loading...
عین الحیات فاونڈیشن

مسیح کب سے مصلّیٰ بچھا کے دیکھتے ہیں

 

رسول زادی کو گھر پر بلا کے دیکھتے ہیں

غریب خانے کو جنّت بنا کے دیکھتے ہیں

 

نجات بانٹ رہے ہیں حسین صدیوں سے

چلو چلو درِ سرور پہ جا کے دیکھتے ہیں

 

ضرور آئیں گے میثم مزاج لوگ یہاں

علی کے نام پہ محفل سجا کے دیکھتے ہیں

 

کہاں کہاں ہیں منافق کہاں پہ ہیں مومن

علی کے نام کا نعرہ لگا کے دیکھتے ہیں

 

ہیں کتنے سچّے مسلمان ان کی بستی میں

حسین نیزہ پہ قرآں سنا کے دیکھتے ہیں

 

چلے بھی آئیں امامت کے واسطے مولا

مسیح کب سے مصلّیٰ بچھا کے دیکھتے ہیں

 

عریضہ آج پہنچنا ہے میرے آقا تک

چلو چلو لبِ دریا پہ جا کے دیکھتے ہیں

 

صغیر جنگ جو کرتے نہ جانے کیا ہوتا

ابھی تو کہئے فقط مسکرا کے دیکھتے ہیں

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 97
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 111
  • بازدید ماه : 146
  • بازدید سال : 1,491
  • بازدید کلی : 21,845