رسول اللہ(ص) کی نگاہ میں امام حسین(ع) کی عظمت
تحریر: محمد علی
۳ شعبان المعظم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا دن ہے لہذا اس موقع پر تمام عاشقان اہل بیت(ع) اور تمام امت مسلمہ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس موقع پر عظمت حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں ایک حدیث کے ذیل چند مطالب پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔
حضرت رسول خدا (ص) وہ ذات گرامی ہیں کہ جن کو ہر مسلمان بالاتفاق اپنا نبی مانتا ہے اور آپ کے قول اور فعل کو سنت سے تعبیر کرتا ہے اور یہی سنت نبی تمام انسانوں کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے۔ اگر کوئی مسلمان اس نبی(ص) کی سیرت کو اپنالے تو وہ اپنے آپ کو کامیاب ترین فرد سمجھتا ہے لہذا اس بنا پر تمام مسلمانوں کو اس نبی پاک کے ہر قول کو اپنے دل و جان سے ماننا چاہے کیونکہ وہ ہمارے نبی اور ہم ان کے امتی ہیں۔
حضرت رسول خدا(ص) اپنے نواسے امام حسین(ع) کی عظمت کے بارے میں فرماتے ہیں :
"حُسَیْنٌ مِنِّی وَاَنَا مِنْ حُسَیْنٍ، اَحَبَّ اللَّهُ مَنْ اَحَبَّ حُسَیْنًا، حُسَیْنٌ سِبْطٌ مِنَ الْاَسْبَاطِ"
حسین(ع) مجھ سے ہیں اور میں حسین(ع)سے ہوں۔ اللہ اس شخص کو دوست رکھتاہے جو حسین(ع) سے محبت کرتا ہے حسین(ع) میرے نواسوں میں سے ایک نواسہ ہے۔ (ابن ابی شبیبہ،ابوبکر، مصنف ابن ابی شیبہ ،ج 6،ص380)
مذکورہ حدیث کو ترمذی نے مختصر فرق کے ساتھ یوں نقل کیا ہے:
" قال رسول اللَّهِ (ص)حُسَیْنٌ مِنِّی وانا من حُسَیْنٍ اَحَبَّ الله من اَحَبَّ حُسَیْنًا حُسَیْنٌ سِبْطٌ من الْاَسْبَاطِ "۔
(ترمذی، محمد بن عیسی، سنن الترمذی، ج5،ص658)
اگر اس حدیث کے لفظی اور ظاہری معنی کو دیکھیں تو اس سے کم سے کم تین باتیں سمجھ میں آتی ہیں کہ جن سے حضرت امام حسین(ع) کی عظمت ظاہر ہوتی ہے:
۱- رسول اللہ (ص) کے قول کے مطابق امام حسین(ع)، رسول اللہ(ص) سے ہیں اور رسول اللہ(ص)، امام حسین(ع) سے ہیں اگرچہ جسمانی اعتبار سے الگ ہیں اور ایک نبی ہیں اور دوسرے امام۔ لیکن عظمت کے اعتبار سے دونوں بےنظیر ہیں؛ اگر رسول اللہ(ص) کا کوئی ثانی نہیں ہے تو امام حسین(ع)کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے۔ اسی طرح اگر نبی(ص) بانی اسلام ہیں تو امام حسین(ع) بھی محافظ اسلام ہیں۔
۲- اللہ اس شخص کو دوست رکھتا ہے جو حسین(ع) سے محبت کرتاہے یعنی اللہ کی رضایت اور اس کی مشیت کا محور امام حسین(ع)ہیں اور آپ ہی کا راستہ وہ ہے جو خدا تک پہچاتا ہے۔ امام حسین(ع) ہی وہ چراغ ہدایت ہیں کہ جس کی روشنی میں انسان خدا کی معرفت حاصل کرسکتا ہے۔ اگر امام حسین(ع) نہ ہوتے تو انسان عبادت تو کرتا مگر معبود کو نہیں پہچانتا، اس لیے کہ امام حسین(ع) راہ رضایت الہی ہیں۔
۳- اس حدیث کی رُو سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ امام حسین(ع) کے بغیر نہ نبی پاک(ص) تک پہونچا جاسکتا ہے اور نہ خدا تک کیونکہ امام حسین(ع) کے بغیر رسول اللہ(ص) نہیں ہیں اور ان کے محبت کے بغیر مرضی الہی نہیں ہے۔


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
بنی امیہ کے زوال کے عوامل
حضرت امام صادق علیہ السلام اور چشمۂ علم
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
میری زباں پہ آج ثنا فاطمہ کی ہے
زندگی کے اہم چار اصول
🌺ولادت حضرت فاطمہ زہرا علیہاالسلام مبارک🌺
عظمت حضرت ابوطالب(ع) معصومین(ع) کی نگاہ میں
ماہِ رجب المرجب کے فضائل
گناہوں کے اسباب امام علی علیہ السلام کی نگاہ میں
✨رسول اللہ(ص) کی نگاہ میں امام حسین(ع) کی عظمت✨