loading...
عین الحیات فاونڈیشن

ماہ مبارک رمضان کی اہم فضیلتیں

تحریر: فیروز عباس

ہرمہینے کی اپنی اپنی خصوصیات ہے۔ اور ہر مہینے کی کوئی نہ کوئی فضیلت پائی جاتی ہے ۔ لیکن ماہ مبارک رمضان کی بہت ساری فضیلتیں پائی جاتی ہیں۔ بہت ساری خصوصیات پائی جاتی ہے؛ ان میں سے یہاں چند فضیلتوں کا ذکر کیا جارہا ہے:

۱- رمضان (رمضاء) لیا گیا ہے جس کے معنی شدت حرارت کے ہے{مفردات الفاظ القرآن راغب اصفہانی، ص ٢٠٩} اور اس مہینے میں انسانوں کی گناہ کو بخش دیا جاتا ہے اسلیے اسکو رمضان کہتے ہیں؛  جیسا کہ رسول اکرم {ص} سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا ہے کہ (انما سمّی الرمضان لانّه یرمض الذنوب) ماہ رمضان المبارک کا نام اسلیے ہے کہ. لوگوں کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں {بحارالانوار، علامه مجلسى، ج ٥٥، ص ٣٤١}

۲- رمضان ١٢ قمری مہینوں کے ناموں میں سے ایک نام ہے ارو یہ مہینہ پہلا ایسا قمری مہینہ ہے کہ جسکو خدا وند عالم اپنی کتاب قرآن مجید میں ذکر کیا ہے اور ماہ مبارک رمضان ان مہینوں میں سے ایک ہے کہ جن کا اللہ کے نزدیک بہت زیادہ احترام ہے۔ 

۳- ماہ مبارک رمضان میں، اہم آسمانی کتابیں؛  قرآن کریم. تورات، زبور، انجیل نازل ہوئی ہیں{الکافى، محمد بن یعقوب کلینى، ج ٢، ص ٦٢٨}۔ امام صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ :

"پورا قرآن مجید ماہ مبارک رمضان میں بیت معمور پےنازل ہوا ہے، اور اس کے بعد ٢٣ سال کے عرصے میں پیامبر اکرم{ص} پر نازل ہوا اور صحیفہ ابراھیم رمضان کی پہلی رات کو نازل ہوئی اور تورات رمضان کے چھٹے دن نازل ہوئی، اور انجیل رمضان کے تیرہویں دن نازل ہوئی، اور زبور رمضان کے اٹھارویں دن نازل ہوئی۔  {الکافى، ج 2 م٢،ص٦٢٨}۔

۴- ماہ مبارک رمضان کے بارے میں روایت میں وارد ہوا ہے کہ : یہ مہینہ روایت اسلامی میں خدا کا مہینہ ہے اور امت رسول اللہ{ص }خدا کی مہمان ہے  اور خدا وند عالم اس مہینہ میں اپنے بندوں کے ساتھ نہایت ہی کرامت و مہربانی کے ساتھ پذیرائی اور مہمانوازی کرتا ہے۔  پیامبر اکرم {ص}نے فرمایا ہے کہ : "ماہ رجب خدا کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان المبارک میری امت کا مہینہ ہے" {وسائل الشیعه، شیخ حر عاملى، ج ٢، ص٦٢٨} لہذا جو شخص ان تینوں مہینوں میں روزہ رکھے گا تو خدا پر واجب ہے کہ وہ اس کے سارے گناہ کو بخش دے اور قیامت کے دن اس کو دردناک پیاس سے امان میں رکھے گا۔

۵- ماہ مبارک رمضان، مسلمانوں کے درمیان احترام و اھمیت کے لحاظ سے ایک خاص مقام منزلت رکھتا ہے اور مومنین ہر سال خود کو ماہ مبارک رمضان، ماہ شریف و پر برکت میں داخل ہونے کیلئے، ماہ رجب اور شعبان میں مقدمہ سازی اور زمینہ فراہم کرتے ہیں اور اس مہینے میں بہت ہی شوق سے ضرورت مندوں کو کھانا دیتے ہیں اور افطار کراتے ہیں اور اس مہینے میں مومنین شب کو عبادت و تلاوت قرآن کریم کرتے ہیں، اور دعا کرتے ہیں. استغفار کرتے ہیں، اس مہینے میں صدقہ دیتے ہیں، اور اپنی روح و جان کو خدا کے فیض کے سرچشمہ سے سیراب ہوتے ہیں۔

۶- ماہ رمضان المبارک سال کا سب سے بہترین مہینہ ہے ۔اسی ماہ مبارک رمضان میں نزول قرآن  ہوا ہے اور اس اعتبار سے یہ خاصیت صرف اس ماہ سے مخصوص ہے  اور قمری مہینوں کے درمیان سب سے فضیلت اور برترین مہینہ ہے؛ قرآن مجید کا خود ارشاد ہے کہ:  جیسا کہ قرآن مجید میں پروردگارعالم فرماتا ہے کہ:  "شَهْرُ رَمَضانَ الَّذی أُنْزِلَ فیهِ الْقُرْآنُ" ماہ رمضان وہ مہینہ ہے کہ اس مہینے میں قرآن مجید نازل ہوا ہے {سوره بقره، آیه ١٨٥}

اسی طرح پیامبر اکرم{ص}نے بھی فرمایا ہے کہ:

"اے لوگوں خدا کا مہینہ (ماہ رمضان) رحمت اور مغفرت و برکت کے ساتھ آیا ہے، رمضان المبارک ان مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے کہ جو خدا کے نزدیک بہت ہی فضیلت اور برتر ہے، اور رمضان المبارک کا دن تمام دنوں برتر ہے، اور اسکی رات تمات راتوں سے برتر ہے، اور ماہ مبارک رمضان کا وقت تمام وقتوں سے برتر ہے اور ماہ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے کہ وہ اس میں ہم کو خدا کے مہمان بنے کی دعوت دی گئی ہے،  اس مہینے میں ایک ایک سانس بھی تسبیح شمار ہوگی، اس مہینے میں سونا بھی عبادت ہے اوراس مہینے میں اعمال مقبول  اور دعائیں مستجاب  ہیں ۔ ماہ مبارک رمضان بہترین وقت اور مہینہ ہے پروردگارعالم اس مہینے میں اپنے بندوں پر نگاہ رحمت کرتا ہے۔ {خلاصہ بیان: وسائل الشیعه، ج١٠، ص ٣١٣}

خداوندعالم سے دعا ہےکہ ہم سب کو ماہ مبارک رمضان کی برکتوں،نعمتوں اور اس کی رحمتوں سے استفادہ کر نے کی سعادت نصیب فرمائے اور حقیقی روزہ دار بننے کی سعادت نصیب فرمائے۔

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 41
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 55
  • بازدید ماه : 90
  • بازدید سال : 1,435
  • بازدید کلی : 21,789