کامیاب زندگی کے پانچ اہم اصول
تحریر: مہدی رضا رضوی
دنیا میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ایک وہ جو اپنی زندگی کو کسی مقصد کے تحت گزارتے ہیں دوسرے وہ جو کہ بے مقصد ۔ جو بے مقصد زندگی گزارتے ہیں گرچہ ان کے لئے بھی کہا جاسکتا ہے کہ وہ اسی مقصد بے مقصد کے تحت اپنی زندگی گزارتے ہیں لیکن ایسے لوگ مورد بحث نہیں ہیں ۔
وہ افراد جو اپنی زندگی کسی مقصد کے تحت گزارتے ہیں ان میں بھی دو طرح کے افراد ہوتے ہیں ۔ کچھ لوگ وہ ہیں جو اپنے مقصد کو پا لیتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنے مقصد کے تحت زندگی گزارنے کے باوجود اپنے مقصد تک رسائی نہیں حاصل کرپاتے ۔
اس کا تجربہ ہم خود اپنی روز مرہ کی زندگی میں رونما ہونے والی عام مثالوں سے کر سکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر دو دوست حامد اور محمود، دونوں ہمکلاس، دونوں کا موضوع ایک، دونوں کے بہترین اساتید اور زمان و مکان کے لحاظ سے بھی بہترین زمان و مکان یعنی دونوں تمام چیزوں میں مشترک ہیں لیکن کچھ مدت گزر جانے کے بعد نتیجہ یہ دیکھنے کو ملا کہ حامد ایک کامیاب شخص اور محمود ناکام ہوگیا ۔ آخر کیوں ؟ فرض کیجئے دونوں ڈاکٹر بننا چاہتے تھے لیکن اتنی زحمت کے بعد نتیجہ یہ نکلا کہ ایک ڈاکٹر بنا اور ایک نہیں یا یہ کہ ایک بہترین ڈاکٹر بنا لیکن محمود معمولی آخر کیوں؟
جبکہ دونوں نے ایک مقصد حصول کے لئے اپنا سرمایہَ عمر کو صرف کیا تھا
یہاں پر ہر شخص یہی کہے گا کہ دونوں نے اپنے مقصد کے تحت زندگی گزاری تھی لیکن محمود اچھا ڈاکٹر اس لئے نہیں بن پایا کیونکہ اس نے جس مقصد کو اپنا مقصد قرار دیا تھا درحقیقت وہ مقصد ہی بے مقصد تھا یعنی جس کو اس نے اپنا مقصد قرار دیا تھا وہ اس کا اہل نہیں تھا ۔ درواقع وہ ڈاکٹر بننے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا تھا ۔
اس کے علاوہ بہت سی مثالیں اقتصادی، سماجی، علمی، فلسفی، اخلاقی، قرآنی، فقہی و اصولی موضوعات کے عنوان سے آپ کو دیکھنے اور سننے کو مل جائیں گی ۔ آئے دن آپ کو گلہ ، شکوہ کرنے والے مل جائیں گے کہ آخر اتنا پڑھا، اتنی رقم خرچ کی لیکن نتیجہ کیا ہوا ٹائیں ٹائیں فش ۔
یہاں پر مذکورہ گفتگو کو پیش نظر رکھتے ہوئے چند بنیادی نکات کہ جن کی رعایت سے زندگی کامیاب ہوسکتی ہے پیش کرنے جارہے ہیں :
(1) صلاحیت کی پہچان
ہر انسان کے اندر کچھ خاص قسم کی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں کہ انسان کے لئے ضروری ہے کہ اس کو پہچانے کہ اسے کس چیز کا شوق ہے تاکہ اسی کے مطابق عمل کرے اور اگر کوئی اس کے خلاف عمل کرے گا تو اس کی مثال تیرنے والے کے مانند ہے کہ جو پانی کے بہاوَ کے خلاف جانا چاہتا ہے کہ نتیجے میں یا تو وہ کسی موج کی نذر ہوجائے گا یا کسی چھوٹے جزیرے پر پہونچ کر سمجھے گا وہ کسی مقام پر پہونچ گیا ۔
(2) محنت و کوشش
اگر انسان کسی چیز کو پانا چاہتا ہے تو اس کے لئے لازم ہے کہ کوشش بھی کرے، صرف اور صرف اپنی صلاحیت کو پہچان لینا کافی نہیں ہے بلکہ اس کو چاہئے کہ اس راہ پر چلنے کی کوشش کرے ۔ لیس للانسان الا ما سعی
(3) ہدف پر ایمان
کامیابی کی ایک علت اس کے ہدف پر ایمان کا ہونا ہے کہ جسے باطنی محرک کہا جاسکتا ہے (اس کے شواہد تاریخ میں بھرے پڑے ہیں جیسے جنگ بدر، احد وغیرہ) اور اگر انسان سے یہ قوت چھین لی جائے تو بس سوائے بے بسی، سستی اور محرومی کے انسان کے لئے کچھ نہ رہ جائے گا ۔
اگر ایک بیمار کو صحت و تندرستی پر ایمان نہ ہوگا تو وہ کبھی کڑوی دوائیں نہیں کھائے گا ۔ اگر ایک غوطہ زن (غواص) کو قیمتی لعل و جواہر پر ایمان نہ ہو تو کبھی اس بات پر راضی نہیں ہوگا کہ اپنے کو پانی میں ڈبوئے لہٰذا ہ میں اپنے ہدف پر ایمان ہونا چاہئے تاکہ جتنی سختیاں پیش آئیں ہم ان کو بھلا کر اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکیں ۔
(4) استقامت اور استقلال
کامیابی کے لئے ایک چیز جو سب سے زیادہ ضروری ہے وہ استقامت اور استقلال ہے یعنی انسان صبر بھی کرے اور صبر کے ساتھ ساتھ اپنے راستے پر باقی بھی رہے ایسا نہ ہو کہ کسی خطرے اور مشکل کو دیکھ کر اپنی منزل سے منحرف ہوجائے .
مولائے متقیان حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ہیں
’’قلیل مدوم علیہ خیر من کثیرٍ مملولٍ منہ ۔ ‘‘ (کلمات قصار ;241;۳۵۴) کم اگر مسلسل ہو تو وہ اس کثیر سے بہتر ہے جو تھکا دینے والا ہے۔
یا ایک اور جگہ فرماتے ہیں : ’’لا یعدم الصبور الظفر و ان طال بہ الزمان ۔ ’’چاہے جتنا زمانہ گزر جائے لیکن صبر کرنے والا کامیاب ضرور ہوتا ہے "۔ لہذا کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ انسان صبر ، استقامت اور استقلال سے کام لے اور سینہ تان کر ہدف و منزل میں پیش آنے والی مشکلوں کا سامنا کرے ۔
(5)نظم و انضباط:
ایک اور چیز جو ان تمام چیزوں پر حاوی ہے اور کامیابی کے لئے ضروری ہے وہ نظم و انضباط کا ہونا ہے ۔ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں : ’’اوصیکم بتقویٰ اللّٰہ و نظمِ امرکم ۔ ‘‘ اے میرے بچو! خدا کے دستورات کی پیروی اور زندگی مےں نظم و انضباط کا توصیہ کرتا ہوں ۔
نہ تنہا یہ کامیابی کا راز ہے بلکہ قدرت کے بڑے بڑے کاخ و قلعہ اسی پر استوار ہیں ۔ اگر آج منظومہَ شمسی اور سیارات اپنی جگہ پر برقرار ہیں تو اسی نظم و انضباط کی وجہ سے ہیں ۔
خدایا ہمیں اپنے زندگی کے امور میں نظم و انضباط پیدا کرنے کی توفیق فرمائے ۔
نوٹ: مزید معلومات کے لئے کتاب ’’رمزہائے موفقیت بزرگان‘‘ استاد جعفر سبحانی کی طرف مراجعہ فرمائیں ۔


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
حضرت امام عصر (عجل اللہ تعالی) کی غَیبت کے اہم اسباب
بہترین اولاد کون؟
میری زباں پہ آج ثنا فاطمہ کی ہے
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
🔆تسبیح جناب فاطمہ زھرا [س]🔆
🌟نوجوانوں کے لئے آئیڈیل؛ قاسم ابن حسن علیہماالسلام🌟
🌸حضرت زینب علیہاالسلام کی زندگی کے چند پہلو🌸
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) اور حضرت فاطمہ معصومہ قم (علیہاالسلام) کی دس شباہتیں