روزے کا فلسفہ ؛ اھلبیت علیھم السلام کی نگاہ میں
تحریر: اظہر علی
پروردگار عالم نے انسان کی زندگی میں کچھ احکام اور فرایض کو معین کیا ہے. کہ جن کے ذریعہ انسان سعادت ابدی حاصل کرسکتا ہے . جیسے نماز اور روزہ . زکوٰۃ. خمس۔ حج ۔ ہرانسان کا فرض اور وظیفہ ہے ۔ خدا کے بتائے ہوئے مقررات اور قوانین پر عمل کرے تاکہ ہدایت کا راستہ پا سکے
اور خدا کی رضامندی کو حاصل کرسکے ۔ یہ سب احکام مادی اور معنوی فضائل و برکات کے حامل ہیں۔ نماز انسان کو ہر برایی سے بچاتی ہے۔ روزہ انسان کے تکبر کو ختم کرتا ہے ۔ مرض سے بچنے اور شفایابی کا باعث ہے ۔
جیسا کہ پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: روزہ رکھو تاکہ صحتمند رہو۔
آپ (ص) نے دوسری جگہ فرمایا: ہر چیز کے لیے ایک زکوۃ ہے۔اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے ( اصول کافی ج ٤ ص ٦٢)
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں: جن ایام میں روزہ واجب ہے ان میں سختی سے تحمل کر کے روزہ رکھنے سے بدن کے اعضاء کو سکون اور ارام ملتا ہے۔اور اس کی آنکھیں خاشع ہوجاتی ہیں۔ دل ہلکا ہو جاتا ہے اور ان عبادتوں کے ذریعے خود پسندی ختم ہو جاتی ہے اور تواضع کے ساتھ اپنا
چہرہ خاک پر رکھنے اور سجدے کی جگہوں کو زمین پر رکھنے سے غرور ٹوٹتا ہے۔اور روزہ رکھنے سے شکم کمر سے لگ جاتے ہیں۔( نہج البلاغہ خطبہ ١٩٢ )
حضرت علی علیه السلام فرماتے ہیں:
"والصیامہ ابتلاء الاخلاص الخلق "
روزہ لوگوں کے اخلاص کو پرکھنے کے لیے رکھا گیا ہے ۔روزہ کے واجب ہونے کی ایک دلیل یہ ہے کہ کے اخلاص کا امتحان لیا جا ے اور اخلاص روزے سے ہی وجود میں آتا ہے (نہج البلاغہ حکمت ٢٥٢)
دوسری جگہ آپ (ع) فرماتے ہیں: روزے کے واجب ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ روزہ عذاب الہی کے مقابلے میں ڈھال ہے اور گناہوں کے بخشش کا سبب بنتا ہے (نہج البلاغہ خطبہ ١١٠)
حضرتامام رضا (ع) سے جب کسی نے پوچھا روزے کے فلسفے کے بارے میں آپ (ع)نے فرمایا: بتحقیق لوگوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے کی بھوک اور پیاس کی سختی کا مزہ چکھیں ۔اور اس کے بعد روزے محشر کی بھوک اور پیاس کا احساس کریں جیسا کہ پیغمبر اکرم(ص) نے خطبہ شعبانیہ میں فرمایا:( والذکروا بجوعکم وعطشکم جوع یوم القیامہ وعطشہ ) اپنے روزے کی بھوک اور پیاس کے ذریعے قیامت کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو ۔یہ یاد دہانی انسان کو قیامت کے لیے آمادہ اور رضائے خدا کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنےپر تیار کرتی ہے۔
امام رضا ( ع )دوسری جگہ ارشاد فرماتے ہیں: روزہ رکھنے کا سبب بھوک اور پیاس کی سختی کو درک کرنا ہے تاکہ انسان متواضع اور صابر ہوجاے اور اسی طرح روزہ کے ذریعے شہوات پر کنٹرول حاصل ہوتا ہے ۔روز رکھنے سے مراد صرف کھانے اور پینے کو ترک کرنا نہیں ہے بلکہ روزہ (کف النفس) یعنی نفس کو بچانا ہے پس روزہ انسان کو انحرافات اور لغزشوں سے نجات دلاتا ہے ۔
اس مختصر تحریر کا نتیجہ یہ ہےکہ احادیث معصومین اورخطبات سے روزہ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے روزہ صرف سکوت اور بھوک و پیاس کا نام نہیں ہے بلکہ تقوا اور پرہیزگاری اور محرمات سے دوری اختیار کرنا ۔ہرحال میں خدا کی عبادت کرنا ہے ۔مختصر یہ کہ روزہ مکلف کو تکبر اور ہر برایی سے دور رکھتا ہے۔


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
عظمت حضرت ابوطالب(ع) معصومین(ع) کی نگاہ میں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
بنی امیہ کے زوال کے عوامل
حضرت ابوطالب (علیہ السلام) کی غمناک وفات
ماه رمضان کی بعض خصوصیات ؛احادیث کی روشنی میں
🌸حضرت زینب علیہاالسلام کی زندگی کے چند پہلو🌸
✨رسول اللہ(ص) کی نگاہ میں امام حسین(ع) کی عظمت✨
ماہِ رجب کے مختصر اذکار اور دعائیں
روزے کا فلسفہ ؛ اھلبیت علیھم السلام کی نگاہ میں