🌺حضرت فاطمہ زہرا (س) چراغ ہدایت اور نمونہ عمل🌺
تحریر: محمد علی
"فاطمہ میرا ٹکڑا ہے"
🌺حضرت رسول اکرم [ص] کی اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات خو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرح لوگوں کے لیے نمونہ عمل اور چراغ ہدایت ہیں کیونکہ آپ رسول اللہ کا جزء ہیں اور جو حکم کل کا ہوتا ہے وہی حکم جز ءکا بھی ہوتاہے۔ لہذا رسول اللہ[ص] کی طرف سے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی جو تعظیم ہو رہی ہے وہ اسی مرتبہ کی نشان دہی کرتاہے۔
🍀حضرت فاطمہ زہرا [س] کا کار ہدایت میں کتنا اہم کردار ہے اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اسلام کے احکام ہر ایک کے لیے ہے؛ خواہ مرد ہو یا عورت مگر کچھ ایسے احکام ہیں جو صرف مردوں سے مخصوص ہیں اور کچھ عورتوں سے مخصوص، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرد اور عورت دونوں کے لیے اسوہ ہیں لیکن جو خاص احکام عورتوں سے متعلق ہیں، ان کی راہنمائی جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ذمہ ہیں۔ اسی لئے جناب فاطمہ زہرا[س] ان خاص مسائل اور احکام میں عورتوں کے لیے نمونہ عمل قرار دی گئیں تاکہ عورتوں کا کوئی بھی پہلو بغیر رہنمائی کے نہ رہ جائے۔
🍀حضرت فاطمہ زہرا[س] ہی کو کیوں عورتوں کے خاص مسائل اور احکام میں اسوہ حسنہ اور نمونہ قرار دیا جاسکتا ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اسلامی خواتین میں صرف اور صرف حضرت فاطمہ زہرا[س] ہی کو پروردگار عالم کی جانب سے معصوم ہونے کا تمغہ ملا ہوا ہے۔ اور دوسری طرف صرف اور صرف حضرت فاطمہ زہرا[س] ہی تھیں جنہوں نے پیغمبراکرم[ص] جیسے معصوم دامن میں پرورش پائی، اور شادی کے بعد بھی امام علی [ع] جیسے معصوم امام کے ساتھ رہیں۔ اور ماں بننے کے بعد بھی حسنین علیہماالسلام جیسے معصوم بیٹوں کی پرورش فرمائی۔
❇️حضرت امام خمینی(رہ) نے بجا طور پر فرمایا ہے:
"وہ تمام پہلو جو ایک عورت کے لئے اور ایک انسان کے لئے قابل تصور ہیں وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللّہ علیہا میں جلوہ گر ہیں؛ آپ ایک ایسی روحانی ملکوتی خاتون تھیں جو بہ معنی تمام انسان، تمام نسخۂ انسانیت، تمام حقیقت خاتون، تمام حقیقت انسان ہیں اور اگر آپ مرد ہوتیں تو اللّہ کا رسول ہوتیں”۔
❇️ اسی طرح رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللّہ العظمی خامنہ ای فرماتے ہیں:
”حضرت فاطمہ زہرا سلام اللّہ علیہا کے مقام و مرتبہ کا احترام اور تکریم خود ایمان، تقوی، علم، ادب، شجاعت، ایثار، جہاد، شہادت اور ایک جملہ میں مختصر کرکے کہا جائے تو تمام مکارم اخلاق کی عزت و تکریم ہے"۔
❄️ لہذا حضرت زہرا سلام اللّہ علیہا پیغمبر اسلام صلی اللّہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت علی ابن ابی طالب کی زندگیوں میں ایک نور کی مانند ایسے درخشاں ہیں کہ آپ کی زندگي کو نمونہ عمل و زندگی کا آئیڈیل قرار دے کر تمام مسلمان خود کو آپ کے دریائے معرفت و کرامت سے فیضیاب کر سکتے ہیں۔


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماہ رمضان اور قرآن کریم سے انس
شب قدر اور سیرت معصومین علیہم السلام
🕋 حضرت ابوطالب علیہ السلام کی وصیتں🔆
میری زباں پہ آج ثنا فاطمہ کی ہے
🌺پیغمبر(ص) کی خوشحالی اور ابوطالب(ع) کے دو بیٹوں کے کارنامے🌺
روزہ دار کے منھ کی خوشبو
حضرت معصومه (علیہاالسلام )کی عظمت اور خصوصیات