برکت و رحمت و مغفرت کا مہینہ آگیاہے
تحریر: محمدعلی
دنیا کا یہ دستور ہے کہ ہر آنے والےکی اس کے حیثیت کےاعتبار سے استقبال کرتی ہےاگر دنیا وی لحاظ سے صاحب ثروت ہے تو اس کا استقبال بھی دنیاوی ہی اعتبار سےکر جاتی ہےاور اگر معنوی لحاظ سے صاحب مقام ہے تو اس کا استقبال بھی معنوی اعتبار سے کرتی ہے اب جو ہمارے سامنے آرہاہے وہ نہایت ہی اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ وہ اپنے ساتھ معنوی اور مادی ہر دولحاظ سے وہ سب کچھ لےکر آرہا ہے کہ جس کو ہمیں ضرورت ہے۔اس مہینے میں ہم اس غنی مطلق کا مہمان ہوتے ہیں کہ جس کی مہمان نوازی کی کوئی حد نہیں ہوتی اگر وہ عطا کردے تو انسان وقت کا سیلمان بن سکتاہے ۔وہ تو ہرآن عطا کرتاہے لہذا آنے والے مہینہ کےبارے میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے خبر دی ہے اور اس کی خصوصیات کےبارے میں بھی بتایا ہےتاکہ انسان اس سے غافل نہ رہے اور اس مہینے کی خاصیت سے بہتر طور پر فائدہ اٹھایا جا سکے،اگر اس مہینے کی خصوصیات سے بارخبر نہیں کرتے تو یہ مہینے باقی دوسرے مہینے کی طرح یوہیں گزرجاتا آپ فرماتے ہیں :
أَیُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ قَدْ أَقْبَلَ إِلَیْكُمْ شَهْرُ اللَّهِ بِالْبَرَكَةِ وَ الرَّحْمَةِ وَ الْمَغْفِرَةِ شَهْرٌ هُوَ عِنْدَ اللَّهِ أَفْضَلُ الشُّهُورِ وَ أَیَّامُهُ أَفْضَلُ الْأَیَّامِ وَ لَیَالِیهِ أَفْضَلُ اللَّیَالِی وَ سَاعَاتُهُ أَفْضَلُ السَّاعَاتِ) خطبہ شعبانیہ
ائے لوگوں جو اللہ کا مہینہ تمہارے سامنے آرہاہے وہ برکت ،رحمت ،اور مغفرت کے ساتھ آرہاہے یہ ایک ایسا مہینہ ہے جو سارے مہینوں سے بہتر اس کے دن سارے دنوں سے بہتر اس کی راتیں تمام راتوں بہتر اور اس کا ہر لمحہ دوسرے مہینوں کے لمحات سے بہترہے۔
یہ جو مہینہ آرہاہے وہ برکت ،رحمت اور مغفرت لے کرآرہاے وہ یہ سب اس انسان کے لئے ہےجو اس مہینے میں و ظیفہ الہی کو بجالائے ،اس مہینے سے فائدہ اٹھائے کیونکہ اس مہینے میں ہر چیز مفت میں ہے فقط لینے کا طریقہ آنا چاہیے، اگر کوئی مومن روزہ رکھ کر سوتا بھی ہےتو اللہ ہر سانس پر ایک تسبیح کا ثواب دیتاہے۔ آپ فرماتے ہیں : میں جتنا اس مہینے سے فائدہ حاصل کیا وتنا کسی تاجر نے بھی نہیں کیا ہے۔
انسان ایک مسافر ہے اور حتما اس کو سفرکرنا ہی ہے بس اس کے لیے ضروری ہےکہ ا پنے اس سفر کے لئے توشہ جمع کرلے اور مومن کے لئے اس بہتر اور کوئی موقع نہیں ملےگا کیونکہ ا س آنےوالے مہینے میں آسمان کا در وازہ کھل جاتاہے اور رحمت اور برکت کا ہر آن نزول ہوتارہاتا ہے لہذا مومن اس آنے والے مہینے میں اپنے دامن کوپھیلائے رکھے تاکہ جتنا ہوسکے جمع کر لے۔
(حکمت عبادات ، آیت اللہ جوادی آملی دامت برکاتہ ،ص143)


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماہ رجب المرجب میں ندائے پروردگار
امام هادی علیه السلام کا مختصر تعارف
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا حلم
غیبت میں انتظار کی فضیلت
🍀ساتویں امام (ع) کی سات خصوصیات🏴
🌺حضرت امام جواد علیہ السلام کی نظر میں آٹھ اہم چیزیں🌺
حضرت فاطمہ زہرا (س) چراغ ہدایت اور نمونہ عمل
بہترین اولاد کون؟
برکت و رحمت و مغفرت کا مہینہ آگیا ہے