loading...
عین الحیات فاونڈیشن

🌺پیغمبر(ص) کی خوشحالی اور ابوطالب(ع) کے دو بیٹوں کے کارنامے🌺

 تحریر: سید تعلیم رضا جعفری

🔰 ۲۴ رجب المرجب کی تاریخ وہ سنہری تاریخ ہے جس دن  حضرت ابوطالب علیہ السلام  کے دو بیٹوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جس کی وجہ سے اللہ کا رسول(ص) بہت خوشحال ہوا ۔

❇️ پہلا کارنامہ حضرت علی علیہ السلام کا تھا، جنہوں مریضی کے باوجود کئی دنوں تک مسلمانوں کی ناکامیوں کے بعد فتح خیبر کی صورت میں انجام دیا تھا۔ جس کو تاریخ نے سنہرے الفاط میں بیان کیا ہے کہ لاکھ کوششوں کے بعد جب مسلمانوں کے بڑے بڑے نامور صحابیوں نے فرار اختیارکرکے ۳۹ دن گزار دیئے اور سب یہی بہانے بناتے رہے کہ ہم کیا کریں لشکر بھاگ جاتا ہے، گھوڑا نہیں رکتا ہے ، اسی طرح لشکر اور سردار ایک دوسروں کو ڈرپوک کہتے رہے۔ (مجمع الزوائد، ج ۹، ص ۱۶۵، ح ۱۴۷۱۷، )

آخرکار پیغمبراسلام (ص) نے ۳۹ویں دن اعلان فرمایا کہ:

*«لُاعطِینَّ الرّایةَ غَدا رَجُلاً یحِبُّ اللّهَ ورَسولَهُ، ویحِبُّهُ اللّهُ ورَسولُهُ، کرّارا غَیرَ فَرّارٍ، لا یرجِعُ حَتّى یفتَحَ اللّهُ عَلى یدَیهِ»*

اب میں کل اس کو پرچم دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول کو دوست رکھتا ہے۔ اور اللہ اور اس کا رسول بھی اسے دوست رکھتا ہے۔ جو کرّار و بہادر ہے، بھاگنے والا نہیں ہے۔ اور اس وقت تک واپس نہیں لوٹے گا جب تک اللہ اس کے ہاتھوں سے کامیابی اور جیت نصیب نہ کرے۔ (الکافی، ج ۸، ص ۳۵۱، ح ۵۴۸ عن عدّة من أبناء المهاجرین والأنصار؛ الإرشاد، ج ۱، ص ۶۴؛ الإفصاح، ص ۳۴ و ۱۳۲؛ الأمالی للطوسی، ص ۳۸۰، ح ۸۱۷ عن أبی هریرة؛ الاحتجاج، ج ۲، ص ۲۵، ح ۱۵۰ عن الإمام الحسن(ع) عنه(ص)؛ شرح الأخبار، ج ۱، ص ۱۴۸، ح ۸۶)

دوسرے دن کے بارے میں خود امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :

*«َأرسَلَ إلَی فَدَعانی، فَأَتَیتُهُ وأنَا أرمَدُ لا ابصِرُ شَیئا، فَتَفَلَ فی عَینی وقالَ: اللّهُمَّ اکفِهِ الحَرَّ وَالبَردَ. قالَ: فَما آذانی بَعدُ حَرٌّ ولا بَردٌ»*

پیغمبراکرم(ص) نے مجھے بلایا، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں آنکھوں کے شدید درد کی وجہ سے کچھ نہیں دیکھ پا رہا تھا، پیغمبر نے اپنا لعاب دہن سے میرے آنکھوں میں سرما لگایا اور فرمایا: خدایا! اسے گرمی اور سردی سے محفوظ رکھنا۔ اس کے بعد کبھی بھی سردی اور گرمی کی وجہ سے مجھے اذیت و تکلیف نہیں ہوئی۔(لمصنّف لابن أبی شیبة، ج ۷، ص ۴۹۷، ح ۱۷؛ مسند البزّار، ج ۲، ص ۱۳۶، ح ۴۹۶؛ خصائص أمیر المؤمنین للنسائی، ص ۵۴، ح ۱۳.

اب جب امام علی علیہ السلام میدان میں جانے کے لئے آمادہ ہوگئے تو پیغمبراکرم(ص) نے امام علی علیہ السلام کے ہاتھوں پر پرچم دیا اور آپ میدان میں جاکر قلعہ خیبر اور جنگ خیبر کو فتح کرکے واپس آئے۔ اس بارے میں  احمد بن حنبل کی روایت اس طرح ہے کہ:

*«إنَّ رَسولَ اللّهِ(ص) أخَذَ الرّایةَ فَهَزَّها، ثُمَّ قالَ: مَن یأخُذُها بِحَقِّها؟ فَجاءَ فُلانٌ فَقالَ: أنَا، قالَ: أمِط. ثُمَّ جاءَ رَجُلٌ فَقالَ: أمِط، ثُمَّ قالَ النَّبِی(ص): وَالَّذی کرَّمَ وَجهَ مُحَمَّدٍ لَاعطِینَّها رَجُلاً لا یفِرُّ، هاک یا عَلِی. فَانطَلَقَ حَتّى فَتَحَ اللّهُ عَلَیهِ خَیبَرَ وفَدَک، وجاءَ بِعَجوَتِهِما وقَدیدِهِما»*

پیغمبراکرم(ص) نےپرچم کو اپنے ہاتھوں میں اٹھایا اور اسے گھماتے ہوئے فرمایا: کون شخص ہے جو اس کا حق ادا کرسکتا ہے؟

اس پر فلاں شخص کھڑا ہوا اور کہا: میں اس کا کو انجام دوں گا۔

پیغمبر (ص)نے فرمایا: کنارے ہٹو۔

اس کے بعد فلاں شخص آگے بڑھتا ہے اور کہتا ہے: میں اس کام کو انجام دوں گا۔

پیغمبر  (ص)نے اس سے بھی فرما: کنارے ہٹو۔

آخرکار پیغمبر (ص) نے فرمایا: اس خدا کی قسم جس نے محمد کی آبرو رکھی ہے۔ اس پرچم کو میں اس شخص کے حوالے کروں گا جو فرار نہیں کرے گا۔ اے علی (ع)۔ آگے بڑھو اور یہ پرچم اپنے ہاتھوں میں لو۔

اس کے بعد علی علیہ السلام نے پرچم لیا اور جنگ کے لئے روانہ ہوئے۔ خیبر میں پہونچ کر فتح خیبر کا کارنامہ انجام دیا۔  (مسند ابن حنبل، ج ۴، ص ۳۴، ح ۱۱۱۲۲)

🏡 خیبر کا آخری محکم اور مضبوط قلعہ جس کو قاموص کہا جاتا ہے اس کے دروازے کو ایمانی اور نورانی طاقت سےاپنے ہاتھوں سے اکھاڑ دیا۔قلعہ کے سردار محرب کا خاتمہ کرکے مسلمانوں کی صفوں میں جشن کا ماحول پیدا کردیا۔

امام علی (ع)کے لئے قلعہ خیبر کا اکھاڑنا  اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی عنایت کا نتیجہ تھا جیسا کہ امام علی (ع) نے خودعثمان بن حنیف کو لکھے ایک خط میں لکھا کہ:

*«مَا قَلَعْتُ بَابَ خَيْبَرَ... بِقُوَّةٍ جَسَدِيَّةٍ وَ لَا حَرَكَةٍ غِذَائِيَّةٍ لَكِنِّي أُيِّدْتُ بِقُوَّةٍ مَلَكُوتِيَّةٍ وَ نَفْسٍ بِنُورِ رَبِّهَا مُضِيئَةٍ»*

میں نے خیبر کے دروازے کو جسمانی اور غذائی طاقت کے ذریعہ نہیں اکھاڑا تھا بلکہ اسے ملکوتی اور نور الہی سے منّور نفسانی طاقت کے ذریعہ اکھاڑا تھا۔ (امالی صدوق، ص۵۱۴)

📚 خلاصہ یہ کہ فتح خیبر صرف اور صرف پیغمبراکرم اور امام علی ع کی محنت کا نتیجہ تھا جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے نہ صرف یہ کہ خیبر والوں بلکہ فدک کے یہودیوں میں بھی ڈر پیدا کردیا تھا اور دونوں جگہ کے یہودیوں نے معاہدوں کے تحت اپنی زمینوں اور باغات کو پیغمبر کے حوالے کردیا اور یہی فدک تھا جس کو بعد اللہ تعالیٰ کے حکم سے پیغمبراکرم (ص) نے اپنی بیٹی فاطمہ زہرا س کے حوالے فرما دیا تھا جس کو پیغمبر  (ص)کی شہادت کے بعد ان اہل خلافت نے غصب کرلیا تھا جو جنگ خیبر میں ثابت قدمی کے بجائے فرار کو ترجیح دے رہے تھےاور پیغمبر (ص) کی ناراضگی کا سبب بن رہے تھے۔

❇️ ۲۴ رجب المرجب کی دوسری مناسبت حضرت ابوطالب  (ع)کے دوسرے بیٹے جناب جعفرطیار کی حبشہ سے واپسی سے منسوب ہے۔ اسی فتح خیبر کے دن جناب جعفرطیار حبشہ سے اپنے تبلیغی کاموں کو انجام دے اور وہاں عیسائیوں کے درمیان ، اسلام کا نور پھیلاکر واپس آئے تھے۔

✌️ حضرت امام علی(ع)نے یہودیوں کے مقابلے میں اور جناب جعفرطیار نے عیسائیوں کے درمیان کامیابیاں حاصل کیں تو پیغمبراکرم(ص) کا خوش ہونا لازمی تھا اسی وجہ سے آپ نے جیسے ہی جناب جعفر کو دیکھا آپ کے استقبال کے لئے ۱۶ قدم آگے بڑھے اور ان کی پیشانی کا بوسہ لیا اور گلے لگاتے ہوئے فرمایا:

*« لا أدري بایهما اشد سرورا؟ بقدومک یا جعفرام بفتح الله علی اخیک خیبر»*

مجھے نہیں معلوم کہ کس بات پر زیادہ خوشحال ہونا چاہئیے، تمہارے واپس آنے پر اے جعفر یا تمہارے بھائی علی(ع) کے ذریعہ فتح خیبر پر؟

 بیان ہوا ہے کہ پیغمبر  (ص)اس عالم میں خوشحالی کا اظہار فرما رہے تھے کہ آپ کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری تھے۔ (الصحیح من سیرۃ النبی الاعظم، ج۱۸، ص۲۹۲)

واضح رہے کہ اسی استقبال اور خوشحالی کے بعد پیغمبراکرم(ص)  نے جناب جعفر طیار کو مخصوص نماز تعلیم فرمائی تھی جسے نماز جعفر طیار کہا جاتا ہے اور اس کے بارے میں بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے۔

ابوطالب علیہ السلام کے دونوں بیٹوں کی کامیابیوں اور پیغمبراکرم(ص) خوشحالی میں قابل ذکر نکتہ یہ ہےکہ یہ خوشی ایمان اور اسلام کی برتری کے لئے کی گئی کوشش کی وجہ سے ہے اور یہی حقیقی خوشحالی ہے چونکہ اللہ کے دین  کی زبانی اور عملی تبلیغ و ترویج سے بڑا کون سا کام ہوسکتا ہے؟۔

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 58
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 72
  • بازدید ماه : 107
  • بازدید سال : 1,452
  • بازدید کلی : 21,806