حضرت جناب فاطمہ زھرا [س] کی مختصر زندگی🌼✨
تحریر: فیروز عباس
👈 حضرت فاطمہ زہرا [س] کی ولایت با سعادت ٢٠ جمادیالثانی ٥ھ بعثت کو ہوئی اور آپ کی شہادت. ٣ج جمادیالثانی ١١ھ کو ہوئی۔
👈 آپ کا اسم مبارک. جناب فاطمہ زھرا س ہے.
آئیے دیکھتے ہیں کہ فاطمہ کے معنی کیا ہے؟
👈 حجتالاسلام والمسلمین علامہ ذیشان حیدر صاحب نے اپنی کتاب نقوش عصمت میں لکھا ہے کہ پروردگارعالم نے جناب فاطمہ زھرا س کا نام فاطمیہ اسلیے انتخاب کیا کہ آپ اپنی اتباع کرنے والوں کی آتش جہنم سے نجات دلا ئینگی.
👈 آپ کے القاب بہت زیادہ ہیں جن میں سے بعض کو ہم بیان کرنا ضروری سمجھتے ہیں زہرا. راضیہ. مرضیہ. صدیقہ. طاہرہ. بضعۃ الرسول. ام ابیہا. وغیرہ بیان کیے گئے ہیں.
👈 جناب فاطمہ زھرا [س] کا ایک لقب ایک بتول تھا، اس سلسلے میں تمام علماء شیعہ و سنت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ، پروردگارعالم نے جناب فاطمہ زھرا س کو بتول قرار دیا ہے. اور ان تمام عوارض سے الگ رکھا ہے جن میں عام طور سے ہر عورت ہر مہینہ مبتلا ہو تی ہیں صدیقہ طاہرہ س کو بتول کا لقب دینے کا ایک اہم سبب یہ بھی تھا کہ عورت ان ایام میں میں عبادت پروردگار سے محروم ہو جاتی ہیں. اور اس کے اعمال میں ایک طرح کا نقص پیدا ہوجاتی ہے لہٰذا پروردگارعالم کو یہ پسند نہیں تھا کہ جناب فاطمہ زھرا س کی عبادت میں کسی طرح کا نقص پیدا ہو۔
👈 آپ کا ایک لقب عزراء ہے؛ اس سلسلے میں بیان ہوا ہے کہ: صدیقۃ طاہرہ کے جسمانی امتیازات میں سے ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ پروردگارعالم نے جناب فاطمہ زھرا س کو دائمی طور پر عزرا قرار دیا تھا اس کی وجہ یہ بیان ہوا ہے کہ آپ جنت کی ان حوروں سے متشابہ تھیں۔ اسی اعتبار سے آپ کو حوراءانسیہ کے لقب سے بھی یاد کیا ہے کہ حضرت فاطمہ ظاہری اعتبار سے انسان ہیں لیکن باطنی اعتبار سے حوران جنت کی صفت کی حامل ہیں.
👈 آپ ام ابیہا کیسے ہو گئیں؟
آپ تاریخ میں پہلی ایسی خاتون ہیں کہ اپنے باپ کی بھی ماں کہلائی آخر اس کی وجہ کیا ہے. اسکا راز یہ ہے کہ جب رسول خدا[ص]. تبلیغ دین کرتے تھے تو لوگ آپ کو پتھر مارتے تھے جب آپ گھر آتے تھے تو جناب فاطمہ زھرا [س] آپ کی مرہم پٹی کرتی تھیں. یعنی آپ اپنے پدر بزرگوار کو شفقت مادری بھی دیتی تھیں. اور جب رسول کی جو اولادیں تھیں ان سب کا انتقال ہوگیا تھا تو عاص بن وایل آپ کو ابتر کا تانہ دیتا تھا..رسول اللہ کی نسل کو آگے بڑھانے والا کوئی نہیں تھا آپ کی نسل جناب فاطمہ زھرا س سے ہوئی عقد جناب فاطمہ زھرا س امام علی علیہ السلام کے ساتھ جنگ بدر کے خاتمہ کے بعد آپ کا عقد امام علی علیہ السلام سے ہوا؛ جب کہ آپ کے فضائل و کمالات کو سن کر تمام بڑے بڑے لوگ آپ سے عقد کا پیغام بھیجا تھا؛ اور وحی خدا نے سب کے پیغامات کو یہ کہ کر رد کر دیا کہ نور کا رشۃ صرف اور صرف نور سے ہی ہو سکتا ہے۔
👈 حضرت فاطمہ زہرا [س] کا ازدواج یکم ذی الحجہ ٢ھ کو عمل میں آیا، مہر جناب فاطمہ زھرا س کل مھر کی رقم. ٤٨٠یا ٥٠٠ سلام درھم تھی
آپ کو جہیز میں مندرجہ ذیل چیزیں ملی تھیں:
١.ایک سفید پیراھن (٢)ایک چادر (٣)ایک حلہ سیاہ (٤)ایک عدد تخت خواب (٥)دو عدد توشک (٦) چار تکیہ (٧)ایک چٹائی (٨)ایک چکی (٩)ایک کاسہ (١٠)ایک مشک (١١)ایک لباس شویی (١٢)ایک کاسئہ شیر (١٣)ایک پردہ (١٤)ایک لوٹا (١٥)ایک پوست برای فرش (١٦)دو مٹی کے پیالے (١٧)ایک عبا (١٨)ایک ظرف آبخوری (١٩) ایک سبوئے گلی اس سامان کی مجموعی قیمت ٦٣درھم ہوئ تھی۔
❄️ حضرت فاطمہ زہرا[س] نے پاکیزہ زندگی گزارتے ہوئے پاکیزہ اولاد اور نسل کو اسلام کی حفاظت کے لئے پروان چڑایا جس کی بدولت آج تک اسلام محفوظ ہے اور ساری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا حلم
اللہ کی عبادت اور شیطان کی رکاوٹ
بعض منتظرین، ظہور کے بعد امام زمانہ(ع) کی مخالفت کیوں کریں گے؟
ایام ولادت شعبان العظم
جنت البقیع کی ویرانی اور ہماری ذمہ داری
کیا رمضان المبارک میں ہم نے شیطان سے بچنا سیکھا ہے؟
واقعی کامیابی کا راز امام جواد علیہ السلام کی نگاہ میں
✅لوگوں کی چار قسمیں حضرت امام کاظم علیہ السلام کی نگاہ میں❎