loading...
عین الحیات فاونڈیشن

حضرت خدیجہ علیہاالسلام کی زندگی کا مختصر خاکہ

تحریر: سید عمار حیدر جعفری

آپ کا نام: حضرت خدیجہ علیہاالسلام

آپ کے القاب: مبارکہ، طاہرہ ،  کبری، غرا ء (یعنی باوقار اورمعزز)

 آپ کی کنیت: ام ہند، ام المومنین، ام الزہرا ۔

آپ کے والدین: خویلد بن اسد ۔  فاطمہ بنت زائدہ۔

 آپ کی وفات: ۱۰ رمضان المبارک ۔ سنہ ۱۰ بعثت۔

آپ کی وفات کا سبب: تین سال  شدید محاصرے کی زندگی اور مشرکین کی جانب سے آزار و  اذیتیں۔

آپ کی مدت عمر: تقریباً 65 سال ،

آپ مزار مقدس : قبرستان جنت المعلی(جسے قبرستان حضرت ابوطالب بھی کہا جاتا ہے)۔

آپ کی زندگی کے تین اہم حصے:

۱-- شادی سے پہلے کی مدت

۲- رسول اللہ (ص)کے ساتھ ازدواجی زندگی۔

۳- رسالت پیغمبراکرم(ص)کا زمانہ۔

آپ کی اولاد کے نام: قاسم ، عبداللہ (جو  طاہر اور طیب سے ملقب تھے)اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

پوری تاریخ میں، خاص طور پر سائنس، صنعت اور روابط کے دور میں،تجربے نے ثابت کیا ہے کہ استعمار نے جہاں بھی قدم جمائے ہیں، انہوں نے معاشرے  کے حساس فرد یعنی خواتین کے ساتھ زیادتی کی ہے، اور دنیا کی باشعور  لڑکیاں اورخواتین کو نامور اداکارہ کے طور پر ماڈل بنا کر پیش کیا ہے۔ انہوں نے اپنی نوآبادیاتی ثقافت کو سرایت کرنے کے لیے سڑکیں اور میدان ہموار کیے ہیں اور اس طرح انھوں نے انسانیت کو مہلک چوٹ پہنچایا ہے۔اور انہوں نے اپنی بے ہودہ ثقافت کو قوموں کے مستند کلچر سے بدل دیا ہے۔ اس کلچر میں انہوں نے خواتین کو رول ماڈل کے طور پر متعارف کرایا ہے، جن کا فن جنسی خواہشات اور منحرف خواہشات کی خود نمائش اور محرک ہے  اور اس چکر میں انہوں نے خواتین کی عزت اور کردار کو پامال کیا ہے، جو نصف حساس اعضاء اور نصف ہیں۔ معاشرے کے گہرے ارکان ہیں،  اور انہوں نےمعاشرے سے اخلاقی خوبیوں اور اعلیٰ روحانی اقدار کو ختم کیا اور پھراستعمار اور استحصال کے ہتھوڑے سے معاشرے پر سب سے زیادہ ضرب لگائی۔ اسلام جو کہ ایک تعمیری اور تنبیہہ کرنے والا مذہب ہے اس معاملے پر توجہ دیں۔ خواتین کے پیروکاروں کے سچے اور جھوٹے ماڈلز کو متعارف کروا کر گہرا کیا گیا۔ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِّلَّذِينَ كَفَرُوا امْرَأَتَ نُوحٍ وَامْرَأَتَ لُوطٍ كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَيْنِ فَخَانَتَاهُمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ اللَّهِ شَيْئًا وَقِيلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدَّاخِلِينَ (سورہ تحریم آیہ 10) خداوند عالم ان لوگوں کی جو کافر ہوگئے ہیں؛  نوح اور لوط کی بیویوں کی مثال بیان کی ہے کہ یہ دونوں میرے دو بندو کی سر پرستی میں تھیں لیکن ان دونوں نے خیانت کی اور دوسری جگہ ارشاد فرمایا کہ : وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِّلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ۔۔۔۔۔ وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا؛  خداوند متعال نے مومنوں کے لئے فرعون کی بیوی آسیہ اور اسی طریقے سے عمران کی بیٹی جناب مریم کی مثال بیان کی ہے جنہوں نے  اپنے دامن کو پاک اور منزہ رکھا ہے اور اپنے آپ کو ہر طرح کی آلودگیوں سے محفوظ رکھا ۔

مذکورہ  آیات کی روشنی میں معلوم ہوتا ہے کہ وہ خواتین جو محکم ارادہ رکھتی ہیں۔ ایمان اور عمل کے لحاظ سے پاکیزہ ہوں وہ ساری دنیا کے لئے نمونہ عمل قرار پاسکتی ہیں۔ انہیں میں سے ایک حضرت خدیجہ (س) بھی ہیں جنہوں نے ایمان و عمل اور دین خداکی راہ میں ہر طرح کی قربانی اور مزاحمت کے لئے نظیر پیش کی ۔ آپ نے اپنے وقت میں اللہ کے عظیم پیغمبر کی مالی مدد فرمائی۔ اپنی ساری دولت و خزانے کو مسلمانوں کے لئے آزاد کردیا۔ نیکیوں کی راہ میں ہمیشہ آگے رہیں۔

حضرت خدیجہ ہی تھیں جنہوں نے خواتین میں سب سے پہلے اسلام کا اظہار فرمایا۔ آپ ہی کو پیغمبر اسلام(ص) کی پہلی بیوی ہونے کا شرف حاصل ہوا ۔ آپ  ہر لحاظ سے انسانی کمال کی مظہر تھیں اورآپ ایثارو قربانی  کے لحاظ سے بے مثال تھیں۔ آپ  ایک عقلمند، باکمال اور مہربان بیوی، مجاہدین  کی ایک آزمودہ اور نیک ماں، صابرہ، خلوص و پاکیزہ و پرہیزگاری میں بے نظیر تھیں۔

حضرت خدیجہ علیہاالسلام ہی تھیں جن کو حضرت فاطمہ زہرا علیہاالسلام کی ماں ہونے کا شرف حاصل ہوا۔

آپ نے ایک شاندار زندگی  گزاری اور فضائل و کمالات کی بلندیوں پر فائز ہوئیں۔ اعلیٰ کردار کی حامل تھیں ، تمام خواتین کے لیے رول ماڈل تھیں۔ آپ پیغمبراکرم(ص) کے نگاہوں میں خاص مقام کی حامل تھیں یہی وجہ ہے کہ جب کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب علیہاالسلام کی ولادت ہوئی تھی  اور آپ کی شکل و صورت میں حضرت خدیجہ  علیہاالسلام کی تصویر نظر آئی تو  رسول اللہ(ص) نے فرمایا:  اس بچی کی عزت کرو کہ  یہ حضرت خدیجہ علیہاالسلام کی طرح ہے۔ ( ریاحین الشریعہ، ج3، ص38)

آج ۱۰ رمضان المبارک وہ دن ہے جس دن حضرت خدیجہ علیہاالسلام  کی وفات واقع ہوئی اور آپ کی وفات کے دن اور وفات کے سال میں پیغمبر اکرم (ص) پر اتنا غم و اندوہ طاری ہوا کہ آپ(ص)  نے اس سال کا نام ہی "عام الحزن" یعنی غم والا سال رکھا دیا تھا۔

 

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 50
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 64
  • بازدید ماه : 99
  • بازدید سال : 1,444
  • بازدید کلی : 21,798