loading...
عین الحیات فاونڈیشن

عظمت حضرت ابوطالب(ع) معصومین(ع) کی نگاہ میں

تحریر: سید محمد شاداب رضوی

حضرت ابوطالب(ع) وہ عظیم ذات ہے جس کی عظمتوں کے قصیدے خود قرآن اور حضرات معصومین علیہم السلام نے پڑھے ہیں۔ پیغمبراکرم(ص) سے لے کر دیگر ائمہ اطہار علیہم السلام نے کئی موقعوں پر حضرت ابوطالب(ع) کی عظمتوں کا ذکر فرمایا ہے؛ اس تحریر میں وفات حضرت ابوطالب (ع)لیہ السلام کی مناسبت کے موقع پر بعض اقوال اور احادیث کا ذکر کیا جارہا ہے:

1- رسول اللہ (ص)نے فرمایا "یُحْشَرُ اَبُوطَالِبٍ یَوْمَ الْقِیَامَةِ فِی زِیِّ الْمُلُوکِ وَسِیمَاءِ الاْنْبِیَاءِ" قیامت کے دن ابوطالب(ع) کو بادشاہوں اور انبیاء کا لباس پہنایا جائے گا. (الامامة و التبصرة من الحیرة ص ٣٤)

2- دوسری حدیث میں نبی کریم (ص) نے حدیث قدسی کو ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے اعلان کو یوں بیان کیا کہ: "إني قد حرمت النار على صلب أنزلك وبطن حملك وحجر كفلك، فالصلب صلب أبيك عبد الله بن عبد المطلب والبطن الذي حملك فآمنة بنت وهب وأما حجر كفلك فحجر أبي طالب" ؛ میں نے جھنم کی آگ کو اس صاحب صلب پر حرام کردیا جس میں آپ نازل ہوئے، اس صاحب بطن پر حرام کردیا جس میں آپ آئے اور اس صاحب آغوش  پر حرام کردیا جس میں آپ پرورش پائے اورصاحب صلبعبداللہ ابن عبدالمطلب ہیں، صاحب بطن آمنہ بنت وہب ہے اور صاحب آغوش ابوطالب ہے (الکافی ج ١ ص ٤٤٦)

3- اسی طرح پیغمبراکرم(ص)ایک دوسریحدیث میں محبت ابوطالب (ع) کے سلسلے میں فرماتے ہیں" اے عقیل میں تم سے دو جہت سے محبت کرتا ہوں  ایک رشتہ داری کی بنا پر دوسرا اس لیے کہ ابو طالب (ع) تم سے محبت کرتے تھے" (شرح الأخبار في فضائل الأئمة الأطهار عليهم السلام‏ ج 3 ص 239)

4- حضرت امام علی (ع) نے فرمایاکہ:"اِنَّ نُورَ اَبِی طَالِبٍ یَوْمَ الْقِیَامَةِ لَیُطْفِیءُ اَنْوَارَ الْخَلاَیِقِ، اِلاَّ خَمْسَةَ اَنْوَارٍ" ؛ قیامت کے دن ابو طالب ع  کا نور پنجتن پاک(ع) کے انوار کے علاوہ تمام مخلوقات کے انوار پر غالب آئے گا. (ابن شهرآشوب، مناقب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۳۷)

5- اسی طرح امام علی(ع)دوسرے مقام پر جناب ابوطالب (ع) کے نوروجود کے بارے میں فرماتے ہیں "اَلاَ اِنَّ نُورَهُ مِنْ نُورِنَا، خَلَقَهُ اللّهُ مِنْ قَبْلِ خَلْقِ آدَمَ بِأَلْفَیْ عَامٍ" ؛  آگاہ ہوجاؤ  کہ ابو طالب (ع)  کا نور ہمارے نور سے ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کے نور کو  آدم کی تخلیق سے دو ہزار سال پہلے پیدا کیا. (کنز الفوائد ج ١ ص١٨٣)

6- امام علی علیہ السلام ایک اورحدیث میں جناب ابوطالب (ع) کی محبت کے بارے میں فرماتے ہیں: "قَالَ لِی اَبِی: یَا بُنَیَّ اِلْزَمْ اِبْنَ عَمِّکَ، فَاِنَّکَ تَسْلَمُ بِهِ مِنْ کُلِّ بَأْسٍ عَاجِلٍ وَآجِلٍ مانی" میرے بیٹے ! اپنے چچا زاد بھائی سے جدا نہ ہونا  کیونکہ اس (فرضِ نبوی) سے آپ دنیا اور آخرت کی ہر پریشانی سے محفوظ رہیں گے.( کنز الفوائد ج ١ ص١٨٣)

7- اسی طرح جناب ابوطالب(ع) کے ایمان کے بارے میں  امام علی (ع)نے فرمایا: "مَا مَاتَ اَبُوطَالِبٍ حَتَّی اَعْطَی رَسُولَ اللّهِ صلی الله علیه و آله مِنْ نَفْسِهِ الرِّضَا"؛ جناب ابو طالب(ع)کی وفات کے وقت  رسول اللہ(ص)ان سے راضی و خوشنود تھے. (ایمان ابی طالب ، ص ٢٤٢)

8- امام سجاد (ع) سے  جناب ابو طالب ع  کے ایمان کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ ع نے فرمایا: "یہ بہت تعجب کی بات ہے [ان کے ایمان کے بارے میں پوچھا جائے] ؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ص کو منع فرمایا کہ ایک مسلمان عورت کو کافر سے شادی کی اجازت دیں اور حضرت فاطمہ بنت اسد کا شمار اسلام کی سابقہ ایمان لانے والی خواتین میں ہوتا تھا اور  جناب ابو طالب (ع) کی زندگی کے آخری لمحہ  تک وہ ان کے  نکاح میں تھیں"۔ (ایمان ابی طالب ص ١٠٩)۔

9-  امام محمد باقر (ع)   ایمان ابوطالب(ع)   کی اھمیت کے بارے میں فرماتے ہیں "لَوْ وُضِعَ اِیمَانُ ابوطالب(ع) فِی کَفَّةٍ وَایِمَانُ هَذَا الْخَلْقِ فِی الْکَفَّةِ الاْخْرَی، لَرَجَحَ اِیمَانُهُ"؛ اگر جناب ابو طالب (ع)   کے ایمان کو  ترازو کے ایک پلڑے میں اور تمام مخلوق کے ایمان کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو ابو طالب (ع)   کا ایمان ان سب کے ایمان سے افضل ہو گا.( شرح نھج البلاغہ ابن ابی الحدید ج ١٣و١٤ ص ٢٥٣)

10- امام باقر(ع) ایک دوسری حدیث میں ایمان ابوطالب(ع)کو دلیل کے ذریعہ ثابت کرتے ہوئے  فرماتے ہیں"مَاتَ اَبُوطَالِبِ بْنِ عَبْدُ الْمُطَلِّبُ مُسْلِما مُؤْمِنا وَشِعْرُهِ فِی دِیوَانِهِ یَدُلُّ عَلَی اِیمَانِهِ"؛ ابو طالب(ع) کا انتقال اسلام اور ایمان کی حالت میں ہوا اور ان کے اشعار ان کے ایمان پر دلالت کرتے ہیں.(شرح نهج البلاغة لابن أبي الحديد ج14 ص 68)

11- حضرت امام صادق(ع) ایمان ابوطالب (ع) کی جزا کے بارے میں فرماتے ہیں: "مَثَلُ اَبِی طَالِبٍ مَثَلُ اَصْحَابِ الْکَهْفِ، اَسَرُّوا الاْیمَانَ وَاَظْهَرُوا الشِّرْکَ، فَآجَرَهُمُ  اللّهُ مَرَّتَیْنِ"؛  ابو طالب (ع) کی  مثال اصحابِ کہف  کی طرح ہے جنہوں نے اپنے ایمان کو چھپایا اور شرک کا اعلان کیا۔ تو خدا نے انہیں دو انعامات سے نوازا۔" (ایمان ابی طالب، ص ١٤٠)

12- امام صادق(ع )نےایک اور مقام پر یونس بن نباتہ سے فرمایا: "اِنَّ اَبَا طَالِبٍ مِنْ رُفَقَاءِ النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّهَدَاءَ وَالصَّالِحِینَ وَحَسُنَ اُولَئِکَ رَفِیقا"؛ بے شک ابو طالب(ع)  انبیاء کے،صالحین و شہداء کے ھم نشینوں میں سے ہیں  اور وہ کتنے اچھے ساتھی ہیں .( کافی ج ١ ص ٤٤٨ باب مولد النبی و وفاته)

13- حضرت صادق (ع) ایک دوسرے مقام پر جناب ابوطالب(ع) کے شعر کے ذریعہ آپ کے ایمان پر استدلال کرتے ہوئے فرماتے ہیں" وہ کافر کیسے ہو سکتے ہیں جب کہ ان کا شعر ہے"اَلَمْ تَعْلَمُوا اَنَّا وَجَدْنَا مُحَمَّدنَبِیّا کَمُوسَی خُطَّ فِی اَوَّلِ الْکُتُبِ"؛  کیا تم نہیں جانتے کہ ہم نے محمد (ص)  کو ایک نبی کے طور پر پایا، بالکل اسی طرح جس طرح موسیٰ (ع)  کو، جو  آسمانی مقدس کتابوں میں درج ہے. (کنز الفوائد ج١ ص ١٨٣)

14- حضرت عبد العظیم حسنی نے حضرت علی بن موسی الرضا(ع) کو خط لکھا اور ایمان ابوطالب (ع) کے بارے میں پوچھا۔ اس  کے جواب میں آپ (ع ) نے لکھا"اِنْ شَکَکْتَ فِی اِیمَانِ اَبِی طَالِبٍ کَانَ مَصِیرُکَ اِلَی النَّارِ" اگر تمہیں ابو طالب (ع )   کے ایمان پر شک ہے تو تمہارا راستہ  جھنم  کی طرف ہے (الطرائف ترجمہ دائود الھامی  ص ٤٧٦)

15- اسی طرح ابان بن محمود نے علی بن موسی الرضا علیہ السلام کو خط میں لکھا کہ مجھے جناب ابوطالب (ع) کے ایمان میں شک ہے امام ع نے اس کے جواب میں تفصیلی گفتگو کی اور آخر میں فرمایا"وبعدها إنّک إن لم تقرّ بایمان أبی طالب کان مصیرک الى النار" اگر تم نے ابو طالب  (ع )  کے ایمان کا اقرار نہ کیا تو تمہارا انجام جہنم ہو گا.(مجلسی،بحار الانوار، ج ٣٥، ص ١٥٦)

نتیجہ

تمام روایات سے پتہ چلتا ہے کہ آئمہ معصومین (ع )کے زمانے میں جب دشمنوں نے خاص طورپر  ایمان ابوطالب(ع) کوموضوع بحث بنایاتھاتو  آئمہ کرام(ع) نے شدت سے اس مسئلہ پر مقابلہ فرمایا اورمختلف زاویوں اور دلیلوں سے آپ  کے ایمان کو ثابت کیا۔ اورخاص طور سے اپنے خاص شاگردوں اور اصحاب کو سخت الفاظ میں ہدایات دیں  اور تاکید فرمائی کہ عظمت ابوطالب(ع)کو سمجھنا عام انسانوں کے بس میں نہیں ہے بلکہ اسے صرف معصومین علیہم السلام ہی سمجھ سکتے ہیں اور بیان کرسکتے ہیں۔

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 44
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 58
  • بازدید ماه : 93
  • بازدید سال : 1,438
  • بازدید کلی : 21,792