loading...
عین الحیات فاونڈیشن

زندگی جینے کا سلیقہ امام جواد علیہ السلام کی نظر میں

تحریر: محمد علی

جب ہم معاشرے میں دیکھتے ہیں توعجیب ماحول نظر آتاہے، تقریبا ہر انسان ایک جنگ چھیڑ رکھا ہے۔ بھائی  بھائی سے دشمنی کرتاہے، پڑوسی پڑوسی سے دشمنی کرتا ہے او ر یہ دشمنی ایسی ہے کہ صرف بھائی بھائی تک یا پڑوسی پڑوسی  تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کی وسعت ایک گھر سے لے کر پوری دنیا تک پھیلی ہوئی ہے۔ زیادہ تر اس دشمنی کی وجہ دنیا کے مال و منال ہے یا خود کی انانیت۔ جو دنیاوی اعتبار سے لوگوں کے نگاہ میں ارزشمند توہیں لیکن آخرت کی دنیا میں اپنے آپ کو الہی نعمتوں سے محروم کرناہے اور اسی کے برعکس دوستی  بھی ہے گویا انسانوں کی دوستی اور دشمنی دنیا کے چیزوں کے متعلق ہے یا خود ان کے خواہشات کے۔ حضرت امام جواد علیہ السلام فرماتے ہیں:

أوْحى اللّه ُ إلى بعضِ الأنبياءِ: أمّا زُهدُكَ في الدُّنيا فَتُعَجِّلُكَ الرّاحَةَ، و أمّا انْقِطاعُكَ إلَيَّ فيُعَزّزُكَ بِي، و لكنْ هَل عادَيْتَ لي عَدُوّا و والَيْتَ لي وَليّا؟ (تحف العقول ص 455)

خداوند عالم نے اپنے کچھ انبیاء پر وحی نازل کی کہ اگر تم زہد اختیار کروگے یعنی اگر تمہارا دل دنیا کی مادیات سے بے رغبت رہے گا تو یہ تمہارے لئے جلد راحت اور آرام ملنے کا سبب ہوگا۔ اور لوگوں سے بے نیاز ہوکر میری طرف متوجہ رہوگے تو میں تمہیں اپنے نزدیک عزتمند بنا دوں گا۔ لیکن کیا تم نے میرے خاطر میرے کسی دشمن سے دشمنی  کی او ر میرے خاطر میرے کسی دوست سے دوستی کی؟

حضرت امام جواد علیہ السلام کا یہ بیان ہم سب کے لئے درس ہے اور اپنی زندگی کو خدائی بنانے کے لئے رغبت اور شوق دلانے والا ہے۔ یعنی انسان کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کے پیش نظر سجائے اور سنوارے، کبھی اپنے آپ کو اللہ کی نظروں سے ہی اپنے آپ کو اللہ کی نگاہوں تعالیاوجھل نہ سمجھے۔ جیسا کہ ایک اور مقام پر امام اس طرح نصیحت فرماتے ہیں کہ:

"إعلَم أنَّكَ لَن تَخلُوَ مِن عَينِ اللّه ِ فَانظُر كَيفَ تَكُونُ" (تحف العقول ص 455.)

اس بات کو سمجھ لو خدا کی نظروں سے تم ہرگز باہر نہیں ہو۔ لہذا دیکھو کہ کس حالت میں ہو۔

ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 14
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 28
  • بازدید ماه : 63
  • بازدید سال : 1,408
  • بازدید کلی : 21,762