loading...
عین الحیات فاونڈیشن

بعض منتظرین، ظہور کے بعد امام زمانہ(ع) کی مخالفت کیوں کریں گے؟

تحریر: سید تعلیم رضا جعفری

حجۃ الاسلام پناہیان نےاپنی کتاب (انتظارعامیانہ، عالمانہ وعارفانہ) میں اس بارے میں لکھا ہےکہ مہدویت (امام زمانہ عج کے عقیدے ) کےبارے میں ایک بحث یہ ہےکہ"بعض منتظرین کہ جو ظہورسے پہلے امام عصرعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہورکےانتظارمیں مشغول ہوں گے وہ امام (عج) کے ظہورکےوقت آپ کی مخالفت کرنا شروع کردیں گے"۔

لیکن سوال یہ ہےکہ ایسا کیوں ہے؟ کیوں امام زمانہ علیہ السلام کا انتظارکرنےوالے ظہورکے بعدآپ کی مخالفت کرنا شروع کردیں گے؟

تو اس کا جواب یہ ہےکہ وہ امام زمانہ علیہ السلام کے بارے میں ایک خیالی تصوررکھتے ہیں اورجب وہ امام زمانہ علیہ السلام کے حقیقی وجود کو دیکھیں گے کہ جو ان کے خیالی تصورکے ساتھ سازگارنہیں ہوگا تو وہ آپ کی مخالفت کرنا شروع کردیں گے۔

اس جواب کی وضاحت یہ ہے کہ جو لوگ عوامانہ نگاہ رکھتےہیں اوراپنی اس عوامانہ نگاہ میں اس طرح شدت اختیارکرگئے ہیں کہ ان میں انحراف کے بعض جراثیم کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے تو ایسےافراد امام زمانہ علیہ السلام کے لیے مفید ہونے کے بجائےظہور کے بعد امام(عج) کے رنج والم کا سبب بھی بنیں گے۔ ایسے افراد کیوں کہ پہلےسے کچھ معلومات رکھتے ہیں اسی لیے یہ اپنے آپ کو بہت بڑاعالم خیال کرتے ہیں،اسی وجہ یہ لوگ امام عج کے ظہور کے بعدمثلا کہیں گے کہ یہ امام زمانہ علیہ السلام نہیں ہیں، ہم جانتے ہیں، ہم پہچانتے ہیں،ہم منتظر تھے اوراب ہم ہی ان کی تشخیص دیں گےکہ کیا یہ وہی امام ہیں یا نہیں۔

البتہ بعض افراد امام زمانہ (عج) کےفرامین کے ان لوگوں کے مفادات کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے امام (عج) کی مخالفت کریں گے۔ جس طرح کہ مدینہ کے یہودیوں کے ساتھ ہوا تھا۔ رسول اکرم(ص) کی بعثت سے پہلے مدینہ کے یہودی، مدینہ والوں پرفخرکیا کرتے تھےکہ ایک پیغمبرمبعوث ہوں گےاوران کی یہ علامات ہیں۔ لیکن جیسے ہی پیغمبراکرم(ص) کا ظہور ہوا اور آپ کی دعوت مدینہ پہنچی تو مدینہ کے یہودیوں نے مخالفت کرنا شروع کردی اوریہ کہنے لگےکہ" یہ شخص وہ پیغمبرنہیں ہےکہ جس کا وعدہ دیا گیا ہے"۔

 خلاصہ یہ ہےکہ انتظارکےدعویداروں کی امام مہدی (عج)کےبارے میں صرف عامیانہ اور عوامانہ نگاہ ہوگی لہذا منجی عالم بشریت کے بارے میں ایسے لوگوں کے لیے غلط تصورات رکھتے ہیں لہذا ظہور کے بعد امام(عج)کا ساتھ نہیں دیں گے بلکہ آپ کی مخالفت میں کھڑے ہونگے۔

امام زمانہ (عج) کی پرنور ولادت کے موقع پر ہم تمام منتظرین پر لازم اور ضروری ہے کہ ہم امام کی سچی معرفت کے لیٔے دعا کریں اور ساتھ ساتھ امام (عج) کی شخصیت، آپ کے اوصاف اور خصوصیات، آپ کے اہداف اور مقاصد، آپ کی غیبت کے زمانے اور ظہور کے بعد کے حالات کے بارے میں مطالعہ کریں، غور و فکر کریں اور سچے منتظر بنتے ہوۓ اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہوۓ ان پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں۔

 

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 110
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 124
  • بازدید ماه : 159
  • بازدید سال : 1,504
  • بازدید کلی : 21,858