اشعار در مدح شهزادی کائنات
شاعرمحترم: سید معظم حسین زیدی
میری، میرےگھر کی یوں، وابستگی زہرا کی ہے
غم ہے اُن کا غم، مِری ہر اک خوشی زہرا کی ہے
باقر و صادق، تقی و عسکری، مہدیِّ دیں
گلسِتانِ مصطفٰی کی ہر کلی زہرا کی ہے
سَر جھکا کر آسماں سے ایک بار آیا تھا بس
آج تک، زُہرہ کے اندر، روشنی، زہرا کی ہے
کہہ رہی ہے، یہ حدیثِ لولا انتِ فاطمه
لمحہ لمحہ، ہر گھڑی اور ہر صدی زہرا کی ہے
اصغرِ ذیشاں نہیں ہیں ظالموں کے درمیاں
اَن گِنَت خاروں میں اک تازہ کلی زہرا کی ہے
فخر تو کرتے ہيں سب، اپنی عبادت پر مگر
جس پہ نازاں ہےخدا وہ بندگی زہرا کی ہے
حُر کے ماتھےپر بندھا، رومال کہتا ہے یہی
خلد تک لےجائےجو وہ دوستی زہرا کی ہے
ظالموں کےساتھ تو بھی لعن کا حقدار ہے
گر ترے دل میں ذرا بھی دشمنی زہرا کی ہے
مانگ کر دیکھےتو کوئی قم کے روضہ پر ذرا
کیوں نہ دےگی مثلِ زہرا، لاڈلی زہرا کی ہے
قُم کا روضہ ہوگیا ہے عُشِّ آلِ مصطفٰی
ایسا لگتا ہے کہ اِک چادر تَنی زہرا کی ہے
مرثیے، نوحے، قصیدے، مجلسوں کی شکل میں
فضلِ رب سے، پاس میرے، نوکری زہرا کی ہے


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
امام حسن (علیہ السلام )کا اخلاق اور دشمن ہوادوست
میری زباں پہ آج ثنا فاطمہ کی ہے
🌺پیغمبر(ص) کی خوشحالی اور ابوطالب(ع) کے دو بیٹوں کے کارنامے🌺
کامیاب زندگی کے پانچ اہم اصول
امام حسین سے(ع) بیعت کا مطالبہ اور مدینہ سے خروج
🌸جنگ خیبر میں ایمان کی رونمائی🌸
حضرت امام صادق علیہ السلام کے اہم ارشادات
🌼✨حضرت جناب فاطمہ زھرا (س) کی مختصر زندگی🌼✨
بلا و مصیبت کا فلسفہ