امام زمانہ(عج) کے زمانۂ غیبت میں ہماری اہم ذمہ داریاں
تحریر: محمد علی
ہم تما م محبان اہل بیت(ع) اس بات کو جانتے ہیں کہ ہمارے آخری امام (عج) ہمارے نگاہوں سے اوجھل ہیں ۔ ہم ان کو نہیں دیکھ پاتے ہیں البتہ وہ ہمیں تو دیکھتے ہیں اور ہم اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ وہ تشریف لائیں گے تب ان کے دید سے ہماری نگا ہوں کو ٹھنڈک پہونچے گی۔ گویا ہم اپنی نگاہوں کو ان کی راہوں پر ٹکٹکی لگائے دیکھ رہے ہیں۔ ان کی آمد کی دعا ہرنماز میں کیا کرتے ہیں کیونکہ ان کے بغیر اس سنسار میں رہنے کا دل نہیں کرتا اس لیے کہ ہر طرف ظلم اور ستم کا بازار سجا ہواہے ، ہرکوئی دوسرے کو مارنا چاہتاہے جبکہ ہم منتظر اس جہاں کو محبت میں لبریز عدل اور انصاف سے بھرا ہوادیکھنا چاہتے ہیں۔ ان تمام آرزؤں کے ساتھ یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ امام زمانہ(عج)کے غیر موجودگی میں ہماری کیا زمہ داری ہیں؟ ہم کیا کریں ہمارا وظیفہ کیا ہے ؟
یہاں احادیث و رویات کی روشنی میں اختصار کے ساتھ ، زمانۂ غیبت میں منتظرین امام زمانہ (عج) کی چند اہم ذمہ داریوں کا ذکر کیا جارہا ہے:
1۔ہم اپنے امام زمانہ(عج) کے ظہور کے بارے میں ایمان کو محکم کریں اور یہ یقین کرلیں کہ آخری زمانے میں فاطمہ زہر ا سلام اللہ علیہا کی اولاد میں سے مہدی علیہ السلام کے نام کاایک فرد ضرور ظہور کرے گا اگر چہ آخری دن ہی کیوں نہ ہو خدا اس دن کو طولانی کردے گا۔
2۔جب فتنوں کا بول بالا ہوتو اس وقت دین حق سے متمسک ہونا چاہیے ۔ کلینی رحمت اللہ علیہ ، حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت نقل کرتے ہیں جس کا ترجمہ یہ ہے "یقینا اس صاحب امر کے لیے غیبت ہے دین دار افراد کی حالت اس زمانے میں اس شخص جیسی ہے کہ جو اپنے ہاتھ کو ایک خاردار درخت کے شاخ پر کھینچے" ( کا فی ،ج1 ، ص335)۔
3۔ امام زمانہ علیہ السلام کی ولایت سے متمسک رہیں۔شیخ صدوق کچھ سند کے ساتھ امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: " خو ش نصیب ہے وہ شخص کہ جس نے میرے اہل بیتؑ میں سے قائم ؑ کے زمانے کو در ک کیا اور اس کے غیبت کے زمانے میں اس کی اقتدا کی ، اس کے دوستوں کو دوست رکھا اس کے دشمنوں سے دشمنی کی وہ میرے دوستوں میں سے ہے ،وہ شخص کریم ہے اور روزے قیامت میرے پاس رہے گا"۔ (کمال الدین تمام النعمہ ،ج 2 ،ص 286)۔
4۔ غیبت کے زمانے میں علماء اور دانشمندوں کی ذمہ داری ہے کہ جو شبہات امام زمانہ عج کے بارے میں وارد ہوتے ہیں ان کا جواب دیں۔ اگر یہ حضرات اس فریضے کوادا نہیں کریں گے تولوگوں کا ایمان امامت کے بہ نسبت متزلزل ہوجائے گا۔لوگ اما م سے دور ہوجائیں گے (کسی کے ذہن میں یہ سوال نہ پیداہو کہ اس میں امام کا کوئی فائدہ ہے یا اما م کسی کے محتاج ہیں نہیں ہرگز نہیں بلکہ امام ہمیشہ لوگوں کی ہدایت چاہتاہےاگر امام پر شبہات وارد ہوں اور اس کا صحیح جواب نہ دیاجائے یا جواب ہی نہ دیا جائے تو لوگ کسی اور کے دروازے پر جائیں گے جہاں پہ گمراہی اور ضلالت ہے تاریخ اس کی گواہ ہے کہ اگر امام برحق کی شناخت نہ تو معاشرہ کس مشکلات سے دوچارہوتاہے)
5۔اہل بیت علیہم السلام کے معارف کو عام کریں ۔اما م صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ : "وہ فرقہ کہ جس نے ہم سے محبت کی ہمارے اقوال کو محفوظ کیا ہمارے حکم کی اطاعت کی اور ہمارے فعل کی مخالفت نہیں کی وہ لوگ ہم سے ہیں اور ہم ان سے ہیں"۔ (تحف العقول ص513۔بحار الانوار ،ج75،ص380)


اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور قرآن سے استدلال
حضرت امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں یقین کی اہمیت
حضرت امام رضا علیہ السلام کی( ۷) اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
ماہ ذی قعدہ بروز اتوار کی با فضیلت نماز
حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماہ رمضان اور قرآن کریم سے انس
حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) اور حضرت فاطمہ معصومہ قم (علیہاالسلام) کی دس شباہتیں
⚡️کتب الہی کا نزول اور ماہ رمضان⚡️
اللہ کی عبادت اور شیطان کی رکاوٹ
اعمال کی قبولیت میں رکاوٹ بننے والے صفات رذیلہ
حضرت امام صادق علیہ السلام اور چشمۂ علم
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
🔳حضرت زینب علیہاالسلام اور امامت کی حفاظت🏴
بنی امیہ کے زوال کے عوامل