امام موسی کاظم علیہ السلام اور علی بن یقطین
تحریر و ترجمہ: فیروز عباس
علی بن یقطین امام موسی کاظم علیہ السلام کے صحابیوں میں سے ایک اصحاب تھے ۔انکا نام علی بن یقطین بن موسی بغدادی تھا ۔یہ کوفہ کے رہنے والے تھے بغداد جاکر زندگی اختیار کی ۔١٢٤ہجری میں علی بن یقطین پیدا ہوئے اور ١٨٢ہجری میں آپ کی وفات ہوئی جب آپ کی وفات ہوئی تو تو اس وقت امام موسی کاظم علیہ السلام ہارون الرشید کے قید خانے میں قید تھے. نجاشی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ امام موسی کاظم علیہ السلام نے اپنا ہاتھ ان کے سینہ پر رکھ کر کہا کہ. میں ضامن ہوں اس بات کا کہ علی بن یقطین کو کبھی بھی جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی.
امام موسی کاظم علیہ السلام نے علی بن یقطین سے کہا کہ اگر تم مجھ سے ایک کام کا وعدہ کرو. تو میں تمہارے ساتھ تین باتوں کا وعدہ کرتا ہوں. علی بن یقطین نے عرض کیا قربان جاؤں وہ کیا ہے؟ امام نے فرمایا تم یہ وعدہ کرو جب بھی ہمارا کوئی دوست تمہارے پاس کوئی حاجت لے کر آئے اسکا احترام کروگے. اور میں اس بات کا وعدہ کرتا ہوں کہ تمہیں تلوار کی گرمی نصیب نہیں ہوگی. یعنی تمہیں تلوار سے قتل نہیں کیا جائے گا. کبھی غربت کا منہ نہیں دیکھو گے. اور نہ ہی قید خانے کا منہ دیکھو گے.. چنانچہ ایک مرتبہ کا واقعہ ملتا ہے کہ امام علیہ السلام کا ماننے والا ایک شخص بنام ابراہیم کہ جو اونٹ کے ذریعے سے برابری کا کام کرتا تھا. ایک دن ایک حاجت لے کر علیبن یقطین کے پاس ملنے گیا. مگر علی بن یقطین نے اسے ملنے کی اجازت نہیں دی اور اس شخص کو خالی ہاتھ واپس کر دیا.
اتفاق سے اسی سال علی بن یقطین حج سے مشرف ہوئے اور پھر مدینہ منورہ میں امام موسی کاظم علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرنے کیلئے آپ کے در دولت پے حاضر ہوئے. مگر امام موسی کاظم علیہ السلام نے انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی.وہ پھر دوسرے دن حاضر ہوئے اور عرض کیا. مولا! کس وجہ سے آپ مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دیتے؟! مولا آخر میرا قصور کیا ہے؟
امام علیہ السلام نے فرمایا، میں نے تمہیں ملاقات کی اجازت اسلیئے نہیں دی کہ تم نے ابراہیم جمال کو اپنی ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی، خداوند عالم تمہارے کسی بھی عمل کو اس وقت تک قبول نہیں کرےگا جب تک تمہیں ابراہیم.معاف نہ کرے ۔
علی بن یقطین نے عرض کیا :میرے سید و سردار! یہ کیسے ممکن ہے کہ میں مدینے میں ہوں اور وہ کوفہ میں!! امام علیہ السلام نے فرمایا :اسکا حل میں بتاتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ جب رات ہوجائے تو تم اکیلے، جنت البقیع. چلے جاؤ یہاں تک کہ تمہارے کسی ساتھی کو بھی اس بات کی خبر نہ ہو سکے. تمہیں بقیع میں زین کسا ہوا گھوڑا ملےگا. وہی 08 گھوڑا تم کو کوفہ تک پہنچائے گا.علی بن یقطین رات کے وقت جنت البیع آئے اور اسی سواری پر سوار ہو گئے. تھوڑی دیر کے بعد گھوڑے نے ان کو کوفہ میں ابراہیم کے دروازے تک پہنچا دیا. علی بن یقطین نے دروازے پر دق الباب کیا. ابراهیم نے پوچھا کون؟ جواب دیا علی بن یقطین ہوں تو ابراہیم نے گھر کے اندر سے آواز دی. علی بن یقطین وزیر کا مجھ سے کیا کام؟ انہوں نے جواب دیا. بہت بڑا کام ہے ذرا اندر آنے کی اجازت دو!!ابراہیم نے علی بن یقطین کو گھر میں آنے کی اجازت دی گئی تو علی بن یقطین نے کہا ابراہیم میرے مولا امام موسی کاظم علیہ السلام نے مجھے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی اور کہا ہے کہ جب تک ابراہیم آپ کو معاف نہیں کرےگا تب تک میں اپنی ملاقات کی اجازت نہیں دونگا!!
ابراهیم نے کہا. میں نے آپ کو معاف کیا. اللہ آپ کو معاف کرے. علی بن یقطین نے کہا. میں اپنا چہرہ زمین پر رکھتا ہوں آپ اپنا قدم میرے رخسار پر رکھو! ابراہیم نے کہا. میں ایسا نہیں کر سکتا. لیکن علی بن یقطین نے بہت اصرار کیا کہ تمہیں ایسا کرنا ہی پڑے گا. تو ابراہیم نے اپنا پیر علی بن یقطین کے چہرے پر رکھا تو علی بن یقطین نے کہا خدا. گواہ رہنا. اسکے بعد علی بن یقطین ابراہیم کے گھر سے باہر آئے ۔ اسکے بعد گھوڑے پر سوار ہوے اور راتوں رات امام کی خدمت میں حاضر ہو گے. تو امام موسی کاظم علیہ السلام نے جناب علی بن یقطین کو شرف کی اجازت دی اور اظہار مسرت کیا ۔
(بحار الانوار. جلد ٤٨ص٨٥- منقول از عیون المعجزات)


آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) اور حضرت فاطمہ معصومہ قم (علیہاالسلام) کی دس شباہتیں
حضرت معصومه (علیہاالسلام )کی عظمت اور خصوصیات
جناب معصومہ (سلام اللہ علیہا ) کا مختصر تعارف
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اور مہربان دامن
حضرت خدیجہ علیہاالسلام کی زندگی کا مختصر خاکہ
🌟نوجوانوں کے لئے آئیڈیل؛ قاسم ابن حسن علیہماالسلام🌟
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
🌸حضرت زینب علیہاالسلام کی زندگی کے چند پہلو🌸
حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
شہادت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی کیفیت
❄️ حدیث لوح کی توضیح و تشریح {۱} ❄️
امام حسین سے(ع) بیعت کا مطالبہ اور مدینہ سے خروج
امام علی علیہ السلام کے مثالی بھائی کی 14 خصوصیات
جس پہ نازاں ہے خدا وہ بندگی زہرا کی ہے
حضرت امام رضا علیہ السلام کی( ۷) اہم نصیحتیں
ظہور مہدی (ع) کی پانچ حتمی نشانیاں حضرت امام صادق (ع) کی نگاہ میں
امام هادی علیه السلام کا مختصر تعارف
محافظ سید الانبیاء(ص) میں حضرت ابوطالب(ع) کا سبق آموز عمل