تحریر: سید تعلیم رضا جعفری
حضرت ابوطالب علیہ السلام نے آخری وقت میں جن باتوں اور کاموں کے لئے وصیت فرمائی تھی وہ نہ صرف آپ کی اولادوں اور آپ کے نزدیکی رشتہ داروں کے لئے قابل عمل ہیں بلکہ رہتی دنیا تک تمام عاشقان ابوطالب(ع)، عاشق امام علی(ع) اور عاشقان اہل بیت(ع) کے لئے لازم العمل ہیں۔
اس تحریر میں مختصر طور پر بعض وصیتوں کا ذکر کیا جارہا ہے:
کلبی بیان کرتا ہے کہ جب حضرت ابوطالب علیہ السلام کا آخری وقت نزدیک آیا اور قریش کے بزرگ حضرات آپ کے پاس جمع ہوئے تو آپ نے فرمایا:
«اے گروہ قریش! تم لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوقات میں منتخب کیا ہے۔ تمہارے دل مبارک ہیں، اور تمہارے ہی درمیان سردار اور فرمانروا ہے۔ اور تم بہادر سرخیل بھی ہو اور تم سخی اور عظیم بھی ہو لہذا یاد رکھو کہ عربوں میں جو بھی عزت و سربلندی کی بات ہو اس میں تمہیں سب سے آگے رہنا ہے اور اسے حاصل کرنا ہے اس طرح سے تمہیں لوگوں پر برتری ہوگی اور لوگ تمہارے لئے کام کریں گے، تمہارے لئے جنگ کریں گے۔ تمہارے دشمنوں سے لڑائی میں ساتھ دیں گے۔ میں تم سے سفارش کرتا ہوں کہ اس عمارت (کعبہ) کی یاد مناتے رہنا، اس میں پروردگار کی خوشنودی ہے۔ زندگی کا قیام اور قدموں کے لئے استحکام دونوں اسی میں ہے۔ اپنے رشتہ داورں سے متصل رہنا۔ رشتہ داروں سے قطع تعلق نہ کرنا اس لئے کہ صلہ رحمی کرنا اور رشتہ داروں کے ساتھ نیکی کرنا موت کو دور کرنے کا سبب ہے (یعنی ایسے شخص کو موت دیر میں آتی ہے) اور اس کام سے نسل میں اضافہ ہوتا ہے۔ ستم گری اور لوگوں کو اذیت کرنے سے دور رہنا۔ ان دونوں کاموں نے گذشتہ قوموں کو نابود کردیا ہے۔ جو کوئی تمہیں مدد کے لئے پکارے اور جو کوئی تم سے مانگے ان کی آواز پر لبیک کہنا۔ یہ دونوں کام بھی زندگی اور موت کے بعد تمہارے عزت و آبرو میں اضافہ کا سبب ہونگے۔ امانت داری اور سچائی تم پر لازم ہے اس لئے یہ دونوں کام خواص کی دوستی اور لوگوں میں تمہاری عزت و بزرگی کو بڑھائیں گے۔
میں تمہیں سفارش کرتا ہوں کہ محمد(ص) کے ساتھ اچھا سلوک کرنا کیونکہ وہ قریش کے امین ہیں اور عربوں میں سچے ہیں۔ اور وہ تمام سفارشات جس کا میں نے ذکر کیا ہے وہ سب محمد(ص) کی ذات میں جمع ہیں۔ اور یہ حقیقت ہے کہ وہ جو ہمارے لئے لیکر آئے ہیں، دل اس کو پوری طرح قبول کرتے ہیں لیکن زبان دوسروں کی دشمنی کے خوف کی وجہ سے قبول کرنے سے انکار کرتی ہے۔ خدا کی قسم! میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے درمیان وہ لوگ جو تازیانوں کے نیچے اور طاقتوروں کے ماتحت ہیں، وہ سب ان کی باتوں کو سمجھ رہے ہیں، اسے قبول کررہے اور ان کا احترام کررہے ہیں۔ اور ان کی مدد کے لئے اپنی جان کی بازی لگا رہے ہیں۔ اور قریش کے بزرگان اور سردار اس کے ماتحت ہوجائیں گے۔ قریش کے آشیانے ویران ہوجائیں گے۔ کمزور لوگ خدا والے بن جائیں گے۔ اور تم لوگ اچانک دیکھوگے کہ جو اس کے مقابلے میں سب سے بڑے بنتے تھے وہ سب سے زیادہ محتاج ہوجائیں گے۔ وہ لوگ جو سب سے زیادہ ان سے دور ہونگے وہ ان کی خدمت میں پہونچ کر سب سے زیادہ فیض اٹھائیں گے۔
اے اہل عرب! تمہیں چاہئے کہ اپنی خالص اور پاکیزہ دوستی محمد(ص) کے لئے رکھو۔ اپنے دلوں کو اس کے لئے صاف کرو۔ اپنے کاموں کی باگ ڈور کو اس کے حوالے کردو۔
اے گروہ قریش! اپنی آبائی رشتہ داری کا ساتھ نبھاؤ، محمد(ص) کے کاموں میں ہاتھ بٹاؤ، اس کے مددگار بنو، خدا کی قسم جو بھی اس کے راستے پر چلے گا وہ سیدھے راستے پر گامزن ہوگا۔ جو بھی اس کے دین کی پیروی کرے گا وہ کامیاب اور نجات یافتہ ہوگا۔ اگر اس سے زیادہ موت نے مجھے مہلت دی ہوتی تو یقینا میں اس کی مشکلات کو برطرف کرنے کے لئے کھڑا رہتا۔ اس کی پریشانیوں کو دور کرتا۔ (الروض الانف، ج 1، ص259، المواهب، ج1، ص72، تاریخ الخمیس، ج 1، ص339، بلوغ الارب، ج 1، ص327، سیره حلبى، ج 1، ص375، سیره زینى دحلان در حاشیه کتاب حلبى، ج 3، ص93- اسنى المطالب، ص 5).
جیسا کہ بیان ہوا تاریخ کی متعدد کتابوں نے جناب ابوطالب علیہ السلام کی ان وصیتوں کو بیان کیا ہے اور علامہ امینی اپنی کتاب الغدیر میں مذکورہ وصیتوں کو بیان کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں کہ:
"یہ سفارشات ایمان اور ہدایت سے لبالب ہیں۔ اور حضرت ابوطالب(ع) کی زبانی تصدیق کی نشانیوں اس میں آشکار ہیں۔ اسی وجہ سے جب آپ اپنی زندگی سے ناامید ہوگئے اور دیکھ رہے تھے کہ چاروں طرف سے دشمنوں کی یلغار ہے اور محمد(ص) کی حمایت اور دفاع کرنے کی وجہ سے دشمنوں کی دشمنیاں آشکار سے آشکارتر ہوتی جارہی ہیں تو باوجود اس کے کہ آپ ہمیشہ سے پیغمبراکرم ص پر ایمان رکھتے تھے، لیکن آخری وقت میں اب سب کے سامنے کھل کر اظہار فرما دیا..."۔ (الغدیر فى الکتاب و السنه و الادب، ج7، ص 491)
واضح رہے کہ حضرت ابوطالب علیہ السلام کی مذکورہ وصیتوں اور سفارشات کی مانند، اور بھی وصیتیں اور سفارشات تاریخ میں نقل ہوئی جس میں آپ نے بنی ہاشم، اولاد عبدالمطلب کو مخاطب کرکے محمد مصطفی(ص) کی حفاظت و نصرت اور آپ کے دین کی پیروی کی دعوت دی تھی۔ (الخصایص الکبرى 1/87 و در سیرة حلبى 1/372 و 375 ۔ سیرة زینى دحلان، ج1/92، 293 ۔ در اسنى المطالب، ص 10 )
علامہ امینی اہل سنت کے مورخ بررنجی کا قول نقل کرتے ہیں کہ وہ حضرت ابوطالب(ع) کی سفارشات کو نقل کرنے کے بعد لکھتا ہے کہ:
"یہ حدیث حضرت ابوطالب(ع) کے ایمان کی واضح اور بہت روشن دلیل ہے اور بہت بعید ہے کہ جو شخص صراط مستقیم کو پیغمبر کی پیروی میں جانتا ہو اور دوسروں کو اس کا حکم دیتا ہو وہ کیسے خود ان باتوں کو نہ مانے اور اس پر عمل نہ کرے"۔ (الغدیر فى الکتاب و السنه و الادب، ج7، ص 492)
حضرت ابوطالب(ع)کی وصیتوں اور سفارشات کا ایک ایک بند آج بھی ہمارے لئے لازم العمل ہےاور جن کا خلاصہ یہ ہے ہر زمانے میں ہر جگہ پر محمد مصطفی(ص) اور آپ کے دین کی حمایت اور نصرت اور اس پر عمل کرنے میں ہی نجات کا راز ہے ۔


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
روزے کا فلسفہ ؛ اھلبیت علیھم السلام کی نگاہ میں
زندگی کے اہم چار اصول
اعمال کی قبولیت میں رکاوٹ بننے والے صفات رذیلہ
🌺پیغمبر(ص) کی خوشحالی اور ابوطالب(ع) کے دو بیٹوں کے کارنامے🌺
⚡️کتب الہی کا نزول اور ماہ رمضان⚡️
جناب معصومہ (سلام اللہ علیہا ) کا مختصر تعارف
نبی اکرم (ص)کے واسطے سےحضرت ابوطالب(ع) کی دعا اور باران رحمت
ماہِ رجب کے مختصر اذکار اور دعائیں