🔳حضرت زینب علیہاالسلام اور امامت کی حفاظت🏴
تحریر: محمد علی
حضرت زینب (علیہا السلام) مولا امیرالمومنین علیہ السلام اور حضرت فاطمة الزهرا (علیہاالسلام) کی باعظمت بیٹی ہیں کہ جن کو شریکة الحسین (ع) کہا جاتا ہے۔ دنیا والوں نے جب اہل بیت رسول(ص) کو ایسے مصائب و مشکلات کے دن دکھائے جن کو سن کر دل پھٹ جائے تب بھی کم ہے۔ تو یہ زینب تھیں جنہوں نے بچپن سے لیکر اپنی جوانی اور بڑھاپے تک مختلف مواقع پر تمام مواقع پر حاضری پیش کی اور متعدد مقامات پر امامت جب مشکلات سے دوچار ہوئی تو آپ نے آگے بڑھ کر حفاظت فرمائی؟
یقینا آپ فکر کرہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے ایک خاتون نے عظیم عہدہ الہی یعنی "امامت" کی حفاظت فرمائی ہے؟ تو اس کے جواب میں مختلف مواقع پیش خدمت ہیں:
1۔ جب امام حسین علیہ السلام نے شہادت سے قبل صدائے استغاثہ بلند کیا تو سید سجاد علیہ السلام بستر بیمار سے اٹھے اور ہاتھ میں تلوار لے کر عصا کے سہارے بابا کی مدد کے لئے خیمے سے نکلے تو امام حسین علیہ السلام نے بہن سے مخاطب ہو کر فرمایا: بہن میرے عزیز کو سنبھالو کہیں دنیا نسل محمدی(ص) سے خالی نہ ہو جائے۔
2۔ جب کربلا میں تمام انصار حسین(علیہم السلام) کے شہید ہوجانے کے بعد ظالموں نے خیموں میں آگ لگائی تھی تو زینب علیہاالسلام نے جلتے شعلوں سے امام وقت سید سجاد علیہ السلام کو بچایا۔ راوی کہتا ہے کہ میں دیکھ رہا تھا کہ خیموں سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے اور ایک خاتون بے چینی کے عالم میں خیمہ کے در پر کھڑی چاروں طرف دیکھ رہی تھی کہ شاید کوئی مدد کے لیے آئے۔ پھرآپ خیمہ کے اندر داخل ہوئیں اور اپنے پیٹھ پر کچھ رکھ کر لائیں، راوی کہتا ہے کہ میں پوچھا کہ کیا کوئی قیمتی چیز ہے تو جناب زینب علیہاالسلام نے فرمایا کہ اس خیمہ میں میرا ایک بیمار بیٹا تھا جو نہ اٹھ سکتا تھا اور نہ اپنے کو آگ سے بچا سکتا تھا۔ میں اس کو شعلوں سے بچا کر لائی ہوں۔ (مقتل الحسین، ص301)
3۔ حمید ابن مسلم روایت کرتا ہے کہ میں نے دیکھا کہ جب شمر نے سید سجاد علیہ السلام کو قتل کرنا چاہا تو زینب بنت علی علیہاالسلام، بیمار کربلا پر گرگئیں اور کہا خدا کی قسم جب تک میں قتل نہ ہوجاؤں میں اسے قتل ہونے نہیں دوں گی۔
4۔ جب اسیروں کا قافلہ ابن زیاد کے دربار میں داخل ہوا تو امام سجاد علیہ السلام اور ابن زیاد کے درمیان گفتگو ہوئی تو اس بدبخت نے امام سجاد علیہ السلام کو قتل کرنا چاہا تو علی علیہ السلام کی شیر دل بیٹی نے سید سجاد علیہ السلام کو اپنے حلقے میں لیا اور اس سے مخاطب ہو کر فرمایا: اے ابن زیاد بس کر جتنا خون تم نے بہایا ہے کیا وہ کافی نہیں ہے؟ خدا کی قسم! میں ان کو قتل ہونے نہیں دوں گی یہاں تک تو مجھے قتل نہ کرے۔ (بحار الانوار، ج45، ص61)
کربلا کے بعد بھی جب تک بی بی زندہ رہیں۔ امام وقت کی سایہ کی مانند حفاظت کرتی رہیں۔ اور مقصد حسینی کو عام کرنے کے لئے مدینہ میں رہ کر ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند فرماتی رہیں۔ اور انہیں اقدامات سے تنگ آکر حاکم وقت نے آپ کے مدینہ میں رہنے پر پابندی لگا دی تھی جس کی وجہ سے آپ اپنے شوہر گرامی کے ہمراہ شام کے علاقوں میں اپنی جائداد و ملکیت پر جاکر رہنے لگیں اور وہاں بھی دشمنوں نے آپ کو چین سے رہنے نہ دیا اور ۱۵ رجب المرجب کے دن شہید کردیا۔


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں یقین کی اہمیت
🌸حضرت زینب علیہاالسلام کی زندگی کے چند پہلو🌸
⚡️کتب الہی کا نزول اور ماہ رمضان⚡️
امام حسن (علیہ السلام )کا اخلاق اور دشمن ہوادوست
زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی سفارش اور اس کے اثرات و برکات
🌺حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی نگاہ میں ولایت کی اہمیت🌺
اللہ کے جمال کی تفسیر ہے حسین(ع)
💥سیرت نبی اکرم(ص) اور معاصر چلینج 🌤