loading...
عین الحیات فاونڈیشن

امام حسن  (علیہ السلام )کا اخلاق اور دشمن  ہوادوست

تحریر: محمد علی

کبھی ایسا بھی  ہوتاہے کہ انسان  کی  غلط فہمی  اور غلط اطلاع     اس  کو ا س چیز ی  کی دشمن  بنادیتی  ہےکہ جس  کے بارے  میں وہ  نہیں  جاتنا   اور یہ  اکثر معاشرےاور سماج میں ہوتاہےکہ جس کی  بنیاد پر   بھائی  بھائی  میں  پڑوسی  پڑوسی میں  دشمنی ہوجایاکرتی  ہے۔ انسان  کا دل او ر دماغ  دونوں   اسی  غلط  خبر  پر اپنے   اندر  ہی  قضاوت کرکے  ایک جنگ  کا میدان    آمادہ  کرلیتے  ہیں اور بغیر  ایک دوسرے سے   معلوم  کئے  مدتوں  اسی میں الجھے رہتے  ہیں ۔ہاں یہ  صحیح  بات  ہے کہ انسان  کا  ذہن   ایک  کھیت جیساہے جو کچھ  اس میں بویا جائے  گا وہی  چیز اس  میں اوگے گا،  کھانے والی چیز بویا جائے یا  نشہ  کرنےوالی چیز  ہر چیز اپنا اثر دکھاتی ہے۔اگر انسان  خو د آگے بڑھ کر  اس  غلط  فہمی کو دور کرلے تو  مدتوں کے الجھنوں سے بچ سکتاہےجیسا کہ ایک  شامی   غلط فہمیوں  سے  بھرا  شام کے ماحول سے موتئثر ہوکر    اپنے دل  میں عداوت  اہل بیت لےکر مدینہ  آیا جیسے  ہی امام  حسن علیہ السلام کا اس سے سامنا ہوا لگا گالیا بکنے   بہت ہی برا بھلا کہا   ، نازیبا الفاظ   ان  کےخلاف استعمال کیا جب   برے  الفاظ اس کے ختم ہوگئے  تو امام  حسن علیہ السلام  اس  کو مخاطب کرکےسلام کیا او ہنس کر فرمایا  میرا خیال  ہےکہ تم مسافر ہو  اور   غلط فہمیوں کا شکار ہوئے ہو  ،اگرکوئی چیز چاہیے تو بتا ؤ ہم تم کو عطاکریں گے،اگر بھوکے ہوتو تم کو کھانا لکھائیں گے ،لباس نہیں ہےتو لباس  سے زیب تن  کریں گے  ،اگر ضرورت مند ہو اورکوئی حاجت ہےتوہم تمہاری حاجت روائی کریں گے ،اگر تم کو شہر  سےنکال دیاگیاہےتو میں تم کو پناہ دوں گا ،ائے میرے مسافر  بھائی تم  اپنا سامان لےکر میرےگھر آو    جب تک اس شہر میں مقیم ہومیرےگھر میں مہمان  رہنا جب  شامی نےآپ سےیہ کلمات سنے تو رونے لگا اور کہنے لگاکہ میں گواہی دیتاہوں کہ  آپ  روئے زمین پر  خد ا کے خلیفہ  ہیں اور خدا بہتر جانتاہےکہ نبو ت اور خلاف کو کہا ں قراردے  ۔ آپ سےملاقات  کرنے  سےپہلے آپ  کےوالد  برزگوار کا میں  سب سے بڑا دشمن  تھا ،لیکن  اب  میرےنزدیک  تمام مخلوقات میں سب سےزیادہ محبوب   آپ اور آپ کےوالد ہیں  ۔ وہ انسان  اپنا سامان لے کر امام حسن علیہ السلام کےگھر پر آیا اور جب تک مدینہ میں تھا  ان کےیہاں مہمان رہا۔( سیر ت معصومین   علیہم السلام ۔احسن المقال   ،ترجمہ منتھی  الآمال   ، ج   ا، ص 266۔

وہ  شامی انسان  ایسے ماحول میں پرورش پایا تھا کہ جہاں  اہل  بیت  کے خلاف  بیج  بویا جاتھا    ، اورآل  محمد کی دشمنی  کو  عام کیا جاتاتھا    اس وجہ سے وہ انسان  امام علی اور آل علی سے  شمنی کرتاتھا  لیکن جب  اس کا سامنا ہوا تب اس کو معلوم ہواکہ یہ ھستیاں  دشمنی کےلائق  نہیں  ہیں بلکہ  محبت کےقابل  ہیں ۔اس لیے کسی سےدشمنی کرنے سےپہلےکسی کے خلاف کچھ کہنے سےپہلے  اس  کے بارے میں  اچھی  طرح  تحقیق کرلیےنی  چاہئے    شاید  وہ خد اکا خاص بند ہ ہو ۔

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 6
  • بازدید امروز : 15
  • باردید دیروز : 26
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 193
  • بازدید ماه : 228
  • بازدید سال : 1,573
  • بازدید کلی : 21,927