loading...
عین الحیات فاونڈیشن

واقعی کامیابی کا راز امام جواد علیہ السلام کی نگاہ میں

تحریر: محمد علی

آج  کی ترقی یافتہ  دنیا میں   کہ جس   کے بارےمیں سوسال  پہلےتصوربھی نہیں کیا جاسکتاتھا ۔خودآج  بھی  اس  ترقی  کےبارےمیں فکر کرتے ہیں   تو ذہن   کی ایجاد  عقل   کو متحّر  کرتی ہے اور سوچنے  پر مجبور کرتی  ہےکہ  اس  انسان  کی بنائی ہوئی چیز وں نے کس قدر معاشرے میں سہولیات فراہم کررکھا ہے۔ جو انسان  کل مہینوںسفر کرکے کسی منزل کو طےکرتاتھا آج  وہ گھنٹوںمیں  طے کرلیتاہے۔جو تاریک  راتوں  میں گم سم بیٹھا رہتا تھا آج وہ اجالے میں  چلتا پھرتاہے۔کل  جو انسان  اس  کویں  کے میٹھک جیسا   دنیا  سے  بے خبر تھا  آج   اسی دنیا کی خبریں لمحوں میں مل جاکرتی ہیں گویا  آج   انسان نے اپنی  آسائش کےلیے  بہت  سی چیزیں  فراہم کرلی ہیں۔       

اگر دیکھیں تو ایسالگتاہےکہ جیسے یہ انسان  بہت   ہی سکون   کی زندگی گذارہاہے لیکن  ایسا نہیں ہے ۔ کیونکہ جہاں  انسان نے  اپنی  سہولیات کے لیے چیز بنائی ہیں وہیں  اپنی ہی تباہی  کا سامان بھی فراہم کیا لیا ہے۔ ذرا تصور کریں  کہ  یہ انسان  خو د   انسان سےکتنا نفرت کرتاہے    کہ جس کی کوئی انتہا نہیں ہے  ایک آدمی اگر  دوسرے  آدمی کو  مارنا  چاہتاہے تواس کے لئے  بندوک کی ایک ہی گولی  کافی تھی  لیکن  ترقی  کا جوش  ہے کہ اس پر راضی نہیں ہے  اور ایسے  اسلحے بنالیے ہے کہ ایک انسان کے ساتھ  اس نے پورے شہراور پورے علاقہ و ملک  کو تباہ و برباد کردینے کا انتظام کرلیا اور وہ اسی کو ترقی   اور کامیابی کا معیار  قراردے رہا ہے لیکن   ہمارے   امام  جواد علیہ السلام نے اس  انسا ن کی واقعی تباہی اور  کامیابی کے راز  کو یوں بیان فرمایا ہے کہ:

“ كَيفَ يَصنَعُ (يَضيعُ) مَنِ اللّه ُ كافِلُهُ ؟! و كَيفَ يَهرَبُ مَنِ اللّه ُ طالِبُهُ ؟! مَنِ انقَطَعَ إلى غَيرِ اللّه ِ وَكلَهُ اللّه ُ إلَيهِ و مَن عَمِلَ بِغَيرِ عِلمٍ (على غَيرِ عِلمٍ) ما أفسَدَ أكثَرُ مِمّا يُصلِحُهُ ….”

 “وہ شخص کیسے تباہ و برباد ہوسکتا ہے جس کا کفیل خداوندعالم ہے؟ وہ شخص کیسے بچ سکتا ہے جس کی تعقیب میں خدا ہے؟ جو شخص اللہ کے علاوہ کسی دوسرے کی تلاش میں رہتا ہے خدا اسے اسی کے حوالے کردیتا ہے ۔جو شخص علم و آگاہی کے بغیر [اثر و نتیجہ پر غور و فکر کئے بغیر] کسی کام کو انجام دیتا ہے اس کو صحیح کرنے کے بجائے اور خراب کردیتا ہے[ یعنی اصلاح کے بجائے فسادو خرابی پیدا کردیتا ہے]...”

(بحار الانوار ،ج78،ص324)

مذکورہ حدیث میں روشنی میں دیکھا جائے تو دنیا میں ترقی اور کامیابی اور ایجادات کا معیار اگر خدا اور اس کے بتائے ہوئے راستوں کے مطابق نہ ہوتو یقینی طور پر انسان ظاہری طور پر جتنی بھی ترقی کرکے لیکن وہ اصلاح کے بجائے فساد اور خرابیوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ چاہے ان کاموں کی تاثیری ظاہری طور پر معلوم ہو یا نہ ہو۔

ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 11
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 25
  • بازدید ماه : 60
  • بازدید سال : 1,405
  • بازدید کلی : 21,759