امام حسین سے(ع) بیعت کا مطالبہ اور مدینہ سے خروج
تحریر: محمد تقی
ماہ رجب سن 60 ھ. میں آل علی (ع) کا سر سخت دشمن معاویہ لعین جب جهنم واصل ہوا اور یزید حاکم خلافت ہوا تو اس نے مدینہ کے گورنر کو یعنی ولید بن عتبہ کو خط لکھا اور اس کو حکم دیا کہ تمام اہل مدینہ سے بیعت لو باالخصوص حسین ابن علی(ع) سے اور کہا "إن ابى علیک فاضرب عنقه وابعث الي برأسه" اور اگر حسینؑ بیعت سے انکار کرے تو ان کا سر تن سے جدا کر کے میرے پاس بھیج دینا.
ولید نے مروان کو بلایا اس سے اس مسئلے پر مشورہ کیا مروان نے کہا حسینؑ ہرگز بیعت نہیں کریں گے اگر میں تیری جگہ ہوتا اور ایسی قدرت میرے ہاتھ میں ہوتی تو بغیر کسی جھجھک کے حسینؑ کو قتل کر دیتا. ولید نے کہا ایسی حالت میں ہوں کہ کاش میں اس دنیا میں نہیں آیا ہوتا( یعنی ایسا کام کروں اور ایک بڑی رسوائی کو اپنے گردن پر اس ڈال لوں)۔ اس کے بعد ایک مأمور کو بھیج کر امام حسین(ع) کو بلوایا۔ امام حسین(ع) اہل بیت(بنى ھاشم) کے 30 نفر کے ساتھ ولید کے پاس آئے۔ ولید نے معاویہ کے مرنے کی خبر دی اور یزید کے لیے بیعت طلب کی۔ امام حسینؑ نے فرمایا: بیعت کا موضوع اتنا سادہ نہیں ہے کہ جس کو چھپ کے یا مخفی طور سے انجام دیا جائے اور جب یہ سب لوگوں سے متعلق ہے تو جب سب کو اس امر کی طرف دعوت دو گے تو ہمیں بھی اطلاع دینا۔ مروان نے کہا ہے اے امیر۔ حسین(ع) کی بات نہ سنو اور ان کا عذر قبول نہ کرویا بیعت لو اور اگر انکار کریں تو سرد تن سے جدا کر دو۔
اب روایت کہتی ہے کہ "فغضب الحسين ثم قال" فرمایا : وائے ہو تجھ پر اے زرقہ کے بیٹے ، کیا میرے قتل کا فرمان دے رہے ہو۔ جھوٹ بول رہے ہو خدا کی قسم! اپنی اس بات سے تو خود کو ذلیل کرے گا اور مورد ملامت قرار پاۓگا۔ اس کے بعد ولید کی طرف دیکھ کر فرمایا:
"ايها الأمير! إنا اهل بيت النبوة ومعدن الرسالة ومختلف الملائكة بنا فتح الله و بنا ختم الله و يزيد رجل فاسق شاب الخمر قاتل النفس المحرمه ملعن با لفسق و مثلي لا يبايع مثله"
سن اے حاکم۔ ہم اہل بیتؑ نبوت، اور رسالت کی کان ہے، ہم ہیں کہ فرشتے ہمارے گھر میں آتے جاتے ہیں، خدا نے اپنی رحمت کو ہم سے اغاز کیا، اور ہم پر ہی ختم کر دے گا اور وہ یزید مردفاسق، شراب خور، خون ریز، فسق کو ظاہر کرنے والا، مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نہیں کر ےگا"۔
پھر فرمایا: اب صبح ہونے دو پھر ہم دیکھتے ہیں کہ ہم میں سے کون خلافت کے لیے شائستہ ہے۔
اس بات کو کہا اور قصر ولید سے باہر آگئے مروان نے ولید کی طرف دیکھا اور کہا کہ تم نے میری بات نہ سنی اور اس کے برخلاف عمل انجام دیا. ولید نے کہا تیرے اوپر وائے مجھے ایسی رائے دے رہا ہے کہ اپنے دین و دنیا کو خراب کر دوں یا کھو دوں۔ خدا کی قسم میں نہیں چاہتا کہ روئے زمین پر میری حکومت ہو اس حال میں کہ حسینؑ کو قتل کروں، خدا کی قسم! یقین نہیں کروں گا کہ کسی کی گردن پر حسینؑ کا خون ہو اور وہ خدا یسے ملاقات کرے مگر یہ کہ اس کا نیکیوں کا پلڑا بہت سبک اور اس کی مغفرت ناممکن ہے اور خدا اس کی طرف رحمت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گا اور اس کے گناہ کو نہیں بخشے گا اور عذاب شدید اس کا منتظر رہےگا۔
آخر وہ شب گزر گئی اگلے دن صبح امام حسین(ع) اپنے گھر سے باہر نکلے تاکہ مدینے کے حالات کو دیکھیں تو مروان نے آپؑ سے ملاقات کی اور کہا: یا ابا عبداللہؑ میں آپ کا خیر خواہ ہوں آپ میری نصیحت کو سنیں تاکہ سعادت تک پہنچ سکے۔
امام حسینؑ نے فرمایا: تمہاری کیا نصیحت ہے کہو تاکہ سنوں۔
اس کے بعد اس نے کہا : میں آپ کو سفارش کرتا ہوں کہ یزید ابن معاویہ کی بیعت قبول کر لو اس لیے کہ یہ آپ کی دنیا و آخرت کے لیے بہتر ہے۔
امام حسینؑ نے فرمایا: "انا لله و انا الیه راجعون وعلى الاسلام السلام إذ قد بليت الأمة براع مثل يزيد"اسلام کا فاتحہ پڑھ لیا جانا چاہیۓ جب امت اسلام یزید جیسے حاکم و سلطان کے ہاتھ میں ہو" ۔
پھر فرمایا: میں نے اپنے جد رسول اللہ(ص) سے سنا ہے کہ آپ (ص)نے فرمایا: "الخلافة محرمة علی ال ابی سفیان" خلافت ابو سفیان کی اولادوں پر حرام ہے۔
اور پھرامامؑ اور مروان کے درمیان بہت گفتگو ہوئی یہاں تک کہ مروان غصے کے ساتھ اپنے راستہ چلا گیا ۔
آخرکار حضرت امام حسینؑ، یکشنبہ کی رات ۲۸ رجب (یا بروایت ۳ شعبان) سنہ ۶۰ ہجری میں آشکارا طور پر عمرے کے ارادے سے مکہ کی جانب روانہ ہوۓ۔ امام حسین ؑ مدینہ سے خارج ہوتے وقت اس آیت کی تلاوت فرمارہے تھے جو حضرت موسیؑ کے بارے میں بیان کرتی ہے جب وہ فرعون کے ظلم شہرسے نکل رہے تھے :
«فَخَرَج مِنْها خائِفاً يَتَرَقَّبُ، قالَ رَبِّ نَجِّني مِنَ الْقَومِ الظّالِمينَ۔
پس (موسیؑ) اس حالت میں ہراساں حالت میں شہر سے باہر نکلے اور دعا کررہے تھے کہ: خدایا! مجھے اس ظالم گروہ نجات عطا فرما۔
الارشاد، ص 375؛ وقايع الايام (شیخ عباس قمی)، ص 329؛ لهوف سيد بن طاووس(متن کامل و ترجمہ)، ص ۴۳۔۴۹)


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
بنی امیہ کے زوال کے عوامل
حضرت امام صادق علیہ السلام اور چشمۂ علم
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماہ رمضان اور قرآن کریم سے انس
شب قدر اور سیرت معصومین علیہم السلام
🕋 حضرت ابوطالب علیہ السلام کی وصیتں🔆
میری زباں پہ آج ثنا فاطمہ کی ہے
🌺پیغمبر(ص) کی خوشحالی اور ابوطالب(ع) کے دو بیٹوں کے کارنامے🌺
روزہ دار کے منھ کی خوشبو
حضرت معصومه (علیہاالسلام )کی عظمت اور خصوصیات