loading...
عین الحیات فاونڈیشن

امام موسی کاظم (ع) مختلف زندانوں میں

تحریر: محمد تقی

 

         امام موسی کاظم نے ایک طویل عرصہ زندان  میں گزارا یہاں تک کہ امام کی شہادت بھی زندان میں واقع ہوئی. مگر یہ مدت کسی ایک زندہ میں نہیں گزری بلکہ آپ کو متعدد زندان اور زندان بان کے ساتھ رکھا گیا. اور اس کا راز یہ تھا کہ امام (ع) کو جس بھی زندان میں لے جایا جاتا تھا اورجس زندان بان کے ساتھ رکھا جاتا تھا.

 اس کے کچھ مدت کے بعد زندان بان آپ کا گرویدہ و مرید ہو جاتا تھا. سب سے پہلے امام کو بصرہ کے زندان میں لے گئے عیسی بن جعفر ابن ابی جعفر منصور( یعنی منصورہ دوانقیکا پوتا) والی ے بصرہ تھا. امام کو اس کے ہاتھ تحویل دیا کہ ایک مرد عیاش شراب خور اور اہل رقص آواز تھا. اس کے اطراف کے لوگوں میں سے ایک کا کہنا یہ ہے کہ ((اس مرد عابد، خدا شناس کو ایسی جگہ میں لائے ہیں کہ جہاں ایسی آوازیں ان کے کانوں تک پہنچی کہ پوری زندگی میں انہوں نے ایسی آوازیں نہیں سنی ہوں گی)) سات ذی الحجہ سال ١٧٨ میں امام کو بصرہ کے زندان میں لایا گیا اور کچھ مدت تک امام زندان میں تھے اور دھیرے دھیرے عیسی بن جعفر خود امام کا مرید و گرویدہ ہو گیا. وہ پہلے یہ سوچتا تھا کہ واقعا موسی بن جعفر(ع) اسی طرح کے جس طرح حکومت کے کارندوں نے مشہور کر رکھا تھا ایک مرد باغی اور مدعی خلافت ہے لیکن اس نے دیکھا کہ یہ ایک مرد معنوی و نیک ہستی ہیں اور اگر مسئلہ خلافت ان کے لیے مورد توجہ و مورد بحث ہوتا تو وہ بھی جنبہ معنوی کے لحاظ سے ہوتا نہ یہ کہ وہ ایک دنیا طلب انسان ہے. اس کے بعد کچھ دنوں کے بعد  حکم دیا کہ ایک اچھا کمرہ امام کے اختیار میں دیا جائے. اور رسمی طور سے امام کی خدمت کی جا رہی تھی ھارون نے چپکے سے اس قیدی (امام) کو پھانسنے کا  پیغام بھیجا یعنی (سازش کے ذریعے راستے سے ہٹانے) کو کہا تو  عیسی بن جعفر نے جواب دیا کہ میں ایسا نہیں کروں گا. اور آخر میں خود خلیفہ کو خط لکھا. کہ حکم دو کہ اس قیدی کو مجھ سے لے لیں وگرنہ میں خود اس کو آزاد کر دوں گا. میں ایسے انسان کو بعنوان ایک قیدی اپنے پاس نہیں رکھ سکتا. اور چونکہ منصور کا پوتا تھا اس لیے اس کے لفظ اہم تھے. بہرحال اس کے بعد امام کو اس سے (عیسی) لے کر بغداد لاے اور بغداد میں فضل بن ربیع کے حوالے کیا وہ بھی کچھ مدت کے بعد امام کی ذات والا سے متاثر ہو کر امام کا مرید ہو گیا اور امام کی جگہ  کو بدلا اور ان کو ایک بہتر جگہ دی.

جاسوسوں نے ھارون کو خبر دی کہ امام فضل ابن ربیع کے زندان میں با آسانی زندگی گزار رہے ہیں کہ گویا زندان میں نہیں ہے بلکہ باہر زندگی گزار رہے ہیں ھارون نے امام کو اس سے لے لیا اور فضل ابن یحیی برمکی کے حوالے کر دیا فضل بن یحیی بھی کچھ مدت کے بعد امام کے ساتھ  فضل بن ربیع کی طرح پیش انے لگا (یعنی ان کا مرید اور گرویدہ ہو گیا) ھارون کو اطلاع ملی تو بہت غصہ ہوا ایک جاسوس بھیجا جاسوس گیا تحقیق کی دیکھا قضیہ ویسا ہی ہے جیسی خبر ملی تھی.  اس کے بعد فضل کا باپ یحیی یہ وزیر ایرانی اس اس ڈر سے کہ کہیں اس کے بچے ھارون کی نظر میں نہ گر جائیں کیونکہ اس کے حکم کی بجا آوری نہیں کی. ایک مجلس میں ھارون کے کان میں کہا کہ اگر میرے بیٹے نے خلاف ورزی کی ہے تو میں خود حاضر ہوں آپ کے ہر حکم کی اطاعت کروں میرے بیٹے نے تو توبہ کر لی ہے.

 اس کے بعد بغداد آیا اور امام کو اپنے بیٹے سے لیا اور ایک دوسرے زندان بان کے حوالے کیا. جس کا نام سندی بن شاھک تھا. کہتے ہیں کہ یہ     شخص مسلمان بھی نہیں تھا. اور اس کے زندان میں امام نے بہت زحمت اور سختی سے زندگی گزاری اور یہ ان لوگوں میں سے تھا کہ جس جس کام کا دستور دیا جاتا تھا اس کو شدت سے اجرا کرتا تھا. اور بالاخر اسی زندان میں امام کو شہید کر دیا گیا [خلاصہ مجموعہ آثار استاد شہید مطہری (رح) جلد سوم از بخش سیرت معصومین علیہم السلام]

 

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 49
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 63
  • بازدید ماه : 98
  • بازدید سال : 1,443
  • بازدید کلی : 21,797