loading...
عین الحیات فاونڈیشن

جو چوکھٹ پر علی کی آکے سر اپنا جھکاتے ہیں

ستارے اُن کی قسمت کے ہمیشہ جگمگاتے ہیں

 

زمانہ میں ستم کے جب بھی طوفاں سر اٹھاتے ہیں

علی والے کفن کو اوڑھ کر  میداں میں آتے ہیں

 

علی کے نام پر دشمن، جو لوگوں کو ڈراتے ہیں

تو میثم مدحِ مولا، دار پر چڑھ کر سناتے ہیں

 

کبھی عرشِ عُلا پر دیتے ہیں، جبریل کو تعلیم

کبھی موسی کو کوہِ طور کے جلوے دکھاتے ہیں

 

پکاروں گا اُسی کو میں ہر اک مشکل میں اے واعظ

جسے سرکار خیبر میں، پئے نصرت بلاتے ہیں

 

نہ کیوں قسمت پہ اپنی ناز ہو، اِس رات کعبہ کو

صنم طاقوں سے گرتے ہیں، علی تشریف لاتے ہیں

 

خدا کے اذن سے آیا، بتوں کو توڑنے والا

علی کو دیکھ کر کعبہ میں احمد مسکراتے ہیں

 

یہاں گہوارے میں اژدر کے ٹکڑے کردے اک بچہ

وہاں اک سِن رسیده، غار میں آنسو بہاتے ہیں

 

بپا پہلے تو ہو محشر، پتہ چل جائے گا سب کو

میرے آنسو کی قیمت، تب فرشتے کیا لگاتے ہیں

 

عَلَم کی چاہ میں، جاگے ہیں ساری رات بھر وہ بھی

جو میداں گرم ہونے سے ہی پہلے بھاگ جاتے ہیں

 

سبق میثم نے چڑھ کر دار پر جب دےدیا تھا تو

نہ جانے پھر علی کے عشق میں کیوں آزماتے ہیں

 

میرے دل میں بھی ہے خواہش کہ ایوانِ نجف دیکھوں

نہ جانے پھر مِرے سرکار، مجھ کو کب بلاتے ہیں

 

محرّم کی دہم سے، ہے معظّم آج تک باقی

فراتِ آب پہ عباس، یوں قبضہ جماتے ہیں

ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 15
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 29
  • بازدید ماه : 64
  • بازدید سال : 1,409
  • بازدید کلی : 21,763