خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
تحریر سید تعلیم رضا جعفری۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ۔ قم ایران
خود اعتمادی، اپنے نفس پر بھروسہ کرنا انسان کا اپنی صلاحیتوں کے بارے میں متوجہ رہنا، انہیں جاننا پہچاننا اور ان سے استفادہ کرنا ہے ، شجاعت، سختیوں سے مقابلے میں نہ ڈرنا، ،مشکلات سے مقابلے میں نفس کا قوی رہنا وغیرہ یہ وہ چیزیں جو خود اعتمادی سے حاصل ہوتی ہیں، یعنی پہلے مرحلے میں انسان اپنی طاقت و صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہو اور ا س کے بعد مشکلات سے مقابلہ کرے ، اسی بنا پر کہا جاتا ہے کہ خود اعتمادی کے دو رکن ہیں:
۱۔ اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو پہچاننا۔
۲۔ اپنی صلاحیتوں او ر توانائیو ں کو قبول کرنا، ان پریقین رکھنا۔
پہلے مرحلے میں انسان اپنے آپ کو پہچانے اور اپنے وجود کے پہلووں کو اچھی طرح پرکھے، خداوندعالم نے ہر شخص کو خاص صلاحیتوں سے نوازہ ہے ، بزرگ عالم دین سید بن طاووس کے مطابق ہر انسان اپنے لحاظ سے بہت ہی نابغہ و صلاحیتوں کا مالک ہے۔ انسان کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننا چاہئے اور انہیں استعمال کرنا چاہئے ۔
خود شناسی کے بعدفطری طور انسان اپنے آپ پر بھروسہ کر لیتا ہےاور اس کے بعد خود اعتمادی کے لئے اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ مشکلات کو حل اور کاموں کو انجام دینا چاہئے ، اسی میدا ن میں نفس اور اپنے آپ کاقوی ہونا ضروری ہے۔ نفسیات کے ماہر افراد اس مرحلہ کو انسان کی قوت محرکہ کہتے ہیں، اور قوت محرکہ کی مضبوطی کے چند امور مہم و موثر بیان کئے گئے ہیں:
1. ماہر نفسیات کی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ جو افراد پابندی کے ساتھ جسمانی ورزش کرتے ہیں وہ مشکلات سے مقابلے میں زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔
2. سخت و سنگین کاموں کو اپنے ذمہ لیکر انہیں انجام دینا بھی انسان کی نفسانی طاقت کی مضبوطی کاسبب ہوتے ہیں۔
3. تمام طاقتوں سے مافوق عظیم قدرت کو اپنے لئے پناہ گاہ بنانا بھی انسان کی قوت نفس کو بہت بڑھا دیتا ہے اور وہ عظیم طاقت و پناہ گاہ ذات باری تعالیٰ ہے کہ جس کی طاقت تمام جہان ہستی پر حاکم ہے ، اور خدا پر توکل و بھروسہ رکھنا انسان کو ایسی طاقت و قدرت عطاکرتا ہے کہ انسان قوی ترین افراد کے سامنے بھی کھڑا ہوجاتا ہےاور سخت ترین حالات میں مشکلات کے حل میں لگ جاتا ہے۔
خود اعتمادی کا نہ ہونا:
جس طرح انسان کا اپنے بارے میں آگاہ ہونا ، انسان کو ہر طرح کے خیالات و منفی افکار سے دور رکھتا ہے اور واقعی کمال و اپنی کمیوں کی اصلاح کرنے کی رہنمائی کرتا ہے ، اسی طرح اپنے آپ پر ، اپنے نفس پر بھروسہ نہ ہونا انسان کی قابلیت و صلاحیتوں کےپروان چڑنے اور ذمہ داری کے انجام دہی میں رکاوٹ بنتا ہے ۔
خود اعتمادی انسان کو مستقل بناتی ہے ، دوسروں پر منحصر رہنے سے روکتی ہے ، اپنی فردی و اجتماعی ذمہ داریوں کے انجام دینے کے لئے میدا ن میں کھینچ لاتی ہے ۔خود اعتمادی سے انسان اطمینان، سکون و بغیر رکاوٹ کے کام انجام دیتا ہے ، حقیقت میں اپنے نفس پر بھروسہ کرنا،اپنی انسانی صلاحیتوں اور قابلیتوں کا یقین کرنا اور زندگی کے اتار چڑاو کا سامنا کرکے صحیح طرح سے وظیفہ پر عمل کرنا ہے۔ جو لوگ خود اعتمادی رکھتے ہیں وہ اپنے عمل میں مستقل ہوتے ہیں، اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرکے عمل کرتے ہیں، زندگی کی ناکامیوں کو قبول کرتے ہیں، دوسروں سے روابط بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ہر طرح کی گوشہ گیری سے دور رہتے ہیں۔
دوسری طرف جو لوگ اپنے نفس پر بھروسہ رکھنے میں ضعیف ہیں وہ مندرجہ ذیل مشکلات میں مبتلا رہتے ہیں:
۱۔کم بینی کا احساس: جو لوگ خود اعتمادی نہیں رکھتےہیں اکثر ان کے اعمال و رویوں میں دیکھا گیا ہے کہ وہ عدم اطمینان و بے چارگی کا احساس کرتے ہیں، اپنے آپ کو مشکلات کے سامنے کمزور سمجھتے ہیں اور ''میں اس کام کو نہیں کرسکتاہوں'' ، ''ہر گز آگے نہیں پڑھ سکتا ہوں''، ''اب آگے بڑھنا نہیں چاہتا ہوں'' جیسے جملے کہتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔
۲۔ منفی احساسات؛ جو لوگ اپنے آپ پر، اپنے نفس پر بھروسہ نہیں رکھتے ہیں ان کا سلوک و رویہ ایک طرح کی خشونت و بدخلقی والا ہوتاہے ، اپنے آپ کو قبول نہ کر پانے کی وجہ سے ایسے لوگوں کے روابط و پسند میں تردید پائی جاتی ہے اور ایسے لوگ محبت آمیز سلوک و رفتار سے خالی ہوتے ہیں ، گویا ان کے احساسات منفی ہوجاتے ہیں۔
۳- ناکامی؛ جن لوگوں کو اپنے نفس پر بھروسہ نہیں ہوتا ہے وہ نفسیاتی طور پر ڈرے ہوئے ہوتے ہیں، ان کے اندر تھکان پائی جاتی ہے اور بہت کم کسی مشکل یا سخت مسئلے کو تحمل کرپاتے ہیں ؛ مثال کے طورپر امتحان وغیرہ کے وقت ایسے لوگ اندرونی طور پر پریشان و مضطرب ہوجاتے ہیں اور کامیاب نہیں ہوپاتے ہیں۔
۴- ناامیدی، ڈر؛ اپنے نفس پر بھروسہ نہ رکھنے والے افراد میں سب سے جو چیز پائی جاتی ہے وہ اپنے اہداف تک پہونچنےسے ناامید ہوجانا ہے۔ اسی طرح ایسے لوگ ڈرپوک بھی ہوتے ہیں اور عام طور پر اجتماع میں رونما ہونے والے مختلف مشکلات کا مقابلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔
خود اعتمادی بڑھانے کے طریقے:
خود اعتمادی اور اپنے نفس پر بھروسہ کرنے کے مسئلہ کی مختصر شناخت کے بعد یہاں چند طریقے اور راہوں پر توجہ دیں جن کے ذریعہ سے عملی طور پر خود اعتمادی کو بڑھایا جاسکتا ہے:
1. اپنے صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ پہچانا جائے؛اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو پہچاننا، خود اعتمادی کو حاصل کرنے کے لئے مفید ہوتا ہے اور انسان کو ناامیدی سے رہائی دیتا ہے ،اس کام لئے مناسب ہے کہ انسان اپنی مختلف علمی، ورزشی، ہنری اورفکری وغیرہ صلاحیتوں کو لکھ کر یادداشت کرلیں اورمستقل طور پر انہیں پڑھتا ہے۔
2. گذشتہ کامیابیوں پر بھروسہ کریں ؛ خود اعتمادی بڑھانے کے لئے انسان کو چاہیئے کہ اپنی گذشتہ کامیابیوں کو یاد کرے اور ان پر توجہ رکھنے ہوئے، تازہ پیش آئے ہوئے کاموں اور مشکلات کے لئے قدم بڑھائے انشاء اللہ کامیابی حاصل ہوگی۔
3. گذشتہ ناکامیابیوں پر توجہ نہ دیں؛ اگر گذشتہ کسی ناکامی کے بارے میں کوئی یادداشت ہو تو اسے بھلانے کی کوشش کریں اور اس ناکامی کا اپنے اندر اثر نہ ہونے دیں اور تازہ دم ہوکر جدید مسئلہ پر توجہ مرکوز کریں۔
4. اپنے آپ کو مثبت تصور کریں؛ انسان کو چاہئے کہ اپنے آپ پر مہربان رہے اور اپنی شخصیت کو مثبت انداز میں اپنے سامنے رکھےاور اپنے آپ کو اچھی صفات و خصوصیات کا حامل بناکر رکھےتاکہ کاموں کے انجام دینے میں اپنے آپ پر اعتماد پیدا ہوسکے اور طاقت ور رہے۔
5. جرأت سے کام کریں؛ جدید تجربات پر کچھ سیکھنے کی غرض سے کام کریں اور ہارنے سے نہ ڈریں ، اگر اس طرح کام کیاجائے گا تو نئے امکانات و نئی کامیابیاں ملیں گی اور خود پر بھروسہ کرنے کا احساس ہوگا۔
6. اپنی خواہشات کو کم کریں؛ انسان کو عزت و سربلندی دوسروں سے بار بار خواہش و درخواست کو کم کرنے میں ملتی ہے، جتنا ممکن ہو اپنے پاس جو ہو اسی پر تکیہ و بھروسہ کرنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ نفس پر اعتماد حاصل ہوسکے۔
7. دوسروں سے اپنا مقابلہ نہ کریں؛ کبھی بھی اپنے آپ یا اپنی کامیابیوں کا دوسروں سے مقابلہ نہ کریں، ہمیشہ خود اپنے آپ سے رقابت و مقابلہ کرنا چاہئے ، اس لئے کہ ہر ایک اپنے خاص امکانات و شرائط کا حامل ہوتا ہے۔
8. خدا سے رابطہ کو مضبوط کریں؛ خود اعتمادی و اپنے آپ پر بھروسہ کو مضبوط کرنے کے لئے سب سے اہم و موثر طریقہ خداوندعالم سے رابطہ برقرار کرنا اور اس کے ساتھ راز و نیاز رکھنا ہے، جب انسان اپنے آپ کو کائنات کے مالک و مختار اور تمام تر کمالات کے سرچشمہ کے سامنے پائے اور اس پر بھروسہ و اعتماد کرے تو خود اپنی بزرگی معلوم ہوجائے گی اور اپنی شخصیت کی شناخت ہوگی ۔ اس کے لئے بطور مثال اپنی نمازوں میں زیادہ سے زیادہ قلبی توجہ پیدا کرنا چاہئے تاکہ اپنے آپ کو خدا کی مقدس ذات سے مرتبط جان سکے۔
9. چھوٹے و متوسط ہدف سے کام شروع کریں؛ انسان کی شکست اور اعتماد پیدا نہ ہوپانے کی ایک اہم وجہ شروعات ہی میں بڑے اور ناممکن اہداف و مقاصد کو نظر میں رکھنا ہوتا ہے ، جبکہ خود اعتماد حاصل کرنے کے لئے انسان کو چاہئے کہ ابتدا میں چھوٹے چھوٹے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے اور اسکے بعد متوسط اہداف پر توجہ دیں اور اس طرح سے انسان کے اندر اپنے آپ پر بھروسہ ہوتا جائے گا اور پھر ایک منزل وہ آئے گی جہاں انسان بڑی کامیابیوں کا مزہ چکھے گا۔


اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور قرآن سے استدلال
حضرت امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں یقین کی اہمیت
حضرت امام رضا علیہ السلام کی( ۷) اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
ماہ ذی قعدہ بروز اتوار کی با فضیلت نماز
بہترین اولاد کون؟
حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ولادت باب الحوائج، جواد الائمه، امام نهم حضرت محمد بن علی علیه السلام مبارک
حضرت ابوطالب (علیہ السلام) کی غمناک وفات
ماہ رمضان اور شب قدر میں کیا پایا اور کیا بچانا ہے ؟
امام علی علیہ السلام کی زبانی عظمت قرآن کے سلسلے میں ۵ مختصر اور انتہائی معنی خیز جملے
غیبت میں انتظار کی فضیلت
امام غائب کا کیا فائدہ؟
اللہ کے جمال کی تفسیر ہے حسین(ع)