loading...
عین الحیات فاونڈیشن

امام زمانہ(عج) کی غیبت اور امت اسلامی کی محرومی

تحریر: محمد علی

خداوند عالم  نے اپنے  آخری حجت  کو پردہ غیب میں  چھپارکھاہے کیونکہ گیار  امام (علیہم السلام)  ، حضرت رسول اللہ (ص)  کے جانشین  اور خلیفہ کے صورت میں  ہماری  ہدایت کےلیے تشریف لائے  اور انہوں  نے ہر ممکن  ہماری ہدایت کےلئے کوشش کی اس کے لئے انہیں  بہت زحمتیں  اٹھانی پڑی   ۔  بڑی  بڑی قربانیاں پیش کرنی پڑی  مگر  امت  رسول  اللہ  (صلی  علیہ وآلہ وسلم ) نے ان کی قدر نہیں کی اور کسی کو زہر  سے توکسی کو  تلوار سے  شہید کرڈالا   لہذا خداوند عالم نے ہماری  اس بےوفائی  اور نعمت  کی ناقدری  کی وجہ سے اللہ نے   اپنے آخری نمائندے کو ہماری نگاہوں سے اوجھل  کردیا  اور اس وجہ سے ہم بہت  بڑی نعمت سے محروم ہیں   ۔

اس کے علاوہ کچھ اہم وجوہات اور اسباب بھی امام زمانہ عج کی غیبت کے حوالے سے بیان کیۓ گیٔے ہیں جن کو اختصار کے ساتھ بیان کیا جارہا ہے:

1۔خداوندعالم  کی ایک سنت  ہےلوگوں کا امتحان لینا۔وہ اپنے  بندوں  کو  مختلف طریقوں  سے آزماتاہے تاکہ حق کے راہ  میں   وہ کس حد  تک  ثابت قدم ہیں  معلوم کرسکے ۔البتہ  اللہ اس امتحان  کے نتیجے  سے واقف ہے؛لیکن جب اس  امتحان کی بھٹی    میں وہ بندےنکھر تے    ہیں  تو وہ اپنے آپ  کی  وجودی  جوہر ی  قیمت  کو سمجھ پاتے   ہیں۔ حضرت امام کاظم علیہ السلا نے فرمایا: 

"جب  میرا پانچواں  بیٹا  غائب ہو،تم  خود اپنے  دین  کی مراقبت کروتاکہ کوئی  تم کو  دین  سےباہر نہ کردے۔اس  صاحب  امر (امام مہدی  علیہ السلام )کےلیے ایک غیبت  ہوگی  تو  آپ کےکچھ پیروی کرنے والے اپنے عقیدے سے منحرف ہو جائیں گے۔ یہ غیبت، ایک امتحان ہے   جو خداوندعالم  اپنے   بندوں  کو اس کےذریعے آزماتاہے"( الغیبۃ طوسی ،فصل 5،ح284،ص237)

2۔انبیاء علیہم السلام جو اپنی  امت یا قوم سےدور ہوجایا کرتے تھے اس کا ایک سبب اپنی  جان  کی حفاظت کرنا تھا۔وہ لوگ مخفی ہوجایاکرتے تھے تاکہ کسی   اورموقع پر اپنی  رسالت  کو بہتر  طریقے سے  پہنچاسکیں۔جب وہ اپنے آپ  کےلیے خطرا  محسوس کرتے تھے تو خود کو پوشیدہ کرلیاکرتے تھے ؛جیسا کہ حضرت رسول خد ا(ص)   مکہ  سے باہر جاکر غار  میں مخفی ہوگئے تھے، یہ سب خداوند عالم کے  حکم اورمرضی سےتھا۔اسی طرح جب  امت  محمد (ص)نے ظلم  کا راستہ   اختیارکرلیا  اور جانشین  رسول  اللہ(ص)  کو بے جرم  و خطا  قتل کرنے کی کوششیں تیز ہوگیٔ تو خدا نے اپنے آخری حجت کے لیے  بھی اس امت  سے خطرے کو دفع کرنے کے لیۓ ان کو پردۂ غیب   میں چھپالیا۔

3۔ جب امت پیغمبر(ص)اور اماموں(علیہم السلام) کی قدر ومنزلت کو نہ پہچانے اوران  کے بہ نسبت  اپنے  فرائض  کو  انجام نہ  دے ، ان  کے حکم  کی نافرمانی کرے تو خدا وندمتعال،  اس امت کے راہنماؤں کو  ان سے   محروم کرتا رہا ہے، ان کے فیض ہدایت سے کامل طور پر فایدہ اٹھانے کی توفیق سلب کرتا رہا  اور جب امت اسلامی نے حجت الہی سے منھ موڑ لیا اور آخری حجت سے کنارہ کشی کرلی بلکہ آپ کے وجود کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مکمل انتظام کرلیا تو اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کی کامل آمادگی تک اپنی آخری حجت کو غیبت   میں رکھنے کو ہی  مصلحت جانا۔ امت کی محرومی کے راز کو امام  محمد باقر علیہ السلام  نے یوں بیان فرمایا کہ:

"جب  امت  کے لوگ ہمارے وجود   اور ہمنشینی کو  نا پسند کرنے لگتے  ہیں تو اللہ  ہم کو  ان  لوگوں  کے درمیان سے الگ کردیتاہے"۔ (علل الشرایع،ص144،باب179)

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 65
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 79
  • بازدید ماه : 114
  • بازدید سال : 1,459
  • بازدید کلی : 21,813