غیبت میں انتظار کی فضیلت
تحریر: محمد تقی
انتظار: ہر انسان کی زندگی میں انتظار پایا جاتا ہے اور دنیا میں انسان مختلف چیزوں کا انتظار کرتا ہے اور انتظار کسی کے لیے بھی اسان نہیں ہوتا ہے اور روایتوں میں بھی ایا ہے کہ انتظار ایک سخت چیز ہے اور خصوصا شیعان حیدر کرار کے لیے انتظار خاص معنی اور ایک خاص اہمیت کا حامل ہے اور تمام شیعان حیدر کرار پر انتظار فرج واجب قرار دیا ہے لہذا اس انتظار کے فضیلت بھی بہت زیادہ ہے اور اس انتظار کے اہمیت بھی بہت زیادہ ہے اور متعدد روایتوں میں انتظار کرنے والے کو جو انتظار کر رہا ہے اس کی ایک عجیب فضیلت ہے اور ایک بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے اور ان میں سے کچھ روایات پیش خدمت ہے:
۱۔شیخ صدوق کتاب خصال میں ایک خبر میں کہ جس کو ان کے چچا نے امام صادق علیہ السلام سے روایت کے ضمن میں نقل کیا ہےکہ حضرت نے فرمایا کہ : «مِنْ دِينِ الْاَئِمَّةِ اَلْوَرَعُ وَ الْعِفَّةُ وَ الصَّلَاحُ ... وَ اِنْتِظَارُ الْفَرَجِ بِالصَّبْرِ»؛ پرہیزگاری، پاکدامنی، صلاح ... صبرکے ساتھ فرج و گشایش کاانتظار کرنا اماموں کے دین میں سے ہے۔
۲۔شیخ طوسی کتاب امالی میں جابر بن جعفی سے روایت کرتے ہیں کہ جابر نے کہا کہ اعمال حج کے خاتمے کے بعد کچھ لوگوں کے ساتھ امام باقرعلیہ السلام کی خدمت میں پہنچے اور وقت وداع عرض کیا : یابن رسول اللہ ہمیں نصیحت فرمائیے تو آپ نے فرمایا: " تم میں جو قوی ہیں ضعیفوں کی مدد کریں اور جو غنی ہیں وہ فقیروں کی دلجوئی کریں اور تم میں سے ہر مرد اپنے برادر دینی کو اپنی طرح سے نصیحت کریں ( یعنی جو کچھ اپنے لیے چاہو اس کے لیے بھی وہی چاہو) اور ہمارے اسرار کو نااہلوں سے مخفی رکھنا اور لوگوں کو ہماری گردنوں پر مسلط نہ کرنا۔ ہمارے کہی ہوئی باتیں اور جو کچھ ہم سے تم تک پہنچے اس پر توجہ کرو۔ اگر موافق قران ہو تو قبول کرو اور اگر موافق قران نہ ہو تو اس کو نظر انداز کر دو( یعنی اگر موافق قران ہو تو ہمارا کلام ہے وگرنہ ہمارا کلام نہیں ہے) اور اگر کوئی مطلب تمہارے لیے مشتبہ ہو تو اس کے بارے میں کوئی حکم و فیصلہ نہ کرنا اس کو ہم سے طلب کرنا یا ہم سے وضاحت طلب کرنا تاکہ جس طریقے سے بیان ہوا ہے ہم اسی طریقے سے تشریح کریں اور اگر تم ویسے ہی رہے جیسا ہم نے سفارش کی ہے اور اپنی حد سے تجاوز نہ کیا اور ہمارے قائمؑ کے ظہور سے پہلے تم میں سے کوئی مر بھی جائے تو وہ شہید کی موت مرا ہے اور جو بھی ہمارے قائم کو درک کرے اور ان کی رکاب میں قتل کر دیا جائے تو دو شہیدوں کے ثواب کا حامل ہے اور جو بھی ان کی رکاب میں ہمارے ایک دشمن کو قتل کرے تو 20 شہیدوں کے ثواب کا حامل و حقدار ہوگا۔
۳۔ خصال میں صدوق نے اصول اربعمأہ سے روایت کی ہے کہ امیر المومنینؑ نے فرمایا کہ: " فرج آل محمؑد کے انتظار میں رہو اور خدا کی رحمت سے نا امید نہ ہونا اس لیے کہ خدا کے نزدیک انتظار فرج بہترین عمل ہے" اور یہ بھی فرمایا کہ "پہاڑ کھودنے کی طاقت آسان ہے اس ریاست کے انتظار کے مقابل کہ جس کے ظہور میں تاخیر اور دیری ہو گئی ہے۔ خدا سے مدد طلب کرو اور صابر رہو خداوند عالم زمین کو اپنے شائستہ بندے کے سپرد کرےگا اور پرہیزگار کی عاقبت نیک ہے اور ریاست حق کے آنے سے پہلے جلد بازی نہ کرو کہ پشیمان ہو جاؤ گے اور اس مدت کو دراز نہ سمجھو کہ یہ تمہارے قساوت قلبی کا سبب بن سکتا ہے "۔ (مہدی موعود ترجمہ جلد 13 بحار الانوار، باب 27 ص 892 و 894)۔


اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور قرآن سے استدلال
حضرت امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں یقین کی اہمیت
حضرت امام رضا علیہ السلام کی( ۷) اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
ماہ ذی قعدہ بروز اتوار کی با فضیلت نماز
حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ایام ولادت شعبان العظم
🌺ولادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہماالسلام مبارک🕋
🌼✨حضرت جناب فاطمہ زھرا (س) کی مختصر زندگی🌼✨
حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) اور حضرت فاطمہ معصومہ قم (علیہاالسلام) کی دس شباہتیں
حضرت امام مہدی( عج) کی ولادت اور آپ کا بچپن
حضرت خدیجہ علیہاالسلام کی زندگی کا مختصر خاکہ
ماہ مبارک رمضان کی اہم فضیلتیں
ولادت باب الحوائج، جواد الائمه، امام نهم حضرت محمد بن علی علیه السلام مبارک
زندگی کے اہم چار اصول