loading...
عین الحیات فاونڈیشن

حضرت ابوطالب (علیہ السلام) کی غمناک وفات

تحریر: سید محمد شاداب رضوی

آپ کا پورا نام : عبد مناف بن عبدالمطلب

آپ کی کنیت: ابو طالب

آپ کی جائے پیدائش: مکہ

آپ کی جائے سکونت: مکہ

آپ کانسب/قبیلہ: قریش - بنی ہاشم

آپ کے اہم رشتے دار: امام علی (ع) (بیٹے)، پیغمبر (ص) (بھتیجے)

آپ کی وفات :26 رجب، نبوت کا 10واں سال (عام الحزن)

آپ کا مدفن: مکہ - ہجون قبرستان

حضرت ابوطالب (علیہ السلام) کی وفات

رسول اللہ (ص) کو حضرت ابوطالب (ع) کی وفات پر شدید رنج ہوا اور آپ )ص( نے امام علی(ع) کو میت کی تجھیز و تکفین کا حکم دیا۔ جب حضرت ابوطالب (ع) کے مقدس جسم کو تابوت میں رکھا گیا تو  پیغمبر اکرم ص نے فرمایا: اے چچا ! خدا آپ کو جزائے خیر دے، آپ نے بچپن میں میری پرورش کی اور بالغ ہونے کے بعد میری نصرت و مدد اور حمایت کی۔ پھر آپ (ص) میت کے پیچھے پیچھے چلنے لگے اور جب  دفن کرنے کے مقام پر پہنچے تو فرمایا: «اَمَا وَاللَّهِ لاََسْتَغْفِرَنَّ لَکَ، وَلاَشْفَعَنَّ فِیکَ شَفَاعَةً یَعْجَبُ لَهَا الثَّقَلاَنِ؛ خدا کی قسم میں آپ کے لیے استغفار کرتا ہوں اور آپ کی اس طرح شفاعت کروں گا  کہ جن و انس  حیران ھوجائیں گے _(ابن ابی الحدید، شرح نهج البلاعه، ج14، ص76)

جناب عباس بن عبدالمطلب نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپ کو حضرت ابوطالب (ع) کے متعلق خدا سے کیا امید ہے؟ تو آپ (ص) نے فرمایا :«کُلَّ الْخَیْرِ اَرْجُو مِنْ رَبِّی؛ میں  حضرت ابوطالب (ع) کے متعلق اپنے رب سے ہر بھلائی کی امید رکھتا ہوں۔ (ابن‌جوزی، عبد‌الرحمن بن علی، زاد المسیر فی علم التفسیر، ج۳، ۱۹۷؛ بلاذری، احمد بن یحیی، أنساب الأشراف، ج۲، ص۲۴٢)

پھر حضرت ابوطالب (ع) کی اھمیت کو ان الفاظ میں بیان کیا :«مَا زَالَتْ قُرَیْشٌ کَاعَّةً عَنِّی حَتَّی تُوُفِّیَ اَبُو طَالِبٍ؛  قریش ہمیشہ مجھ سے ڈرتے تھے، یہاں تک کہ حضرت ابوطالب (ع)  کا انتقال ہوگیا۔(تاریخ الاُمم والملوک، ج 2 ، ص 229)

پھر حضرت ابوطالب (ع) کی جدائی کے بارے میں فرمایا : «مَا اَسْرَعَ مَا وَجَدْتُ فَقْدَکَ یَا عَمِّ؛ چچا جان ! کتنی جلدی میں نے  آپ کو کھو دیا ۔( الهيثمي - مجمع الزوائد ومنبع الفوائد - كتاب المغازي والسير ).

حضرت ابوطالب (ع) کے انتقال کے بعد مکہ نبی کریم (ص) کے لیے جائے امن نہیں تھا اسی لیے وفات حضرت ابوطالب(ع) کے بعد  جبرائیل نازل ہوئے اور کہا:«یَا مُحَمَّدُ! اُخْرُجْ مِنْ مَکَّةَ فَلَیْسَ لَکَ فِیهَا نَاصِرٌ؛ اے محمد ص! مکہ سے نکل جاؤ کیونکہ اس شہر میں تمہارا کوئی مددگار نہیں ہے۔؛( الكافي، جلد ۱، كِتَابُ الْحُجَّة)

حضرت ابوطالب (ع) کی وفات کے تین دن بعد حضرت خدیجہ (س ) نے بھی وفات پائی اور اس طرح آنحضرت(ص) اپنے دو اہم سہارے کھو بیٹھے اور اس قدر متاثر ہوئے کہ آپ (ص) نے اس سال کا نام   "عام الحزن"رکھ دیا ۔

رسول اللہ (ص) حضرت ابوطالب (ع) سے اس قدر محبت کرتے تھے کہ آپ (ص) نے جناب عقیل سے فرمایا: «اِنِّی لاَُحِبُّکَ یَا عَقِیلُ حُبَّیْنِ، حُبّا لَکَ وُحُبّا لِحُبِّ اَبِی طَالِبٍ لَکَ؛  اے عقیل! "میں تم سے دو جہت سے محبت کرتا ہوں: ایک تم سے رشتہ داری کی بنیاد پر ، دوسرا اس لیے کہ ابو طالب(ع)  تم سے محبت کرتے تھے".  (الاستیعاب، ابو عُمر، ج 2، ص 509)

            نتیجه

اس مختصر تحریر سے چند نکات سامنے آتے ہیں

1- حضرت ابوطالب (ع)  کے لیے رسول اللہ (ص) کی محبت، کیونکہ آل عمران کی آیت نمبر 28 کے مطابق کافر سے محبت کرنا حرام ہے، اس بات کا واضح قرآنی ثبوت ہے کہ جناب ابوطالب علیہ السلام ایمان کے اس بلند درجے پر فائز تھے جس کے لئے پیغمبر (ص) کو محبت کرنے کا حکم دیا گیا تھا کیونکہ پیغمبر(ص)کوئی بھی عمل بغیر حکم خدا کے انجام نہیں دیتے ہیں۔

2- حضرت ابوطالب(ع)  کے لیے رسول اللہ (ص) کا خداوند عالم سے خیر طلب کرنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ حضرت ابوطالب(ع)اپنی خدمات اور قربانیوں کے نتیجے میں خیراور اجر عظیم کے مستحق تھے۔

3- پیغمبر(ص)کی جانب سےحضرت ابوطالب (ع) سے اظہار محبت کرناصرف رشتہ داری کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ اس محبت کا و قربانی کا نتیجہ بھی تھا جو آپ(ص)سے حضرت ابوطالب (ع) کرتے تھے۔

6-4- حضرت ابوطالب (ع) کے جنازے میں رسول اللہ (ص) کی موجودگی اور شدید غم کا اظہار کرنا۔ اور حضرت ابو طالب(ع) کی وفات کے سال کو عوامی سوگ کا سال قرار دینا۔اوراسی طرح وفات حضرت ابوطالب (ع) پر رسول اللہ (ص) کی مکہ سے ھجرت کی تیاری کرنا ۔ یہ وہ نکات ہیں جن سے واضح و روشن  ہوجاتا ہے کہ رسول اللہ(ص)نے  حضرت ابوطالب (ع)  کی جافشانی و قربانیوں کو  ھمیشہ یاد رکھا اور آپ کی نصرت و حمایت کو  کبھی فراموش نہیں کیا۔

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 66
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 80
  • بازدید ماه : 115
  • بازدید سال : 1,460
  • بازدید کلی : 21,814