loading...
عین الحیات فاونڈیشن

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا حلم

تحریر: مہدی اصغر

امام موسی کاظم علیہ السلام کے حلم کی مثال تو ڈھونڈنے سے نہیں ملتی آپ کے اس میں مبارک کے ساتھ کاظم کا لقب آپ کے اسی وصف کی ترجمانی کرتا ہے آپ ہمیشہ غصے کو پی جایا کرتے تھے بنی عباس کی حکومت کے دوران جب پوری ملت اسلامیہ میں ازادی نام کی کوئی چیز نہ تھی لوگوں کی جائیداد کو بیت المال کے نام  پرضبط کیا جا رہا تھا اور اس کو اپنی ذاتی مفاد کے لیے صرف کیا جا رہا تھا عوام فقر و فاقہ کا بری طرح شکار تھے تعلیم و تمدن سے بالکل بے بہرہ تھے صرف انہی چیزوں کا رواج تھا جس سے حکومت کی قدامت باقی رہے لوگ اپنی جہالت اور نادانی کی بنا پر کبھی امام کی شان میں نہ   سزا الفاظ کہتے مگر امام علیہ السلام اپنے اخلاق و کردار سے غم و غصے کو روکتے اور انہیں اخلاقیات کی تعلیم دیتے تھے۔

ایک شخص مدینے میں زندگی بسر کیا کرتا تھا اور جب کبھی امام سے آمنا سامنا ہوتا تو آپ کی شان میں گستاخی کرتا  امام کے بعض اصحاب نے امام کی خدمت میں عرض کی کہ اگر آپ اجازت دیں تو ہم اس کا کام تمام کر دیں لیکن امام علیہ السلام ہمیشہ ان کو اس اقدام سے روکتے رہے ایک دن امام علیہ السلام نے اس کے گھر کا پتہ دریافت کیا معلوم ہوا کہ وہ مدینے کے باہر کھیتی کرتا ہے امام علیہ السلام سوار ہو کر اس کے گھر گئے دیکھا کہ وہ کھیت میں کام کر رہا ہے امام علیہ السلام اسی حالت میں اس کے قریب گئے اس نے اسی حالت میں چیخ کر کہا میرا کھیت نہ روندیۓ  مگر امام نے اس کی اواز  پر کوئی توجہ نہ دی اس کے قریب پہنچ کر آپ اپنی سواری سے نیچے اترے اور بہت ہی خندہ پیشانی سے اس سے پوچھا بھائی اس زراعت  پر تم نے کتنا خرچہ کیا ہے اس نے جواب دیا ١٠٠ دینار امام نے اس سے پوچھا کتنے منافع کی  امید ہے اس نے کہا مجھے غیب کا تو علم میں نہیں ہے امام نے کہا پھر بھی تمہیں کتنی امید ہے اس نے کہا تقریبا 200 دینار فائدے کی امید ہے امام موسی کاظم علیہ السلام نے اسے 300 دینار مرحمت فرمائے اور فرمایا اس کے ساتھ زراعت  بھی تمہاری اور جتنے کی تمہیں امید ہے انشاءاللہ تمہیں اتنا ملے گا وہ شخص فورا کھڑا ہو گیا اور امام کی پیشانی مبارک کا بوسہ دیا اور عرض کرنے لگا مولا میں نے آپ کی شان میں بہت جسارت کی ہے میں اپنی گستاخیوں کے سلسلے میں آپ سے معافی کا طلبگار ہوں امام نے ہلکا سا تبسم فرمایا اور واپس چلے آئیں۔

 دوسرے دن یہی شخص مسجد میں بیٹھا ہوا تھا کہ امام موسی کاظم علیہ السلام وارد مسجد ہوئے جیسے ہی اس کی نگاہ امام پر پڑی کہنے لگا اللہ اعلم حیث یجعل رسالتہ خداوند عالم بہتر جانتا ہے کہ وہ پیغام رسالت کس کی سپرد کرے اشارہ اس طرف تھا کہ امامت اور خلافت صرف امام موسی کاظم علیہ السلام کو زیب دیتی ہے لوگوں نے ا کر اس سے دریافت کیا کہ معاملہ کیا ہے پہلے تو تم بہت برا بھلا کہا کرتے تھے اب کیوں اتنی تعریف کر رہے ہو  اس نے کہا پہلے میں امام سے نا اشنا تھا اب میں ان سے اشنا ہو گیا ہوں اور یہی حجت خدا ہیں اس نے پھر امام کے حق میں دعا کرنا شروع کر دی ایک دن امام موسی کاظم علیہ السلام ان لوگوں سے کہنے لگے جو یہ کہتے تھے اگر آپ حکم دیں تو میں اس کا کام تمام کر دو بتاؤ کون سا اقدام زیادہ بہتر تھا۔ تمہا ری  وہ نیت یا میرا یہ کردار  ۔

(   تاریخ بغداد، ج ١٣ ص ١٢٨  ۔ الارشاد مفید، ص ٢٧٨)

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 59
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 73
  • بازدید ماه : 108
  • بازدید سال : 1,453
  • بازدید کلی : 21,807