loading...
عین الحیات فاونڈیشن

امام غائب کا کیا فائدہ؟

تحریر: سید اکبر علی جعفری

اکثر یہ شیعوں سےکہا جاتاہےکہ امام اور رہنما کا  اسی وقت  فائدہ ہےجب  وہ حاضر ہوں  اور ان  سےہمارے فیزیکی  روابط ہوں   اور جب ہم  چاہیں  ان  سے ملاقات کرلیں    اور اپنے مشکلات کا حل معلوم کرلیں   اور یہ اس  وقت ممکن ہے کہ جب امام یا پیشوامعاشرے   میں زندگی کرتاہو،لیکن خود امام غائب ہو تو وہ ہم کوکس طرح فائدہ  پہچا سکتاہے   اور اسکی قیادت ہمارے  کس  کام آسکتی ہے  ؟۔

مذکورہ سوالات کے جواب کے لیٔے اس بات کو سمجھ لینا ضروری ہے کہ   غیبت  میں   امام  آب حیات  کے اس چشمہ کے مانند ہے جو تاریکی  اور ظلمات   میں  ہو اور وہاں  تک پہونچنا  کسی کےلیے ممکن  نہ ہو ۔جی ہاں   لوگوں  کا عتراض  ظاہری طور پر ٹھیک ہے لیکن   وہ   غلط  فہمی  کا شکار  ہوگئے ہیں ۔  یہ بات  واضح ہے کہ    امام  کے غائب ہونے کا مطلب یہ ہر گز یہ نہیں ہےکہ  امام کا وجود  غیبت میں    غیر مرئی  وجود ہے بلکہ    آپ  کی زندگی ایک  طبیعی   اور غیبی  زندگی ہے۔    آپ لوگوں  کے درمیان  آتے  جاتے ہیں ۔ معاشرے  میں  رہتے  ہیں    مختلف  علاقوں  میں آپ  کی سکونت ہوتی  ہے  اور   خاص  افراد  سےآپ  کےملاقات  کے  واقعات  بھی پائے  جاتےہیں جو تاریخ  کی کتابوں  میں درج    ہیں۔     لہذا   آپ   کی زندگی      ویسی  ہی ہےکہ جس  طرح  ہم انسان  زندگی کرتے ہیں     صرٖف آپ ہماری  نظروں  سے اوجھل ہیں   ہم آپ کو نہیں دیکھ پاتے    مگر  امام  ہم سب کو دیکھ  پاتے  ہیں    ۔ لہذا      اگر اس طرح کا عقیدہ ہو تو اس بات  میں  کوئی قباحت  نہیں  ہےکہ آپ   اپنے  امامت  کے فرائض کو ادا کرتےہیں    اور لوگوں  کو  اپنے وجود  مبارک سےفائدہ پہونچا تے   ہیں جیسا کہ احادیث میں اس بات کو بیان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں   علامہ مجلسی(رہ) اپنی معروف کتاب "بحار الانوار الجامعة  لدُرر اخبار الائمة الاطهار" میں جناب جابر کے ذریعہ، رسول اکرم (ص) سے ایک روایت نقل کرتے ہیں کہ:

"عَنْ جَابِرٍ الْأَنْصَارِيِ‏ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ (ص) هَلْ يَنْتَفِعُ الشِّيعَةُ بِالْقَائِمِ (ع) فِي غَيْبَتِهِ فَقَالَ (ص) إِي وَ الَّذِي بَعَثَنِي بِالنُّبُوَّةِ إِنَّهُمْ لَيَنْتَفِعُونَ بِهِ وَ يَسْتَضِيئُونَ بِنُورِ وَلَايَتِهِ فِي غَيْبَتِهِ كَانْتِفَاعِ النَّاسِ بِالشَّمْسِ وَ إِنْ جَلَّلَهَا السَّحَابُ"

جابر  انصاری نے نبی اکرم (ص) سے سوال کیا کہ : کیا شیعہ (امام) قائم (عج) سے انکی غیبت کے دوران فائدہ حاصل کرسکیں گے؟

 آنحضرت(ص) نے فرمایا: اُس ذات کی قسم! جس نے مجھے مبعوث کیا ۔ ہاں شیعہ ان(قائم) سے فائدہ حاصل کریں گے اور انکی  غیبت میں  انکی ولایت کے نور سے منّور  ہوں گے،جس طرح سے لوگ  بادل کے پیچھے چھپے ہوئے  سورج سے لوگ فائدہ حاصل کرتے ہیں۔(بحار الانوار ،ج 52 ،ص 93 ،نشر بیروت) ۔

مذکورہ حدیث کی روشنی میں معلوم ہوتاہےکہ  امام  عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف  اپنے ذات  بابرکت سےدنیا کو منور تو کررہے ہیں  ہماری بدقسمتی ہے  کہ ہم  اندھے  ہیں اور ہماری آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے۔

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 74
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 88
  • بازدید ماه : 123
  • بازدید سال : 1,468
  • بازدید کلی : 21,822