ظہور مہدی (ع) کی پانچ حتمی نشانیاں حضرت امام صادق (ع) کی نگاہ میں
تحریر: اظہر علی
حتمی اور قطعی نشانیوں سے مراد وہ علامات ہیں. جو ظہور سے پہلے نمودار ہوں گی اوریہ کسی قید اور شرط کی پابند نہیں ہیں؛ امام صادق علیہ السلام نے پانچ حتمی علامات امام قائم (ع) کے ظہور کے لیے بیان کی ہیں. اور متعدد روایات میں ان علامتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے. جنہیں اختصار کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے .
- پہلی نشانی؛ آسمانی گونج دار پکار:
بعض روایات کے مطابق صیحہ ایک اونچی پکار ہوگی جس میں امام مہدی (ع )کا نام لیا جائے گا اور مشرق سے لے کر مغرب تک اس اواز کو سنیں گے. یہ آسمانی آواز رمضان کے مہینے میں دی جائے گی اور اس مخلوق کی طرف یہ جناب جبرائیل(ع) کی اونچی پکار ہوگی۔ ( صافی گلپایگانی . کتاب منتخب الاثر ج ٣ .ص ٧٤)
- دوسری نشانی؛ سفیانی کا خروج:
روایات کے مطابق سفیانی ابو سفیان کی نسل سے ہے. جو شام سے خروج کرے گا۔اور بڑی تعداد میں مسلمانوں کو قتل کرے گا.بعض علماء کا کہنا ہے کہ سفیانی ایک فرد نہیں ہے بلکہ ہر وہ شخص جو امام مہدی (ع)کے خلاف خروج کرےوہ سفیانی ہے اور اعمال میں ابو سفیان کے جو مشابہ ہو۔ شیخ صدوق ۔(کمال الدین ج١ ۔ ص٦٥١- فر ہنگ نامہ مہدویت .ص ١٥٣)
- تیسری نشانی؛زمین کا دھنس جانا:
روایات کے مطابق مکہ میں بیداء کے مقام میں سفیانی کا لشکر دھنس جائے گا اوریہ حتمی علامات میں سے ہے ( شیخ طوسی کتاب الغیبۃ ۔ص ٤٣٧)
- چوتھی نشانی؛ نفس زکیہ کا قتل ہونا :
یہ حتمی علامات میں سے ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نفس زکیہ کون ہے ؟بیان کیا جاتا ہے یہ نفس زکیہ ایک پاک وپاکیزہ سید ہےجس کو مکہ میں رکن و مقام کے درمیان شہید کردیا جاےگا۔ ایک روایت کے مطابق نفس زکیہ شہادت کے پندرہ دن بعد امام زمان(ع) ظہور فرماییں گے۔(علامہ مجلسی۔ کتاب بحارالانوار ۔ ج ٥٢۔ ص٢٠٦ )
- پانچویں اور آخری علامت: یمانی کا آنا
یمانی کا آنا بھی حتمی علامات میں سے ہے ۔یمانی ایک مومن شخص ہے جسکا تعلق یمن سے ہے اور یہی سے وہ خروج کریں گے۔ روایات کے مطابق جس سال اور مہینے میں سفیانی خروج کرے گا اسی سال اور مہینے میں اور اسی دن یمانی کا بھی خروج ہوگا یمانی حق کا پرچم لہرا ےگا اور لوگوں کو صراط مستقیم کی طرف بلاےگااورلوگوں کو یمانی کی حمایت کرنے کےکا حکم دیا جاےگا۔ (شیخ طوسی ۔کتاب الغیبہ .ص ٤٤٧) نعمانی ۔کتاب الغیبہ ۔ص ٢٥٦ ۔ ان سب روایات اورعلامات قطعی سے یہ نتیجہ نکالا جاسکتاہے امام مہدی (ع) کے ظہور کے بعد حق اور باطل صاف صاف واضح اور روشن ہوجاےگا باطل کے خاتمہ کا دور ہوگا۔ عدل و انصاف اور حق کی حکومت ہوگی۔


اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور قرآن سے استدلال
حضرت امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں یقین کی اہمیت
حضرت امام رضا علیہ السلام کی( ۷) اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
ماہ ذی قعدہ بروز اتوار کی با فضیلت نماز
حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
امام حسن (علیہ السلام )کا اخلاق اور دشمن ہوادوست
میری زباں پہ آج ثنا فاطمہ کی ہے
🌺پیغمبر(ص) کی خوشحالی اور ابوطالب(ع) کے دو بیٹوں کے کارنامے🌺
کامیاب زندگی کے پانچ اہم اصول
امام حسین سے(ع) بیعت کا مطالبہ اور مدینہ سے خروج
🌸جنگ خیبر میں ایمان کی رونمائی🌸
حضرت امام صادق علیہ السلام کے اہم ارشادات
🌼✨حضرت جناب فاطمہ زھرا (س) کی مختصر زندگی🌼✨
بلا و مصیبت کا فلسفہ