loading...
عین الحیات فاونڈیشن

امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات

تحریر و ترجمه: سید رعایت حسین رضوی

امام زمانہ علیہ السلام پوری دنیا میں اسلام اور قرآن کی حکمرانی کا پرچم بلند کرتے ہوئے نظر آئیں گے اس لئے امام علیہ السلام کی حکومت کا طریقہ کار لازمی طور پر قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہمارے ائمہ علیہم السلام کی زندگی پر مبنی ہو گا۔

امام زمانہ علیہ السلام کی حکومت کی خصوصیات کے بارے میں معصومین علیہم السلام سے بہت سی روایات نقل ہوئی ہیں جن کا کئی عنوانات اور محوروں میں تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔

انصاف کا پھیلانا

پوری دنیا میں عدل و انصاف کا قیام ، امتیازی سلوک اور ناانصافی کو ختم کرنا حضرت مہدی علیہ السلام کی حکومت کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ اس اہم کامیابی کو اہل بیت علیہم السلام سے منقول ہونے والی اکثر روایات میں بیان کیا گیا ہے اور ان روایات میں بھی توحید کی دعوت اور شرک و کفر کے خلاف جنگ پر اتنا زور نہیں دیا گیا ہے کہ جتنا انصاف کی تخلیق اور اس کے نفاذ کا بیان ملتا ہے ۔ امام رضا علیہ السلام ایک بیان میں ارشاد فرماتےہیں کہ : خداوند متعال حضرت مہدی علیہ السلام کے ہاتھ سے زمین کو تمام ظلم و ستم سے پاک کر دے گا اور کوئی کسی پر ظلم کرنے کی جرأت نہیں کرے گا۔

سہولیات اور آرام

امام زمان علیہ السلام کی حکومت کی کامیابیوں میں سے ایک عوامی فلاح و بہبود اور راحت ہے۔ یہ حکومت لوگوں کی روحانی اور فکری ترقی اور فضیلت کے لیے زمینہ فراہم کرے گی ۔ اس معاملے کا تذکرہ کرتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب میری امت میں مہدی علیہ السلام کا ظہور ہوگا تو ان کے زمانے میں لوگ وہ برکات حاصل کریں گے جو انہیں پہلے کبھی حاصل نہیں ہوئی تھیں۔ آسمان ان پر بارش برساتا ہوگا اور زمین اپنی برکات آشکار کر دی گی ۔

مساوات کے اصول کا نفاذ

امام مہدی (ع) کی حکومت کے پروگراموں میں سے ایک اصول مساوات کا مکمل نفاذ ہے جس کی بدولت حکومت کی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد فراہم کی جائے گی اور لوگوں کی ضرورت کی اشیاء سب میں منصفانہ تقسیم کی جائیں گی۔ لوگوں، اور دولت کے ارتکاز اور ذخیرہ اندوزی کو روکا جائے گا۔ اس پروگرام کے نفاذ کے بعد کوئی بھی ضرورت مند غربت میں نہیں رہے گا۔

جہانی حکومت

 امام الزمان (ع) کے دور میں  ایک عالمی حکومت کا نفاذ ہو گا۔ یہ واضح ہے کہ یہ کام اختلاف اور تنازعات کے شعبوں کو حل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ اس مدت حکومت میں، تمام لوگ پاکیزگی اور قربت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ خاندان کے افراد جیسا سلوک کریں گے۔ امام زمان (عج) کی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے رسول اللہ (ص) کی ایک روایت میں ہے کہ : اس خدا کی قسم جس نے مجھے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے اگر دنیا کی تباہی میں صرف ایک ہی دن باقی رہ جائے تو خدا اس دن کو اس قدر طویل کر دے گا کہ مہدی علیہ السلام قیام کرے اور ان کی حکومت دنیا کے مشرق اور مغرب پر محیط ہو جاۓ ۔

محروموں کا اقتدار

امام مہدی (ع) جو حکومت قائم کریں گے اس میں امور کا اقتدار معاشرے کے محروم اور مظلوم طبقوں کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ اشرافیہ اور متکبر طبقے جنہوں نے تاریخ میں ہمیشہ حق اور انصاف کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ اور ان کی برتری طلبی کی چاہت اور حکومت و سلطنت کی لالچ نے ان کو انبیاء و بزرگان دین کی اصلاحی تحریکوں کے سامنے کھڑے ہونے پر مجبور کیا امام مہدی کی حکومت میں ان کو کوئی جگہ نہیں ملے گی اور سورہ قصص کی پانچویں آیت " ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم مظلوموں کو نوازے گے ، اور انہیں زمین کا پیشوا اور وارث بنائے گے "، واضح طور پر مظلوم کی امامت اور حکمرانی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اور ظلم و جبر کے دور کے خاتمے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ خدا کے وعدہ میں ہرگز خلاف ورزی نہیں ہے ، خواہ اس میں تاخیر ہی کیوں نہ ہو جائے۔

اخلاقی فضائل کا رشد

جب موعودہ عالمی حکومت قائم ہو جائے گی تو امام (ع) کی رہنمائی اور تعلیم پر عمل کرنے سے اخلاقی خوبیاں پروان چڑھیں گی اور برائیاں معاشرے سے مٹ جائیں گی۔ علی بن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب قائم آل محمد (ص) کا قیام ہوگا تو لوگوں کے دلوں سے نفرت اور دشمنی ختم ہو جائے گی اور وہ مکمل امن و امان کے ساتھ قریبی بھائیوں کی طرح مل جل کر پاکیزگی اور اخلاص کے ساتھ زندگی بسر کرے گے۔

علم کی توسیع

حضرت مہدی علیہ السلام کی حکومت کی ایک خصوصیت علم کی بے مثال وسعت ہے۔ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: علم 27 حروف پر مشتمل ہے۔ انبیاء الھی نے جو کچھ بھی بنی آدم کو پیش کیا ہے وہ ان 27 حصوں میں سے صرف دو حصے ہیں، اور لوگ ابتداء تخلیق سے لے کر آج تک ٢٧ میں سے صرف دو حصوں سے واقف ہیں۔ ہمارا قائم جب قیام کرے گا تو علم کے 25 اور حصے لوگوں کے سامنے پیش کرے گا اور اسے وسعت دے گا۔ اسی بنا پر اھم سائنسی پیشرفت اور اس کے ساتھ ساتھ دوسری پیشرفت جو زمانہ ظہور تک حاصل ہوگی، حضرت مہدی علیہ السلام کے دور میں علمی پیشرفت کے مقابلے میں بہت ہی معمولی ہوگی۔

بے مثال امنیت

امام زمان علیہ السلام اپنے ظہور کے بعد بہت کم عرصے میں عدل و انصاف کے نفاذ کے ذریعے دنیا پر حکومت کریں گے۔ یہ واضح ہے کہ جب عوام کو ہر طرح سے سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور ان کی کوششوں کا ثمر ان تک پہنچ جائے گا تو تمام جہت سے سلامتی کے لیے میدان مہیا ہو جائے گا۔

اس حقیقت کا تذکرہ کرتے ہوئے امام علی بن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ہیں: جب ہمارا قائم کا قیام ہوگا تو اس وقت کی ہر عورت اپنے تمام زیورات کے ساتھ عراق سے شام تک کا فاصلہ بغیر کسی خوف کے تنہا طے کرے گی۔

قضاوتی امور میں ترقی

امام الزمان (ع) کے دور میں جدید سائنسی آلات کے استعمال اور عدالتی عہدوں پر قابل اعتماد اور لائق لوگوں کی ملازمت کی وجہ سے حدود الٰہی پر پوری طرح عمل کیا جائے گا اور کسی پر رائی کے دانے کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جاۓ گا ، اور کسی کے حقوق ضائع نہیں ہوں گے۔

امام باقر علیہ السلام اس سلسلے میں فرماتے ہیں: مہدی علیہ السلام کے ظہور کے بعد کسی کا حق  کسی پر  نہیں رہے گا جب تک کہ امام اسے اس کے مالک کو نہ دے دے۔

اموال کی مناسب تقسیم

جب تمام اثاث امام زمانہ علیہ السلام کے ہاتھوں میں ہوں گے تو وہ لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ایک کو جتنی ضرورت ہو گی اسے اتنا عطا کریں گے ۔ امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: "جب اہل بیت کا قائم  قیام کرے گا تو لوگوں میں بیت المال کو مساوی اور منصفانہ طریقے سے تقسیم کرے گا اور لوگوں سے فرمائے گا: آؤ اس اموال میں سے اپنی ضرورت کے مطابق لے لو۔ یہ وہی اموال ہے کہ جس کی وجہ سے تم نے رشتہ داروں سے قطع تعلق کیا اور اس اموال کو حاصل کرنے کے لیے گناہ کے مرتکب ہوئے یہاں تک کہ خون ریزی اور قتل اور جنایت انجام دیں... وہ اموال کی بخشش میں اس قدر کشادہ دلی کا مظاہرہ کرے گا کہ آج تک کسی نے بھی اس قدر کشادہ دلی کا مظاہرہ نہ کیا ہوگا ۔

عالمگیر انصاف کی حکمرانی کے قیام کے بعد حضرت مہدی (ع) ظالموں کی حکومت سے ہونے والی تمام تباہی کا ازالہ کریں گے اور تباہی و بربادی کا کوئی نشان نہیں چھوڑیں گے۔ آپ سڑکوں کو کشادہ کریں گے  اور اس سلسلے میں خصوصی ضابطے بنائے گے ۔ امام باقر علیہ السلام سے روایت میں آیا ہے کہ حضرت مہدی علیہ السلام کے دور میں زمین پر کوئی ویرانی اور تباہی باقی نہیں رہے گی جب تک کہ وہ آباد نہ ہو۔ روایت میں یہ بھی ہے کہ اس وقت وہ مرکزی سڑکوں کو مزید کشادہ کر دیں گے۔

اسلامی احکامات کا احیاء

امام لوگوں کو احکامات اسلامی سے صحیح طریقہ سے استفادہ کرنا سکھاتا ہے اور کتاب اور روایت کے اس حصے کو زندہ کرتا ہے جو ترک اور الگ تھلگ ہو چکا ہے۔ امام صادق علیہ السلام اس سلسلے میں فرماتے ہیں: "خدا اسلام کو ذلیل ہونے کے بعد عزت دے گا، اور اس کے احکام کو ترک کرنے کے بعد اسے دوبارہ زندہ کرے گا، اور مہدی (ع) کے ہاتھوں ہر بدعت کو ختم کر دے گا۔ اور اصیل سنتوں کو زندہ کرے گا۔"

صنعت اور ٹیکنالوجی کی ترقی

حضرت مہدی (ع) کے دور کے واقعات سے متعلق روایات میں ایسے مسائل کا ذکر کیا گیا ہے جن میں سے ہر ایک روایت اس وقت کی ٹیکنالوجی اور صنعت میں غیر معمولی ترقی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: جب ہمارا قائم کا قیام ہوگا تو خدا ہمارے شیعوں کی سماعت اور بینائی کو بڑھا دے گا۔ اس طرح کہ وہ اپنے شیعوں سے دور سے بات کرتا ہے اور وہ اس کی باتیں سنتے ہیں اور وہ حضرت کا دیدار کرتے ہیں۔  نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: اس وقت زمین ایک پلک جھپکنے سے کم ہو جائے گی۔ اس طرح کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ ایک گھنٹے میں زمین کے مشرق یا مغرب کا سفر کرے تو یہ سب سے کم وقت میں ممکن ہو گا۔

(ماخوذ از سایت:  mehrnews.com/xThRF )

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 20
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 34
  • بازدید ماه : 69
  • بازدید سال : 1,414
  • بازدید کلی : 21,768