loading...
عین الحیات فاونڈیشن

امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی سفارش اور اس کے اثرات و برکات

💎✨💎✨💎✨💎✨💎✨💎✨

روی عن الباقر علیه السلام قال
مُرُوا شِيعَتَنَا بِزِيَارَةِ قَبْرِ الْحُسَيْنِ علیه السلام  فَإِنَّ إِتْيَانَهُ يَزِيدُ فِي الرِّزْقِ وَ يَمُدُّ فِي الْعُمُرِ وَ يَدْفَعُ مَدَافِعَ السُّوءِ وَ إِتْيَانَهُ مُفْتَرَضٌ عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ يُقِرُّ لَهُ بِالْإِمَامَةِ مِنَ اللَّه
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے مروی ہے۔
 آپ فرماتے ہیں:
ہمارے شیعوں سے سفارش کرو کہ وہ امام حسین بن علی علیہما السلام کے قبر کی زیارت کو جایا کریں «مُرُوا شِيعَتَنَا بِزِيَارَةِ قَبْرِ الْحُسَيْنِ «علیه السلام»» «مُرُوا شِيعَتَنَا» یعنی ان کو تذکر دو. انہیں حکم دو کہ وہ زیارت کو جائیں۔
 امام علیہ السلام اس روایت میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے تین اثرات کو بیان فرماتے ہیں:
🔹پہلا: جو شخص بھی امام حسین «علیه السلام» کی زیارت کو جائے گا اس کے رزق اور روزی میں اضافہ ہوگا۔ امام حسین علیہ السلام کی زیارت وسعت رزق کا سبب ہے۔ «فَإِنَّ إِتْيَانَهُ يَزِيدُ فِي الرِّزْقِ»
🔹دوسرا: امام حسین «علیه السلام» کی زیارت کا دوسرا فائدہ اور اس کا اثر یہ ہے کہ انسان کی عمر طولانی ہوتی ہے «وَ يَمُدُّ فِي الْعُمُرِ»۔ 
🔹تیسرا یہ کہ یہ زیارت انسان کو ناگوار حادثات سے محفوظ رکھتی ہے۔ «وَ يَدْفَعُ مَدَافِعَ السُّوءِ. زائرین سے بلاؤوں کو دور کرتی ہے۔
عزیزان یہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے مادی اور دنیاوی فائدے ہیں جو اسے اس دنیا میں دیے جائیں گے۔
لیکن اس کے علاوہ دیگر روایات میں کچھ روحانی اور معنوی فوائد کا بھی ذکر ہے،  جیسے جو شخص امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے جاتا‌ ہے تو اسکے ہر ایک قدم کے عوض ایک حج اور عمرے کا ثواب و اجر لکھا جاتا ہے۔ 
 امام باقر علیہ السّلام فرماتے ہیں جو مؤمن پھی امامت پر ایمان رکھتا ہے اس پر زیارت فرض ہے « إِتْيَانَهُ مُفْتَرَضٌ عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ يُقِرُّ لَهُ بِالْإِمَامَةِ مِنَ اللَّه »
زیارت قبر امام حسین علیہ السلام کے جو روحانی فائدے ہیں اسے صرف اللہ جانتا ہے کہ وہ کیا ہے جسے ہم نہیں سمجھ سکتے۔

📚 منابع 
1⃣ بحارالانوار جلد ۹۸ صفحه ۳ 
2⃣ وسائل الشیعه جلد ۱۴  صفحه ۴۱۳
🔷🔶🔷🔶🔷🔶🔷🔶🔷🔶🔷🔶

ارسال نظر برای این مطلب
این نظر توسط Smr123 در تاریخ 1402/10/28 و 2:17 دقیقه ارسال شده است

Allah ham sab ko Karbala Jana nasib kare
پاسخ : ان شاء الله


کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 68
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 82
  • بازدید ماه : 117
  • بازدید سال : 1,462
  • بازدید کلی : 21,816