loading...
عین الحیات فاونڈیشن

کتب الہی کا نزول اور ماہ رمضان

تحریر: سید تعلیم رضا جعفری

 

خدا تعالي کي ذات نے انسان کي رہنمائي کے ليۓ ايک لاکھ چوبيس ہزار انبياء مبعوث فرمائے- ان انبياء کرام  کو مختلف کتابيں اور صحيفے بھي عطا فرمائے- حضرت دائود عليہ السلام  کو زبور، حضرت موسيٰ عليہ السلام  کو تورات اور حضرت عيسيٰ عليہ السلام  کو انجيل عطا فرمائي- ہمارے آقا و مولا، تاجدار کائنات حضرت محمد صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  کو اللہ تعاليٰ نے خاتم النبين بنا کر مبعوث فرمايا اور آپ کو جو کتاب عطا فرمائي وہ قرآن مجيد ہے.{ تفسير نمونه، ج‏1، ص634}

تمام مذکورہ چاروں آسمانی کتابوں کو خداوندعالم نے اپنےنبیوں ماہ رمضان میں پر نازل فرمایا ہے، یہ ماہ مبارک رمضان کی عظیم فضیلت اور بلندی ہے کہ اسمیں خداوندعالم نے بشریت کی ہدایت و رہنمائی کے لئے اپنے پیغام کو لوگوں تک بھیجا ہے۔

آسمانی کتابوں میں  قرآن مجید جو’’خاتم الکتب‘‘ ہے یعنی اس کے بعد قيامت تک کسي اور آسماني کتاب کي ضرورت نہيں رہي- اس کي تجليات سے دنيا و آخرت دونوں جگمگا رہے ہيں- يہ کتاب ہر قسم کے شک و شبہہ سے بالاتر ہے، اس کو بھی خداندعالم نے ماہ مبارک رمضان ہی میں نازل فرمایا ہے۔

قرآن مجيد، سعادت اور کمال کي راہ کي طرف ہدايت اور راہنمائي کرنے والي کتاب ہے، اور ہدايت بھي عقل و علم کے بغير ميسر نہیں ہوتي ہے، اس لئے قرآن ميں علم و دانش کو کليدي اہميت دي گئي ہے- قرآن مجيد کي بہت سي آيات، علم ومعرفت اور اس کو حاصل کرنے کے لئے، تدبر، تامل، تعقل وغيرہ جيسے، وسائل کي قدر و قيمت اور اہميت پر مشتمل ہيں-اس لحاظ سے بلاوجہ  نہیں ہے کہ قرآن مجيد کا ايک چوتھائي حصہ علم و دانش کے موضوع پر بحث کرنے والي آيات پر مشتمل ہے۔يہ کوئي عجيب مسئلہ نھيں ہے، کيونکہ جو پہلي آيات رسول خدا صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم پر نازل ہوتي ہيں، وہ پڑھنے اور علم ودانش نيز معرفت اور شناخت کے بارے ميں تھيں جيسا کہ ارشاد ہوتا ہے: "اس اللہ کے نام سے پڑھو جس نے پيدا کيا ہے، اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پيدا کيا ہے، پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کريم ہے، جس نے قلم کے ذريعہ تعليم دي ہے- اور انسان کو وہ سب کچھ بتا ديا ہے جو اسے نہيں معلوم تھا" [سورہ علق ۱-۵]۔

اس سے بڑھ کر، بنيادي طور پر انسان کي خلقت علم و معرفت کے ساتھ منسلک ہے- چنانچہ قرآن مجيد اس کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے: "اور خدا نے آدم کو تمام اسماء کي تعليم دي اور پھر ان سب کو ملائکہ کے سامنے پيش کرکے فرمايا کہ ذرا تم ان سب کے نام تو بتاؤ… اگر تم {اپنے خيالي استحقاق میں}سچے ھو؟"- [سورہ بقرہ، آیہ۳۱]۔

خلاصہ یہ ہے قرآن جیسی عظمتوں کی حامل کتاب کو خدا نے عظیم ماہ رمضان میں نازل کیا اور لوگوں کو اس ماہ میں خاص طور پر اپنی ہدایت و رحمت کی طرف بلایا ہے لہذا ہم سب پر لازم ہے کہ اس ماہ میں روزوں کی برکت، قرآن کی برکت، سحر و افطار کرنے اور دوسروں کو سحر و افطار کروانے کی برکت سے خود کو ہرگز دور نہ رکھیں۔اور  ہمیں عبادتوں کے ساتھ ساتھ اس مبارک مہینے اور مبارک کتاب قرآن مجید اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں  جس چیز کی جانب سے سب سے زیادہ متوجہ رہنا چاہئے وہ دین و شریعت کے احکام کی تعلیم حاصل کرنا ہے ؛ اس لئے کہ تمام آسمانی کتابوں کا اہم مقصد اور خود اس بابرکت مہینے کا ایک اہم اور اعلیٰ ہدف انسان کی تربیت ہے اور انسان کی تربیت بغیر الہی تعلیمات کے ممکن نہیں ہے۔ {تفسير نمونه، ج‏1، ص635}

 

 

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 54
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 68
  • بازدید ماه : 103
  • بازدید سال : 1,448
  • بازدید کلی : 21,802