loading...
عین الحیات فاونڈیشن

حضرت امام حسن علیہ السلام کے علم و فضیلت نمونے

تحریر: مہدی اصغر

مرکز نیکی اور فضیلت

ایک دن کا واقعہ ہے کہ عثمان مسجد نبوی کے پاس بیٹھا ہواتھا کہ اتنے میں ایک سائل نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے اسے پانچ درہم عطا فرمائیں اس پر سائل نے ان سے درخواست کی کہ اپ مجھے ایسا شخص بتائیں جو مجھے اس سے زیادہ مدد فرمائے تو انہوں نے حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور جناب عبداللہ بن جعفر کی طرف اشارہ کیا جو مسجد کےایک کونے میں بیٹھے ہوئے تھے اور کہا ان کے پاس جا کر اپنی حاجت کو بیان کرو سائل ان کے پاس آیا اور اپنا مقصد بیان کیا اس پر حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے فرمایا کہ:

"تین صورتوں میں  سے کسی ایک صورت کی بنیاد پر مالی امداد لی جا سکتی ہے ؛

۱- ایسی دیت جو انسان کو ادا کرنی ہو اور اس کی ادائیگی سے عاجز ہو۔

۲- دوسرا ایسا قرض جو انسان ادا نہیں کر سکتا ، اس کی قوت سے باہر ہو۔

۳- تیسرا ایسی غربت اور فقر و فاقہ جس کی وجہ سے انسان عاجز آچکا ہو ۔

اب تم ہی بتاؤ کہ ان تینوں میں سے تم کس صورت سے دوچار ہو؟   اس نے کہا اتفاق سے میری ضرورت ان تینوں میں سے ایک ہے یہ سن کر حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے اسے 50 دینار دیے ۔

حضرت امام حسین علیہ السلام نے بھی بھائی کی پیروی کرتے ہوئے اسے 49 دینار دیے اور جناب عبداللہ بن جعفر نے بھی اس نے 48 دینار دیے ۔

سائل نے ساری رقم لی اور واپس آگیا اور اس کا گزر  پھر عثمان کے پاس سے ہوا  تو اس نے پوچھا تو نے امام سے کیا کہا اس نے جواب دیا کہ میں نے آپ سے سوال کیا تو آپ نے مجھ سے کچھ نہیں پوچھا لیکن جب میں امام حسن مجتبی علیہ السلام کے پاس گیا تو انہوں نے مجھ سے کچھ سوال کیا اور پھر ان میں سے ہر ایک نے اس قدر دینار عطا کیے ۔یہ سن کر جناب عثمان نے کہا

" یہ خاندان علم و حکمت کا مرکز نیکی اور فضیلت کا سر چشمہ ہے"  ( بحار الانوار جلد 43 صفحہ 333 )

علم مجسم

شام سے ایک شخص مدینہ ایا اور دیکھا کہ حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام گھوڑے پر سوار ہو کر چلے ا رہے ہیں چونکی بنی امیہ نے اس کے ذہن کو خراب کر رکھا تھا جیسے ہی امام اس کے قریب ائیں امام کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا مگر امام بالکل خاموشی کے ساتھ کھڑے رہے اور اس کی باتوں کو سنتے رہے  یہاں تک کہ جو بھی اس کے دل میں تھا سب کہہ ڈالا امام کو چونکہ امام حسن مجتبی علیہ السلام اس کے درد کو سمجھتے تھے لہذا کچھ نہیں کہا امام نے اسے سلام کیا اور مسکراتے ہوئے فرمائےاے بزرگ معلوم ہوتا ہے کہ تم اس شہر میں اجنبی ہو اس لیے تم حالات کو نہیں سمجھتے ہو  اگر چاہتے ہو کہ ہم تمہیں معاف کر دیں تو ہم نے معاف کر دیا اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو بتا دو کہ ہم اسے پورا کریں اگر رہنمائی چاہتے ہو تو ہم تمہاری رہنمائی کریں اگر سواری چاہتے ہو تو ہم تمہیں سواری دے  اگر بھوکے ہو تو ہم تمہیں کھانا کھلائیں اگرلباس کی ضرورت ہو تو ہم تمہیں لباس دیں اور جب تک تم اس شہر میں ہو ہمارے مہمان رہو اور تمہارے لیے بہتر بھی یہی ہے کیونکہ ہمارا گھر بڑا وسیع اور ہر قسم کی سہولت موجود ہے  امام حسن مجتبی علیہ السلام کی یہ باتیں سن کر وہ شامی رونے لگ گیا اور کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ روئے زمین پر  اپ ہی خدا کے خلیفہ ہیں خدا بہتر جانتا ہے کہ  اپنی رسالت کہاں برقرار کرتا ہے میرے نزدیک اپ اور اپ کے والد سخت ترین قابل نفرت تھے لیکن اس وقت اپ میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تر ہیں پھر اس نے اپنا مال و اسباب اٹھایا  اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کے گھر اگیا اور جب تک مدینہ میں رہا امام ہی کا مہمان رہا اور اہل بیت علیہم السلام کی محبت کا عقیدہ اختیار کر لیا ( مناقب ال ابی طالب جلد چہار صفحہ 19 ) لہذا ہمیں بھی حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی سیرت کو اپنانے کی کوشش کرنا چاہیے اگر ہمیں بھی کوئی برا بھلا کہے تو ہمیں فورا اسے جواب نہیں دینا چاہیے بلکہ صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے ہو سکتا ہے وہ ہمارے صبر کو دیکھ کر جو اس کے اندر ہمارے لیے برائی ہے وہ اچھائی میں تبدیل ہو جائے اور وہ ہمارے اس صبر کو دیکھ کر ہماری طرف مائل ہو جائے امام علیہم السلام کا یہی کردار رہا ہے کہ وہ خاموشی کے ذریعے سے اور صبر کے ذریعے سے لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف مائل کرتے تھے ۔

 

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 84
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 98
  • بازدید ماه : 133
  • بازدید سال : 1,478
  • بازدید کلی : 21,832