی
پوچھتا کیا ہےمجھ سے کیا ہیں حسین
خَلق پر لُطفِ کبریا ہیں حسین
ہوئی مقبول، توبہء آدم
پیشِ حق ایسا واسطہ ہیں حسین
بولے موسی جو طور پر چمکا
ہاں وہی نور کبریا ہیں حسین
حضرتِ نوح بھی یہ کہتے ہیں
کشتیِ دیں کے نا خدا ہیں حسین
سب اولو العزم انبیاء بولے
عزم و ہمّت کی انتہا ہیں حسین
نارِ نمرود سے پکارے خلیل
آخری منزلِ رضا ہیں حسین
جب مسیحا سے پوچھا کہنے لگے
میرے ہر درد کی دوا ہیں حسین
دلِ زہرا ہیں اور سکونِ علی
بہجتِ قلبِ مصطفی ہیں حسین
ہادیِ حق ہیں چودہ صدیوں سے
مثلِ قرآن معجزہ ہیں حسین
سورہ حمد بھی یہ کہتا ہے
خلد کا سیدھا راستہ ہیں حسین
اے اندھیروں کے باسیو آؤ
دینِ اسلام کی ضیا ہیں حسین
اِن کو جھولا جھلاتے ہیں جبرائیل
کس قَدَر عالی مرتبہ ہیں حسین
جس کو کہنا ہو جو بھی کہتا رہے
فاتحِ ارضِ کربلا ہیں حسین
کیا پہنچ پائیں گے صحابہ وہاں
راکبِ دوشِ مصطفی ہیں حسین
حُر کی معافی نے کر دیا ثابت
خُلقِ احمد کا آئینہ ہیں حسین
نوکِ نیزہ پہ بھی تلاوت کی
با خدا رب سے کب جدا ہیں حسین
آپ کا غم ہے یا کہ ہے اکسیر
غمِ دنیا سے ہم رہا ہیں حسین
ظلمتوں کی سیاہ آندھی میں
ایک جلتا ہوا دِیا ہیں حسین
عاصیوں کے لیے ہر اک لمحہ
سارے دروازے تیرے وا ہیں حسین
تو عزادار خود کو کہتا ہے
کیوں تیرےکام سے خفا ہیں حسین
میں کبھی بھی بھٹک نہیں سکتا
سامنے، تیرے نقشِ پا ہیں حسین
اپنے اعمال پر بھروسہ نہیں
حشر میں صرف آسرا ہیں حسین


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
بنی امیہ کے زوال کے عوامل
حضرت امام صادق علیہ السلام اور چشمۂ علم
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماه رمضان کی بعض خصوصیات ؛احادیث کی روشنی میں
امام موسی کاظم (ع) مختلف زندانوں میں
امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے بعض فضائل
ماہ ذی قعدہ بروز اتوار کی با فضیلت نماز
اللہ کی عبادت اور شیطان کی رکاوٹ
گناہوں کے اسباب امام علی علیہ السلام کی نگاہ میں
ماہ رمضان المبارک کی فضیلت
زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی سفارش اور اس کے اثرات و برکات