loading...
عین الحیات فاونڈیشن

سیرت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام

تحریر: محمد تقی

جہاں شیعیت کے دوسرے رہبر اور علی(ع) فاطمہ(س) کے چمن کے پہلے پھول نے ہجرت کے تیسرے سال ، 15 رمضان کے دن شہر مدینہ میں اپنی پرنور انکھیں کھولی. آپ کا اسم شریف حسن (ع)  اور جس کو تورات میں شبر کہا ہے اس لیے کہ عبری لغت میں شبر کا معنی حسن ہے. اور جناب ہارون کے بیٹے کا نام بھی شبر تھا. آپ کی کنیت ابو محمد اور آپ کے بہت سے القاب ہیں مثلاً. سید،سبط، امین، حجت، نقی، زکی، مجتبی، زاہد، و... امام حسن(ع) نے اپنے جد بزرگوار کا دور بہت زیادہ درک نہیں کیا اس لیے کہ اپ سات 7 سال سے زیادہ کہ نہیں تھے جب رسول خدا( صلی اللہ علیہ والہ وسلم) اس دنیا سے کوچ کر گئے. اور پیغمبر کے بعد تقریبا 30 سال اپنے والد ماجد کے ساتھ زندگی بسر کی اور اپنے والد کے تمام ھم و غم  میں شریک رہے. اور امام علی کی شہادت (40 ہجری) کے بعد 10 سال زمام امامت امت کو سنبھالا اور 50 ہجری میں معاویہ کے سازش کی بنا پر 48 سال کی عمر میں شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہوئے. اور قبرستان بقیع میں دفن ہوئے.

            آپ کے حالات زندگی کو پڑھنے سے یہ بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایک متقی، زاہد، سخی اور صابر شخص تھے. اور آپ کی سیرت لوگوں کے لیے خصوصاً محبین ال محمد کے لیے نمونہ و ائیڈیل  ہے. اگر آپ کی ذات کو  زہد و تقوی و عبادت کے مرحلے میں دیکھیں تو آپ اپنے زمانے کے سب سے بڑے عابد اور زاہد تھے. آپ سے بڑا کوئی عبادت گزار اور زاہد نہیں تھا جیسا کہ ایک روایت میں آیا ہے کہ.

          شیخ صدوق نے امام صادق (ع) سے نقل کیا ہے کہ امام صادق فرماتے ہیں کہ میرے والد کو ان کے والد نے خبر دی کہ امام حسن(ع) اپنے زمانے میں سب سے زیادہ عبادت اور سب سے زیادہ بڑے زاہد تھے. اور لوگوں میں سب سے افضل فرد تھے. اور جب بھی حج پر جاتے تھے تو پاپیادہ جاتے تھے. اور کبھی برہنہ پا بھی جاتے تھے. اور جب بھی موت، قبر، بعث و نشور، اور صراط سے گزرنےکو  یاد کرتے تو گریہ کیا کرتے تھے. اور جب بھی جا نماز پر کھڑے ہوتے تو آپ کے بدن میں لرزہ  ہوتا تھا و.... ١

           آپ کے زہد و تقوی کا ایک چھوٹا سا نمونہ تھا اور ہم محبین ال محمد کے لیے نمونہ عمل بھی ہے ہم کو چاہیے کہ ان کی سیرت کو دیکھتے جائیں اور اس پر عمل انجام دیتے جائیں..

         اور ان کی ذات صرف نماز اور عبادات میں ہی محدود نہیں تھی بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں آپ کی ذات ہمارے لیے اور تمام اہل بیت سے محبت کرنے والوں کے لیے نمونہ ائیڈیل تھی لہذا ہم دیکھتے ہیں کہ امام حسن کی ذات جود و سخاوت میں بھی ایک عظیم  فرد ہیں  اور سخاوت میں آپ کی نظیر نہیں ملتی آپ کے لیے ملتا ہے. کہ؛ آپ نے دو بار اپنا سارا مال و دولت خدا کی راہ میں خرچ کر دیا؛ اور جو بھی آپ کے دروازے پر ایا اسے کبھی خالی ہاتھ نہیں پلٹایا. سورہ دہر جن شخصیتوں کا قصیدہ پڑھتا نظر آتا ہے  آپ ان شخصیت کی اہم فرد ہیں. اور آپ کے بارے میں اہل سنت کے مشہور مؤرخ سیوطی نے اپنی کتاب میں اس طرح لکھا ہے کہ ((کان الحسن(رضی‌الله‌عنه) لہ مناقب کثیرۃ: سیدا ، حلیما ، ذا سکینة و وقار و حشمة، جواد، ممدوحا....)). ٢  ترجمہ: حسن ابن علی اخلاقی امتیاز کے حامل اور بہت زیادہ فضیلت کے مالک ہیں وہ ایک بڑی شخصیت، بردبار، باوقار، متین، سخی اور بخشنے والے، اور لوگوں میں قابل ستائش تھے.

          سیوطی نے آپ کے لیے یہ سارے الفاظ استعمال کیے جس میں آپ کے لیے جواد کا لفظ استعمال کیا ہے اور جواد اور وہ کرے بھی کیوں نہ جب آپ کے سخاوت اتنے اونچے پائیدار پر ہو. اور آپ کا کردار وہ کردار ہے کہ دوست تو دوست مسلمان تو مسلمان غیر مسلم اور دشمن کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا وہ مرد شامی والا واقعہ کون نہیں جانتا کس کے علم میں نہیں ہے اور وہ بھی! مدینے میں کوئی شخص ایسی جرات کر جائے کسی کی مجال نہیں تھی کیا  اگر امام چاہتے تو وہی اس کا سر تن سے جدا کر سکتے تھے. وہی اس کو سزا دے سکتے تھے مگر آپ نے صبر کیا اور اپنے اچھے کردار سے اس کو یہی تو پوچھا تھا بھائی تجھے کیا پریشانی ہے کیا چاہیے گھر نہیں ہے میرے  گھر چل. پیسہ نہیں ہے میں پیسہ دیتا ہوں کھانا نہیں ہے میں کھانا دیتا ہوں کپڑا نہیں ہے میں کپڑا دیتا ہوں. کہاں سے لائے گی دنیا اس شخصیت کی نظیر. اور اپنے اس کردار سے اس کو اپنا گرویدا اور اپنا چاہنے والا بنا لیا.

            اور یہ سب ہمارے لیے درس ہے کہ کوئی ہمیں کچھ کہے تو فورا اس کا جواب نہ دے بلکہ صبر کریں اور جس نے صبر کر لیا اور امام کی سیرت پر عمل کر لیا تو خود بھی کامیاب ہے اور دوسروں کو بھی گمراہی سے نکال سکتا ہے.اور امام حسن(ع)   جتنے بڑے صابر، حلیم، زاہد، متقی، پرہیزگار تھے. اتنے ہی بڑے شجاع و بہادر بھی تھے کوئی یہ نہ سمجھے کہ امام نے صلح کی ہیں تو (معاذ اللہ) امام فنون جنگ سے نا آشنا   تھے. بلکہ آپ اپنے والد کی طرح شجاع و بہادر تھے.

اور اپنے والد کے ساتھ جنگوں میں لشکر کی قیادت بھی کی ہے اور جنگے  لڑی ہیں  ہے صفین اور جمل میں ایک اہم کردار نبھایا ہے. اور جس وقت حضرت ابوذر کو ربذہ شہر بعد رکیا گیا اور سختی سے یہ اعلان کیا گیا کہ کوئی بھی ابوذر کو خدا حافظی کے لیے نہ جائے گا اور اس سے بات نہیں کرے گا تو اس وقت بھی آپ اپنے والد، برادر اور چچا عقیل اور عمار یاسر کے ہمراہ. ابوذر کے بدرقہ  کے لیے گئے تھے. اور وہاں پر آپ نے ان کو(ابوذر) نصیحت کرتے ہوئے  صبر اور خدا سے امید لگانے کی تلقین کی خلاصہ یہ ہے کہ امام حسن کی زندگی ہمارے لیے نمونہ عمل ہے اور ان کی سیرت پہ عمل کرنا ہم ال محمد کے چاہنے والوں پر لازم اور ضروری ہے ہم ان کی سیرت کو دیکھتے جائیں اور ان کی سیرت کو اپنی زندگی میں اپناتے جائیں .

منتھی الآمال (فارسی) صفحہ 📄. 271 - تاریخ الخلفاء. صفحہ 📄. 189

 

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 105
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 119
  • بازدید ماه : 154
  • بازدید سال : 1,499
  • بازدید کلی : 21,853