نبی اکرم (ص)کے واسطے سےحضرت ابوطالب(ع) کی دعا اور باران رحمت
تحریر: سید اکبر علی جعفری
نبی اکرم(ص) کے واسطے سے حضرت ابوطالب علیہ السلام کی دعاؤں کا ذکر تاریخ میں صراحت کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے اور خود جناب ابوطالب علیہ السلام کے اشعار خصوصا قصیدۂ لامیہ میں اس کا ذکر بھی ملتا ہے۔
صاحب الغدیر کے مطابق ابن عساکر وغیرہ نے نقل کیا ہے کہ جلہمہ بن عرفطہ نامی شخص بیان کرتا ہے کہ میں خشکسالی کے زمانے میں مکہ آیا۔ قریش نے جناب ابوطالب علیہ السلام سے کہاکہ اے ابوطالب ! تمام وادیاں اور درّے خشک ہوچکے ہیں۔ ہمارے اہل و عیال کے کھانے پینے کی سامان کی فراہم میں بہت مشکل ہورہی ہے۔ آؤ ہمارے ساتھ تاکہ نماز باران پڑھیں۔ جناب ابوطالب تشریف لے گئے ، ان کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا جس کا چہرہ ایسے چمک رہا تھا جیسے گویا سورج کے سامنے سے سیاہ بادل کے پردے ہٹ گئے ہوں اور سورج کا نور نکلا ہو۔ اس کے ساتھ کچھ اور بھی بچے تھے۔ جناب ابوطالب نے اس بچے کو لیا اور کعبہ کے پاس پہونچ کر اس کی پیٹھ کو کعبہ سے لگاکر کھڑا کیا ، بچہ ابوطالب کی انگلی تھامے ہوا تھا۔ اس وقت آسمان میں کوئی بادل نہیں تھا لیکن اچانک چاروں طرف سے بادل جمع ہونے لگے اور دیکھتے دیکھتے ہی مسلادھار بارش ہونے لگی۔ ہر جگہ پر پانی ہی پانی تھا۔ دریا کی طرح تمام نالوں اور درّوں میں پانی بھر گیا۔ کھیت کھلیانوں میں پانی ہی پانی ہوگیا۔
اسی سلسلے میں میں جناب ابوطالب کے اشعار ہیں کہ:
و أبیض یُستسقی الغمام بوجهه ثمالُ الیتامی عصمةٌ للأراملِ
یلوذ به الهلّاکُ من آلِ هاشمٍ فهم عنده فی نعمةٍ و فواضلِ
و میزان عدلٍ لا یخیس شعیرةً و وزان صدقٍ وزنُه غیرُ هائلِ
اے سفید و روشن چہرے والے جس کے واسطے سے بادل سے بارش طلب کرتے ہیں۔ وہ یتیموں کے سرپرست ہو، بیواؤں کے نگہبان ہیں۔
بنی ہاشم کی ضرورتمند افراد اس سے پناہ مانگنے کے لئے آتے ہیں۔ اس کے سایہ رحمت و نعمت میں گذر بسر کرتے ہیں۔
وہ ایک عادلانہ ترازو کی طرح ہے جس کے پیمانے میں ایک جو کا دانہ بھی کم نہیں ہوتا ہے۔ وہ ایک صحیح اور دقیق پیمائشی وسیلے کی طرح ہے جس کی پیمائش میں کوئی خوف نہیں ہے۔
(شرح بخاری از قسطلانی 227 / 2، المواهب اللدنیه 48 /1، الخصایص الکبری 124 و 86 / 1، شرح بهجه المحافل 119 / 1، سیره حلبی 125 / 1، السیره النبویه از زینی دحلان که در حاشیه حلبی چاپ شده87 / 1، طلبه الطالب ص 42)
صاحب الغدیر اس کے بعد نقل فرماتے ہیں کہ : شہرستانی نے فصل کے حاشیہ میں ہمارے سید و سردار حضرت ابوطالب علیہ السلام کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ : وہ دلائل جو جناب ابوطالب علیہ السلام کی معرفت و پیغمبراکرم کی نبوت کے حالات سے آگاہی کی اور آپ کی بلندی مرتبت کو ثابت کرتے ہیں ان میں سے یہ ہے کہ جب آسمان نے اپنی برکت کو اہل مکہ سے روک لیا تھا اور دوسات تک سخت قسم کے قحط سالی نے لوگوں کا رخ کیا تو ابوطالب ع نے حکم دیا کہ ان کے بھتیجے محمد مصطفی ص کو جو ابھی شیر خوار ہی تھے لایا جائے ، جب بچے کو اس حال میں کہ وہ ابھی کپڑے میں لپٹے ہوئے تھے انہیں دیا گیا تو آپ انہیں لے کر خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوگئے اور تضرع وزاری کے ساتھ اس طفل شیر خوار کو تین مرتبہ اوپر کی طرف بلند کیا اور ہر مرتبہ کہتے تھے :
«یا ربّ بحقّ هذا الغلام اسقنا غیثاً مغیثاً دائماً هاطلًا».
اےپروردگار! اس بچہ کے حق کا واسطہ ہم پر برکت والی بارش نازل فرما۔ ابھی کچھ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ افق کے کنارے سے بادل کا ایک ٹکڑا نمودار ہوا اور مکہ کے آسمان پر چھا گیا اور بارش سے ایسا سیلاب آیا کہ یہ خوف پیدا ہونے لگا کہ کہیں مسجد الحرام ہی ویران نہ ہو جائے ۔ اس کے بعد ابوطالب کے انہیں اشعار کو نقل کیا جس کا ایک بیت یہ ہے:
و أبیض یُستسقی الغمام بوجهه ثمالُ الیتامی عصمةٌ للأراملِ
اے سفید و روشن چہرے والے جس کے واسطے سے بادل سے بارش طلب کرتے ہیں۔ وہ یتیموں کے سرپرست ہو، بیواؤں کے نگہبان ہیں۔
صاحب الغدیر بیان کرتے ہیں کہ: اہل تحقیق کے لئے مخفی نہ رہے کہ جناب ابوطالب کا یہ قصیدہ اور یہ اشعار اس وقت اور حالات سے مربوط ہیں جب جناب ابوطالب شعب میں محاصرے کی زندگی گزار رہے تھے۔ بہرحال جناب عبدالمطلب اور ان کے فرزند سید المکہ حضرت ابوطالب نے پیغمبر کے شیرخوارگی کے زمانے میں اور آپ کے سن بلوغ تک پہونچنے سے کچھ پہلے ، پیغمبرکے وسیلے، واسطے اور آپ کی آبرو کے ذریعہ ، خداسے یہ جو باران رحمت کی دعا فرمائی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حضرات خالص یکتاپرستی کے نمائندے تھے اور اللہ کے آخری پیغمبر سے عشق و لگاو اور ان کی معرفت رکھنے اور پاک سیرت ہونے کی بہترین دلیل ہے اور مذکورہ دو واقعات کے علاوہ اور کوئی بھی دلیل نہ ہو تب بھی ان کے سچے ایمان کے لئے یہی دو واقعات کافی ہیں۔
(شهرستانی در ملل و نحل ص 225 ج 3. الغدیر فی الکتاب و السنة و الادب ج 7 ص466)


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
بنی امیہ کے زوال کے عوامل
حضرت امام صادق علیہ السلام اور چشمۂ علم
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماہ رمضان اور قرآن کریم سے انس
اعمال کی قبولیت میں رکاوٹ بننے والے صفات رذیلہ
🌼حضرت امام سجاد علیہ السلام کا عظیم کا کردار اور انقلابی حکمت عملی🌼
ماہ مبارک رمضان کی اہم فضیلتیں
🍀ساتویں امام (ع) کی سات خصوصیات🏴
✨رسول اللہ(ص) کی نگاہ میں امام حسین(ع) کی عظمت✨
حضرت خدیجہ علیہاالسلام کی زندگی کا مختصر خاکہ
شب قدر اور سیرت معصومین علیہم السلام