جناب معصومہ (سلام اللہ علیہا ) کا مختصر تعارف
تحریر: مہدی اصغر۔ متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ
جناب معصومہ سلام اللہ علیہا اپ ایک ذیقعدہ ۱۷۳ ھ میں مدینہ منورہ میں ولادت پائی اپ کے والد محترم حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام ا اور ماں کا نام جناب نجمہ خاتون اور اپ کے عزیز بھائی حضرت امام علی رضا علیہ السلام ہیں اور اپ کا مزار مقدس قم المقدسہ میں موجود ہے جو تمام لوگوں کے لیے زیارت گاہ ہے جناب معصومہ سلام اللہ علیہا کمسنی کے عالم میں اپ اپنے پدر محترم سے محروم ہو گئی اس کے بعد تربیت کی ذمہ داری حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ہاتھوں میں ائی اور امام علی رضا علیہ السلام نے اپنی بہن کی تربیت ایک بہن کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک بیٹی کی حیثیت سے کی اور اس طرح سے تربیت کی کہ وہی بیٹی کریم اہل بیت کہلائی ان کی زیارت کی فضیلت کے بارے میں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام فرماتے ہیں من زار قبر عمی بقم فله الجنة جس نے میری پھوپھی کی قبر کی قم زیارت کی پس اس کے لیے جنت ہے۔
دوسری روایت حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے ہے فرماتے ہیں من زار المعصومه به قم کمن زارنی جس نے جناب معصومہ کی زیارت قم میں کی پس اس نے میری زیارت کی ۔
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے بارے میں فرماتے ہیں: جان لو کہ جنت کے اٹھ دروازے ہیں جن میں سے تین قم کی طرف ہیں قم میں ہماری نسل میں سے ایک خاتون دفن کی جائے گی جن کا نام فاطمہ بنت موسی ہوگا ان کی شفاعت سے ہمارے تمام شیعہ جنت میں داخل کیے جائیں گے ۔
امام علی رضا علیه السلام فرماتے ہیں :من زارها عارفا بحقها فله الحنه جس نے بھی جناب معصومہ کی حق کی معرفت کے ساتھ ان کی زیارت کے پس اس کے لیے جنت ہے۔
ان سب حدیثوں سے جناب معصومہ کی عظمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جناب معصومہ کا مقام معصوم کی نظر میں کس قدر اہمیت رکھتا ہے اور اگر بی بی معصومہ کو علم و کمال کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ان کا کوئی ثانی نہیں اب ائیے جناب معصومہ کو علم لحاظ سے دیکھتے ہیں کہ علم لحاظ سے ان کا مقام معصوم کے نزدیک کیسا ہے ایک مرتبہ کچھ لوگ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے گھر پر ائیں کچھ سوال پوچھنے کے لیے امام موسی کاظم علیہ السلام اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے تب جناب معصومہ نے ان کے سوالوں کے جوابات کو دیا جب وہ لوگ واپس ہونے لگے تو راستے میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام سے ان لوگوں کی ملاقات ہوئی ان لوگوں نے کہا ہم اپ کے گھر گئے تھے اپ سے کچھ سوال پوچھنے کے لیے لیکن اپ گھر پر موجود نہیں تھے تو اپ کی بیٹی نے ہمارے سوالوں کے جواب کو دے دیا اب امام نے جیسے ہی جب اپ کو پڑھا فورا کہا فداها ابوها اپ کے والد اپ پر فدا ہوں یعنی اگر امام بھی اس وقت گھر پر موجود ہوتے تو وہی جواب دیتے ہیں جو جناب معصومہ نے دیا اس سے ہم جناب معصومہ کے علم کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور جو بھی شخص قم میں علم دین حاصل کر رہا ہے وہ سب انہی کے دسترخوان سے حاصل کر رہے ہیں اور جب بھی کوئی علمی لحاظ سے کسی کو مشکل پیش اتی ہے اور جب لوگ جناب معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے مزار مقدس پر جاتے ہیں اور دعا کرتے ہیں تو ان کی علمی مشکل ضرور حل ہو جاتی ہے اور صرف علمی مشکل ہی نہیں بلکہ تمام حاجات کو جناب معصوم قم سلام اللہ علیہا حل کرتے ہیں میں خداوندعالم سے دعا کرتا ہوں خدا ہم سب کو زیادہ سے زیادہ جناب معصومہ کی معرفت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرما۔


آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) اور حضرت فاطمہ معصومہ قم (علیہاالسلام) کی دس شباہتیں
حضرت معصومه (علیہاالسلام )کی عظمت اور خصوصیات
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اور مہربان دامن
حضرت خدیجہ علیہاالسلام کی زندگی کا مختصر خاکہ
🌟نوجوانوں کے لئے آئیڈیل؛ قاسم ابن حسن علیہماالسلام🌟
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
🌸حضرت زینب علیہاالسلام کی زندگی کے چند پہلو🌸
حضرت ابوطالب (علیہ السلام) کی غمناک وفات
حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماہ رمضان اور قرآن کریم سے انس
شب قدر اور سیرت معصومین علیہم السلام
🕋 حضرت ابوطالب علیہ السلام کی وصیتں🔆
میری زباں پہ آج ثنا فاطمہ کی ہے
🌺پیغمبر(ص) کی خوشحالی اور ابوطالب(ع) کے دو بیٹوں کے کارنامے🌺
روزہ دار کے منھ کی خوشبو