شہادت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی کیفیت
تحریر: مهدی اصغر
ہارون نے امام موسی کاظم علیہ السلام کو شہید کرنے کی متعدد دفعہ کوشش کی مگر امام کی شخصیت اور ہیبت ہمیشہ اس کے قدم روکتی رہی امام کے وجود نے اس کی راتوں کی نیند حرام کر دی تھی وہ اس چیز سے ہمیشہ خوف زدہ رہتا تھا کہ مسلمانوں کے درمیان اپ بہت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اسی وجہ سے عیسی بن جعفر ، والی بصرہ نے امام کو قتل کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ہارون کو استعفہ دے دیا تھا اور امام کو اس زندان سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی گزارش کی تھی اسی طرح فضل بن ربیع نے بھی اس وحشت ناک کام سے انکار کر دیا تھا اور جب فضل بن یحیی کے پاس امام کو رکھا تو نہ صرف وہ امام کے قتل پر راضی نہیں ہوا بلکہ امام کے لیے زندان کی مشکلات کو بھی کم کر دیا جس کی بنا پر اسے برہنہ کر کے تازیانہ مارے گئے لیکن اخر کار اس کی مخفی فوجیوں کا سردار سندی بن شاہک اس غیر انسانی فعل کے لیے تیار ہو گیا چونکہ وہ جلادو اور قاتلوں کے گروہ میں مانی جانی شخصیت کا حامل تھا ۔
بالاخر امام موسی کاظم علیہ السلام کو سندی کے زندان میں رکھا اس نے امام کو سخت شکنجے میں رکھا اور اپ پر ہر طرح کی مشکلات کو رواں رکھا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امام کے سامنے پیش کی جانے والی کھجور میں زہر ملا دیا گیا کہا جاتا ہے کہ دوسرے کھانے کو بھی زہر الود کیا گیا تھا امام نے اس طعام کو نوش فرمایا اپ نے محسوس کیا کہ زہر اپ کے بدن میں سرایت کر رہا ہے تین دن تک امام اس زہر کے اثر سے تڑپتے رہے اور پھر تیسرے دن سندی بن شاہک کے زندان میں اپ کی شہادت واقع ہو گئی یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ کی شہادت ہارون کی مسجد مسیب میں واقع ہوئی اس دن 25 رجب١٨٣ ہجری پنجشبہ تھا اس طرح افتاب امامت غروب ہو گیا شمع ہدایت خاموش ہو گئی ستارہ علم و عمل منہدم ہو گیا بغداد کی فضاء اس حادثے کے باعث سیاہ ہو گئی ظالمین کی لاکھ کوششوں کے باوجود امام علیہ السلام کا قتل کیا جانا چھپ نہ سکا اور ظالم کی رنگین ہاتھ اس کی زندگی کے لیے وبال بن گئے ہر طرف صدا تھی امام کو مظلومانہ انداز میں ظالمین کے زندان میں شہید کر دیا گیا پورے شہر کی ناکہ بندی کر دی گئی اور پیراہن یوسف کو خون الود کر کے بھیڑوں پر الزام لگانے والے برادران کی سنت بنی عباس نے اس طرح اختیار کی کہ بعض زر خرید زبانوں سے گواہی دلوائی گئی کہ امام کا طبیعی انتقال ہوا ہے اور اپ زندان میں بڑے احترام سے رکھے گئے تھے فقہا قاضیوں کو حکم دیا گیا کہ امام کا چہرہ کھول کر دیکھیں اور مذکورہ گواہی دیں لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ حق کی اواز دبانے سے نہیں دبتی بلکہ ایک ایک ذرّہ گواہ بن گیا کہ امام مظلوم شہید ہوئے ہیں ۔
امام علیہ السلام کی شہادت کے بعد دشمنوں کو سکون نہیں ملا بلکہ اپ کے جسد اطہر کو تین دن تک قید خانے میں رکھا پھر لا کر بغداد کے پل پر رکھوا دیا اور آواز دی یہ موسی بن جعفر کی میت ہے لوگوں ا کر دیکھو جنازہ بغداد کے پل پر رکھا رہا اور سند بن شاہک طرح طرح کے الزامات عائد کرتا رہا یہاں تک کہ سلیمان بن ابو جعفر منصور ہارون کا چچا وہاں ایا اور اس نے یہ حالت دیکھ کر سندی کو برا بھلا کہا کچھ عرصے بعد لوگوں کا ہجوم ایا اور امام علیہ السلام کا جنازہ وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہوا ان حضرت کو غسل و کفن دینے کے بعد نماز جنازہ پڑھی گئی اور پھر اپ کی تشیع ہوئی بغداد کے تمام شرفا و فضلاء جن کے اگے اگے سلیمان بن ابو جعفر تھا اس تشیع میں شریک ہوئے بغداد کی تاریخ میں ایسا دن کبھی نہیں دیکھا گیا تھا اور اس دن کی طرح کبھی گریا وزاری نہیں کی گئی تھی امام کا جنازہ قریش کے قبرستان میں ایا اور وہاں اپ کو سپرد خاک کیا گیا اپ پر سلام ہو جب اپ پیدا ہوئے اور جب زندان کے اندھیرے میں شہید ہوئے اور جب گواہی کے لیے دوبارہ بلائے جائیں گے ۔ (خلاصہ از کتاب امام موسی کاظم ترجمہ سید محمد ذکی حسن نوری)


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
بنی امیہ کے زوال کے عوامل
حضرت امام صادق علیہ السلام اور چشمۂ علم
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماہ رمضان المبارک کی فضیلت
واقعی کامیابی کا راز امام جواد علیہ السلام کی نگاہ میں
🌺ولادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہماالسلام مبارک🕋
عظمت حضرت ابوطالب(ع) معصومین(ع) کی نگاہ میں
ماہ رجب المرجب میں ندائے پروردگار
حضرت امام حسن علیہ السلام کے علم و فضیلت نمونے
امام موسی کاظم علیہ السلام اور علی بن یقطین
ولادت باب الحوائج، جواد الائمه، امام نهم حضرت محمد بن علی علیه السلام مبارک
حضرت امام عصر (عجل اللہ تعالی) کی غَیبت کے اہم اسباب
🌺پیغمبر(ص) کی خوشحالی اور ابوطالب(ع) کے دو بیٹوں کے کارنامے🌺