استقبال ماہ رمضان المبارک
تحریر : محمد تقی
ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور اب شعبان کے ایام آخر ہیں ۔ مومنین نے اس ماہ سے خوب استفادہ کیا اور اب ماہ رمضان کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں ۔ہر چیز کے کچھ آداب اور شروط ہو تے ہیں. اس ماہ رمضان کے بھی کچھ آداب اور شرائط ہیں. جیسا کہ ایک مہمانی کے کچھ آداب ہوتے ہیں. مگر عام مہمانی میں اور اس مہمانی میں فرق ہے. کہ دوسری مہمانی میں مہمان اور میزبان دونوں خدا کے بندوں میں سے ہے. لیکن ماہ رمضان کی ضیافت میں خدا میزبان اور بندہ اس کا مہمان ہوتا ہے. اسی وجہ سے آداب مہمانی کی رعایت اور بھی بڑھ جاتی ہے اور اہل بیت (علیہم السلام) ماہ رمضان میں داخل ہونے سے پہلے استقبال ماہ رمضان کی طرف روانہ ہوتے تھے. اور مختلف شکلوں میں کبھی رویت ہلال کی دعا پڑھنا ہلال کو دیکھ کر یا کبھی اپنے ظاہر ی آراستگی کا اہتمام کرنے کے ذریعے سے ماہ مبارک رمضان کے لیے امادہ ہوتے تھے. اور آمادگی بھی ایسی کہ ان کے اندر تبدیلی ا جاتی تھی جیسا کہ سید ابن طاؤس نقل کرتے ہیں کہ جس وقت ماہ مبارک رمضان قریب آتا تھا تو پیامبر (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کے چہرے کا رنگ بدل جاتا تھا اور بہت زیادہ نماز اور روزے میں مشغول ہو جاتے تھے.( ابن طاوس، اقبال الاعمال ج. ١،ص١٨٢)
امام سجاد بھی رویت ہلال کی دعا پڑھنے کے ذریعے سے استقبال ماہ رمضان انجام دےتے تھے اور وقت داخل ماہ رمضان یہ دعا پڑھتے تھے "الحمد لله الذي حبانا بدينه، واختصنا بملته، وسبلنا في سبل إحسانه... جعل من تلك السبل شهره شهر رمضان شهر الصيام، وشهر الإسلام، و شهر الطهور، و شهر التمخيص، وشهر القيام... "(علی بن الحسین ٧،الصحیفۃ السجادیۃ ص١٨٦)
خدا کی حمد و شکر ہے کہ اپنے دین کو ہم کو دیا. اور ہم کو اپنے ائین سے مخصوص کیا. اور اپنے احسان کے راستوں کو ہم کو دکھایا اور ان میں سے ایک راستے کو ہمارے لیے کھولا جو کہ ماہ رمضان ہے. اور روزے کا مہینہ، اسلام کا مہینہ، الودگیوں سے پاک ہونے کا مہینہ، گناہوں سے رہائی کا مہینہ، اور نماز کے برپا کرنے کا مہینہ، معصومین( علیہم السلام) نہ خود استقبال رمضان کے لیے جاتے تھے بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی اس کی سفارش کیا کرتے تھے جیسا کہ جب تین دن ماہ مبارک رمضان میں باقی رہتے تھے تو پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ ) بلال کو حکم دیتے تھے کہ لوگوں کے درمیان بلند آواز سے خبر دو اور جب لوگ جمع ہو جاتے تھے تو آپ ممبر پر جاتے اور لوگوں سے یوں کہتے تھے. اے لوگوں! بے شک یہ مہینہ تم سے بہت نزدیک ہے. اور تمام مہینوں کا سردار ہے. اس میں ایک ایسی رات موجود ہے کہ جو ہزار مہینوں سے افضل اور بہتر ہے. اس مہینے میں دوزخ کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں. جو بھی اس ماہ کو درک کرے اور اپنے آپ کو نا بخشوا سکے تو خدا اس کو اپنی رحمت سے دور کر دیتا ہے. (مجلسی، بحارالأنوار، ج٤٤،ص١)
اور اسی طرح معصومین علیہم السلام اپنے خاندان والوں کو سفارش کرتے تھے کہ ماہ رمضان کے استقبال کو جائیں امام صادق (علیہ السلام) ماہ رمضان کے حلول کے وقت اپنی اولادوں سے فرماتے تھے(( اپنی جانوں کو تلاش و کوشش کے لیے طیار کرو اس لیے کہ اس مہینے میں رزق، قسمت، موت لکھی جائیں گی. اور اس ماہ میں خدا کے مہمانوں کے نام جو اس پر وارد ہوئے ہیں لکھے جائیں گے. اس ماہ میں ایک رات کہ ان میں کیا گئے عمال اور عبادات ہزار شب کے اعمال اور عبادات سے بہتر ہے.( ابن طاوس، اقبال الاعمال، ج١، ص٢٠)


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماہ رمضان اور قرآن کریم سے انس
اعمال کی قبولیت میں رکاوٹ بننے والے صفات رذیلہ
🌼حضرت امام سجاد علیہ السلام کا عظیم کا کردار اور انقلابی حکمت عملی🌼
ماہ مبارک رمضان کی اہم فضیلتیں
🍀ساتویں امام (ع) کی سات خصوصیات🏴
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
✨رسول اللہ(ص) کی نگاہ میں امام حسین(ع) کی عظمت✨
حضرت خدیجہ علیہاالسلام کی زندگی کا مختصر خاکہ
شب قدر اور سیرت معصومین علیہم السلام