loading...
عین الحیات فاونڈیشن

محافظ سید الانبیاء(ص) میں حضرت ابوطالب(ع) کا سبق آموز عمل

تحریر: محمد علی

حضر ت  محمد مصطفی (ص) پورے عالم  میں  اللہ   کے سب سے نزدیک  ترین  بندے  ہیں اور ان سے افضل  کوئی  انسان  تو کیا کوئی نبی  بھی نہیں ہیں ۔جن کی مرضی خد ا کی مرضی ،جن کا قول آیہ الہی  ،جن کا فعل  فعل ہے۔ ایسے  مقدس  نبی  کا اگر کوئی  خادم اور محافظ ہو اور وہ کلّ ایمان  کے مقام  پر فائض  ہو تو ان کے ایمان اور آپ کی عظمت کا کیا عالم ہوگا ۔

حضرت ابوطالب  علیہ السلام    پر لاکھوں  سلام ۔ جنہوں  نے  خو د حضرت رسول خد ا (ص)  کی پرورش   کی اور ہر لمحہ  ایک محافظ  کی طر ح  ان  کی حفاظت کرتے رہے۔خدا وند عالم نے اپنے  حبیب  کی کفالت اور حفاظت  کی ذمہ داری کا  شر ف  حضرت ابو طالب (ع)  کو بخشا   اور  اس  سلسلے میں خود آیت  نازل  فرمائی کہ:

«أَ لَمْ يَجِدْكَ يَتِيماً فَآوىٰ» ﴿الضحى‏، 6﴾

کیا اس نے آپ  کو یتیم  پایا   پھر پناہ  نہیں  دی ؟

بیشک خداوندمتعال نے اپنے حبیب(ص) کو یتیمی کے وقت پناہ دی اور آپ کی محافظت کے لئے حضرت عبدالمطلب اور ان کے بعد حضرت ابوطالب علیہماالسلام کو معین فرمایا۔آپ(ص) جب 6 سال کے تھے تو آپ(ص) کے والدہ اور جب آٹھ  سال  کے ہوئے تو آپ (ص)کے جد  امجد  وفات  پاگئے  اس  کے بعدحضرت ابوطالب(ع )نے آپ(ص)  کی کفالت فرمائی ۔ اورحضرت ابوطالب(ع )نے اس فریضے  کو  بہترین  طریقے سے انجام دیا؛ اس کے بارے میں علامہ برہان  الدین  شافعی  کی کتاب سیرت حلبیہ    کی پہلی   جلد   ، ص242   پر لکھتے ہیں:

«حضرت ابوطالب ہر رات حضرت رسولخد ا(ص)کو اپنے بستر پرسلاتے تھےاور جب رات کا  کچھ حصہ گذرجاتاتھاتو   ان کو اٹھا  کر اپنے بیٹے کے بستر  پر سلادیتے تھے اور اپنے  بیٹے کو ان کے بستر پر سلادیتے تھے اوریہ اہتمام اس لیے تھا  کہ  اگر کفّار رات کے کسی وقت  رسول خد ا(ص) پر حملہ کردیں  تو آپ سلامت  رہیں«۔ یعنی حضرت ابوطالب علیہ السلام  اپنے بچوں  کی پرواہ کئے  بغیر  رسول خدا(ص)کی حفاظت فرماتے رہے اور اسی طرح اپنے بچوں کی اس تعلیم کے ساتھ پرورش فرمارہے تھے کہ کچھ بھی ہوجائے، جان کی بازی لگانا پڑجائے لیکن اللہ کے رسول(ص) کی حفاظت کبھی کوتاہی نہ کرنا۔

حضرت ابوطالب(ع)کا یہ عمل آج بھی ہمارے لئے، پوری امت مسلمہ کے لئے درس اور سبق ہےکہ کچھ بھی ہوجائے۔ چاہے جان کی بازی لگانا پڑے لیکن ہمیں شریعت و تعلیمات پیغمبر(ص)کی محافظت کرنا ہے۔ اور اس کے دشمنوں کے مقابلے میں کھڑے ہونا ہے۔

 

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 92
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 106
  • بازدید ماه : 141
  • بازدید سال : 1,486
  • بازدید کلی : 21,840