ماہ مبارک رمضان کا کیسے استقبال کریں
تحریر: ولی الحسن
چند دنوں کے بعد بہترین ایام سال یعنی ماہ مبارک رمضان انے والا ہے اور اس بہترین ایام کو کس طرح استقبال کریں؟
۱- یہ وہ ایام ہے کہ جن میں گناہ بخش دیے جاتے ہیں اور مسلمانوں کے اعمال کا ثواب چند برابر ملتا ہے اور درجات بڑھا دیے جاتے ہیں تو چاہیے کہ اس ماہ مبارک کو اس طرحمسلمانوں کو چاہیے کہ اس مہینے میں دعا کریں کہ اس اس ماہ میں مشمول رحمت پروردگار رہے اس مہینے کی برکات سے محروم نہ رہے یعنی خداوند عالم سے دعا کریں کہ اس مہینے میں ہمیں موت عطا نہ کر کہ جس کی وجہ سے ہم اس مہینے کی رحمت و برکات سے محروم ہو جائیں یا کوئی اور بیماری یا کوئی اور عذر طبعی سے محفوظ رکھے پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب بھی اس مہینے کے چاند کو دیکھتے تھے یہ دعا کرتے تھے پروردگارا اس عظیم مہینے میں ہم پر رحمت اور برکات نازل فرما اور ہمیں ایمان صحت و سلامتی عطا فرما۔
۲ مسلمانوں کو چاہیے کہ ماہ مبارک رمضان کے نزدیک آنے کی وجہ سے اپنی خوشی کا اظہار کریں اور دوسروں کو بھی خوشخبری سنائیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم رمضان کے مہینے کے انے پر خوشی کا اظہار کرتے تھے اور اپنے صحابہ کو بشارت اور خوشخبری دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ ماہ مبارک کے سبب جنت کے دروازے کھول دیے گئے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں:
«قَدْ جَاءَكُمْ شَهْرُ رَمَضَانَ شَهْرٌ مُبَارَكٌ شَهْرٌ فَرَضَ اَللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ تُفَتَّحُ فِيهِ أَبْوَابُ اَلْجِنَانِ وَ تُغَلُّ فِيهِ اَلشَّيَاطِينُ فِيهِ « لَيْلَةُ اَلْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ» مَنْ حُرِمَهَا فَقَدْ حُرِمَ» .
"ماه مبارک رمضان آگیا ہے ، یہ وہ مہینہ ہے جس میں تم لوگوں پر روزہ واجب کیا گیا ہے۔ اسی مہینے میں جنت کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں اور اس مہینے میں شیطانوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا گیا ہے۔ اسی مہینے کی"شب قدر ہزار مہینوں سے افضل ہے" جو اس کا احترام کرے گا اس کا احترام کیا جائے گا"۔
اور اسی طرح صحابہ و تابعین و علماء و عوام میں مسلمان بھی خوشی کا اظہار کرتے تھے کہ موسم عبادت و اطاعت اور برکات اور رحمت آنے والی ہے اور یہ مہینہ بہترین فرصت ہے ایمان کو تازہ کرنے کے لیے۔
۳- اور یہ نیت کرنا کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت و اطاعت کریں گا اور اس ماہ میں نیکی اور اعمال صالح انجام دینے سے پیچھے نہ ہٹیں کیونکہ یہ مہینہ صبر پائداری و استقامت کا مہینہ ہے۔
۴-کوشش کریں کہ اس ماہ کے انے سے پہلے احکام و اداب روزے کو سیکھیں کیونکہ یہ روزہ اسلام کے اہم ارکان میں سے ایک رکن ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس کے تمام احکام سے اگاہ ہوں اور اس کے مطابق عمل کر کے اپنے روزے کو کہ جو واجبات ،مستحبات، محرمات و مکروہات رکھتا ہے اسکو ان احکام کے مطابق انجام دیں اور ان احکام کا جاننا مسلمان پر واجب ہے اگر وہ روزہ دار ان مسائل کو نہیں جانتا ہے تو وہ معذور شمار نہیں ہوگا اور اسے چاہیے کہ اہل علم افراد سے اس بارے میں سوال کرے کیونکہ خداوند عالم قران مجید میں ارشاد فرما رہا ہے: «فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ»
۵-اس ماہ مبارک کے مقدمات میں سے ایک یہ ہے کہ فقیروں اور محتاجوں کی خبرگیری کرنا اور اگر ممکن ہو تو ان کے لیے ضروری اشیاء کا اہتمام و انتظام کرنا کیونکہ روزہ کی حالت میں کام کرنا سخت ہوتا ہے مسلمانوں کو اور خصوصا وہ مسلمان جو مالدار ہے (جیسے تاجر و زمیندار وغیرہ وغیرہ) ضرورت مندوں کی مدد کریں تاکہ وہ بھی اس ماہ مبارک کی رحمتوں سے استفادہ اٹھا سکے اور مایوس نہ ہو ۔
۶- کام جو ماہ مبارک سے پہلے کرنا چاہیے وہ یہ کہ اپنے نفس کا محاسبہ کریں (یعنی ہم نے کیا کہا کیا کیا کام انجام دیے ہیں اس کا حساب کریں) اور یہ محاسبہ سب سے پہلے اپنے خدا کے ساتھ کریں کہ ہم نے خداوند متعال کی کتنی اطاعت و عبادت کی ہے اور کس قدر اس کی معصیت اور نافرمانی انجام دی ہے عبادت کا شکر ادا کرتے ہوئے اور معصیت و نافرمانی کی مغفرت طلب کرتے ہوئے اس ماہ میں داخل ہو اور اس کے بعد یہ محاسبہ مخلوق خدا کے ساتھ بھی کریں کہ ایا ہم نے کسی کا دل تو نہیں دکھایا کسی کا مال تو غضب نہیں کیا کسی کا حق ہماری گردن پہ تو نہیں ہے کسی کے لیے ہمارے دل میں کینہ تو نہیں ہے کسی کی ہم نے غیبت تو نہیں کی اگر ان میں سے کسی کام کی مرتکب ہوا ہے تو سب سے پہلے جا کر اس شخص کا حق ادا کریں اور اس سے معذرت طلب کریں تاکہ اس کے بعد خداوند عالم بھی ہمیں معاف کر دیں اور اگر ہمارے دل میں کسی کے لیے حسد و کینہ ہو تو سب سے پہلے اپنے دل کو حسد و کینے سے پاک کریں اس کے بعد اس ماہ مبارک میں داخل ہوں۔
۷- اور اس ماہ مبارک میں داخل ہونے سے پہلے ہمیں یہ دعا کرنا چاہیے کہ جو بھی مسلمان اس دنیا میں ظلم و چور میں مبتلا ہیں ان اور ظالم سے برسر پیکار ہیں ان کی کامیابی کے لیے دعا کریں خصوصا دور حاضر میں غزه اور فلسطین کے مسلمانوں کی بے روزی اور کامیابی کے لیے اور دنیا میں جہاں بھی مسلمان ظالم سے برسر پیکار ہیں ان کی کامیابی کے لیے اور پرچم اسلام کی بلندی اور کامیابی کے لیے دعا کریں اور یہ دعا کریں کہ ظلم صف ہستی سے نابود ہو جائے اور ظالم کا نام و نشان تک باقی نہ رہے۔
یہ وہ چند کام ہیں جن کو ہمیں چاہیے کہ ماہ رمضان کے استقبال کے طور پر انجام دیں۔
خداوند متعال سے دعا ہے کہ ہمیں اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی توفیق عنایت فرما
اللهم بلغنا رمضان وارزقنا صيامه وقيامه على الوجه الذي يرضيك عنا وصلى الله تعالى على خير خلقه محمد وآله واصحابه اجمعين


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
میری زباں پہ آج ثنا فاطمہ کی ہے
زندگی کے اہم چار اصول
🌺ولادت حضرت فاطمہ زہرا علیہاالسلام مبارک🌺
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
عظمت حضرت ابوطالب(ع) معصومین(ع) کی نگاہ میں
ماہِ رجب المرجب کے فضائل
گناہوں کے اسباب امام علی علیہ السلام کی نگاہ میں
✨رسول اللہ(ص) کی نگاہ میں امام حسین(ع) کی عظمت✨