روز بعثت پیغمبر اکرم(ص) کے مختصر حالات
تحریر: محمد تقی
دنیا نے حضرت محمد مصطفی (ص) کو ایک انسان کامل کی حیثیت سے پہچان لیا تھا. مگر ابھی اس منصب کا آشکار ہونا باقی تھا جس کے لیے رب العالمین نے آپ وہ وجود عطا فرمایا تھا۔ وہ منصب آپ(ص) کی ذات کے ساتھ فطرت سے وابستہ تھا اور یہ سب آپ (ص)کی سیرت طیبہ جو دنیا کی انکھوں کے سامنے نمودار تھی اسی منصب کی عملی تجلی تھی (تاریخ اسلام علامہ نقن )
اسی لیے جس وقت نبی اکرم(ص) 40 سال کے ہوئے توخدا کی طرف سے مبعوث برسالت ہوئے توجبرئیل(ع) قلب پیغمبر(ص) پرنازل ہوئے اور تمام اطراف کو اپنے احاطے میں لےلیا اور پیغمبر کو زور سے حرکت دی اور کہا اے محمد(ص) پڑھو آنحضرت (ص)نے فرمایا : کیا پڑھوں؟ جبرائیل نے کہا:
"اقرا بسم ربک الذی خلق خلق الانسان من علق.... "(سوره علق، آیه 1-5)۔
اور پھر خدا کی وحی کو آپ تک پہنچای۔
یا دوسری روایت کے مطابق دوسری بار جبرئیل(ع) 70 ہزار ملک کے ساتھ اور میکائیل 70 ہزار ملک کے ساتھ نازل ہوئے اور کرسی عزت و کرامت کو نبی اکرم(ص) کے لیے لائے اور تاج نبوت کو سلطان رسالت کے سر پر رکھا اور ایک حمد کی لُو کو ان کے ہاتھ میں دیا اور کہا کہ اس کرسی پر جاؤ اور اپنے خدا کی حمد و ثنا کرو. ایک دوسری روایت کے مطابق وہ کرسی سرخ یاقوت سے بنی ہوئی تھی اس کے پائے زبرجد اور مروارید کے تھے ۔
اور پھر جب ملائکہ آسمان پر چلے گئے تو آنحضرت (ص) کوہ حرا سے نیچے آئے تو نور جلال سے گھیرے ہوئے تھے(پیامبر کا جسم اتنا نورانی تھا) کسی میں یہ جرات نہ تھی کہ پیغمبر(ص) کی طرف نظر کرے. اور جس بھی درخت کی طرف سے گزرتے تھے وہ آنحضرت(ص) کے سامنے جھکتے ہوۓفصیح زبان میں سلام کررہا تھاکہ:
"السلام علیک یا نبی اللہ السلام علیک یا رسول اللہ"
اور جب خدیجہ(ع) کے گھر میں داخل ہوئے تو آپ(ص) کے جمال کے سورج کی شعاعوں نے گھر منور کردیا تھا۔ حضرت خدیجہ(س) نے عرض کیا: اے محمد(ص) یہ کیسا نور ہے جو میں آپ کے اندر دیکھ رہی ہوں ؟ فرمایا یہ نور پیغمبری ہے۔ اس کے آپ حضرت خدیجہ (س) کو دین الہی کی دعوت دیتے ہوۓ فرمایا کہ:
"لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ" کہو۔
حضرت خدیجہ(س) نے عرض کیا:
"میں کئی سالوں سے آپ کی پیغمبری سے آگاہ ہوں اور اس کے بعد شہادتیں کا اقرار فرمایا اور آنحضرت(ص) پر ایمان لائیں۔ اس کے بعد نبی(ص) نے کہا: اے خدیجہ! میں سردی محسوس کر رہا ہوں کوئی کپڑا میرے اوپر ڈال دو، جیسے ہی پیغمبر(ص) سوئے خدا کی طرف سے ندا آئی :
"یا ایہا المدثر قم فانذر و ربك فكبر"( سورہ مدثر آیہ 1تا3)
" اے میرے کملی اوڑھنے والے ، اٹھو اور لوگوں کو ڈراؤ اور اپنے رب کی بزرگی کا اعلان کرو۔ آنحضرت کھڑے ہوئے اور انگلیوں کو کانوں میں قرار دیا اور کہا اللہ اکبر اللہ اکبر حضرت کی یہ صدا جس بھی موجود تک پہنچی سب نے ان سے موافقت کی۔
(منتہی الآمال ج. 1 ص.٥٨_٥٩)
اور بالآخر ۲۷ رجب المرجب کے مبارک دن سے بعثت پیغمبر (ص) کا رسمی طور پر آغاز ہوگیااور آنحضرت(ص) نے پیغامات الہیہ کی تبلیغ وترویج کا آغا ز کردیا۔


اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور قرآن سے استدلال
حضرت امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں یقین کی اہمیت
حضرت امام رضا علیہ السلام کی( ۷) اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
ماہ ذی قعدہ بروز اتوار کی با فضیلت نماز
حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
ماہ رجب المرجب میں ندائے پروردگار
امام هادی علیه السلام کا مختصر تعارف
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا حلم
غیبت میں انتظار کی فضیلت
🍀ساتویں امام (ع) کی سات خصوصیات🏴
🌺حضرت امام جواد علیہ السلام کی نظر میں آٹھ اہم چیزیں🌺
حضرت فاطمہ زہرا (س) چراغ ہدایت اور نمونہ عمل
بہترین اولاد کون؟
برکت و رحمت و مغفرت کا مہینہ آگیا ہے