loading...
عین الحیات فاونڈیشن

حضرت امام جواد علیہ السلام کا مختصر زندگی نامہ 

  • تحریر: سید رعایت حسین

     حضرت امام جواد علیہ السلام کی ولادت 10 رجب 195 ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ آپ کے والد محترم کا نام امام رضا علیہ السلام اور والدہ محترمہ کا نام جناب سبیکہ تھا۔ آپ علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر امام رضا علیہ السلام نے فرمایا : اس کے بعد تم اس( مولود ) سے عجائبات دیکھو گے۔ پھر اپنے شیعوں سے فرمایا: میرے بعد میرا یہ بیٹا تمہارا امام اور رہبر ہوگا۔  حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے بعد آپ کے صاحبزادے حضرت جواد علیہ السلام اپنی امامت کے آغاز سے ہی تقویٰ، پرہیزگاری، فہم و فراست اور علم میں اپنے زمانے کے تمام لوگوں سے زیادہ کامل تر تھے۔

      حضرت جواد علیہ السلام کی با برکت  زندگی میں بہت سے لوگ  آپ کے وجود مبارک سے فیضیاب ہو کر  بلندیوں تک پہنچے، وہ حضرات جو آج عالم اسلام میں مشہور ہیں۔ یہ لوگ امام جواد علیہ السلام کی ہی خیر و  برکت سے علم اور تقویٰ کے میدان میں کافی ترقی کرنے میں کامیاب ہوئے۔ لیکن وہ لوگ کہ جو اپنے امام سے مخالفت اور دشمنی رکھتے تھے وہ اپنی جہالت میں پڑے رہے اور فنا ہو گئے۔امام رضا (ع) کو زہر دے کر شہید کرنے کے بعد مامون تمام مسلمانوں کو دھوکا دینے کے لیے ان کی قبر پر تین دن تک روتا رہا تاکہ لوگ یہ خیال کریں کہ حضرت امام علی رضا (ع) فطری طور پر انتقال فرما گئے ہیں ، لیکن شیعہ حضرات اس کے اس رویے سے دھوکا نہیں کھاتے ہیں  اور یہ بھی جانتے ہیں کہ مامون نے ہی امام رضا (ع) کو شہید کیا ہے۔ مامون کہ جو اپنی حکومت کو خطرے میں دیکھا رہا تھا اور مسلمانوں کی بغاوت اور قیام  سے خوفزدہ تھا، ڈرا دھمکا کر اپنی بیٹی ام الفضل کی شادی امام جواد سے کر دیتا ہے ۔ مامون کی بیٹی  بھی امام ( ع ) کے اردگرد کی تمام خبریں اور واقعات اپنے ظالم باپ کو بتا دیتی تھی۔ امام جواد علیہ السلام  اس ( مامون ) کے ظلم و ستم کے سامنے کبھی بھی خاموش نہیں رہے اور اسلام کے دفاع میں بہت سی سختیاں برداشت کیں، آپ (ع ) جانتے تھے کہ مامون کبھی بھی رسول خدا کے اہل بیت سے دوستی نہیں کرے گا،

امام جواد علیه السلام تمام تر مصیبتوں کے باوجود ایک لمحہ بھی وظائف امامت سے غافل نہیں ہوتے تھے اور شیعہ حضرات بھی روز با روز اور زیادہ آپ (ع) کی طرف مائل ہوتے جا رہے تھے - جب مامون کی موت واقع ہوئی تو اس کے ظالم بھائی معتصم نے اس کی جگہ لے لی اور چونکہ اسے امام جواد اور اہل بیت رسول خدا  سے بہت زیادہ کینہ و دشمنی تھی اس لیے اس نے امام جواد کو زہر دے دیا اور  ٢٢٠ ھجری کے ذیقعدہ مہینہ کی آخر میں ٢٥ سال کی عمر مبارک میں آپ کی شہادت واقع ہوئی ۔اب ان پیارے امام کی قبر کاظمین شہر میں واقع ہے۔

ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 3
  • آی پی دیروز : 5
  • بازدید امروز : 114
  • باردید دیروز : 6
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 128
  • بازدید ماه : 163
  • بازدید سال : 1,508
  • بازدید کلی : 21,862