loading...
عین الحیات فاونڈیشن

حدیث لوح کی توضیح و تشریح {۱}

تحریر: سید محمد شاداب رضوی 

حدیث لوح حضرت فاطمہ زہرا(س) یا حدیث جابر، ائمہ معصومین کی امامت کو ثابت کرنے کے سلسلے میں پیغمبر اکرم (ص) سے نقل ہونے والی احادیث میں سے ہے۔

حدیث لوح کی خصوصیت 

 سب سے اہم خصوصیت اس میں تمام ائمہ (ع) کے ناموں کا مذکور ہونا ہے جس میں امام علی (ع) سے لے کر بارہویں امام حضرت امام مہدی(ع) کا نام مذکور ہے۔

حدیث لوح حقیقت یا افسانه 

یہ حدیث سند کے حوالے سے اپنی مقبولیت اور مختلف منابع میں کثرت کے ساتھ نقل ہونے کی وجہ سے ائمہ معصومین کی امامت و خلافت کو ثابت کرنے میں ایک ممتاز مقام کی حامل ہے۔ 
اس حدیث کی سب سے زیادہ مشہور نقل رسول اکرم (ص) کے جلیل القدر اور معروف صحابی جابر بن عبداللہ انصاری کے توسط سے نقل ہوئی ہے۔ وہ تختی جس پر یہ حدیث لکهی ہوئی تھی ایک ایسی تختی ہے جسے خدا نے امام حسین(ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر پیغمبر اکرم(ص) کو بطور ہدیہ عطا فرمایا تها اور رسول اکرم (ص) نے حضرت زہرا کی خشنودی کیلئے اسے حضرت فاطمہ (س) کو ہدیہ کے طور پر عطا فرمائی ۔ حدیث لوح مختلف طریقوں سے مختلف الفاظ کے ساتھ نقل ہوئی ہے۔

حدیث لوح کے مختلف نسخہ جات

حدیث لوح مختلف طریقوں سے مختلف الفاظ کے ساتھ مختصر اور مبسوط طور پر نقل ہوئی ہے۔ ان میں سے صرف چند نمونے پیش خدمت ہیں :

1. پہلی نقل (مشہور حدیث لوح): کلینی نے کافی اور صدوق نے اکمال الدین میں اسے ذکر کیا ہے۔
2. دوسری نقل: پہلی حدیث کا ایک حصہ امام باقر(ع) کے توسط سے جابر جعفی نے نقل کیا ہے۔ امام محمد باقر(ع) نے جابر بن عبداللہ انصاری کے توسط سے یوں فرماتے ہیں: "جابر بن عبداللہ انصاری نے کہا: ایک دن شہزادی حضرت فاطمہ زہرا(س) کے گھر چلا گیا، ان کے ہاں ایک لوح دیکھا جس کی روشنی سے آنکھیں چندیا جاتی تھی۔ اس لوح پر بارہ شخصیات کے نام درج تھے۔ تین نام لوح کے اوپر، تین نام لوح کے داخلی حصے میں، تین نام لوح کے آخری حصے میں اور باقی تین نام لوح کے کناروں پر درج تھے۔ اسی طرح جابر کہتے ہیں کہ جب میں نے اس لوح پر نظر دوڑائی تو اس لوح کے تین جگہوں پر "محمد" اور چار جگہوں پر "علی" لکھی ہوئی تھی۔
3. تیسری نقل: اسحاق بن عمار نے امام صادق(ع) سے نقل کیا ہے کہ امام نے ان سے مخاطب ہو کر فرمایا: "اسحاق! کیا تم پسند کروگے میں تمہیں ایک بشارت دوں؟ اسحاق نے کہا: میری جان آپ پر قربان یابن رسول اللہ، جی میں اس خبر کو سنا پسند کرتا ہوں۔ اس وقت امام نے فرمایا: ہمارے ہاں ایک کتاب ہے جسے رسول خدا(ص) نے املا دیا ہے اور امیرالمؤمنین علی(ع) نے اسے لکھا ہے۔ اس کتاب میں یوں آیا ہے : بسم اللہ الرحمن الرحیم، یہ کتاب خدائے العزیز الحکیم کی طرف سے ہے ... اس کے بعد اس مذکورہ حدیث کو آخر تک حدیث اول کی طرح ذکر فرمایا۔ تیسر نقل میں جابر بن عبداللہ انصاری کا نام نہیں ہے اور روایت ان سے نقل نہیں ہوئی ہے۔
4. چوتھی نقل : فضل بن شاذان نے اس حدیث کو یوں نقل کیا ہے: فضل‌بن شاذان نے "حدیث لوح" کو اپنی مخصوص طریقے سی نقل کیا ہے۔ اس حدیث کے راوی، ابوخالد کابلی ہیں۔ ابوخالد، نے اس لوح کو جسے خدا نے پیغمبر اکرم(ص) کو ہدیہ عطا فرمایا تھا اور اس میں خود امام کا نام اور بقیہ اماموں کے نام درج تھے کو امام سجاد(ع) کے ہاں دیکھا ہے۔ [ طالعی، عبدالحسین، تحفہ آسمانی، ص۳۸.]
5. پانچویں نقل: شیخ صدوق کی کتاب کمال الدینِ میں امام صادق(ع) سے منقول ہے۔ اس حدیث کے مطابق امام باقر(ع) نے اپنے فرزندوں کو اپنے بھائی زید کے پاس جمع کیا پھر ایک کتاب کو انہیں دکھایا جو پیغمبر اکرم(ص) کی املاء اور حضرت علی(ع) کے دست مبارک سے لکھی گئی تھی اور اس میں لوح حضرت فاطمہ زہرا(س) مندرج تھا۔ اس روایت میں بھی جابر کا نام مذکور نہیں ہے

حدیث لوح کی حیثیت 

حدیث لوح ان احادیث میں سے ہے جو شیعہ معتبر کتابوں میں نقل ہوئی ہے۔ اس حدیث کی تائید میں کئی مطالب وارد ہوئے ہیں جو اس کے صحیح ہونے اور اس کی اہمیت پر دلالت کرتی ہیں۔

اس حدیث کو ثقۃ الاسلام کلینی نے اپنی کتاب کافی میں باوثوق راویوں سے نقل کیا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر علماء نے بھی اس حدیث کو معتبر قرار دیا ہے اور اس حدیث کو اپنی اپنی کتابوں میں اسی سند یا دیگر اسناد کے ساتھ ذکر کئے ہیں۔ نعمانی نے کتاب الغیبۃ، شیخ صدوق نے عیون اخبارالرضا، شیخ مفید نے کتاب اختصاص اور شیخ طوسی نے کتاب الغیبۃ میں اس حدیث کو نقل کیا ہے۔

اسی طرح احتجاج، ارشاد القلوب، تأویل الآیات، تقریب المعارف، فضائل فضل بن شاذان، مناقب ابن شہر آشوب، کشف الغمہ، الفصول المختارہ، الصراط المستقیم، الارشاد شیخ مفید و... جیسی کتابوں میں بھی اس روایت کو کلی یا جزوی طور پر بیان کیا ہے۔

[۔۔۔۔ ادامہ]

ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 22
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 36
  • بازدید ماه : 71
  • بازدید سال : 1,416
  • بازدید کلی : 21,770