حضرت امام مہدی( عج) کی ولادت اور آپ کا بچپن
تحریر: مہدی اصغر
15 شعبان، سنہ ۲۵۵ ہجری میں پوشیدہ طور پر امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی ۔ اس کے بعد حضرت امام عسکری علیہ السلام نے کئی بار اپنے خاص اصحاب کو بلا کر انہیں بارہویں امام کی زیارت کروائی ۔آپ کی انگوٹھی کا نقش "انا حجۃ اللہ وخاصتہ " تھا۔
امام عسکری علیہ السلام نے فرمایا: میرے اس آخری فرزند کے لیے جو میرے آخری وصی ہیں جو خاتم الاوصیاء ہیں، اس کے لئے دو غیبتیں ہیں؛ ایک غیبت صغریٰ اورایک غیبت کبری۔
امام مہدی عج کی غیبت صغری کا زمانہ تقریبا حضرت کی ولادت سے شروع ہوتا ہے بعض نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی وفات سے اس مدت کو شروع کیا ہے لیکن اصل یہ ہے کہ آپ تو پیدائش سے ہی غائب رہے ہیں اور آپ کی ولادت کو ظاہر نہیں کیا گیا ، عام لوگوں کو تو اس وقت پتہ چلا جب ٨ ربیع الاول ٢٦٠ھ کو امام حسن عسکری علیہ السلام کی نمازجنازہ پڑاھنے کے لیے جس وقت تمام بنی عباس اور ان کے لشکری کمانڈر اور وزرا ء صف بستہ تھے اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے بھائی آپ کی نمازجنازہ پڑاھنے کے لیے آگے بڑھے، وہاں اچانک سے ایک کمسن فرزند حاضر ہوا جس کا رعب و دبدبہ اتنا تھا کہ لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے ، آپ کے چہرہ مبارک سے نور برس رہا تھا۔ آپ آگے بڑھتے ہیں اور آگے بڑھ کر اپنے چچا کا بازو پکڑ کر کہتے ہیں :"یا عم ھذا حقی "چچا یہ میرا حق ہے وہ پیچھے ہٹتے ہیں اور پھر آپ اپنے بابا کی نماز جنازہ پڑھاتے ہیں ۔ یہ تمام لوگ جو ہزاروں کی تعداد میں ہیں جس اجتماع میں وزرا ء ہیں فوجی ہیں پولیس والے ہیں غرض ہر طبقے کے لوگ شامل ہیں حاکم وقت بھی موجود ہے ۔ یہ سب امام کے پیچھے کھڑے ہو کر امام کی نماز جنازہ پڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا ہوگا ہم تو سمجھتے تھے امام حسن عسکری علیہ السلام کا فرزند نہیں ہے ان کے جانشین موجود ہیں۔ یہ کتنا بڑا واقعہ ہے کہ جس کو کوئی چھپا بھی نہیں سکتا ، اس لیے مورخین نے اس کو درج کیا ہے کہ جنازہ جعفر نے نہیں پڑھایا بلکہ جنازہ اس چھوٹے شہزادہ نے پڑھایا۔ پھر جس طرح آپ لوگوں کے سامنے ظاہر ہوئے تھے۔ وہاں سے چلے گئے اور یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ دشمن نہیں چاہتا تھا کہ اس گھرانے کا کوئی آخری جانشین بھی دنیا میں آئے اسی لیے خداوند عالم نے امام مہدی عج کی ولادت کے لیے ایک خاص انتظام کیا اور جناب نرجس خاتون کے شکم کو ظاہر نہیں ہونے دیا اور ارادہ الہی کے مطابق ان کی ولادت بھی آسانی سے ہو گئی اور دشمن کو پتہ بھی نہیں چلا اس لئے کہ ارادہ الہی میں کوئی دخل اندازی نہیں کر سکتا ، وہ خدا جو جناب مریم علیہاالسلام کو بغیر شوہر کے بیٹا دے سکتا ہے تو کیا اپنے آخری جانشین کی ولادت کا انتظام نہیں کر سکتا حالانکہ دشمنوں نے جناب نرجس خاتون کو بھی قید بند رکھا تھا تاکہ آخری جانشین کی ولادت نہ ہونے پائے لیکن خدا نے آپ کی ولادت کا ایسا انتظام کیا کہ کسی کو پتہ بھی نہیں چلا اور اور با آسانی امام عسکری علیہ السلام کا پسر آپ کی آغوش میں پروان چڑھتا رہا۔
(کتاب ظہور امام مہدی عج )


اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور قرآن سے استدلال
حضرت امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں یقین کی اہمیت
حضرت امام رضا علیہ السلام کی( ۷) اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
ماہ ذی قعدہ بروز اتوار کی با فضیلت نماز
حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
امام حسن (علیہ السلام )کا اخلاق اور دشمن ہوادوست
میری زباں پہ آج ثنا فاطمہ کی ہے
🌺پیغمبر(ص) کی خوشحالی اور ابوطالب(ع) کے دو بیٹوں کے کارنامے🌺
کامیاب زندگی کے پانچ اہم اصول
امام حسین سے(ع) بیعت کا مطالبہ اور مدینہ سے خروج
🌸جنگ خیبر میں ایمان کی رونمائی🌸
حضرت امام صادق علیہ السلام کے اہم ارشادات
🌼✨حضرت جناب فاطمہ زھرا (س) کی مختصر زندگی🌼✨
بلا و مصیبت کا فلسفہ