🌺 حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی نگاہ میں ولایت کی اہمیت 🌺
تحریر: محمد علی
دین اسلام کا اگر دقیق طور سے مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ پانچ چیزیں اس کی بنیاد اور اساس ہیں اور اس میں بھی جو سب سے اہم ہے وہ ایک ایسی چیز ہے کہ جس کے بارے میں ذرہ برابر بھی کوتاہی کرنا خطرے سےخالی نہیں ہے کیونکہ اس کا انجام ابھی تک ابلیس جھیل رہا ہے ۔
امام محمد باقرعلیہ السلام نے فرمایا :
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے:
۱- نماز قائم کرنا۔
۲- زکات دینا-
۳۔ حج کرنا
۴- ماہ رمضان میں روزہ رکھنا-
۵۔ ہم اہل بیت علیہم السلام کی ولایت۔
پہلی چار چیزیں مہم ہیں مگر اس میں بعض وقت چھوٹ دی گئی ہے جیسے کہ کسی شخص کے پاس مال و دولت نہیں ہے تو وہ زکات دینے اور حج کرنے سےمعذور ہے۔ اگر بیمار ہوگیا تو نماز کو بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے اور روزے کی قضا کرسکتا ہے لیکن جو ہماری ولایت اور محبت ہے اس کے لیے کسی بھی حالت میں چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔ (وسائل الشیعہ ،ج 1 ، ص 14) کیونکہ یہی ولایت ہے جو سارے اعمال کے قبول ہونے کی ضمانت ہے اگر کسی کے پاس ولایت اہل بیت[ع] نہیں ہے تو سارے اعمال ضائع ہوسکتے ہیں۔
اس لیے کہ حضرت آدم علیہ السلام کو جب خداوند عالم نےخلق کیا تو سارے فرشتوں سے ان کا سجدہ کرنے کا حکم دیا تمام ملائکہ نے ان کا سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہیں کیا لہذا اس کے سارے اعمال بیکار ہوگئے۔ کیونکہ اس وقت جناب آدم[ع] حجت خدا تھے، ان کی ولایت کا اقرار کرنا اور ان کا احترام کرنا واجب تھا اور اِس زمانے میں حجت خدا ائمہ معصومین علیہم السلام ہیں لہذا ان کی ولایت کا اقرار کرنا اوران کا احترام کرنا سب پر واجب ہے کیونکہ ولایت اسلام کے اہم ستون میں ہے خدا اس کے منکر کو معاف نہیں کرتا ہے۔


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماہ رجب المرجب میں ندائے پروردگار
امام هادی علیه السلام کا مختصر تعارف
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا حلم
غیبت میں انتظار کی فضیلت
🍀ساتویں امام (ع) کی سات خصوصیات🏴
🌺حضرت امام جواد علیہ السلام کی نظر میں آٹھ اہم چیزیں🌺
حضرت فاطمہ زہرا (س) چراغ ہدایت اور نمونہ عمل
بہترین اولاد کون؟
برکت و رحمت و مغفرت کا مہینہ آگیا ہے